Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

کشمیر میں اسلامی انقلاب اور حضرت شاہ ہمدان میر سید علی ہمدانیؒ – میر امتیاز آفریں

by adbimiras جولائی 24, 2021
by adbimiras جولائی 24, 2021 0 comment

لغت میں لفظ ‘انقلاب ‘ کے معنی ہیں تغیر و تبدل،پرانے سیاسی یا معاشی نظام کی جگہ نئے نظام کے نفاذ کو انقلاب کہتے ہیں۔(1)

دور جدید میں انسانی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم ماناجاتا ہے، ان میں سے ایک حصہ فرد کی انفرادی زندگی سے متعلق ہے جو مذہبی عقائد و رسومات پر مشتمل ہے، جبکہ  دوسرا حصہ اجتماعی معاملات کو محیط ہے۔زندگی کا یہ حصہ تہذیب، تمدن، ریاست اور سیاست سے متعلق ہے ۔آج کی اصطلاح میں انقلاب اجتماعی نظام میں تبدیلی کو کہتے ہیں اور اس کے دائرے میں سارا Politico-Socio-Economic System آتا ہے۔

اوراق تاریخ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات پوری طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ اس زمین پر سب سے عظیم ہمہ گیر و ہمہ جہت انقلاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرب کی سرزمین پر برپا کیا اور اسی انقلاب سے اکتساب فیض کرتے ہوئے تقریباً 700سال بعد شاہ ہمدان امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ نے کشمیر اور شمالی علاقہ جات، مظفر آباد، پونچھ،  راجوری، میر پور، گلگت وغیرہ میں ایک عظیم اور محیر العقول انقلاب برپا کر دیا جس سے آج تک ان علاقوں کے باشندگان مستفید ہو رہے ہیں۔یہ بات ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کشمیر میں حضرت شاہ ہمدانؒ محض ایک دینی مبلغ (Religious Preacher) کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر و ہمہ جہت اسلامی انقلاب  کے نقیب کے طور پر نمایاں ہوئے اور آپ نے یہاں مساوات و اخوت کا وہ بے نظیر نظام متعارف کرایا جس کی نظر میں آقا و غلام، حاکم و محکوم، امیر و غریب، اونچی اور نیچی ذات والے سب برابر تھے۔مجموعی طور پر تین سال کے ایک قلیل عرصے میں آپ نے نہ صرف ایک ایسے ملک کو حلقہ بگوش اسلام بنایا جو ہزاروں سال سے بالکل مختلف روایات و عقائد میں بندھا ہوا تھا بلکہ ساتھ ہی معاشی، معاشرتی اور سیاسی نظام کو بھی پرامن طرز تبلیغ کے ذریعے تبدیل کروانے میں آپ کامیاب ہوئے۔

یہ بات خاص طور پر زہن میں رکھنی چاہئے کہ کشمیر میں اسلامی انقلاب کے خدوخال حضرت شاہ ہمدانؒ کے خود ساختہ نہیں تھے بلکہ انہوں نے اسے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے مستعار لیا اور اس کی ترویج میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔ دراصل اسلامی انقلاب کا فلسفہ اللہ تعالٰی کا ودیعت کردہ ہے جو وحی کے ذریعے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوا جس میں انفرادی زندگی کے لئے بھی رہنمائی ہے اور اجتماعی زندگی کے لئے بھی۔حضرت شاہ ہمدان ؒ نے اسی اسوہ کو سامنے رکھ کر تبلیغ دین کا کام انجام دیا اور اسلامی طرز حیات کی طرف لوگوں کو راغب کیا۔ ان کی نظر میں نبوی بنیادوں کو چھوڑ کر کسی دوسرے طریقہ انقلاب کو وضع کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہر دور کے انسان کے لئے مطابقت رکھتا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے حضرت شاہ ہمدان ؒ کے برپا کئے ہوئے انقلاب کے کئی پہلو ہیں اور شاہ ہمدانؒ کی خوبی یہ ہے کہ آپ نے کسی نہ کسی درجے میں ان تمام پہلوؤں پر اپنی توجہ مرکوز کی اور کشمیر کی تاریخ پر زبردست اثرات مرتب کئے۔آپ کے اس عظیم کام سے کشمیر میں اسلام کی بنیادوں کو مضبوطی ملی اور یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں اس قسم کے شواہد نہیں ملتے کہ آپ کے جانے کے بعد لوگ اپنے آبائی پرانے عقیدے کی طرف لوٹے ہوں بلکہ بعد میں اسی قوم سے ایسے دینی رہنما اٹھے جنہوں نے دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں قربانیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔

ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا مشکل ہے جن پر آپ نے اپنے اثرات مرتب کئے البتہ اس مقام پر ہم کچھ اہم پہلوؤں کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کرینگے۔( یہ بھی پڑھیں امیر شریعت ثالث: حضرت مولانا سید شاہ محمد قمر الدین جعفری زینبی رح – مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی )

1۔شرعی و سیاسی پہلو:

انسانی معاشرے کے لئے صداقت و انصاف پر مبنی ایک نظام حیات اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ انسانی زندگی کے لئے ہوا اور پانی۔ اسلام دین فطرت ہے اور اس کے جملہ عقائد و احکام انسان کے فطری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ہی خالق کائنات نے مرحمت فرمائے ہیں۔ان عقائد و احکام کا ماخذ قرآن حکیم اور سنت رسول ؐ ہے لہذا حضرت شاہ ہمدان ؒ نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے جگہ جگہ تعلیمی و تربیتی مراکز قائم کئے اور علوم اسلامیہ کی ترویج و اشاعت کے لئے درجنوں کتابیں خود تحریر فرمائیں۔

آپ نے جگہ جگہ خانقاہوں اور مسا جد کی تعمیر کروائی اور ان کے ذریعے اسلامی علوم کو عام لوگوں تک پہنچایا۔آپ نے اپنے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کتابیں لائیں اور آگے بھی مسلسل وسطی ایشیاء سے کتابیں منگواتے رہے تاکہ لوگ علم و حکمت سے آشنا ہو کر اپنی زندگیوں کو بدلیں۔اس سے اہل کشمیر کی نئی سیاسی، دینی ،معاشی، تمدنی اور تہذیبی قوت محفوظ ہوگئی۔

اسلامی نظام العقائد کی اساس عقیدہ توحید پر ہے۔اسلام انسانی زندگی کے ہر شعبے کو توحید کے رنگ میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اوراد فتحیہ کو اجتماعی طور پر رائج کر کے آپ نے توحید کی حقیقت اور اس کے لوازمات لوگوں کی زبانوں پر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اجتماعی لاشعور   (Collective Unconscious)  کا حصہ بنا دیا۔عقائد کے ساتھ ساتھ اسلام انسانی معاشرے کے استحکام اور بقا کے لئے قوانین بھی فراہم کرتا ہے تاکہ معاشرے کو لاقانونیت اور بے اعتدالیوں سے بچایا جاسکے۔اسلام ہر فرد اور قوم کی جان، مال اور عزت و آبرو کا ضامن ہے۔چونکہ ان عقائد و قوانین کو نافذ کرنے کے لئے حکمرانوں کا خصوصی رول ہوتا ہے اسی لئے شاہ ہمدانؒ نے وقت کے حکمران طبقے کی اصلاح کی طرف بھی خصوصی توجہ دی۔اگرچہ آپ اپنے آبائی وطن میں خود ایک سیاسی طور سے بارسوخ خاندان سے تعلق رکھتے تھے مگر  آپ نے اس جانب توجہ نہیں دی۔

مشہور ہے کہ الناس علی دین ملوکھم (لوگ اپنے بادشاہوں کے دین پر ہوتے ہیں) اسی لئے حضرت شاہ ہمدانؒ نے نہ صرف سلاطین وقت کے نام کئی اصلاحی خطوط لکھے بلکہ ساتھ ہی اپنی شاہکار تصنیف ‘ذخیرۃ الملوک ‘ کو اسی طبقہ کی اصلاح کے لئےخاص طور پر تصنیف فرمایا۔اور اس کام میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ ان کی کوشش یہی رہی کہ صاحبان اقتدار دیندار، صالح اور تقوٰی شعار بن جائیں اور ان کی کاوشوں سے معاشرہ صالحیت،  صداقت، اور شرافت و مساوات کا آئینہ دار بن جائے۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ایک قابل حکمران کی رہنمائی میں جب دینی اقدار کو پنپنے کا موقع دیا جاتا ہے تو تہذیب و ثقافت میں بھی دینی رنگ غالب آتا ہے اور اس طرح پورا معاشرہ بہت ہی کم وقت میں اسلام بن جاتا ہے۔ شاہ ہمدان نے ایک طرف اوراد فتحیہ جیسے رسائل سے توحید باری تعالٰی کے رموز سے لوگوں کو روشناس کرایا دوسری طرف آپ نے اسلامی قوانین کی پاسداری و پابندی کے لئے مسلم حکمرانوں کو بھی ابھارا اور اس طرح انہیں خاطرخواہ کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ ( یہ بھی پڑھیں قاضی مجاہد الاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ ایک بے مثال شخصیت – قمر اعظم صدیقی )

شاہ ہمدان نے کشمیری معاشرے کا بغور جائزہ لینے کے بعد بدعات،  رسومات بد اور غیر شرعی کاموں کو روکنے کی طرف خصوصی توجہ دی اور ایسی بہت سی رسوماتِ بد جو ہندووں کی دیکھا دیکھی میں مسلمانوں نے اپنا رکھی تھیں کا خاتمہ کروایا۔کشمیر کا بادشاہ تو مسلمان تھا مگر نظام حکومت سراسر غیر اسلامی تھا، اسلامی تعزیراتی نظام نافذ نہ تھا، آپ نے اپنے اعلیٰ اخلاق اور اثر و رسوخ سے اسلامی نظامِ حکومت نافذ کروایا۔آپ نے کشمیری معاشرے کی تطہیر اپنی نگرانی میں کروائی،  تمام عدالتوں میں اپنے ساتھی جو اس وقت کے شیخ تھے کو بطور قاضی مقرر کروایا تاکہ مسلمانوں کے باہمی معاملات کا فیصلہ قرآن و سنت کے مطابق ہوسکے۔

 

2۔ روحانی و اخلاقی پہلو

خانقاہی نظام تربیت کے ذریعے شاہ ہمدان نے اپنے مریدین و متوسلین کو تقوٰی، طہارت اور صالحیت کے زیور سے آراستہ کیا اور جو نہ صرف روحانیت کے بلند مقامات پر فائز ہوئے بلکہ ساتھ ہی انہوں نے سماجی اصلاح کے کام میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ آپ نے کشمیر میں پہلے سے موجود صوفیاء کو غاروں اور بیابانوں سے نکلنے کی ترغیب دے کر ایک نئی تبلیغی و رفاہی جہت سے روشناس کرایا اور اس طرح انہیں سماجی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔یہ ان کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آگے چل کر کشمیر کو  شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ اور سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدوم رحمۃ اللہ علیہ جیسی جامع الکمالات شخصیات نصیب آئیں۔

تربیت پزیز سالکین کے ذریعے شاہ ہمدانؒ نے مروجہ بدعات اور اخلاقی برائیوں کے خلاف مثبت انداز میں کام شروع کیا جس میں انہیں بہت کامیابی ملی۔آپ نے زاہدوں کی عبادت گاہیں اور سرائیں اور خانقاہیں بھی تعلیم و تدریس کے لئے مخصوص کروائیں اور دینی تعلیم کے فروغ کی جانب سب سے زیادہ توجہ دی، مساجد تعمیر کروائیں، آئمہ کرام کو مقرر کروایا تاکہ وہ لوگوں کو نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔آپ کے ہمراہ سینکڑوں عارفین کی جو جماعت تھی ان میں خطیب،  مفسر، اور فقہاء بھی تھے،  اس کے علاوہ حافظ اور قاری بھی تھے، خطاط اور ماہرین تعلیم بھی تھے۔آپ نے ہر فرد کو اس کی اہلیت کے مطابق ذمہ داری تفویض کی ، علماء حضرات کو درسگاہوں میں متعین کیا تاکہ ملک میں پڑھے لکھے جوان پیدا کئے جائیں،  جس قدر فقہاء حضرات تھے ان کو عدالتوں میں قاضی مقرر کروایا،  خطباء کو یہ خدمت سونپی کہ دور دراز کے لوگوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں، قراء و حفاظ کرام کو قرآنی تعلیم عام کرنے پر زور دیا اور مساجد کی امامت ان کے سپرد کی لوگوں کو صوم و صلوٰۃ کا پابند بنائیں اور مساجد میں بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو قرآن کی تعلیم دیں۔ ماہرین تعلیم کے  ذمہ یہ خدمت تھی کہ وہ طلباء کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کریں اور درسگاہیں قائم کریں۔ (2)

شاہ ہمدان کی کشمیر آمد سے پہلے معاشرہ کئی برائیوں کی آماجگاہ بن چکا تھا آپ نے دعوتی کاوشوں سے زناکاری، قمار بازی ، شراب نوشی اور دیگر جرائم چھڑوانے میں اہم رول انجام دیا، اس وقت مسلمانوں میں نیوگ کا مسئلہ رائج تھا۔اور قحبہ خانے موجود تھے۔ اس وقت ایسے رہبر کامل کی ضرورت تھی جو بگڑے ہوئے حالات کو سنوارے اور سچائی کی ایسی تعلیم پیش کرے جس کے سامنے ہر ایک سر تسلیم خم کرے۔ (یہ بھی پڑھیں وہ داعی قرآن و سنت : مفتی فیض الوحید رحمہ اللہ – الطاف جمیل ندوی )

آپ نے نہ صرف لوگوں کو ان جرائم کی طرف جانے سے باز رہنے پر ابھارا بلکہ ساتھ ہی حکمرانوں کو جرائم روکنے کے لئے سخت قوانین نافذ کرنے پر آمادہ کیا۔ نا انصافی اور جرائم کا قلع قمع ہوتے دیکھ کر غیر مسلمین کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہوئی۔

 

3۔ معاشی و ثقافتی پہلو:

انسان کسی حال میں اسباب معیشت سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔تنگ دستی، بھوک و افلاس میں اس کی بندگی بھی ناقص رہ جاتی ہے۔ضروریاتِ زندگی میسر ہوں تو انسان کا ذہن مطمئن ہوجاتا ہے اور دل میں ذکر الٰہی اور عبادات کی لذت محسوس ہوتی ہے۔ شاہ ہمدان اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ معاشرے میں اسلام تب ہی اپنی جڑوں کو مضبوط کرسکتا ہے اور اپنے برگ و بار پھیلا سکتا ہے جب لوگوں کی معاشی و اقتصادی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ دست بہ کار و دل بہ یار کے بمصداق آپ نے لوگوں کو دینی شعور کے ساتھ ساتھ رزق حلال کے گر بھی سکھا دئے۔آپ نے صنعت و حِرفت کی طرف خصوصی توجہ دی اور بے روزگاری و افلاس کے خاتمے کے لئے لوگوں کو مختلف فنون کی طرف راغب کیا۔روحانی عظمت کے باوجود آپ عام آدمی کی طرح  خود ایک کاسب تھے اور ٹوپیاں سینے کے کسب سے رزق حلال کماتے تھے۔ چونکہ شاہ ہمدان ایک سچا جذبہ لے کر کشمیر آئے تھے وہ حکومت یا اقتدار کے خواہش مند نہ تھے بلکہ ایسی زمین چاہتے تھے جہاں اسلام نافذ کرکے خلافت راشدہ اور عہد نبوی ؐ کے دور کی یاد تازہ ہو۔اس عظیم تحریک میں سلطان شہاب الدین نے آپ کا پورا ساتھ دیا۔اسلامی قانون کے نفاذ کے ساتھ آپ نے کشمیر کے تاجروں اور صنعت کاروں کے اندر جذبہ پیدا کیا کہ وہ گراں فروشی نہ کریں۔تجارت کو اسلامی اصولوں کے مطابق چلا کر انہوں نے بڑے بڑے تاجروں، جاگیرداروں اور زمینداروں میں تحریک پیدا کی کہ وہ مساوات پر عمل کرتے ہوئے تمام ارضیات اپنے اپنے کاشتکاروں میں تقسیم کردیں تاکہ کشمیر میں معاشی ناہمواری نہ ہو۔شاہ ہمدان کی کشمیر تشریف آوری سے پہلے یہاں کے معاشرے میں کافی معاشی ناہمواریاں تھیں،  آپ نے اسلامی نظام عشر و زکوٰۃ نافذ کروایا تاکہ غرباء و مساکین کی سرکاری طور پر مدد کی جاسکے اس نظام کے ذریعے غرباء اور فاقہ کشوں کی مسئلہ حل ہوگیا کیونکہ محتاجوں کو ماہوار امداد ملنے لگی اور اس طرح گداگری کا خاتمہ ہوگیا۔(3)

شاہ ہمدان نے جو معاشی و اقتصادی انقلاب برپا کیا،  اس کے خصائص بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس الدین احمد لکھتے ہیں:

‘یہ ایک فکری تربیت تھی اور ایک ذہنی انقلاب تھا جو حضرت شاہ ہمدان ؒ نے اہل کشمیر میں پیدا کیا۔اس اہم فکری اور ذہنی انقلاب کی محکم بنیاد پر بعد کے آنے والے دینی معماروں نے وہ عمارت نصب کی جس میں انہوں نے ثبات دوام کے رنگ بھر دئے یہ تعمیر چونکہ مردان خدا کے ہاتھوں ہوئی اس لئے زوال سے محفوظ رہی۔حضرت شاہ ہمدانؒ کے ساتھ جو ماموران نشر دین الٰہی تھے۔ان میں سے ہر ایک فرد خود ان ہی کی طرح زندگی کے امور سے متعلق مختلف فنون میں قدرت رکھتے تھے، وہ معمار تھے،طبیب، تجارت پیشہ تھے،زراعت پیشہ تھے، مہندس تھے،دستکار تھے،اور علم دین میں مہارت رکھنے کے علاوہ روحانی بلندیوں سے بھی سرفراز تھے۔وہ شاعر بھی تھے،اور ادیب بھی تھے، خطاط بھی تھے اور صحاف بھی۔یہ تربیت ان کو اس لئے حاصل تھی کہ بیگانے ملک میں اپنی ماموریت یعنی دین اسلام کی تبلیغ اور نشر و اشاعت میں  اور اسلام کے نظام کو تعمیر کرنے کے دوران اگر کوئی شگاف پیدا ہو اس کو خود بند کرسکیں اور کوئی کمی واقع ہو تو اسے پورا کریں اور اس کی استواری اور مضبوطی کو یقینی بنائیں۔اسی لئے یہ حضرات اول عالم تھے اور بعد میں پیشہ ور۔علم ہی کی بنیاد پر شاہ ہمدان ؒ نے کلمہ توحید کا نعرہ دے کر اہل کشمیر کو اپنے گرد جمع کرلیا۔’ (4)

صنعت و حِرفت کے ساتھ ساتھ آپ نے یہاں کی ثقافت پر بھی کافی اثرات مرتب کئے۔آپ کے ذریعے کشمیر میں فارسی زبان و ادب کو ایک نئی طاقت مل گئی۔عربی زبان کی تفہیم و تدریس باقاعدہ طور پر خانقاہوں میں رائج ہوئی جس سے قرآن فہمی کی طرف خاصی پیش رفت ہوئی۔ صوفی شاعری کے اعلٰی نمونے لوگوں کو دستیاب ہونے لگے اور فارسی شعری روایت ادبی حلقوں میں متعارف ہوئی اور اس کے زبردست اثرات کشمیری زبان و شاعری پر آج بھی بآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔ (یہ بھی پڑھیں علامہ نورعالم خلیل امینی – بدرالاسلام ندوی )

4۔ دعوتی پہلو:

کسی اچھائی اور خوبی بالخصوص دینی امور کو دوسرے افراد و اقوام تک پہنچانے اور انہیں قبول کرنے کی دعوت دینے کو اسلام میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔دعوت سے مراد لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف بلانا اور آمادہ کرنا ہے۔

دعوت کے مختلف ذرائع و طریقے ہوسکتے ہیں، ہر قولی و عملی کوشش جو لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف مائل کرنے کے لئے کی جائے "دعوت ” کہلاتی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو حضرت شاہ ہمدان ؒ کی ساری زندگی دعوتِ دین کا ایک بہترین نمونہ نظر آتی ہے کیونکہ آپ نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی خدمت میں ہی لگا دی۔ آپ نے قران کریم کے منہج کے مطابق عمل اور کردار سے دعوت کا کام انجام دیا۔اپنے اخلاق اور روحانی کمالات کی بدولت آپ نے بڑے بڑے جوگیوں، جادوگروں اور فاسقوں کو زیر کیا اور ان کے قلوب کو اسلام کی طرف مائل کیا۔ آپ کے قول و فعل میں کسی قسم کا تضاد نہ تھا اور آپ خود بھی اس دعوت پر عمل پیرا تھے جس کی طرف لوگوں کو بلاتے تھے۔چونکہ انسانیت سے محبت اور ان کی خیر خواہی دعوت اسلامی کا بنیادی عنصر ہے اسلئے آپ حبِ انسانیت کے جذبے سے سرشار تھے۔ جبر و اکراہ کے استعمال سے آپ نے اجتناب کیا اور پر امن دعوتی، تعلیمی اور ثقافتی بنیادوں پر ایک نئے معاشرے کی تعمیر کرکے لوگوں کو اس دار السلام کی طرف بلایا۔لوگ دعوت کے اس انداز سے اس قدر متاثر ہوئے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوئے۔ آپ نے شدت پسندی، بنیاد پرستی اور عسکری محاذ آرائی کے بجائے روحانی و اخلاقی اقدار کی بنیاد پر دعوت دین کا کام کیا اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت لوگوں کو دین حق کی طرف متوجہ کیا۔آپ نے خشک مذہبیت کے بجائے اسلام کو جمالیاتی طور پر پرکشش روحانی نظامِ فکر کے طور پر متعارف کیا اور تدریج کے اصول کو ذہن میں رکھ کر سماج کے سب سے با اثر اور ذہین طبقے کو اپنی طرف کھینچ لیا۔

دعوتِ دین میں حکمت کی غیر معمولی اہمیت ہے۔حکمت دعوت کا لازمی جز ہے جس کو دعوتِ دین میں ملحوظ رکھنا ازحد ضروری ہوتا ہے۔

مختلف مفکرین نے حکمت کی تعریفیں مختلف  زاویوں سے پیش کی ہیں جن میں قول و فعل کی پختگی اور درستگی،  علم و عقل کے ذریعے اشیاء کی حقیقتوں کی شناخت یا اشیاء کو ان کے صحیح موقع و محل پر رکھنا ہے۔ مختلف مذاہب کے درمیان امور مشترکہ دلوں کی قربت کا سبب ہیں جس کو قرآن تالیف قلب کا نام دیتا ہے ۔حکمت عملی کا تقاضا ہے کہ مکمل انکار کے بجائے مفاہمتی رویہ اختیار کیا جائے جیسے کہ قرآن نے تمام مذاہب کے افکار کا انکار نہیں کیا بلکہ ان مشترکہ صداقتوں پر اشتراک کی دعوت دی جو انسانوں میں باہم موجود ہوتی ہیں مختلف مذاہب کے ساتھ یہ مکالمہ تصادم کو ختم کرنے اور اشاعت اسلام میں انتہائی مددگار ہوتا ہے۔ شاہ ہمدانؒ نے اس حکمت عملی کو دعوتی کام میں ہمیشہ مدنظر رکھا اور اس کے فوائد بھی ان کو حاصل ہوئے۔ کشمیر کے ایک مشہور عالم دین اور اوراد فتحیہ کے شارح مولانا عبد الکبیرؒ لکھتے ہیں:

"حضرت امیر قدس سرہ جس وقت کشمیر میں رونق افروز ہوتے ہیں۔اس وقت کشمیر کے منادر میں پوجا زور زور سے بلند آواز کے ساتھ کی جاتی تھی۔خصوصاً کالی شوری مندر میں پوجا تو گلے پھاڑ پھاڑ کر کی جاتی تھی۔حضرت تو حکیم الامت تھے اور اسرار شریعت کے واقف۔آپ نے اس کا رد عمل اس طرح کیا کہ آپ نے تمام مساجد میں اوراد و وظائف جہر سے پڑھنے کی تجویز فرمائی۔اس میں تازہ ترین اور نو وارد مسلمانوں کے لئے تالیف قلبی منظور تھی۔اس قسم کی تبلیغ ‘تبلیغ بالمثل’ کہی جاتی ہے۔”(5)

تبلیغ کے دوران آپ نے لوگوں کی ذہنی سطح بھی مدنظر رکھی اور آپ نے دعوت کا وہ طریقہ اختیار کیا جس سے سامعین ان کی طرف کھچتے چلے گئے اور ان کے شکوک و شبہات آپ کی نگاہِ کرم سے کافور ہوگئے۔

ڈاکٹر شمس الدین احمد کچھ اس طرح آپ اور آپ کے رفقاء کی مدح میں رطب اللسان ہیں:

‘شاہ ہمدانؒ جیسے راسخ فی العلم امیر کاروان،  اپنے باکمال مومنین دین اسلام اور خدائے اسلام کو ساتھ لیکر حکمت و نصیحت کے اصلحہ سے لیس اس ظلمت کدے میں داخل ہوئے۔یہ سارے مبلغین اسلام،  خود دینِ اسلام کا صحیح نمونہ تھے ، شریعت و سنت نبوی کی بہترین مثال تھے۔اسلامی تعلیمات اور آداب و اوامر کے پابند تھے۔مخلص، بے لوث اور بے ریا خادم تھے۔ان کی گفتگو، ان کا رہن سہن ، ان کا اٹھنا بیٹھنا ، ان کی وطن سے دوری کی قربانی،  خویش و اقارب سے فراق، ان کا سفر اور قیام اور ان کی زندگی، ان کی عبادت و ریاضت، اور ان کی موت،  صرف اور خالص رب العالمین کے لئے تھی۔(6)

 

حوالہ جات

 

1۔ فیروز اللغات (اردو لغت) :ص 91

2۔ بلتستان اور کشمیر میں بیسویں صدی کے ممتاز بزرگان قادریہ کی دینی و علمی خدمات:محمد اسرائیل خان: شعبہ قرآن و سنہ، جامعہ کراچی: ص159

3۔ محولہ بالا: ص157،158

4۔ شاہ ہمدانؒ:حیات و کارنامے: ڈاکٹر شمس الدین احمد :ص267

5۔ التحفۃ المرضیۃ علی الاوراد الفتحیہ : مولانا عبد الکبیر: اشرف بک سینٹر سرینگر: ص34

6۔ شاہ ہمدانؒ:حیات و کارنامے: ڈاکٹر شمس الدین احمد : ص267

 

میر امتیاز آفریں

Imtiyazaafreen@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

امتیاز آفریںمیر سید علی ہمدانیؒ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
ڈاکٹر ذاکر فیضی

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (119)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں