Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ادب کا مستقبل

آشیانہ – صائقہ غیاث

by adbimiras جولائی 2, 2021
by adbimiras جولائی 2, 2021 1 comment

بستر کے ایک کنارے سفید اور لمبے بالوں والا بھالو اوندھے منہ لیٹا تھا ۔جھن جھن آواز کرنے والا دستی کھلونے کے ساتھ ایک گانے والی گڑیا رانی اسی بھالو کے دوسری طرف اپنے ساتھ کھیلنے والے معصوم کا انتظار کر رہی تھی اسی طرح کتنے ہی قسم کے کھلونے اس کمرے میں موجود تھے ۔آفتاب کے اشارے پر چرند و پرند اپنے گھر کو کوچ کرنے لگے کھڑکی سے آنے والی مدھم روشنی کے حصار میں کمرے کا وہی کونا موجود نہیں تھا جہاں نفیسا ننھے ہاتھوں سے اپنے دہانے کو چھپائے دیوار سے لگی بیٹھی سسکیوں کے ساتھ آنسو بہا رہی تھی ۔

سہ روز پہلے ہی نفیسا نے اپنا چوتھا جنم دن منایا،  سفید فراک جس پر لال رنگ کے خوشنما اور چمکدار پھول نقش تھے اسے زیب تن کرنے کے بعد اس کا پھول سا چہرہ اور بھی کھل اٹھا،  ننھے مگر گول گول ہاتھوں پر مہندی اس کی خالہ آرزو نے لگائی تھی- سنہرے رنگ کی جوتی پہن کر وہ جب وہ باہر آئی، نانی بلائیں لینے لگی  ،چند خواص کے مبارک باد کے ساتھ کچھ تحفے اور چاکلیٹ بھی ملی ۔ نفیسا بہت خوش تھی،  آج کے دن بھی نفیسا کی ماں اس سے دور کھڑی ، سوچ میں گم پھیکی مسکراہٹ کے ساتھ نفیسا کو دیکھتی رہی ممتا بھرے دل کے ایک کونے میں ایک کسک تھی جس نے انہیں نفیسا کے قریب جاکر اسے سینے سے لگانے سے روک رکھا تھا ۔ نفیسا  کبھی اپنی ماں کی طرف سے اس بےرخی کو سمجھ نہیں پائی اس کا معصوم دل تو صرف اپنے حصے کی محبت کے لئے تڑپتا جو اس کے حصے میں کبھی نہ آئی ۔ آرزو ، نفیسا کی اس کمی کو دور کرنے میں کچھ کامیاب ہوئی لیکن اپنی آپا عافیہ کے لیے چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پائی – نفیسا کے متعلق کام کی تمام ذمہ داری انہوں نے اپنے سر لے رکھی تھی ۔نفیسا کے لئے آرزو ماں سے کم نہ تھی جب سے وہ لوگوں  کو پہنچانے لگی آرزو کو ہی اپنے قریب پایا ۔

"آج نفیسا چار برس کی ہوگئی ……….اپنے ممتا بھرے دل پر اور ستم نا کرو آپا …………لاڈ کر لو جی بھر ………..شاید یہ موقع قسمت تمہیں پھر کبھی نہ دے ………” آزرو نے آپا سے نفیسا کے سونے کے بعد کہا

عافیہ خاموش بت بنے سوگوار کھڑی تھی ۔ آرزو خود کو روک نہیں پائی آنسو پونچھتے ہوئے دوسرے کمرے میں چلی گئی – آہستہ آہستہ وہ بت اپنی جگہ سے نفیسا کے قریب آکر کھڑی ہو گئی ۔ ماحول پر سناٹے کا کہرا مگر طوفان اس بت کے دل میں آٹھ  رہا تھا ،” ابھی چند سال پہلے کی بات ہے کس خوش دلی اور ارمان کے ساتھ عافیہ کی ڈولی اٹھی تھی ، کتنے ہی خواب تھے جو ایک ایک کر ٹوٹ گئے خدا جانتا ہے کون غلط اور کون صحیح  سزا میری بچی نے پائی،  ہمارا گھر ٹوٹ گیا – میری بچی تمہارے آنے سے قبل ہی میری دنیا تمام ہوچکی تھی مجھے پھر بھی یقین تھا تمہارے آنے سے ہمارے درمیان کی یہ دوریاں مٹ جائے گی میرا  یہ بھرم بھی تمہارے چند ماہ کے بعد ٹوٹ گیا، میرے لیے ممکن نا ہو سکا اپنے وجود کو روز پامال کرنے دوں ۔ اب عدالتی فیصلہ یہی ہے تم چار سال کے بعد اپنے پاپا کو سونپ دی جاو گی ۔ تم  ناداں ہو کیا جانو دنیا بڑی ظالم ہے،  تم ترستی رہی اور میں تمہیں سینے سے لگا کر ممتا بھری محبت کا سکون نہ دے سکی -” (یہ بھی پڑھیں دوستی کا تحفہ – صائقہ غیاث )

آرزو جب کمرے کے دروازے تک پہنچی اس نے عرصے بعد اپنی بہن کے آنکھوں میں آنسو دیکھے تھے اس سے قبل تو وہ آنسو مسلسل بہتے ہوئے دل کے کسی حصے پر جم گئے تھے آج وہ آنکھوں کے سفینوں سے چھلکنے لگے -کچھ وقفے بعد عافیہ اسے گلے سے لگا کر سو گئی ۔

صبح جب نفیسا کی آنکھ کھلی ماں کو قریب دیکھ اسے یقین نہیں آیا اس نے کئی بار آنکھوں کو مل کر دیکھا تب جاکر یقین آیا کوئی اور نہیں اس کی مما ہی ہے ننھے ہاتھوں سے اپنی ماں کو گرفت میں لے لیا،عافیہ کی نیند جب ٹوٹی اس نے چھٹ سے آنکھیں بند کر لیں ۔

"آج ماں بیٹی کی نیند پوری ہوگی یا دن بھر سونے کا ارادہ ہے ” آرزو ہے کمرے میں داخل ہونے کے ساتھ کہا

"ہاں بس………ہاں آٹھ گی۔ ” عافیہ نے کہا

"واہ بیٹا میری گود میں سوتی ہوتو مجھ سے بھی پہلے جاگ جاتی ہو آج آنکھ نہیں کھل رہی …….ہاں نفیسا ” آرزو نے نفیسا کا ہاتھ تھامتے ہوے کہا

” آج بھی پہلے اٹھی ہوں خالہ” مسکراتے ہوئے نفیسا نے آنکھیں کھول دیں

” اچھا چلو اٹھو تمہیں آج گھومنے جانا ہے تیار ہو جاو تمہارے پاپا آتے ہی ہوں گے۔ ” آرزو نے کہا

"ہاں مما سچ میں کیا ؟” حیرت و خوشی میں نفیسا نے ماں سے پوچھا

عافیہ نے ہامی بھر دی ۔ نفیسا سوچتی رہی کہ آخری دفعہ پاپا سے وہ کب  ملی تھی اور آج ان کے ساتھ گھومنے جا رہی،  خوشی اتنی کے مزید نہ سوچا ۔ نفیسا کو تیار کرنے اور سجانے میں عافیہ نے بھی آرزو کا ساتھ دیا،  کچھ کھلونے اور کچھ کپڑے ایک بیگ میں رکھ دیا گیا ۔  نفیسا آخری بار اپنے والد سے فیملی کورٹ میں ملی تھی۔

تقریباً دس بجے دروازے پر ایک کار آ کھڑی ہوئی اور مسلسل ہارن کی آواز آنے لگی رشید صاحب باہر نکلے اور نرم لہجے میں کہا،

” بیٹا اندر آجاو کچھ ناشتہ کرلو پھر نفیسا کو لے کر چلے جانا ”

معاف کیجئے گا میں غیروں کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھتا میری بیٹی کو بلا دے تاکہ میں جاسکوں ” فائق تیور بدل کر بولا

یہ سن کر رشید صاحب سمجھ گئے اور رہی سہی امید بھی جاتی رہی،  انہوں نے دوبارہ التجا کی مگر فائق نے ایک نہ سنی ۔

نفیسا آرزو کا ہاتھ تھامے سیڑھیوں پر اچھلتی آرہی تھی اور  پیچھےسے عافیہ بیگ تھامے ۔

"نفیسا بیٹا یہاں آئیں ہم آپ کو بہت خوبصورت جگہ لے جانے آئے ہیں ”  فائق نے کار کا دروازہ کھولتے ہوئے کہا

تیز تیز چلتے ہوئے نفیسا رکی اور اپنی ماں کی طرف مڑ کر واپس آگئی اور کہا ” مما ساتھ چلو نا آپ بھی ”

"آپ جائیں ہم کبھی اور چلیں گے "عافیہ نے کہا اور نفیسا کا ہاتھ پکڑ کر چلنے لگی قریب پہنچ کر اس نے بنا کچھ کہے فائق کے طرف بیگ بڑھایا ۔

"خیرات کی عادت اور ضرورت تمہیں ہے اسے تم ہی رکھو میں اپنی بچی کے لیے خود خرید سکتا ہوں -” فائق طنزیہ لہجے  میں بولا اور دوسرے ہی پل نفیسا کو لے کر چلا گیا ۔ (یہ بھی پرھیں عشق ابدی – صائقہ غیاث)

عافیہ نے ارادہ کر رکھا جب بھی فائق اپنی بیٹی کو لینے آئے گا وہ دروازے تک تو دور کھڑکی پر بھی نہیں آئے گی ۔ وہ دیکھتی رہ گئی جگر کا ٹکڑا دور چلی گئی پیچھے مڑی تو غمزدہ اور بھی لوگ کھڑے تھے آرزو کے آنسوؤں کو پوچھتی ہوئی اس کے ساتھ  نفیسا کے کمرے میں آگئی جہاں دونوں نے نفیسا کی جگہ اور اس کی چیزوں کو دیکھ کر خاموش بیٹھیں  رہی ۔

نفیسا فائق کے ساتھ گھر آئی دادی، بڑے ابو اور امی،  چھوٹے ابو اور امی کے علاوہ کئی بچوں سے ملی ۔ سب نے پیار کیا باتیں کی بڑی امی نے اپنے ہاتھ سے کھلایا،  گھر کے پیچھے والے باغ میں کھیلتے ہوئے شام ہوگئ نفیسا کو خالہ، مما کے ساتھ سبھوں کی یاد ستانے لگی ۔ گھر آئی،  پاپا نے چاکلیٹ دیا وہ لیتے ہوئے پوچھ پڑی ۔

"پاپا گھر کب جائیں گے ”

"کیوں پاپا کے ساتھ رہنا پسند نہیں ” فائق نے پوچھا

"پسند کیوں نہیں ہوگا بھلا، اپنا گھر ہے ” دادی نے مسکراتے ہوئے کہا

نفیسا چپ ہو گئی اسے یقین تھا آج نہیں تو کل وہ اپنے گھر چلے ہی جائے گی ۔ نئی جگہ پر نیند بھی دیر سے آئی صبح جب آنکھ کھلی تو پاپا آفس جا چکے تھے بڑے ابو کے بچے بھی اسکولوں کے لئے تیار ہو رہیں تھے ۔ دادی کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد وہ ٹہلتے ہوئے باورچی خانے کے قریب جا پہنچی جہاں بڑی اور چھوٹی امی کام میں لگی ہوئی تھی ۔

"بولو بھلا یہ کیسی عورت  ہے مہارانی جب تک رہی مجھ سے الجھتی رہی اپنے میاں تک کوتو نہ چھوڑا،پیسے لے لیے بچہ چھوڑ دیا اور لاد دیا ہمارے سر پر کہ کرو غلامی ، آخر سہ جاتی تو کیا برا تھا -” بڑی امی نے چھوٹی امی سے کہا،

"کیسی پھتر دل ہے باجی نہ شوہر کی ہوئی نہ اپنے بچے کی، جانے کس مٹی کی بنی ہوئی ہے  ہم سے تو یہ کبھی نا ہوسکے گا توبہ توبہ- ” چھوٹی امی نے جواباً یہ جملہ کہا

نفیسا باتوں کو مکمل طور پر نہ سمجھ سکی مگر برا محسوس ہوا یہ ساری باتیں اس کی ماں کے متعلق تھی ۔وہ اپنے والد کے کمرے میں آگئی ۔

زینت دھیرے سے آئی اور میز پر رکھی قلم کے لیے جیسے ہی ہاتھ بڑھایا نفیسا نے روک لیا ” بابو چھوڑ دو” ……..زینت نے دوبارہ کوشش کی تو شیشے کا مور بکھر کر ریزہ ریزہ ہوگیا ۔

"تم نے توڑا ،اب مار پڑے گی تمہیں ” زینتِ نے کہا

"نہیں،  یہ تم نے کیا ہے ” نفیسا بولی

اس نہیں نہیں کی لڑائی میں زینت دھکا کھا کر کانچ کے ٹکروں پر جا گری،  کچھ ٹکڑے ہاتھوں میں کچھ پیروں پر لگ گئے وہ زور زور سے رونے لگی ۔ سبھی دوڑتے ہوئے آئے ۔ چھوٹی امی زینت کو اٹھاتے ہوئے بولیں

"یہ لڑکی مار ڈالتی میری بیٹی کو ”

دادی اماں کے پہنچتے ہی بڑی امی کہنے لگی؛

"جو وہ یہاں رہ کر نہ کر سکی اب بیٹی سے کروا رہی، سکھا کر بھیجا ہے سارے نسخے دیکھ لیں آپ ہی امی کیا کیا اس نے ”

دادی کے غصے میں مارنے کے بعد وہ رونے لگی اور کانپتی ہوئی ایک کنارے کھڑی ہو گئی ۔ دوپہر کے کھانے کے بعد سبھوں کو یاد آیا کوئی اور بھی ہے جسے بھوک لگی ہوگی ۔ بڑی امی کھانے کا پلیٹ کمرے میں لے گئی۔

"کھالے اور طاقتورہوجا پھر سب کو مارنا ” یہ بولتے ہوئے کھانا نفیسا کی طرف بڑھایا ۔

نفیسا نے کھانے کو الٹ دیا اور چلانے لگی ” مجھے مما کے پاس جانا ہے، مجھے خالہ کے پاس جانا ہے میں یہاں نہیں رہوں گی……..-”

"جا مر…….” کہتے ہوئے بڑی امی باہر نکل آئی اور دادی سے کسی نیوز ریپورٹر کی طرح مرچ مصالحہ لگا کر بات بتانے لگی  دادی کا غصہ مزید پروان چڑھ گیا ۔

اپنے بھائیوں کے ساتھ فائق بھی شام ڈھلنے کے بعد گھر آگئے ۔ سب غصے میں بیٹھے ہوئے تھے آتے ہی پوری رواداد سنا دی ۔

"بچی ہی تو ہے،  آپ تینوں خامخواہ بات کو کھینچ تان رہی ……..فائق جاو اور دیکھو نفیسا کو -” بڑے ابو نے فرمایا

فائق جب اوپر آئے تو دیکھا نفیسا دیوار سے لگی بیٹھی ہی سو گئی ہے اور بدن بخار سے تپ رہا ہے ۔ انہوں نے کھلونے کو سمیٹ ایک کنارے کر دیا اور نفیسا کو تکیے پر سلاتے ہوئے ایک چادر بھی اوڑھا دی ۔ نیند میں بھی سسکیوں کے ساتھ مما اور خالہ کے پاس جانا ہے والا جملہ دہرا رہی تھی ۔ (یہ بھی پڑھیں دشت و در – صائقہ غیاث )

ڈاکٹر صاحب گھر سے جا چکے تھے فائق اب بھی نفیسا کے قریب بیٹھے ہوئے ہیں اور پھر انہوں نے سگریٹ کے ڈبے سے ایک سگریٹ سلگاتے ہوئے کھڑکی کا رخ کیا، دھواں اڑاتے ہوئے وہ بادلوں کے بیچ چاند کو تکتے رہے ۔اور نا چاہتے ہوئے بھی اسے عافیہ کی یاد ستانے لگی

saiqa gyasصائقہ غیاث
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اردو رسم الخط: خوش فہمیاں، غلط فہمیاں اور نافہمیاں – سفیر صدیقی
اگلی پوسٹ
باغ ہزار پیچ: بورخیس کے اردو تراجم – قمر عباس علوی

یہ بھی پڑھیں

غزل – صائمہ مقبول

جنوری 3, 2026

غزل – عقبیٰ حمید

نومبر 1, 2024

ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ...

اگست 3, 2024

نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –...

جون 25, 2023

اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

اپریل 4, 2023

نئی صبح – شیبا کوثر 

جنوری 1, 2023

غزل – دلشاد دل سکندر پوری

دسمبر 26, 2022

تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :...

اگست 16, 2022

جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –...

اگست 16, 2022

علامہ شبلی نعمانی کی حیات زندگی اور ان...

اگست 7, 2022

1 comment

Manzar Quraishi اگست 12, 2021 - 7:06 شام

Masha allah Allah Aapko khud tarakki de Aameen summa aameen

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں