Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

بگولے – شموئل احمد

by adbimiras اکتوبر 8, 2020
by adbimiras اکتوبر 8, 2020 0 comment

قد آدم آئینے کے سامنے کھڑی لتیکا رانی اپنے برہنہ جسم کو مختلف زاویوں سے گھوررہی تھی ۔ اس کے ہونٹوں پر ایک مطمئن سی فاتحانہ مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں پر اسرار سی چمک۔ ایک ایسی چمک جو شکاری کی آنکھوں میں اس وقت آتی ہے جب وہ اپنا جال اچھی طرح بچھا چکاہوتا ہے اور ہونٹوں پر ایک مطمئن سی مسکراہٹ لیے ایک گوشے میں بیٹھا شکار کا انتظار کرتا رہتا ہے۔ لتیکا رانی نے بھی اپنے جال بچھائے تھے اور فتح کا یقین کامل اس کی آنکھوں میں چمک اور ہونٹوں پر مسکراہٹ بن کر رینگ رہا تھا ۔ یوں تو لتیکا رانی نے شکار کئی کیے تھے اور کلب میں بڑی شکاری مشہور تھی۔لیکن یہ شکار اپنی نوعیت کا بالکل انوکھا تھا اور اپنی اس کامیابی پر پھولے نہ سمائی تھی ۔ اس نے مس چودھری کی طرح کبھی پیسے کے لیے شکار نہیں کیا تھا ۔ اس کے پاس پیسے کی کمی بھی نہ تھی۔ شہر میں کپڑے کی تین تین ملیں تھیں ۔ وہ محض جنسی آسودگی کے لیے لوگوں سے رسم و راہ بڑھاتی تھی۔ مس چودھری سے تو اس کو شدید نفرت تھی ،کیوں کہ مس چودھری نے ہمیشہ پیسوں پر جان دی تھی اور جاہل اور بھدّے قسم کے لکھ پتیوں کے ساتھ گھومتی تھی جن کے پیلے پیلے بدنما دانتوں سے تو ایسی بو آتی تھی کہ لتیکا رانی کو ان سے باتیں کرتے ہوئے ناک پر رومال رکھ لینا پڑتا تھا۔ لتیکا رانی کو اس بات کا فخر تھا کہ اس نے کبھی ایسے ویسوں کو لفٹ نہیں دی ۔ پچھلی بار بھی اس کے ساتھ ایک ماہر نفسیات کو دیکھا گیا تھا۔ یہ اور بات تھی کہ وہ پھر جلد ہی ان لوگوں سے اکتا جاتی تھی۔

لتیکا رانی کا مردوں کے متعلق وہی خیال تھا جو بعض مردوں کا عورتوں کے متعلق ہوتا ہے۔ یعنی مردوں کو بستر کی چادر سے زیادہ نہیں سمجھتی تھی کہ جب میلی ہوجائے تو بدل دو اور اس لیے کوئی چادر اس کے پاس ایک ہفتے سے زیادہ نہیں ٹک پاتی ۔ اس کے متعلق یہ مشہور تھا کہ وہ ہمیشہ جوان اور تنو مند ملازم رکھتی ہے اور آئے دن انہیں بدلتی رہتی ہے اور یہ بات سچ تھی ۔ آج کل اس کے پاس ایک نوجوان دیہاتی ملازم آکر رہا تھاجو وقت بے وقت اس کو بڑا سہارا دیتا تھا ۔خصوصاً اس دن تو وہ اس کے بڑا کام آیا تھا جب وہ نوجوان انجینئر اس کے ساتھ بڑی رکھائی سے پیش آیا تھا اور اس کی پیش کش کو ٹھکراکر مسز درگاداس کے ساتھ پکچر دیکھنے چلا گیا تھا ۔ اس دن لتیکا رانی نے حد سے زیادہ پی تھی اور کوئی آدھی رات کو کلب سے لوٹی تھی۔ کلب سے آکر سیدھی ملازم کے کوارٹر میں گھس گئی تھی اور اس دیہاتی ملازم کو اس نے صبح تک ایک دم نچوڑکر رکھ دیا تھا۔ پھر جیسے اس کی تسکین نہیں ہوئی تھی۔ اس انجینئر کو کھونے کا درد اور بڑھ گیا تھا ۔ مسز درگا داس کے لیے لتیکا رانی کا دل نفرت سے بھر گیا تھا کیوں کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا ۔ مسز درگا داس اس سے زیادہ منجھی ہوئی شکاری تھی اور اس نے اس کے کئی شکار باتوں ہی باتوں میں اڑا لیے تھے ۔ اس سے بدلہ لینے کے منصوبے وہ رات دن بناتی رہتی اور اس دن جب مسٹر کھنّہ کے یہاں پکنک کا پروگرام بنانے گئی تو اس نوعمر لڑکے کو دیکھ کر اس کو ایسا لگا جیسے کسی نے اس کے زخموں پر مرہم رکھ دیا ہے۔ وہ صوفے پر بیٹھا ’’لائف‘‘ کی ورق گردانی میں مصروف تھا۔

’’مسٹر کھنّہ ہیں۔؟‘‘ لتیکا رانی نے اس کو گھورتے ہوئے پوچھا۔

’’جی۔! وہ تو پونا گئے ہوئے ہیں۔‘‘اس نے چونک کر لتیکا رانی کی طرف دیکھا اور بڑی معصومیت سے پلکیں جھپکائیں ۔ لتیکا رانی کو اس کا اس طرح پلکیں جھپکانا کچھ اتنا اچھا لگا کہ وہ بے اختیار اس کے قریب ہی صوفے پر بیٹھ گئی۔

’’آپ کو تو یہاں پہلی بار دیکھا ہے۔‘‘

’’جی ہاں ۔ایک ملازمت کے سلسلے میں آیا تھا۔‘‘

’’اوہ تو آپ مالتی کے بھائی ہیں۔‘‘ لتیکا رانی نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ پوچھا۔

جواب میں اس کی نظریں جھک گئیں اور چہرے پر ندامت کی لکیریں سی ابھر آئیں۔

’’مالتی تو مسٹر کھنہ کے ساتھ گئی ہوگی۔‘‘

’’جی ہاں۔۔‘‘اس نے نظریں جھپکاتے ہوئے جواب دیا۔

لتیکا رانی اس کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہی تھی۔ آنکھیں خاصی بڑی بڑی اور پر کشش تھیں اور کچھ کہتے ہوئے وہ کئی بار پلکیں جھپکاتا اور بہت سادہ و معصوم نظر آتا۔ مسیں کچھ بھیگ چلی تھیں اور ہونٹ بہت پتلے اور باریک تھے۔ چہرے کے سانولے پن نے اس کو اور زیادہ پر کشش بنا دیا تھا۔ لتیکا رانی کا جی چاہا کہ اس کے ہونٹوں کو چھو کر دیکھے کتنے نرم ونازک ہیں ۔ لمحہ بھر کے لیے اس کو اپنی اس عجیب سی خواہش پر حیرت ہوئی اور وہ مسکراتی ہوئی اس کے تھوڑا قریب سرک آئی ۔ لڑکے نے کچھ چور نظروں سے لتیکا کی طرف دیکھا اور جلدی جلدی ’’لائف‘ ‘کے ورق الٹنے لگا۔اس کے چہرے پر پسینے کی بوندیں پھوٹ آئی تھیں اور چہرہ کسی حد تک سرخ ہوگیا تھا ۔لتیکا اس کی اس پریشانی پر مسکرا اٹھی ۔وہ اس کے اور قریب سرک آئی۔ اس کی گھبراہٹ سے وہ اب لطف اندوز ہونے لگی تھی۔ لتیکا کی بھی نگاہیں ’’لائف‘‘ کے الٹے ہوئے صفحوں پر مرکوز تھیں ۔ ایک جگہ نیم عریاں تصویر آئی اور لڑکے نے فوراً وہ ورق الٹ ڈالالیکن دوسری طرف بوسے کا منظر تھا۔ اس نے کچھ گھبراکر لتیکا کی طرف دیکھا اور ’’لائف‘‘بند کرکے تپائی پر رکھ دیا۔

’’آپ کچھ پریشان ہیں؟‘‘ لتیکا نے شرارت بھری مسکراہٹ سے پوچھا۔

’’جی! نہیں تو۔‘‘ اس کے لہجے سے گھبراہٹ صاف عیاں تھی۔ وہ گھبراہٹ میں اپنی انگلیاں چٹخا رہا تھا۔

’’آپ کی انگلیاں تو بڑی آرٹسٹک ہیں۔‘‘ یکایک وہ اس کی پتلی پتلی انگلیوں کی طرف شارہ کرتی ہوئی بولی۔

’’ لیکن مجھ میں تو کوئی آرٹ نہیں ہے ۔ ‘‘ اس بار وہ بھی مسکرایا اور لتیکا جھینپ گئی ۔

’’ آپ کو پامسٹری پر یقین ہے ؟ ‘‘ لتیکا جھینپ مٹا تی ہوئی بولی ۔

’’ تھو ڑا بہت ۔‘‘

’’ پھر لا یئے آپ کا ہاتھ دیکھوں ۔ ‘‘

اور لتیکا اس کے ہا تھوں کی لکیریں دیکھنے لگی ۔اس کی ہتھیلی پسینے سے ایک دم گیلی تھی ۔لتیکا کی انگلیاں اور ہتھیلی بھی پسینے سے بھیگ گئیں اور اس کو عجیب سی لذّت کا احساس ہوا ۔اس کے جی میں آیا لڑکے کی ہتھیلی کو اپنے گا لوں سے خوب رگڑے اور اس کی ہتھیلی کا سارا پسینہ اپنے گا لو ں پر مل لے۔

’’ آ پ کا ہاتھ تو بڑا نرم ہے ۔ ایسا ہاتھ تو بڑے آ دمیوں کا ہوتا ہے ۔‘‘

’’ لیکن میں تو بڑا آ دمی نہیں ہو ں ۔‘‘

’’ آپ بہت جلد مالدار ہو جائیں گے۔ یہ لکیر بتاتی ہے ۔‘‘

’’ لیکن بھلا میں کیسے ما لدار ہو سکتا ہوں ؟ ‘‘ اس نے بہت معصومیت سے کہا ۔

’’ ہو سکتے ہیں ۔ ‘‘ یکایک لتیکا رانی کا لہجہ بدل گیا اور لڑ کے نے اس طرح چونک کر اس کو دیکھا جیسے وہ پاگل ہو گئی ہو ۔

’’ میرے یہاں آیئے تو اطمنان سے باتیں ہوں گی۔ آئیں گے نہ۔؟ ‘‘

’’ جی ۔کوشش کروں گا ۔ ‘‘

’’ کوشش نہیں ضرور آیئے ۔یہ رہا میرا پتا۔ ‘‘ لتیکا رانی اس کو اپنا ملا قاتی کارڈ دیتی ہوئی بولی اور اس کو حیرت زدہ چھوڑ کر کمرے سے باہر نکل گئی ۔ پھر یکا یک مڑی اور قریب آ کر بولی ۔

’’ چلیے کہیں گھومنے چلتے ہیں ۔‘‘

’’ جی مجھے۔مجھے ابھی ایک ضروری کام ہے ۔‘‘ اس کی آ واز کچھ پھنسی پھنسی سی تھی۔

’’ آ پ اتنے نروس کیوں ہیں ؟ ‘‘ لتیکا نے بڑے پیار سے پو چھا ۔ لتیکا کو وہ ایسا ننھا سا خوف زدہ پرندہ معلوم ہو رہا تھا جو اپنے گھونسلے سے نکل کر کھلے میدان میں آ گیا ہو اور جنگلی درندوں کے درمیان گھر گیا ہو ۔

’’ آ نے کی کوشش کرو ں گا ۔‘‘

لتیکا رانی مسکرائی اور کمرے سے باہر نکل گئی ۔کار میں بیٹھ کرایک بار دروازے کی طرف دیکھا،وہ گیٹ کے پاس کھڑا پلکیں جھپکارہا تھا۔ لتیکا کو بے اختیار ہنسی آگئی۔ اس نے ہاتھ کے اشارے سے اس کو قریب بلایا۔ جب وہ تھوڑا جھجکتے ہوئے قریب آیا تو بولی۔’’آج شام سات بجے انتظار کروں گی۔‘‘

اور پھر مسکراتے ہوئے اس پر ایک آخری نظر ڈالی اور موٹر اسٹارٹ کردی۔

گھر پہنچ کر وہ سیدھی غسل خانے میں گھس گئی اور اپنے سارے کپڑے اتار دیے۔ ایک دفعہ اپنے عریاں جسم کوغور سے دیکھا اور شاور کھول کر اکڑوں بیٹھ گئی ۔ پُشت پر پڑتی ہوئی پانی کی ٹھنڈی پھواریں اسے عجیب لذّت سے ہم کنار کررہی تھیں ۔ وہ بیسیوں دفعہ اس طرح نہائی تھی لیکن ایسا عجیب سا احساس کبھی نہیں ہوا تھا ۔ کچھ دیر بعد تولیے سے جسم خشک کرتی ہوئی باہر نکل آئی۔ اپنے کمرے میں آکر تولیہ پلنگ پر پھینک دیااور قد آدم آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر برہنہ جسم کو ہر زاویہ سے دیکھنے لگی۔

وہ آئے گا ضرور آئے گا۔ اس کا دل کہہ رہا تھا ۔ ہونٹوں پر فاتحانہ مسکراہٹ رینگ رہی تھی اور آنکھوں میں پر اسرار خواہشوں کے جگنو رینگ رہے تھے۔

میز کی دراز سے اس نے سگریٹ نکالا اور ایک کرسی کھینچ کر آئینے کے سامنے بیٹھ گئی۔ سگریٹ سلگاتے ہوئے ایک دفعہ اپنا عکس آئینے میں دیکھا ۔ اپنے آپ کو وہ سولہ سترہ سالہ لڑکی محسوس کرنے لگی تھی ۔ اپنا عکس اس کو عجیب سا لگ رہا تھا۔آنکھ ، ناک ،ہونٹ ،پیشانی سبھی نئے اور اجنبی لگ رہے تھے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اس کو بہت برے لگے ۔ سنگار میز پر رکھی ہوئی کریم کی شیشی اٹھا کر بہت سا کریم آنکھوں کے نیچے ملنے لگی۔ پھر چہرے پر پاؤڈر لگایا اور سگریٹ کے کش لیتی ہوئی گھڑی کی طرف دیکھا تو صرف پانچ بجے تھے ۔ا س کے آنے میں کوئی دو گھنٹے باقی تھے ۔ یہ دو گھنٹے اس کو پہاڑ سے لگے۔اوراگر وہ نہیں آیا تو ۔.۔ اس خیال کے آتے ہی جیسے اس کے دل نے کہا ۔ وہ اس کو ہر قیمت پر حاصل کر لے گی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنا لے گی ۔وہ اس کے ساتھ موٹر میں گھومے گا ۔ کلب، سنیما گھروں، ہوٹلوں اوردعوتوں میں اس کے ساتھ ساتھ ہوگا۔اف ! کتنا معصوم ہے وہ بالکل بچوں کی طرح باتیں کرتا ہے اور شرماتا تو ایک دم لڑکیوں کی طرح ہے۔ لتیکا رانی کو یاد آگیا کہ ’’لائف‘‘ کی ورق گردانی کے وقت جو ایک نیم عریاں تصویر آگئی تھی تو کس طرح اس کا چہر ہ کا نوں تک سرخ ہوگیا تھا ، لتیکا مسکرا اٹھی تھی ۔ وہ آئے گا تو کیسا شرمایا شرمایاسا رہے گا۔وہ اس کے ایک دم قریب بیٹھے گی اور اس کو ایک ٹک گھورتی رہے گی ۔ وہ تھوڑا گھبرائے گا اور اس سے ہٹ کر بیٹھنے کی کوشش کرے گا ۔ پھر وہ لکیریں دیکھنے کے بہانے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے لے گی۔ اس کی انگلیاں کیسی نرم و سبک سی ہیں ۔ جب وہ گھبراہٹ میں اپنی انگلیاں چٹخاتا ہے تو کیسا پیارا لگتا ہے۔ باتوں ہی باتوں میں اس کے ہاتھوں کو اپنے گالوں سے مس کردے گی ۔ اس کی ہتھیلی کا سارا پسینہ اس کے گالوں میں لگ جائے گا اور اس کے گال چپچپے ہوجائیں گے ، تب کیسا ٹھنڈا ٹھنڈا لگے گا۔ اور وہ تو ایک دم نروس ہو جائے گا۔ اس کا نرم اور بے داغ جسم تھر تھر کانپنے لگے گا ۔تب اس کوچمکارے گی اور پیار سے کہے گی ۔’’اتنے نروس کیوں ہو ؟یہ تمہارا ہی گھر ہے۔‘‘اور پھر روشنی۔. مگر نہیں۔اتنی جلدی نہیں ۔ وہ ایک دم گھبرا جائے گا۔پھر شاید کبھی نہ آئے۔ سولہ سترہ سال کا تو ہے ہی۔ ایک دم نادان اور معصوم ۔ لتیکا نے سگریٹ کا آخری کش لیتے ہوئے سوچااور سگریٹ ایش ٹرے میں مسلتے ہوئے بے چینی سے گھڑی کی طرف دیکھا۔ چھہ بجنے میں کوئی دس منٹ باقی تھے اور اس کو اپنے آپ پر غصہ آگیا۔ آخر یہ کون سی تُک تھی کہ اس نے سات بجے کا وقت دیا تھا ۔ خواہ مخواہ ایک گھنٹہ انتظار کرنا ہے۔ اپنی بے چینی پر وہ مسکرا اٹھی ۔.اور ایک مخمورسی انگڑائی لیتی ہوئی پلنگ پر لیٹ گئی۔ اس کا جوڑ جوڑ دُکھنے لگا تھا۔ تکیے کو سینے پر رکھ کر اس نے زورسے دبایا اور گہری گہری سانسیں لینے لگی۔سارے بدن میں جیسے دھیمی دھیمی سی آنچ لگنے لگی تھی۔اتنی جلدی یہ سب نہیں کرے گی ۔ اس نے سوچا۔ وہ بالکل نا تجربہ کار اور نادان ہے۔ اس کا جسم بند کلی کی طرح پاک اور بے داغ ہے ۔ محبت کا تو وہ ابھی مطلب بھی نہیں سمجھتا ہے ۔ وہ اس کو محبت کرنا سکھائے گی ۔ایک نادان لڑکے سے مرد بنائے گی ۔بھرپور مرد ۔ اور لتیکاکو اپنے آپ پر بڑا فخر محسوس ہونے لگا۔ یہ سوچ کر اس کی خوشی کی انتہا نہ تھی کہ وہ پہلی عورت ہے جو اس کو محبت سے روشناس کرائے گی۔

اس نے الماری سے بیئر کی بوتل نکالی اور ہلکی ہلکی چسکیاں لینے لگی لیکن اس کی بے چینی اور بڑھ گئی۔ اس نے گلاس میز پر رکھ دیا اور پلنگ پر لیٹ گئی ۔ اس کے جی میں آیا ایک بار پھر غسل خانے میں گھس جائے اور پانی کی ٹھنڈی دھار میں اپنے جلتے ہوئے جسم کو دونوں ہاتھوں سے زور زور سے مَلے لیکن یکایک کال بیل بج اٹھی۔ اس نے چونک کر گھڑی کی طرف دیکھا تو سات بج چکے تھے۔ اپنے عریاں جسم پر سلیپنگ گاؤن ڈالا اور دروازہ کھول دیا۔ وہ پریشان اور گھبرایا سا کھڑا تھا۔

’’اوہ ! گاڈ۔‘‘ کم اِن ینگ بوائے!‘‘ لتیکا رانی نے بے اختیار مسکراتے ہوئے کہا۔

لتیکا کو وہ ایسا سہما ہوامعصوم سا بچہ نظر آرہا تھا جس کو یکایک بھوت کہہ کر ڈرا دیا گیا ہو۔

وہ جیسے ہی اندر آیا،لتیکا نے دروازہ اندر سے بولٹ کردیا اور مسکراتی ہوئی پلنگ پر بیٹھ گئی۔ اس کی مسکراہٹ میں یقین کا رنگ مستحکم ہوکر فتح اور غرور کی چمک میں تبدیل ہوگیا تھا ۔

’’بیٹھو کھڑے کیوں ہو؟‘‘ لتیکا رانی نے کرسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔

وہ فرماں بردار بچے کی طرح کرسی پر بیٹھ گیا۔ وہ اس کو ایک ٹک گھورنے لگی۔ وہ کرسی کے ہتھے پر انگلیوں سے آڑی ترچھی لکیریں کھینچ رہا تھا۔

’’کیا سوچ رہے ہو۔؟‘‘

’’جی۔۔؟‘‘

’’کیا سوچ رہے ہو۔؟‘‘

’’کچھ نہیں۔‘‘

’’کچھ تو ضرور سوچ رہے ہو؟‘‘ لتیکا رانی نے مسکراتے ہوئے کہا۔

وہ چپ رہا۔

’’لاؤ تمہارا ہاتھ دیکھوں۔!‘‘ وہ زیادہ صبر نہ کرسکی۔

اس نے چپ چاپ اپنا ہاتھ بڑھا دیا۔

’’ادھر آجاؤ پلنگ پر۔ اچھی طرح دیکھ سکوں گی۔‘‘

لمحہ بھر اس نے توقف کیا اور پھر کرسی سے اٹھ کر اس کے قریب ہی پلنگ پر بیٹھ گیا ۔ وہ اس کے ہاتھ کی لکیریں دیکھنے لگی۔ کچھ دیر بعد لتیکا نے محسوس کیا کہ وہ آہستہ آہستہ اس کے قریب سرک رہا ہے ۔ لتیکا نے کنکھیوں سے اس کی طرف دیکھا ۔ اس کا بایاں ہاتھ لتیکا رانی کی کمر کے گرد بڑھ رہا تھااور پھر لتیکا نے اپنی کمر پر اس کی انگلیوں کا لمس محسوس کیا ۔ اس کو لڑکے کی اس بے باکی پر سخت حیرت ہوئی ۔ وہ اس سے تھوڑا ہٹ کر بیٹھ گئی ،جیسے اتنی جلدی اس کا بے تکلف ہوجانا اس کو پسند نہ آیا ہو۔لتیکا نے محسوس کیا کہ وہ پھر اس کے قریب سرک رہا ہے۔ ایک دفعہ لتیکا کو پھر اپنی کمر پر اس کی انگلیوں کا دباؤمحسوس ہوا۔

’’یہ لکیر کیا بتاتی ہے۔؟‘‘ یکایک لڑکے نے جھک کر ایک لکیر کی طرف اشارہ کیا اور اس طرح جھکنے میں اس کا چہرہ لتیکا کے چہرے کے قریب ہو گیا۔یہاں تک کہ اس کے رخساروں کو لڑکے کی گرم سانسیں چھونے لگیں اور لتیکا کو ایسا لگا جیسے وہ جان بوجھ کر اس کے اتنے قریب جھک گیا ہے۔جیسے وہ اس کو چومنا چاہتا ہو ۔لتیکا رانی کھڑی ہو گئی اور کچھ ناگوار نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگی۔ نہ جانے کیوں اب لتیکا کو اس کے چہرے پر پہلی جیسی معصومیت اور سادہ پن نظر نہیں آرہا تھا ۔ وہ اس کو اور لوگوں کی طرح ایسا ویسا لگ رہا تھا۔

’’بیٹھئے نہ۔.آپ اتنی نروس کیوں ہیں؟‘‘ اس نے مسکراتے ہوئے کہا۔

’’نروس۔؟ بھلا میں کیوں نروس ہونے لگی ؟‘‘ لتیکا رانی نے بڑے طیش میں کہا اور اس کو ایسا لگا جیسے یہ وہ نہیں ہے جو وہ اب تک سمجھ رہی تھی بلکہ یہ تو انتہائی فحش اور گندا انسان ہے۔ یہ کوئی سولہ سترہ سالہ معصوم نادان لڑکا نہیں ہے بلکہ ایک خطرناک مرد ہے ۔بھرپور مرد۔ اس کا جسم کسی بند کلی کی طرح پاک اور بے داغ نہیں ہے بلکہ گندگی میں پلا ہوا کوئی زہریلا کانٹا ہے جو اس کے سارے وجود کو لہو لہان کردے گا۔

اور دوسرے لمحہ جیسے لتیکا رانی کا سارا وجود لہو لہان ہو گیا ۔ پل بھر کے لیے اس پر سکتہ ساطاری ہوگیا۔ لتیکا کو محسوس ہوا جیسے وہ اس کو ایک دم فاحشہ اور بازاری عورت سمجھتا ہے ۔ جیسے اس کی کوئی قدرو قیمت نہیں ہے ،جو جب چاہے جس طرح چا ہے استعمال کرے اور لتیکا کا دل اس کے لیے نفرت سے بھر گیا ۔ وہ تڑپ کر اس کے بازوؤں سے نکل گئی اور اپنے ہونٹوں کو انگلیوں سے پونچھتے ہوئے چیخ کر کہا:

’’یو باسٹرڈ۔وہاٹ فور یوہیو کم ہیر۔؟‘‘

اس نے حیرت سے لتیکا کی طرف دیکھا۔

’’گِٹ آؤٹ یو سو این ۔‘‘ وہ چیخی۔

دروازے کے قریب پہنچ کر لڑکے نے ایک بار مڑ کر لتیکا کی طرف دیکھا اور پھر کمرے سے نکل گیا۔

لتیکا پلنگ پر گر کر ہانپنے لگی ۔ کچھ دیر بعد وہ اٹھی، سلیپنگ گاؤن اتار پھینکا اور غسل خانے میں گھس گئی۔شاور کھول کر اکڑوں بیٹھ گئی ۔ ٹھنڈے پانی کی دھار اس کی ریڑھ کی ہڈیوں میں گدگدی سی پیدا کرنے لگی اور وہ زورز ورسے اپنا سارا بدن ہاتھوں سے مَلنے لگی۔

گرتے ہوئے پانی کے مدھم شور میں لتیکا رانی کی گھٹی گھٹی سی چیخیں بھی شامل ہو گئی تھیں۔

 

ادبی میراثافسانہبگولےشموئل احمد
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
آپا – ممتاز مفتی
اگلی پوسٹ
دورِجاہلی کا روشن خیال قصیدہ گو شاعر : زہیر بن ابی سلمی – یوسف رامپوری

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں