تیرے جیسا بدل نہیں سکتا
ساتھ تیرے میں چل نہیں سکتا
میری آنکھوں میں اب بھی پانی ہے
گھر ترا یار جل نہیں سکتا
بیتے لمحوں نے آج دستک دی
اور اب دل سنبھل نہیں سکتا
بے کلی ہی دعا میں مانگی ہے
دل مرا اب بہل نہیں سکتا
اس قدر ہے نحیف یہ طائر
اڑنا کیا ہے اچھل نہیں سکتا
آج آنے کا تیرا وعدہ ہے
دن کسی طور ڈھل نہیں سکتا
درد کا چاند تھک گیا آخر
اب کوئی خواب پل نہیں سکتا
روک لے اشک دل مچلنے سے
حکم ہے یہ مچل نہیں سکتا
نسیم اشک
ھولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون9339966398