Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ناول شناسی

غضنفر کا ناول ’’مانجھی‘‘- ڈاکٹر انوار الحق

by adbimiras اکتوبر 14, 2020
by adbimiras اکتوبر 14, 2020 0 comment

الہ آباد کے سنگم میں مسافروں کو سیر کرانے والا مانجھی زندگی کے نشیب و فراز کو کس زاویے سے دیکھتا ہے اور مختلف قسم کے لوگوں کو سیر کراتے ہوئے اسے کیا محسوس ہوتا ہے یہ وہ کسی سے کہے نہ کہے مگر اس کے سینے میں وہ تمام واقعات دفن ہوتے ہیں اور جیسے ہی اسے موقع ملتا ہے یا پھر وی این رائے کے جیسا کوئی مسافر ملتا ہے جو الہ آباد کے سنگم پر متھ  اور راز کا پتہ لگانے کے لیے پہنچتا ہے جس کے اندر انسانی ہمدردی ہی نہیں ماحول، زمین چرندوں اور پرندوں سے بھی ہمدردی ہے، تو مانجھی اپنے ذہن کے دریچے کھولتا ہے اور اس میں محفوظ واقعاتِ زمانی کے کبوتروں کو ایک ایک کر کہ باہر نکالتا ہے اور وہ مسافر مبہوط ہو کر سنتا رہتا ہے۔

ایک ناول میں تہذیب کی کتنی کارفرمائی ہوتی ہے اس کا اندازہ آپ کو مانجھی پڑھ کر بہ خوبی ہو سکتا ہے۔ پہلا سوال تو میرے ذہن میں یہ اٹھا کہ مانجھی الہ آباد کے سنگم ہی میں کیوں یہ کشمیر کی کسی خوبصورت جھیل میں بھی تو ہو سکتا تھا جہاں بہت سے ملکی غیر ملکی لوگ سیاحت کرنے آتے ہیں۔ یا پھر کسی ناول نگار کو سوئٹزر لینڈ یا سڈنی کے خوبصورت نظاروں کا ذکر کرنے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت تو ہے نہیں تو پھر یہ الہ آباد ہی کیوں؟ غضنفر کا مانجھی کہیں اور کیوں نہیں؟

چونکہ وی این رائے کو متھ کی تلاش ہے۔ متھ کا گہرا تعلق تہذیب سے ہوتا ہے۔  الہ آباد ایک ایسی جگہ ہے جو ہندوستانی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ الہ آباد کا مطلب زبانِ پہلوی میں وہ جگہ ہے جس کو خدا نے آباد کیا ہو ۔ اس جگہ کے تعلق سے جو مشہور ہندو متھ ہے وہ  یہ ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں بھگوان برہما نے اس دنیا کی تخلیق کرنے کے بعد یہیں پر پہلی قربانی دی۔ اس جگہ کا پرانا نام پریاگ تھا جو قدیم ہندوستانی زبان سنسکرت کا لفظ ہے۔پریاگ کا مطلب ہے قربان گاہ۔ یہ جگہ ہندو مذہب کے چار بڑے مذہبی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں تین ندیاں ملتی ہیں ، گنگا، جمنا اور سرسوتی اسی نسبت سے اس کو  تریوینی بھی کہتے ہیں۔ چونکہ وی این رائے کو تہذیب کا مشاہدہ کرنا تھا اور غضنفر کو ہندوستانی تہذیب دکھانا مقصود تھا اس لیے انہوں نے پریاگ یعنی الہ آباد کے سنگم کو اپنے ’مانجھی‘ کے لیے مناسب جانا۔

تریوینی ایک طرف تو ایک نہایت ہی مقدس مقام ہے ہندوئوں کے لیے اور دوسری طرف وی این رائے کے لیے یہ محض ایک ایسی جگہ جہاں تہذیب کا کوئی راز چھپا ہے یا پھر محض ایک متھ جس کے راز جاننے کے تجسس نے اسے یہاں آنے پر مجبور کر دیا  اور وہ یہاں آیا بھی۔

کسی بھی ناول کا مقام متعین کرنے کے لیے جو اہم بنیادیں ہوتی ہیں وہ کوئی طے شدہ نہیں ہوتیں ۔ اس کا انحصار ناقد کے نظریہ نقد پر ہوتا ہے اور ناول کس نوعیت کا ہے یہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ ’مانجھی ‘ پر اگر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اس میں ایک منفرد تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعہ ایک سے زیادہ پلاٹ کو ایک بڑے پلاٹ میں ضم کر دیا گیا ہے۔ یعنی مختلف چھوٹی چھوٹی کہانیوں کے اختلاط سے ایک ناول کا تانا بانا بنا گیا ہے۔اس تکنیک کو ناول کی خوبصورتی تسلیم کیا جائے یا قبح اس سلسلے میں ناقدینِ ادب کی آرا  میں اختلافِ رائے کی گنجائش ہے ۔مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ناول کے حسن یا قبح کا انحصار اس کی اجزائے ترکیبی پر ہو ا کرتی ہے۔یعنی پلاٹ اور کردار دو ایسے اجزا ہیں جو ناول کی بنیاد ہوا کرتی ہیں۔یعنی اگر کردار اور پلاٹ مضبوط ہوں تو ناول ایک اچھا ناول ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے عناصر ہیں جو ایک ناول کو اچھے ناول کے خانے میں لا کھڑا کرتی ہیں مثلاََ ناول قاری کو کس حد تک پڑھنے پر مجبور کرتا ہے اور اس میں سماج کی عکاسی کس حد تک کی گئی ہے۔ ناول جس عہد میں تخلیق پاتا ہے اس عہد کی کس قدر ترجمانی اس ناول میں کی گئی ہے وغیرہ۔  بیسویں صدی کے ایک مشہور ناول نگار ارنسٹ ہیمنگوے کے مطابق ایک اچھے ناول کی خصوصیت اس کے کردار کا  ایک زندہ کردار ہونا ہے وہ کہتا ہے

’’ ایک ناول لکھتے وقت تخلیق کار کو چاہیے کہ وہ زندہ لوگوں کی تخلیق کرے نہ کہ محض کرداروں کی تخلیق۔ ایک کردار تو بس ایک کارٹون ہوتا ہے۔‘‘

When writing a novel a writer should create living people; people not characters. A character is a caricatu

اس کسوٹی پر اگر مانجھی کو رکھا جائے تو یہ بالکل کھرا اترتا ہے یعنی اس ناول میں جو بھی کردار ہیں  وہ لوگ ہیں آج کے چلتے پھرتے بولتے انسان جن کے وجود میں ان کی اپنی تہذیب ہے ۔ دنیا کو دیکھنے کا ان کا اپنا ایک انداز ہے ان کی اپنی ایک سوچ ہے۔ سماج میں پھیلی برائیوں اور اچھائیوں کو سمجھنے اور پرکھنے کا ان کا اپنا نظریہ ہے۔ کرداروں کی تخلیق کرتے وقت اس ناول میں اس امر کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کردار جب بولتا ہے تو اس کی اپنی لفظیات ہیں اس کا اپنا ڈکشن ہے جو ایک دوسرے سے منفرد ہے۔ مانجھی کے مکالموں میں ہندی الفاظ زیادہ ہیں  اور اس کے بر عکس بیانیہ میں سلیس اردو کا استعمال کیا گیا ہے جو بوجھل بالکل نہیں ۔ویسے بھی ناول کی صنف معرب اور مفرس زبان کی حامل کم از کم آج کے زمانے میں تو بالکل بھی نہیں۔ ( یہ بھی پڑھیں ’لے سانس بھی آہستہ۔۔۔‘  ایک تجزیہ- ڈاکٹر انوار الحق)

اب سوال یہ ہے کہ مانجھی ہندی ہی کا استعمال کیوں کرتا ہے؟ ایسا کیوں نہیں کہ مانجھی سلیس اردو بولے اور بیانیہ ہندی میں ہو۔ چونکہ یہ ناول اردو میں تخلیق کیا جا رہا اس لحاظ سے بیانیہ کا اردو ہی میں ہونا مناسب ہے اور رہا سوال مانجھی کا تو اس کی زبان تو ویسی ہی ہوگی جیسے ماحول میں اس کی پرورش ہوئی ہے۔مانجھی  اس ناول میں اپنا تعارف کچھ اس طرح سے کراتا ہے کہ اس کی پرورش جس معاشرے میں ہوئی ہے اس کا پورا نقشہ کھنچ جاتا ہے اوراس کا تہذیبی پس منظر قاری پر ظاہر ہو جاتا ہے۔  ملاحظہ کیجیے مانجھی اور وی این رائے کے درمیان ہوئے یہ مکالمے:

’’میرا نام ویاس ہے، ویاس مانجھی‘‘

ــ’’ویاس ! ‘‘ویاینرائےچونکپڑے۔

’’جی ویاس مانجھی۔‘‘

’’تم جانتے ہو یہ نام کس کا تھا؟‘‘

’’جی جانتا ہوں ، اس منی کا ، جس نے مہا کاویہ مہابھارت رچا تھا‘‘۔

’’تم نے مہا بھارت پڑھی ہے؟‘‘

’’پڑھی ہے‘‘۔

’’کہاں،  کیسے؟ کب؟‘‘ وی ۔این۔رائے کے منہ سے یک لخت تین سوال اچھل پڑے۔

’’صاحب میں ! میں  نائو کھیتا ہوں اس کایہ مطلب نہیں کہ میں بالکل ان پڑھ گنوار ہوں‘‘۔  (مانجھی، صفحہ ۲۹)

اور پھر اسی مکالمہ میں آگے چل کر وہ اپنی تعلیم ادھوری رہ جانے کی وجہ اور اس کا کرب کچھ اس طرح بیان کرتا ہے؛

’’گھر کی حالت اچھی نہیں تھی ۔ باپو کی ملاّح گیری سے گھر کا خرچ نہیں چل پاتا تھا، کمانے والادوسرا کوئی اور تھا نہیں۔ اس لیے مجھے بھی انہوں نے ایک نائو  کاپتوار تھما دیا اور قلم میرے ہاتھ سے نکل گئی۔‘‘

’’اوہ!‘‘

 

’’پرنتو میرے پڑھنے کا شوق ختم نہیں ہوا صاحب! میں ادھر اُدھر سے کتابیں حاصل کر کے جب کبھی موقع ملا پڑھتا رہا۔‘‘

’’کس طرح کی کتابیں پڑھتے تھے؟‘‘

’’ہر طرح کی‘‘۔             (مانجھی، صفحہ ۳۰)

مندرجہ بالا اقتباس میں اس ناول کے اہم کردار مانجھی کا پورا تعارف پیش کر دیا گیا ہے۔ اس تعارف میں ویاس مانجھی کا تہذیبی پس منظر اس زاویے سے پیش کیا گیا ہے کہ جس کے جاننے کے بعد مانجھی سے ہونے والے ہر مکالمہ کو پڑھتے وقت قاری کے ذہن میں مانجھی ویاس کے کردار کی پرورش اور اس کا تہذیبی پس منظر محفوظ رہتا ہے۔ا س ناول میں جن سماجی موضوعات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے وہ بھی بے حد اہم ہیں ۔ عورت کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حل آج تک نہیں نکل پایا۔ اس مسئلہ پر مانجھی میں خاطر خواہ توجہ دی گئی ہے۔پرانی روایت کے مطابق راجا رانی کی کہانی کا لطف بھی اس ناول کو پڑھتے وقت خوب خوب ملتا ہے اور اس طرح ناول نگار نے عورت کے مسئلہ کو زمانہ قدیم کے مقابلہ دورِ جدید میں عورتوں کی حالت میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی اس کا بھی کھلا ثبوت بڑی خوبصورتی سے پیش کر دیا ہے۔  اس ناول میں عورتوں کے مختلف مسائل کو مختلف طریقوں سے اجاگر کیا گیا ہے۔  یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ عورت کو سماج میں جو مقام ملنا چاہیے وہ آج تک نہیں مل پایا ہمیشہ اس کو دوسرے درجہ کے حیوان ناطق ہونے کا درجہ دیا جاتا رہا ہے۔ سماج میںعورتوں کے بہت سے مسائل ایسے ہیں جن پر لوگ بات بھی کرنا پسند نہیں کرتے۔اس کی وجہ آخر کیا ہے ۔ کیا اس کی وجہ خود عورتیں ہیں یا پھر مردوں کی وہ دنیا جو مردوں نے اپنے مفاد کے لیے بنائی ہے اور عورتوں کے مفاد کا خیال نہیں رکھا۔ سماج میں عورتوں کی حیثیت پر تبصرہ کرتے ہوئے مانجھی میں بیانیہ کا یہ دلچسپ انداز ملاحظہ فرمائیے۔

’’ماں درگا بھی تو عورت ہیں ، سرو شکتی مان ہیں تو عورت پر یہ اپنا کرپا کیوں نہیں کرتیں؟ اسے طاقت ور کیوں نہیں بناتیں؟ اسے کمزور کیوں رکھتی ہیں؟ جب کہ فطرت اور نفسیات کا تقاضایہ ہے کہ اپنی ذات برادری سے تعلق رکھنے والا زیادہ قریب محسوس ہوتا ہے۔ اور جو زیادہ قریب ہوتا ہے اس کا خیال بھی زیادہ رکھا جاتا ہے۔ اس کی چنتا بھی زیادہ کی جاتی ہے۔ یہاں تو معاملہ بالکل بر عکس ہے۔ درگا کی اپنی ذات ہی سب سے زیادہ دربل ہے۔

عورت صرف دربل ہی نہیں ہے۔ اس کی معاشی حالت بھی بدتر ہے۔ اس کے پاس دھن دولت کی بھی کمی ہے جب کہ دولت کی دیوی لکشمی بھی اسی کے گوتر سے ہیں۔درگا کی طرح وہ بھی عورت ہیں۔

کسی نے ان کی درگا والی سوچ میں لکشمی کا بھی اضافہ کر دیا۔آخر یہ دونوں دیویاں اپنی ذات کے ساتھ ایسا کیوں کرتی ہیں؟کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ دونوں جانب داری کے الزام سے بچنا چاہتی ہیں؟ تو کیا یہ اتنی سی   بات کے لیے اتنا بڑا ظلم عورت پر صدیوں سے کرتی چلی آرہی ہیں ؟ یا کوئی اور وجہ ہے؟ کوئی اور نفسیات ہے؟

اگر جانب داری کا اتنا ہی ڈر ہے تو ٹھیک ہے یہ عورت پہ مہربانی نہ کریں مگر انصاف تو کر سکتی ہیں لیکن یہ تو انصاف بھی نہیں کرتیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ اس شکتی سے ڈرتی ہیں جس نے ان دونوں کو جنم دیا ہے اور وہ مرد ذات سے تعلق رکھتا ہے؟

یا کہیں یہ بات تو نہیں کہ عورت خود نہیں چاہتی کہ اس میں کوئی تبدیلی واقع ہو۔ اگر یہ تبدیلی چاہتی ہے تو جتن کیوں نہیں کرتی؟        (مانجھی، صفحہ ۴۸)

یہ ایک بہت بڈا سوال ناول نگار نے قارئین کے لیے چھوڑ دیا ہے جو ان کے دلوں کو جھکجھور کر رکھ دینے کے لیے کافی ہے۔اقتباسِ بالا  یہ اندازہ کرنے کے لیے کافی ہے کہ ناول نگار عورت کے مسئلہ کو دیومالا یعنی متھ سے جوڑ کر دیکھتا ہے اور اس نے ہندو مایتھولوجی کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے۔ جو سوالات قائم کیے گئے ہیں اور جس انداز سے قائم کیے گئے ہیں ان کی مثال جدید اردو ناولوں میں کم کم ملتی ہیں۔دوسری قابلِ غور اہم بات مندرجہ بالا اقتباس میں اس کا اسلوب ہے۔ اس میں مختلف تکنیک اپنائی گئی ہے۔عام طور سے مانجھی کا اسلوب سادہ اور سپاٹ ہے۔ مگر اقتباسِ بالا میں شعور کی رو کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
ادبی میراثغضنفرمانجھیناول
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بہرائچ اردو ادب میں – جنید احمد نور
اگلی پوسٹ
بہار میں اردو صحافت – صفدر امام قادری

یہ بھی پڑھیں

ناول ’آنکھ جو سوچتی ہے‘ ایک مبسوط جائزہ...

نومبر 17, 2024

ناول ”مراۃ العُروس “ایک مطالعہ – عمیرؔ یاسرشاہین

جولائی 25, 2024

ڈاکٹر عثمان غنی رعٓد کے ناول "چراغ ساز”...

جون 2, 2024

گرگِ شب : پیش منظر کی کہی سے...

اپریل 7, 2024

حنا جمشید کے ناول ’’ہری یوپیا‘‘  کا تاریخی...

مارچ 12, 2024

طاہرہ اقبال کے ناول ” ہڑپا “ کا...

جنوری 28, 2024

انواسی :انیسویں صدی کے آخری نصف کی کہانی...

جنوری 21, 2024

مرزا اطہر بیگ کے ناولوں کا تعارفی مطالعہ...

دسمبر 10, 2023

اردو ناول: فنی ابعاد و جزئیات – امتیاز...

دسمبر 4, 2023

نئی صدی کے ناولوں میں فکری جہتیں –...

اکتوبر 16, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں