Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
گوشہ خواتین و اطفال

ہزاروں عائشہ ایسی – ڈاکٹرصالحہ صدیقی 

by adbimiras مارچ 8, 2021
by adbimiras مارچ 8, 2021 0 comment

وومنس ڈے یوں تو ایک خاص دن بنایا گیا ہے خواتین کی عزت افزائی کے لیے ۔لیکن کیا اچھی بات ہوتی اگر ہر روز خواتین کی عزت افزائی ہر گھر میں کی جاتی۔لیکن یہ میری بس ایک بچکانہ بات ہے جس پر عمل ممکن نہیں ۔کیونکہ اگر یہ ممکن ہوا تو دنیا رنگین کیسے رہے گی ؟چلیے میں اس رنگینی کا مطلب واضح کر دیتی ہوں۔دراصل میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سکھ ،شانتی ،سکون کسے پسند ہے لوگوں کو تو مسائل سے محبت ہے تبھی تو کوئی عائشہ جہیز کی لانت کا شکار ہے ،کوئی عائشہ خودکشی کے لیے مجبور ہے؟ کوئی عائشہ تا عمر عزت ،محبت ،شفقت کے لیے ترستی ہے ،کوئی اپنی بات رکھنے کے لیے ………….خیر یہ فہرست بہت طویل ہے۔اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ میں وومنس ڈے پر کیا کیا باتیں کر رہی ہوں مجھے تو خوشیوں والی باتیں کرنی چاہیے لیکن کیا کریں حالات تو خوشی والے نہیں ہے۔ہر کوئی آج پریشان حال ہے سماج میں اتنی گندگی ہو چکی ہے کہ صاف کرنے کے لیے بھی روح کانپتی ہے شروع کہاں سے کریں ؟ اس دلدل میں کیسے اترے ؟ مسائل ایک دو ہو تو بات بھی بنے ۔پہاڑ کی طرح مظبوط عورت کے مسائل پر وقت کی ضرب کا بھی کوئی اثر نہ ہوا نتیجہ یہ کہ یہ دن بدن بدتر ہوتا چلا گیا ۔حالانکہ خواتین کی محکومیت و مظلو میت کا خاتمہ ،ان کی شخصی آزادی ،ان کے جائز حقوق مثلا نابالغ بچوں کی پرورش کے حقوق ،جائداد میں معقول حصہ،طلاق کے مسائل ،تعلیم سے متعلق عورتوں کے حقوق ،ووٹ ڈالنے کا حق وغیرہ کے ساتھ عورت کو با اختیار بنانے کی پر زور کوشش کی گئی ،آو ازیں بلند کی گئیں،تحریکات چلائی گئیں لیکن تبدیلی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔کچھ ایسی تحریکیں بھی شروع ہوئی جن کا مقصد سماج کو عورتوں کے مسائل کی طرف متوجہ کرنا اور معصوم وایسی عورتیں جو پڑھی لکھی نہ ہونے کے سبب طویل عرصے سے ظلم وتشددکا شکار ہے ان کو بیدار کرنا اور ان کے حقائق سے ان کو واقف کرانا ہے۔حالانکہ یہ تحریکیںبرسوں کے ظلم و جبر کے خلاف اُٹھنے والی آوازکا نتیجہ رہی لیکن ان کا کوئی اثر سماج پر نہ ہو سکا ۔یہ تمام تحریکات صرف نام تک رہ گئی ایک جائزے کے مطابق :

’’دنیا کی ہر تیسری اور جنوبی ایشیا کی ہر دوسری عورت ،آج تشدد کا شکار ہے۔امریکہ میں ہر چھ منٹ بعد ایک عورت زیادتی کا شکار ہوتی ہے ۔یورپ میںچودہ سال سے چوالیس سال تک کی خواتین کا اپاہج پن یا وفات کی اصل وجہ گھریلوں تشدد ہے۔جنوبی ایشیا میں ساٹھ فیصد سے زیادہ عورتیں گھریلوںتشدد کا شکار ہیں ۔اور اسی خطہ سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ لڑکیاں اسمگل کی جاتی ہیں ۔دنیا میں سالانہ پانچ سال سے پندرہ سال تک کی بیس لاکھ لڑکیوں کو جنسی کاروبار کے لیے اسمگل کیا جاتا ہے۔(1)

پر فل بدوائی لکھتے ہیں:

ـ’’ہندستان میں ہر بائیس منٹ پر ایک دوشیزہ عصمت ریزی کا شکار ہوتی ہے اور ہر اڑتالیس منت پر ایک دلہن جہیز کے لیے جلا دی جاتی ہے۔گذشتہ سال پولیس نے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے ۴۲۹۶۸معاملات درج کیے ۔خواتین کے خلاف جرائم کی درج تعداد ڈھائی لاکھ سے کچھ زیادہ ۲۶۱۴۷۴جن میں جسمانی طور پر شوہر یا رشتہ داروں کے ذریعے ظلم و زیادتی ،اغوا اور عصمت فروشی کے دھندلے میں دھکیلنا شامل ہے۔‘‘(2)

اس مطالعے سے عورتوں کے حالات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے اور ساتھ میں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر مشرقی معاشرے کی پسماندگی عورتوں کی تمام پریشانیوں کا سبب ہے تو مغربی ممالک میں عورتیں اتنی مظلوم کیوں ہیں ؟وہاں کی عورتیں بھی آزادی  ملنے کے باوجود بھی آزادی کے خطرناک مسائل میں گھری ہوئیں ہیں ۔ الگ الگ ملکوںمیں اپنے معاشرتی ،تہذیبی اور سیاسی افکار پر مشتمل مختلف تحریکات شروع کی گئیں لیکن نتیجہ کوئی خاص نہیں رہا۔ آج فیمنزم کے نام کی ایک تحریک بہت مقبول ہے ۔اس تحریک کا تعلق عورتوں سے ہے ،جو سماج میں صنفی مساوات کے لیے شروع کی گئیںہے۔کیونکہ عورت کو آزادی کی نفی تو ہوئی ساتھ ہی اس کے سامنے نئے مسائل کی نمائندگی نے دیگر مصائب میں بھی مبتلا کر دیا۔ جس میں سب سے بڑا مسئلہ اس کی حفاظت کا تھا ،کیو نکہ عورت کو آزادی تو مل گئی لیکن اس کے ساتھ اس کو وہ حفاظت نہیں ملی کہ گھر سے باہر نکلنے پر وہ بے خوف اپنے کام پر جا سکے اور اس کی عصمت و عزت محفوظ رہ سکے ۔آج ہر روز عورت کی عصمت دری کے قصے سنائی دیتے ہے اور اخباروں ونیوز چینلوں کی زینت بنتے ہے اب تویہ ہر روز کا معمول بنتا جا رہا ہے ۔اسکے علاوہ عورت کا گھر سے باہر نکلنے کا بہت بڑا نقصان گھر کے داخلی نظام کو ہوا ،بچے والدین کے لاڈ و شفقت سے محروم ہو گئے ۔والدین خصوصاًایک ماںاپنے بچوں کو وہ تعلیم وہ اخلاق اور وہ پیار دینے سے محروم ہوگئی جو اس کی پہلی ذمہ داری تھی۔ جس کے برُے نتائج ان کو آگے کی زندگی میں برداشت کرنے پڑتے ہے۔ آج جوائنٹ فیملی کا سسٹم ختم ہونے کی وجہ سے بھی بچے اپنے تہذیب و معاشرت اورکلچرکے ساتھ رشتوں کی اہمیت و افادیت سے بھی کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں ۔ ماں باپ کے درمیان گھر کے باہر کام کرنے کے باعث بڑھتی دوری کے سبب بچے ان کے پیار کے لیے ترستے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ بچے ہر روز اپنے ماں باپ سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور اپنی ایک نئی دنیا بنانے لگے ہے جس میں وہ پوری طرح آزاد ہوتے ہے اورجب والدین شام کو تھک ہار کر گھر لوٹتے ہیں تو ان کو گھر کی کوئی خبر نہیں ہوتی ۔کیونکہ گھر تو ان کے نوکروں کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔اس طرح آج جرائم کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ناجائز رشتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے میاں بیوی کا رشتہ کمزور پڑ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں طلاق میں اضافہ ہو رہا ہے ۔گھر تباہ و برباد ہو جاتا ہے جس میں سزا ان کے معصوم بچوں کو ملتی ہے ۔

آج دن بہ دن تجارت کے بازاروں میں نوجوان لڑکیوںکی مانگ بڑھتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں’’ سیلزگرل ‘‘اور ’’ماڈل گرل ‘‘ کا فیشن عام ہوتا جا رہا ہے۔آج ایک صابن اور بچوں کی ٹافی سے لے کر ہوائی جہاز تک، کار سے لے کر ایک سوئی تک فروختکرنے کے لیے لڑکیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔حد تو یہ ہے کہ مردوں سے متعلق اشیاء فروخت کرنے کے لیے بھی عورتوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ آج بے شرمی کو فیشن کا نام دے کر عورتوں سے وہ تمام کام کروائے جا رہے ہیں جو اس کی عصمت و عزت کو تار تار کر رہے ہے ۔آج عورتوں سے فیشن کے نام پر ان کی اصل خوبصورتی اور حسن و جمال کو چھین لیا گیا ہے۔شرم و حیا ، طہارت و پاکیزگی، عزت ، عصمت حسن، پردہ، یہ تمام اشیاء کو آج ایک عورت سے چھین کر ننگا بازاروں میں سر عام پیش کیا جاتا ہے اور ان کو اس طرح سے اس کام کے لیے فیشن کے نام پر راضی کرلیا جاتا ہے کہ عورت بخوشی اس کام کو سر انجام دیتی ہے نتیجتاًعریانیت کا بو ل بالا عام ہوتاجارہا ہے۔اس طرح آزادی ملنے کے منفی اور مثبت دونوں اثرات سامنے آئے ۔ جسٹس مولانا محمد تقی عثمانی اس سلسلے میں کچھ اس طرح رقم طراز ہیں:

’’عورتوں کو جس بے دردی کے ساتھ سڑکوں اور بازاروں میں گھسیٹ کر لایا گیا ہے وہ’’ آزادی نسواں‘‘کے فراڈ کا المناک ترین پہلو ہے۔آج یورپ اور امریکہ میں جا کر دیکھیئے تو دنیا بھر کے تمام نچلے درجے کے کام عورت کے سپرد ہیں۔ریستورانوں میں کوئی مرد ویٹرشاذ و نادر ہی کہیں نظر آئے گا،ورنہ یہ خدمات تمام تر عورتیں انجام دے رہی ہیں۔۔۔بیرے سے لے کر کلرک تک تمام ’’مناصب‘‘زیادہ تر اسی صنف نازک کے حصے میں آئے ہیں جسے ’’گھر کی قید سے آزادی ‘‘دی گئی ہے۔‘‘(3)

عورت کی آزادی نے آج ایک غلط رُخ اپنا لیا ہے ۔مردوں کی برابری کرنے کو بعض عورتوں نے اپنی آزادی سمجھ لی ہے ۔حد تو یہ ہے کہ وہ ظاہرابھی مردوں جیسی شباحت کو اپنا رہی ہیں ان کے لباس کو فیشن کے نام پر اپنا رہی ہیں ،جبکہ قدرت نے مرد اور عورت کو الگ الگ اوصاف جوہر سے نوازاہے ،آزادی کے نام پر آج جنسی اختلاط کو فروغ مل رہا ہے، اس گناہ میں شادی شدہ عورتوں کے ساتھ اسکول اور کالجوں کی نو جوان لڑکیاں بھی شامل ہیں۔جس سے بے شرمی کے ساتھ جنسی مسائل بھی عام ہوتے جا رہے ہیں۔ آزادی کے نام پر کئے جانے والے گناہوں اور بڑھتی برائیوں کی فہرست یہیں نہیں رکتی ۔آج کے نوجوان جو اپنے والدین سے صحیح پرورش نہ پانے کی وجہ سے پچپن میں ماں کی آغوش سے محرومی میں پلے بڑھے ان کی نگرانی و حفاظت سے دور ہیں ۔وہ اپنے من مطابق زندگی بسر کرنے کو ہی آزادی سمجھتے ہیں خواہ وہ کتنا ہی غلط راستہ کیوں نہ ہو ۔آج کم عمر کے نوجوان بھی نشے میں دھت نظر آتے ہیں ۔شراب پینا،سگریٹ پینا، دیگر نشیلی اشیاء کا استعمال کرنا ،فحش باتیں کرنا، یا فحش فلمیں دیکھنا ،فحش لٹریچر پڑھناآج کے نوجوانوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔خصوصاً بڑے شہروں میں آج جگہ جگہ پب،اور بار نظر آتے ہیں جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے پردگی سے ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔حد تو یہ ہے کہ والدین کو پتہ ہونے پر بھی وہ کچھ نہیں کرتے بلکہ فیشن اور بدلتی دنیا کے نام پر آج ان برائیوں کو بخوشی اپناتے بھی ہیں ۔اس طرح آج وہ تمام چیزیں عورتوں سے چھنتی یا دور ہوتی جا رہی ہیں جو کبھی ان کے حسن کا زیور ہوتی تھیں۔آزادی کے نام پر شرم و حیا،کی جگہ عریانیت اور بے شرمی نے لے لی ہے ۔آج فیشن کے نام پر عورتوں کی ضرورتیں لگاتار بڑھتی جا رہی ہیں ایک دوسرے سے اچھا دکھنے ،سامنے والے کو نیچا دکھانے اور بازاروں میں ہر روز آنے والی نئی اشیاء نے عورتوں کو اس قدر متوجہ کر رکھا ہے کہ ان کی خواہشات اور مانگ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں لہٰذا ان تمام ضرورتوں  کو پورا کرنے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہو گئی ہیں ۔خواہ ان کو اپنی عزّت و عصمت کا ہی سودا کیوں نہ کرنا پڑے۔آج کی عورتوں کی زندگی سے متعلق آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ کی ایک اہم رکن پروفیسر مونسہ بشریٰ عابدی فرماتی ہیں:

’’اگر ہمیں اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کچھ کرنا ہے تو فلموں میں بڑھتی ہوئی عریانیت و ہیجان انگیزی ،خواتین کی بے باکی اور بے پردگی،نیم لباسی،مخلوط اداروں میں ان کی قابل اعتراض خدمات،حد سے زیادہ بڑھا ہواجنسی اختلاط،تفریح کے نام پر کلبوں اور بارس میں ہونے والی بے حیائی سے لے کر خاندانی نظام میں مناسب سر پرستی کو تسلیم کرنے تک ساریباتوں پر از سر نو غور کرنا ہوگا ۔ورنہ تمام سزائیں اور سارے تحفظات فضول ثابت ہوں گے اور جنسی جرائم پر قابو پانے کا خواب شرمندۂ تعمیر کبھی نہیں ہو سکے گا ۔ جو لوگ خواتین کو با اختیار اور خود کفیل بنانے کو ہی ان مسائل کا حل سمجھتے ہیں یا ہمیں سمجھاتے رہتے ہیںانہیںقبول کرلینا چاہئے کہ "Emporverment Of Women”  کے نام پر وہ خواتین کو کچھ دے تو نہیں سکے بلکہ جو کچھ ان کے پاس تھا اسے بھی چھین لینے کے در پے معلوم ہوتے ہیں۔ـ‘‘(4)

قدیم زمانے میں عورتوں کے حالات بہت بدتر تھے ۔ان کا کوئی مقام یا عزت نہیں تھی۔ ظلم و ستم گویا ان کی قسمت تھی ۔ عورتوں سے متعلق قدیم نظریات میں تضاد پایا جاتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اس کے ساتھ ہیں ۔جنہوںنے عورتوں کی عظمت اور اس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی بھی کوشش کی ہے اس کے برعکس کچھ تو ایسے ہیں جو عورتوں کے مخالف ہیں اور ان کو ’’اماالخبائث ‘‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔قدیم یونان میں توعورتوں کو حقیر سمجھتے تھے یہاں تک کہ علماء کے نزدیک بھی ان کی کوئی اہمیت نہیں تھی ۔ان کا نظریہ عورتوں کو لے کر یہ تھا کہ اگر ایک سانپ کسی کو ڈس لیتا ہے تو اس کے زہر کا علاج ممکن ہے لیکن ایک عورت کی برائیوں کا علاج ممکن نہیں ۔اسی طرح اگر ہم کچھ قدیم فلسفیوں و مفکروں کی عورتوں کو لے کر ان کا نظریہ دیکھیں تو ان میں مشہور و معروف فلسفی سقراط نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ میں نے جس بھی مسئلہ پر غور کیا اس کی گہرائیوں کو بہ آسانی سمجھ لیا مگر تا حال میں عورت کی فطرت کوسمجھ نہ سکا۔

ہندوستانی معاشرے میں عورتوں کے اپنے مصائب ہیں

میں اپنی باتوں کا اختتام چند سوالات پر ختم کرنا چاہونگی کہ :

(۱)کیا کیا ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیںکہ ہمارا سارا علم صرف تقریروں ،خطبوں اور مضامین تک محدود ہیں ؟

()لڑکیوں کو رشتے داروں،پڑوسیوں اور زمانے کے طعنوں کے خوف سے مرنے کے لیے سسرال میں چھوڑنا صحیح ہے؟

()کیاماں باپ بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی پرورش کر رہے ہیں؟کیا وہ آنے والے نت نئے مسائل کے لیے تیار ہیں ؟

()کیا تعلیم صرف ڈگریوں تک محدود ہے؟

()کیا تعلیم کے ساتھ اخلاق ،انسانیت ،محبت ،رشتوں کی اہمیت ،ادب ،لحاظ ،تمیز کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے ؟

 

حواشی:

(1) اردو دنیا۔دسمبر ۲۰۱۲؁ء صفحہ ۴۰۔

(2)ماہنامہ حیات ،ماہ ستمبر ۲۰۱۲؁ء صفحہ ۱۵۔

(3)آزادیٔ نسواں کا فریب (فرید بک ڈپو پرائیویٹ لمٹیڈ ،دہلی ۱۹۹۹ء ،صفحہ ۱۶۔

(4)’’ہم ایسی تہذیب کیا کریں گے ؟(ذُلفیٰ پبلی کیشنز ممبئی ۲۰۰۶ء )صفحہ ۱۰۶‘‘ ۔

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

 

ڈاکٹرصالحہ صدیقی  (الٰہ آباد)

Email: salehasiddiquin@gmail.com

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
وہ نئے گلاب کی دستکیں – صائمہ ذوالنور
اگلی پوسٹ
جہیز اور بارات : دو قبیح اور غیر اسلامی رسمیں – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

یہ بھی پڑھیں

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

ہندوستانی معاشرے میں دین کے نام پر خواتین...

جنوری 3, 2026

بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھنے اور شخصیت...

جولائی 9, 2024

ہندوستان کی تاریخ کا ایک اہم کردار’بیگم سمرو‘...

دسمبر 16, 2023

پروین شاکر کی شاعری میں تانیثی آواز اور...

دسمبر 5, 2023

بھارت میں ماحولیاتی تبدیلی: بحران کے” "تخفیف میں...

اکتوبر 20, 2023

چلو جنگل سے باتیں کرتے ہیں !! –...

جولائی 2, 2023

عالمی یوم خواتین اور خواتین کی قدر شناسی...

مارچ 7, 2023

مسلمانوں میں عورتوں کی تعلیم کا آغاز- حدیثہ...

جنوری 21, 2023

قومی یومِ اطفال اور قوم کے بچے – علی...

نومبر 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں