Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

لایعنی ہیں مرگ و زیست : ’زوال کی حد‘:شہریار – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras فروری 8, 2021
by adbimiras فروری 8, 2021 0 comment

شاید یہ بات آسان ہو کہ شہریار کی نظم ’زوال کی حد‘ کو فیشن پرست جدیدیت کا سکّۂ رائج الوقت تصوّر کرلیا جائے اور پھر لایعنیت، بے سمتی، لامرکزیت اور عدم اطمینان جیسے الفاظ و اصطلاحات کو محور تسلیم کرتے ہوئے نظم کی تعبیر و تشریح کے فرائض مکمل کرلیے جائیں لیکن جیسے ہی اس بات کا خیال آتا ہے کہ ’ساتواں در‘ مجموعے کی اس نظم کو ہم ایک طویل وقفے کے بعد نئے ادبی اور عصری ماحول میں پھر سے غور و فکر کے لیے منتخب کررہے ہیں، تب ہمارا نقطۂ نظر بدل جاتا ہے۔ نظم کی قرأتِ اوّل اور موجودہ قرات کے مفاہیم میں واضح طور پر فرق ہونا ہی چاہیے۔

شہریار چار دہائیوں سے زیادہ عرصے میں اپنی غزلوں اور بالعموم مختصر نظموں کی وجہ سے اردو کے اہم شاعروں میں امتیازی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے پڑھنے والوں کا ایک حلقہ بھی قائم ہوا اور ان کی تخلیقات نے مخصوص معنوی کائنات بھی خلق کی ہے جس کے حوالے سے ان کی ہر نئی اور پُرانی تخلیق کی تعبیر ممکن ہوئی ہے۔ خاص طور سے ایک حزنیہ آہنگ ان کی شاعرانہ شخصیت کی شناخت بن کر سامنے آیا ہے۔ شاید یہی وہ گہرا رنگ ہے جس کے بغیر کوئی تخلیق عظمت نہیں حاصل کرپاتی۔ اردو ہی نہیں، دنیا کی بڑی شاعری اسی سوز اور حزن کے طفیل اپنا دائمی اثر قائم کرتی ہے۔

شہریار کی اس نظم کو اگر ان کی شاعری کی عمومی فضا اور حزنیہ رنگ و آہنگ کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے تو اس کے درست مفاہیم تک پہنچنے میں ہمیں دشواری ہوگی۔ آخر شاعر نے اس نظم کا عنوان ’زوال کی حد‘ یوں ہی نہیں رکھا۔ اگر اُسے لایعنیت اور بے سمتی کو اوّل و آخر مرکزِ نگاہ میںرکھنا ہوتا تو اس کا عنوان کچھ دوسرا ہوتا اور یہ بھی کہ اس نظم کے آخری آٹھ مصرعے بھی کچھ دوسرے ہوتے۔ اسی لیے فیشن زدہ جدیدیت کے عہد اور اس کے سارے اوزاروں کے استعمال کے باوجود یہ نظم تفہیم کی کچھ اور وسعت کی تمنّا کے ساتھ ہمارے سامنے آتی ہے۔ اسی لیے اس کے تجزیے کے دوران جدیدیت کے اصطلاحی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ دوسرے شاعرانہ طلسمات سے بھی صرفِ نظر نہیںکرنا چاہیے۔

نظم تخریب، انتشار اور بے اطمینانی سے پروان چڑھتی ہے۔ اکثر مناظر ایک دوسرے سے غیر متعلّق اور بے جوڑ ہیں۔ بیان کی سطح ظاہری ہے۔ اختتامی حصّہ لکھنے سے پہلے شاعر داخل کی طرف بڑھنے سے پورے طور پر گریز کرتا ہے۔ شراب نوشی سے نظم شروع ہوتی ہے لیکن جینے کا ڈھنگ کون سا ہو، شراب کی بوتل سے نکلنے والے جِن سے دریافت کرنے کا قصد کیا گیا ہے۔ پھر سگریٹ، سیخ کباب، پارک کی لڑکی، فیض کی نظم، اندراجی کے بھاشن، ویسٹ انڈیز کی جیت اور اس انداز کے نہ جانے کتنے احوال اس نظم میں فلم کی طرح گزرتے جاتے ہیں۔ ہر جگہ ظاہری زندگی کو دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فیض، بیدی، اندراگاندھی، جواہر لعل نہرو، لال بہادر شاستری، جن سنگھ، سارتر کی بیوی جیسے معاملات میں بھی گفتگو کسی داخلی سطح تک نہیں پہنچتی۔ نظم کہنے اور سنانے کی صورت میں بھی سنجیدگی کو زائل کرنے کے لیے ترنّم کی شرط لگا دی جاتی ہے جس سے ایک پُرمزاح اور طنز آمیز صورتِ حال سامنے آتی ہے۔ (یہ بھی پڑھیں بہار میں اردو افسانہ – ڈاکٹر احمد صغیر )

انتشارکے مناظر میں شاعر کی دل برداشتگی اُبھر کر سامنے آتی ہے۔ یہاںبہت حد تک شاعر خود بھی سنجیدہ ہونے اور مسئلے کی طرف دانش ورانہ لپک دکھانے سے گریز کرتا ہے۔ سرسری طور پر پڑھیں تو محسوس ہوگا کہ شاعر اس طوفانِ غیرسنجیدگی کا لازمی حصّہ بنا ہوا اِترائے چلتا ہے۔ وہ خود اس انتشار کا نہ صرف یہ کہ حصّہ ہے بلکہ اس سطحیت میں وہ بہر طور شامل ہے اور تخریب وانتشار کے کھیل تماشے میں پورے طور پر مگن بھی ہے۔ غیر متعلّق اور سرسری بیان دینے میں شاعر کو ایک لطفِ خاص میسّر ہے۔ایسی تفصیلات جس قدر بھی ہوں لیکن یہ نظم کا اصل سچ نہیں ہے۔

زندگی کی بے سمتی کو شہریار نے پہلی بار شاعری کا موضوع نہیں بنایا۔ دنیا کی بہترین شاعری زندگی کے مشکل سوالوں سے نبرد آزما رہی ہے۔ شیکسپیر نے آخر تکلیف کے انتہائی عالم میں ہی کہا تھا کہ Life is a tale told by an idiot  ۔  ورڈزورتھ نے جب کہا  A slumber did my spirit seal   تو یہ بھی کوئی عام صورتِ حال کی ترجمانی نہیں تھی۔ ایسے حالات میں اظہارکی لَے کی غلط آہنگی مظلوم کی دعا کی طرح بابِ قبولیت کی کنجی لے کر سامنے آتی ہے۔ اسی لیے غیر متعلّق اور بے ترتیب مشاہدات کے باوجود شہریار کی نظم اپنی لایعنی گفتگو میں ہمیں دور نہیں لے جاتی بلکہ کسی متوقّع موضوعاتی مرکزیت کے لیے اشتیاق پیدا کردیتی ہے۔

زندگی کی بے سمتی اور انسان کی لاچاری کو ٹی۔ایس۔ الیٹ نے اپنی مشہور نظم "Wasteland”   میں نہایت کامیابی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ مجاز کی نظم ’آوارہ‘ میں بھی اسی لایعنیت اور بھٹکاو کے مناظر اُبھرتے ہیں۔ فراق کی نظم ’آدھی رات‘ میں بھی غیر متعلّق افعال موجود ہیں۔ہری ونش رائے بچّن کی ’مدھوشالا‘ میں بھی ایسے ہی بکھراو کو علاحدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ہندی شاعر  اگیے سانپ اور کتّے کے حوالے سے عصرِ حاضرکی کم ظرفی اور لایعنیت کو پیش کرچکے تھے۔ ایسے میں ان نئے پہلوئوں کی تلاش دل چسپ ہوگی جن کی بدولت شہریار نے پھر سے یہ موضوع منتخب کیا اور ’زوال کی حد‘ جیسی نظم کی تخلیق عمل میں آئی۔

جدیدیت کے عہد میں لاسمتیت کو زندگی کی قدرکے طور پر دیکھا جارہا تھا۔ ایسی درجنوں نظمیں ہماری نوکِ زبان پر ہیں جن میں زندگی کی بے سمتی اور انتشار کو زندگی کا اثبات تصوّر کیا جارہاہے۔ اس نظم کے ۴۵ میں سے ۳۷ مصرعے اسی فلسفے کے تابع معلوم ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی اس نظم کے آخری آٹھ مصرعے ہمارے سامنے آتے ہیں:

لایعنی ہیں مرگ و زیست

بے معنیٰ ہیں سب الفاظ

بے حس ہے مخلوقِ خدا

ہر انساں اک سایہ ہے

شادی غم اک دھوکا ہے

دل، آنکھیں، لب، ہاتھ،  دماغ

ایک وبا کی زد میں ہیں

اپنے زوال کی حد میں ہیں

ان مصرعوں کے مطالعے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہریار کسی آسمانی صحیفے کی گردان کررہے ہیں۔ یہ بند پیغمبرانہ شان لیے ہوئے ہے اور کہنا پڑتا ہے : شاعری جزویست از پیغمبری۔ اَسّی فیصد مصرعوں میں شاعر جس سطحی انداز میں بار بار نہایت غیر سنجیدگی سے جو گفتگو کر رہا ہے، اسے اچانک زندگی کے آفاقی اور حتمی اسرار حاصل ہوجاتے ہیں۔ یہ بات شاید پُر مذاق تسلیم کی جائے لیکن لگتا ہے کہ یہاں ایک صوفیانہ لَے اُبھر آئی ہے اور حیات و موت کا وہ فلسفہ پیش کیا جا رہا ہے جسے ہمارے صوفی شاعروں اور بھکت کو یوں نے باربار سنایا ہے۔ شہریار بھی انھیں یاد کرتے ہیں اور حیاتِ انسانی کو ایک چھلاوا سمجھتے ہیں۔ قرآنی احکام ہے۔ ’انّ الانسان لفی خسر‘ بے شک انسان گھاٹے میں ہے۔ شہریار نے بھی دنیا جہان کی اُڑاتے ہوئے آخرکارانسان کو زوال کی حد میں ہی دیکھا۔

شہریار کی عام نظموں کے مقابلے میں یہ طویل نظم ہے۔ شہریار زندگی کی چھوٹی چھوٹی حقیقتوں کو ذرا تیکھے انداز میں پیش کرنے کے عادی ہیں۔ یہ نظم اس اعتبار سے مختلف ہے اور شہریار کی مختصر نظموں سے علاحدہ تصوّرات کی حامل بھی ہے۔ سلسلے وار خیالات پیش کرنے کے بجاے مجذوب کی بَڑ کی طرح یا فیشن پرست جدیدیت کے انداز میں واقعات و اشارات ابھرتے ہیں۔ اچھّے خاصے سیاسی اور انقلابی اشارے موجود ہیں لیکن شہریار نے اسے ترقی پسندانہ اعلان نامہ نہیں بنایا کیوںکہ انھیں نظم کو Eternity  کی طرف بڑھانا تھا اور انھیں لایعنیت اور بے سمتیت کو پار کرتے ہوئے زندگی کی اصل حقیقت تک پہنچنا تھا۔ نظم انجام تک پہنچتے پہنچتے ہمیں واقعتا اس مقام تک لے آتی ہے۔ جہاں شاعر مفکّر، راہ بَر، دانش ور، صوفی اور پیغمبر سب کے رول میں نظر آتا ہے۔ زندگی کے اس مقام تک ہرشاعر پہنچنا چاہتا ہے۔

 

DR. SAFDAR IMAM QUADRI

Head, Deptt. of Urdu, College of Commerce,

Arts & Science, Patna-800020

202, Abu Plaza, Ashok Rajpath, NIT More, Patna- 800006

Email: safdarimamquadri@gmail.com

Mob. No. : 9430466321

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
adabi meerasadabi miraasادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اسرار گاندھی کا افسانہ ’’اخبار میں لپٹی روٹیاں‘‘کا تجزیاتی مطالعہ – ڈاکٹرابراہیم افسر
اگلی پوسٹ
ضیا فتح آبادی کی شخصیت اورشعری و فنی کائنات کا مطالعہ – ڈاکٹر صالحہ صدیقی

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (119)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں