Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تجزیے

کلیم عاجز کی ایک غزل کا تجزیہ۔ڈاکٹر محمد مقیم

by adbimiras اگست 19, 2020
by adbimiras اگست 19, 2020 0 comment

مزاج عشق ہم رنگ مزاج حسن تو کردے

غلام آرزو بن جا نہ ترک آرزو کردے

دل بے تاب تو بھی دھڑکنیں اپنی سنا دینا

نگاہِ شوق جب آغاز رسم گفتگو کردے

سن اے ہمدم میں ایسی خواہش درماں سے بعض آیا

مرے زخموں کو جو منت پذیر چارہ جو کردے

وہ پندار خودی جو بے خودی پہ حرف لاتا ہو

اسے اے دل سپرد آتش جام و سبو کردے

بھلا کیا واسطہ اس کو ہوس کی تلخ کامی سے

جسے تیری نظر لذت شناس آرزو کردے

مرے اشکوں کا ہے اک خاص انداز بیاں لیکن

کہیں برہم نہ تجھ کو یہ طریق گفتگو کردے

مرا یہ حوصلہ تھا تو ہی خنجر آزما ہوتا

تجھے یہ فکر ہے میری چھری میرا گلو کردے

غزل گوئی میں کچھ لطف غزل خوانی رہے عاجز

صداے ساز میں آمیزش سوز گلو کردے

………………

یوں تو کلیم عاجز کی شاعری روایت کی پاسداری اور پابندی کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ روایت ہی کے سرچشمے سے اس کی آبیاری ہوتی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ کلیم عاجز کی روایتی شاعری جامد اور سراسر مقلدانہ ہے۔ روایت کی پاسداری اور اس منبع نور سے روشنی حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسی شاعری جو مضمون پر مضمون باندھنے کے عمل میں بھی اپنی جدت اور انفرادیت کو انگیز کرتی ہے، معنوی وسعت کی حامل ہوتی ہے یا اس کے امکان ہویدا ہوتے ہیں۔ روایت کی پیروی کرنے والی شاعری سے روایت کم از کم دو سطحوں کا تقاضا کرتی ہے: اول زبان و بیان اور اس کے انسلاکات کی سطح پر اور دوم شعر کا جہانِ معنی۔ میرا خیال ہے کہ مذکورہ دو تقاضوں کو پورا کرنے پر معاصر شاعری اور روایت کے درمیان کوئی بہتر مکالمہ قائم ہوسکتا ہے۔ ایک اچھا شاعر جب روایت کی پیروی کرتے ہوئے اسے معاصرت سے مملو کرتا ہے تو حاصل کلام محل بحث بن جاتا ہے اور یہی اس کی اصل قوت ہوتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ معاصرت کی یہ دخل اندازی دونوں سطحوں پر ہو یعنی زبان و بیان کی سطح پر بھی اور معنوی سطح پر بھی۔ معاصرت سے مراد وہ دورانیہ ہے جس میں زیر بحث شاعر سانس لیتا ہو یا موضوع گفتگو شاعری پنپی ہو۔ کلیم عاجز اور ان کی شاعری ایسی ہی ہے۔ کلیم عاجز نے لکھا تھا:

شاعری جب کبھی کرنے بیٹھتا تو ناسخ یا داغ کا اسلوب ٹپک پڑتا۔ لیکن نثر لکھنے بیٹھتا تو کسی کے اسلوب کا عکس میری تحریر پر نہ اترتا۔ شاید سبب یہ تھا کہ شعر دوسروں کی زبان میں کہتا تھا اور مضمون اپنی زبان میں لکھتا تھا۔ اس لیے کہ شعر کے لیے مضمون مجھے اپنا نہیں ملتا تھا۔ نثر کے لیے اپنی بات اپنا موضوع مل جاتا تھا تا آنکہ انقلاب آگیا اور شعر کے لیے بھی اپنا مضمون مل گیا۔ یا اپنے مضمون کے خزانے کا دروازہ کھل گیا۔ تو پھر شاعری کے لیے بھی اپنی زبان کام آگئی۔ (عاجز، کلیم احمد، ۱۹۸۱، میں نے کیا لکھا ہے، مشمولہ: جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی ۰۰۰۰، عرشی پبلیکیشنز، نئی دہلی، بار اول، ص: و)

درج بالا اقتباس ظاہراً کلیم عاجز کی نثر کی فوقیت کا مدعی ہے۔ اس بات سے قطع نظر بغور دیکھا جائے تو اوپر درج اقتباس بہ حیثیت شاعر کلیم عاجز کی فکری و فنی ارتقا کا غماز ہے۔ یہاں ایک اور بات قابل توجہ ہے کہ ناسخ اور داغ کا اسلوب ٹپک پڑنے کی بات کیوں کہی گئی ہے۔ یہ بات بہت معروف ہے کہ ناسخ ایک خیال بند شاعر ہیں اور داغ کو زبان کی شاعری کے طور پر جانا جاتا ہے بشمول موسیقیت اور معاملہ بندی۔ خیال بند شاعری اپنی فکر کا اظہار کرنے کے لیے نئی لفظیات اور نئی تراکیب وضع کرتی ہے اور بیشتر اوقات ان لفظیات تراکیب سے اجنبیت یا نامانوسیت کا گلہ رہتا ہے۔ لیکن اس سے شاعری اور زبان دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیوں کہ ڈکشن میں اضافہ لازماً ہوتا ہی ہے جو کہ بڑا ہی منفعت بخش ہے۔ علاوہ ازیں خیال بند شاعری گیسوے غزل کی تزئین میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے نیز اس کی بدولت غزل میں نئے مضامین یا ایسے مضامین کا باندھنا ممکن ہوپاتا ہے جو غزل میں پہلے یا تو نظر نہیں آتے یا ان کی راہ الگ ہوتی ہے۔ زیر نظر غزل کا تجزیہ کرتے وقت مجھے یہ خیال آیا کہ نہ صرف کلیم عاجز کی شاعری بلکہ پیش نظر غزل کے حوالے سے بھی مذکورہ باتیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ مثلاً مطلع ہی ملاحظہ کیجیے    ؎

مزاج عشق ہم رنگ مزاج حسن تو کردے

غلام آرزو بن جا نہ ترک آرزو کردے

اردو شاعری کے حوالے سے عشق اور حسن کے مزاج میں جو تضاد ہے اس کی وضاحت ضروری نہیں لیکن اس تضاد کو ختم کرنے اور عشق کو اپنا مزاج حسن سے ہم آہنگ کرنے کا مشورہ ہی اس مطلع کا نمایاں وصف ہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ حسن کو اپنا مزاج تبدیل کرنے اور عشق سے ہم آہنگ کرنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ مزاج عشق اور مزاج حسن کی ترکیب نے جہاں پوری روایت کو سمیٹ لیا ہے وہیں ہم رنگ مزاج حسن کی ترکیب نے نئی بات بھی پیدا کی ہے۔ دوسرا مصرع دراصل مزاج حسن کی وضاحت کررہا ہے، اسے ایک لائق تقلید قدر کے طور پر قبول کررہا ہے۔ لیکن مزاج حسن کی جو روایت رہی ہے اس تناظر میں دیکھا جائے تو آرزو کا لفظ حسن کی رعونت، بے پروائی، خود داری، وضع داری اور انا کو چیلنج کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ یوں تو شعر میں جو احساس کارفرما ہے وہ کسی زمانے سے مختص نہیں لیکن اس میں موجود چیلنج اور تھیم معاصرت کے بطن سے ہی جنم لیتے ہیں۔ جس طرح شاہ نصیر کے درج ذیل شعر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر نصیر تخلص نہ ہوتا تو یہ خیال نہ سوجھتا   ؎

خیال زلف دوتا میں نصیر پیٹا کر

گیا ہے سانپ نکل اب لکیر پیٹا کر

اسی طرح کلیم عاجز کا یہ مطلع اور اس قسم کے دوسرے اشعار عصری حسیت اور تقاضاے ’معاصرت‘ کے بغیر نہیں سوجھتے۔

دل بے تاب تو بھی دھڑکنیں اپنی سنا دینا

نگاہ شوق جب آغاز رسم گفتگو کردے

کلاسکی رچائو سے قطع نظر دل بے تاب کو تسلیاں دینے اور قرار رکھنے کے لیے بہلانے کا وہی روایتی اور پرانا مضمون ہے لیکن دوسرے مصرع میں بات کو آگے بھی بڑھایا گیا ہے۔ نگاہ شوق کی گفتگو سے احسن رضوی کا ایک شعر یاد آرہا ہے    ؎

آنکھوں آنکھوں میں ہوگئے ہیں ادا

لفظ جو بھی تھے ان کہے اپنے

جب نگاہ شوق گفتگو کا آغاز کردے تو پھر دل بے تاب کیا سنائے گا۔ جب کہ سارے ان کہے لفظ بیان ہوگئے۔ اب تو دل بے تاب کو ٹھہر جانا چاہیے، لیکن یہ بھی تو ہے کہ  ع

سب غلط کہتے تھے لطف یار کو وجہ سکوں

بہر حال دل بے تاب ٹھہرے یا طوفان اٹھائے، ایک پیکر تو بنتا ہی ہے، لیکن آغاز رسم گفتگو تو ہو!! ابھی سے تڑپنے سے حاصل؟

سن اے ہمدم میں ایسی خواہش درماں سے باز آیا

مرے زخموں کو جو منت پذیر چارہ جو کردے

یہ شعر مطلع ہی کے خیال کو تقویت دیتا ہے لیکن میں لفظ ’’ایسی‘‘ کی موجودگی سے کسی حد تک درماں کی خواہش کا ہونا اور ایذا طلبی سے لذت اندوز ہونے کا عنصر بھی پوشیدہ ہے۔ لیکن مضمون انا اور خودداری کا ہے۔ استعارے، علائم اور لفظیات روایتی ہونے کے باوجود شعر میں نیا پن ہے۔ ایذا طلبی کی خواہش اور اس لذت حاصل کرنا نئی بات نہیں لیکن اس شعر میں ذرائع دوسرے ہیں۔ یعنی یہ رجحان معشوق کی جفاشعاری، ستم رسانی یا بے التفاتی و منت سماجت کی راہ سے نہیں آیا بلکہ یہ جذبہ کاسۂ فریاد ہوجانے کی روش کو رد کر کے اور چارہ جو کے آگے داد طلب نگاہوں کی نفی کر کے حاصل کیا گیا ہے۔

وہ پندار خودی جو بے خودی پہ حرف لاتا ہو

اسے اے دل سپرد آتش جام و سبو کردے

غزل بڑی عجیب صنف ہے۔ اس کی ریزہ خیالی اور تلون میں وہ قوت ہے جو میرے خیال سے کسی اور صنف شاعری میں نہیں یعنی ایک ہی غزل ذہن کو جس طرح بار بار ڈسٹرب کرتی ہے مختلف حقائق اور گوناگوں جذبات سے روشناس کراتی ہے وہ ملکہ کسی اور صنف شاعری میں نہیں۔ کہاں تو بات خودداری، انا اور ذات کی آگہی کی ہورہی تھی اور یہی عناصر سب سے ارفع فکر اور پندار نظر آرہے تھے اور کہاں پندار خودی کو سپرد آتش جام و سبو کرنے کی بات کہی گئی گویا بے خودی کو خودی (یہاں خودی بمعنی آگہی درج ہوا ہے)پر فوقیت حاصل ہے۔ یہ کربِ آگہی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہاں غفلت کا شائبہ تک نہیں بلکہ اس آگہی کی نفی ہے جو انسان کو انسان نہ رہنے دے، ملکوتیت کے گمان میں مبتلا کردے۔

بھلا کیا واسطہ اس کو ہوس کی تلخ کامی سے

جسے تیری نظر لذت شناس آرزو کردے

اس شعر میں ہوس کی تخصیص نہیں کی گئی لیکن تلخ کامی اور نظر کی وجہ سے ذہن کیف و مستی کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔ کیف و مستی کے حصول کے لیے جام و میٔ کی تردید کی گئی ہے اور معشوق کی نظر کے حوالے سے جو تصویر ابھرتی ہے وہ کم و بیش ایسی ہی ہے جیسے سودا نے کہا    ؎

کیفیت چشم اس کی مجھے یاد ہے سودا

ساغر کو مرے ہاتھ سے لینا کہ چلا میں

علاوہ ازیں لذت آرزو ایک خاصل مقام پر فائز ہے۔

ہوس کی تخصیص نہ ہونے کی وجہ سے ہوس سے مراد خواہش لمس لی جائے تو دو باتوں کا ادعا ہوسکتا ہے ایک تو یہ کہ معشوق کی رعایت سے نظر کے رعب و جلال اور تمکنت کی وجہ سے خواہش کا اس طرف ملتفت ہی نہ ہونا یا پھر اسی جادو اثر نظر کا متمنی ہونا۔ لیکن ’’بھلا کیا واسطہ‘‘ میں یہ لب و لہجہ بھی پوشیدہ ہے کہ لذت آرزو پر اکتفا نہ کیا جائے اور شوق فضول و جرات رندانہ سے کام لیا جائے۔ گویا معشوق کی نظروں کا اسیر ہوجانا عاشق کی کم ہمتی ہے۔

مرے اشکوں کا ہے اک خاص انداز بیاں لیکن

کہیں برہم نہ تجھ کو یہ طریق گفتگو کردے

یہ شعر اگر دوسرے اور تیسرے شعر کو ملحوظ رکھ کر پڑھا جائے تو ایک خاص لطف دیتا ہے ہے ساتھ ہی اثر پذیری کی انفرادیت بھی قائم ہوتی ہے، لیکن برہم کے معنوی انسلاکات پر غور کیا جائے تو شعر کی معنوی جہت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

مرا یہ حوصلہ تھا تو ہی خنجر آزما ہوتا

تجھے یہ فکر ہے میری چھری میرا گلو کردے

یہ حوصلہ تو اگلے شعر میں بھی تھے۔ تیغ و کفن باندھے جارہے ہیں کہ کوئی عذر نہ رہ جائے لیکن کہیں معشوق کی نزاکت تو کہیں نرگسیت آڑے آتی تھی یا پھر اس میں التفات کا شائبہ بھی ہوتا تھا۔ زیر نظر شعر کی فکر موجودہ سیاسی و سماجی صورت حال کی غماز ہے جو دوغلے پن کی حامل ہے۔ جہاں تک میرا مطالعہ ہے اس کی روشنی میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ احساس اور اس کا تخاطب سیاسی و سماجی صورت حال صرف مابعد نوآبادیاتی تہذیبوں ہے سے متعلق ہے، اس کے بہت سے اسباب و عوامل ہیں جن کی تفصیل کا یہ موقع نہیں البتہ اشارہ تو ہو ہی گیا ہے۔

غزل گوئی میں کچھ لطف غزل خوانی رہے عاجز

صدائے ساز میں آمیزش سوز گلو کردے

یہ مقطع کلیم عاجز کے شعری رویے اور ان کی فکری کائنات کی طرف اشارہ کرتا ہے اور ذہن ایک بار پھر کلیم عاجز کے قول کی طرف رجوع کرتا ہے کہ ’’شاعری جب بھی کرنے بیٹھتا تو ناسخ یا داغ کا اسلوب ٹپک پڑتا۔‘‘ معلوم ہوتا ہے صداے ساز سے مراد فکری بلندی، لفظیات اور ان کے استعمال سے ہے جسے وہ ناسخ سے منسوب کرتے ہیں اور اسے مترنم بنانے کے لیے داغ کے اسلوب کا سہارا لیتے ہیں۔

عشقفکریکلیم عاجزمقیم
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
غزل-کلیم عاجز
اگلی پوسٹ
او دیس سے آنے والے بتا!-اختر شیرانی

یہ بھی پڑھیں

ساحر لدھیانوی کی نظم "خوبصورت موڑ” کا فنی...

دسمبر 1, 2023

میر کا ایک شعر :کچھ مباحث – سبط...

جون 12, 2023

نعمان شوق کا ایک شعر ۔ ڈاکٹر معید...

جنوری 26, 2023

تین سوال : ثقلین ضیغم کے مجموعہ کلام...

اپریل 28, 2021

شہپر رسول کی ایک غزل کا تجزیہ –...

جنوری 22, 2021

موضوعاتی تنوع، مربوط قرأت اور رحمان مصور کی...

جنوری 3, 2021

جمیل مظہری کی نظم’ مہجوری‘ کا تجزیہ –...

نومبر 3, 2020

عمیر ثاقب کی نظم "جلوہ شب” کا تجزیاتی...

ستمبر 22, 2020

اسماعیل میرٹھی کی نظم”بارش کا پہلا قطرہ“ کی...

اگست 29, 2020

عمیر ثاقب کی نظم ”شب وصل“ پر ایک...

اگست 23, 2020

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں