Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ادب کا مستقبلافسانہ

نیلام منڈی – سارہ عشور

by adbimiras اپریل 23, 2021
by adbimiras اپریل 23, 2021 0 comment

”راکیش“ پچھلے ایک ماہ سے بستر علالت پر تھا۔گھٹنوں،جوڑوں کے درد جیسی عمومی Age related بیماریوں میں تو پہلے سے ہی مبتلا تھا۔اب کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری نے بھی اس کے بوڑھے اور نحیف جسم میں اپنی جگہ بنالی تھی۔جب گھر پر اپنے طریقے سے علاج کرنے سے کچھ افاقہ نہ ہوا تو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا،مسلسل دوائی اور علاج سے طبیعت کچھ سنبھلی تو ہسپتال سے فارغ ہو کر گھر آگیا۔حالت ذرا سدھری تو اپنے کام اور گھریلو حالت کی فکر ستانے لگی۔اسی سوچ میں غلطاں و پیچاں تھا کہ کمرے میں بیوی ادرک کا کاڑا اور کچھ دوا ئیاں لے کر داخل ہوئی۔

”لگتا ہے آپ پھر سے سوئے نہیں ہیں؟آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔کن سوچوں میں گم رہتے ہو؟“  راکیش کی بیوی نے پوچھا

”میں سوچ رہا ہوں کہ کل سے کام پہ چلاجاؤں“ راکیش نے بیوی سے کہا۔

”نہیں!! اس حالت میں کام کرنا مناسب نہیں۔اپنی صحت کا  توخیال کرو۔ڈاکٹروں نے بھی کام کاج سے سختی سے منع کیا ہے۔کچھ دن آرام کر لو۔اس کے بعدچلے جانا“بیوی نے کہا۔

”گھر میں چولہا سرد پڑا ہواہے اور مجھ سے کہہ رہی ہوہے کہ میں آرام فرمالوں۔بہت مشکل سے ادویات اور ٹسٹ کے اخراجات پچھلی کمائی اور رحیم سے لئے ا دھار ی کے رقم سے پورے کئے ہیں۔تم کیا جانوگی یہ سب!۔میں بھی گھر پہ رہوں تو فاقوں کی نوبت آجائے گی۔کھاؤ گی کیا۔تمہارا باپ لائے گا؟……ان ڈاکٹروں کی تو……“!! ڈاکٹروں کے نام پہ ایک سخت اور موٹی گالی دیتا ہوا اور کچھ بڑبڑاتا ہوا وہ زمین پر لیٹ گیا۔

علی الصباح گھر سے سبزی منڈی کے لیے روانہ ہوا۔سائیکل پر سوار گھر سے نکلتے ہوئے راستے میں وہ اپنی زندگی کے گذشتہ ایام کو یاد کر رہا تھا۔واقعات و روداد کا ایک لامتناہی سلسلہ اس کے سامنے گویا پردۂ سیمین پر چل رہا تھا۔ایک مہینے میں اس نے سبزی منڈی اور اپنے ساتھیوں کو کتنا یاد کیا۔ان سے دور رہنا اس کے لیے کتنا مشکل تھا۔صبح سے شام تک زندگی کے پنسٹھ سال اسی سبزی منڈی میں گزاری۔اس نے اپنی کاروباری اور عملی زندگی کا آغاز ہی یہیں سے کیا تھا۔جب کام کاج کرنے کے لائق ہوا اور جسمانی طور پر اپنے لیے روٹی کمانے کی صلاحیت آئی تب سے وہ اسی سبزی منڈی میں ترکاری و میوے فروخت کرنے لگا تھا۔اور یوں عمر عزیز کا بیشتر حصہ اسی منڈی میں گزاراتھا۔اس منڈی میں اس کا سکہ چلتا تھا گو پیسوں کے معاملہ میں نہیں البتہ پرانے مکین کی حیثیت سے۔باہمی تنازعے اور آپسی نزاع اس کے فیصلے سے ہی حل ہوتے تھے اور اس کی بات حرف آخر مانی جاتی تھی۔ جوں جوں منڈی قریب آرہی تھی اس کے جذبات متلاطم ہورہے تھے۔اسے خوشی تھی کہ زندگی نے چند دن اور یہاں رہنے کی اوراپنے ساتھیوں کو دیکھنے اور ان سے ملنے کی مہلت دی۔خوشی اس کی چال سے ظاہر تھی،فرط مسرت سے وہ زیر لب کچھ گنگناتا اپنی سائیکل کو کھنچتا ہوا سبزی منڈی پہنچ گیا۔صدر دروازے سے داخل ہونے لگا تو اسے پان کے پتے والا نظر نہیں آیا اور نا ہی اس کا ٹھیلا۔جو ہمیشہ اس کے آنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے اس کا مرغوب پان پیش کرتا تھا۔وہ یہ سوچ کر آگے بڑھا کہ ابھی آتا ہی ہوگا دور سے جو آنا ہوتا ہے۔دوسری جانب سے چمیلی اور گلاب کے پھول کی مہک غائب تھی۔خیال آیا کہ شاید بندہ ابھی کسی لالہ زار گلستاں میں گلچینی میں مصروف ہوگا۔چند قدم اندر گیا تو اس نے سبزی منڈی کا نقشہ ہی بدلا ہوا پایا۔نہ تو وہ ترکاری والے موجود تھے،نہ کیلے والا،نہ آچار پاپڑی والے تھے،نہ میوہ فروش،نہ سوکھے پھل اور خشک میوے والے تھے اور نہ ہی کوئی اور ٹھیلے والے تھے۔سامنے سے چائے والا بھی بمع اپنے ٹھیلے کے لاپتا تھا۔خدایا! یہ ہو کیا گیا ہے ان سب کو؟یہ میں کہاں آگیا ہوں۔کہیں جلدی تو نہیں آیا میں؟!!۔مشرق کی طرف سورج کو دیکھا تو دن کافی چڑھ گیا تھا۔یہ سب کے سب کہاں مر کھپ گئے ہوں گے۔یہاں اتنا سناٹا کیوں ہے۔کیوں نہیں آیا ابھی تک کوئی! وہ خود ہی خود سے سوال پے سوال کرتا جا رہا تھا۔

جس کونے میں بیٹھ کر وہ پچھلے پنسٹھ سال سے آلو پیاز اور ترکاری بیچتا آرہا تھا۔ جس ٹھیلے پہ سبزیاں قرینے سے سجا کروہ اپنی روزی روٹی کماتا آرہا تھا۔جس سے اس کا گھر چلتا تھا۔ وہ سرے سے ہی غائب تھا۔سبزی منڈی میں نہ سبزیوں کی بوریاں تھی نہ ترکاریوں کا ڈھیر۔ نہ پھلوں میوں کے ٹھیلے تھے نہ ہی اس کے ساتھی سبزی فروش اور ان کے ٹھیلے۔ بلکہ اس کے نظروں کے سامنے ایک نیا اور ہولناک منظر تھا۔

سبزی رکھنے کے لیے لال اور نیلے رنگ کے پلاسٹک کی ٹوکریاں،نیلے رنگ کی چادر وں پر سجائی ہوئی تھیں۔ سبز جالی نما چادر سے چھت بنا ہوا تھا جس کے اندر اور اطراف سے آرائشی برقی قمقمے اور بلب لٹک رہے تھے۔رنگ برنگی پلاسٹک کی ٹوکریوں میں قرینے سے سبزیاں،پھل میوے اور باقی اشیا ء سجائی ہوئی تھیں۔حیران و پریشان وہ سمجھ نہیں پارہا تھاکہ یہ سب بدلاؤ کیا ہے۔اُس نے قیاس کیا کہ ہوسکتا ہے کہ میونسپلٹی والوں نے کسی نیتا کی آمد پر خیر مقدم کے لیے سجایا ہو۔عام طور پر انتخاب سے پہلے مختلف پارٹی کے ممبراں اپنی پارٹی کے کسی نیتا کی آمد سے قبل منڈی کو ایسے ہی سجایا کرتے تھے۔ اس طرح نیتا اپنی دبی کچلی غریب،مفلس،بھوکی ننگی رعایا سے ملنے آتے تھے۔ اور جھوٹے دلاسے،وعدے کر کے ڈھیروں دعائیں اور ووٹ لے کر چلے جاتے تھے۔ پھر چاہے ان وعدوں کو کرسی ملتے ہی بھول جاؤ۔اوسان خطا تو تب ہوئی جب اس نے ٹوکریوں کے سامنے نرخ نامہ  Rate listچسپاں دیکھا۔آلو 80روپے،پیاز200روپے،ٹماٹر 100روپے کلو۔ سبزیوں کی قیمت(نرِخ) دیکھ کے وہ سٹپٹا گیا۔گو سبزیاں تووہی تھیں جو راکیش تمام عمر فروخت کرتا آیا تھا مگراتنی مہنگی سبزی تو اس نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی تھی۔یہ پیاز آلو تو دیسی ہوں گی نا؟کہیں ودیش سے تو نہیں آئی ہوں گی؟یہ سب کیا تماشا ہے؟ وہ خود ہی خود سے سوال کرتا رہا۔کافی دیر تک وہ سبزی منڈی کی فضا کو بُت بن کر تکتا رہا۔یا خدا!میں یہ کس جگہ آ پہنچا ہوں۔مبہوت اور متحیر کھڑا کافی دیر سے وہ اس غیر متوقع بدلاؤ کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔تشویش اور تجسس کی ملی جلی کیفیت اس کے چہرے سے ہویدا تھی۔اسی تجسس میں وہ گم تھا کہ اچانک پتلون،قمیص، ٹائی میں ملبوس، ہاتھ میں پلاسٹک کا دستانہ پہنے ایک”صاحب“ اس کی طرف آگیا۔

”کیا چاہئے؟ ٹائی والے صاحب نے اس سے پوچھا۔

”ج۔۔ججہ۔جی۔۔۔صصصص۔۔ صاحب!!اُس کی زبان لڑکھڑا رہی تھی۔

پھر اُس صاحب نے اس کے ساربے شکوک و شہبات کو دور کر تے ہوئے کہا

”تم یہاں کیوں کھڑے ہو؟ جاؤ باہر اگر سامان ہی نہیں لینا ہے تو ہمارا وقت برباد مت کرو“!!!

”یہ ہماری منڈی ہے! تم کون آئے یہاں بیچنے والے؟؟؟؟ ہم کیوں خریدیں یہاں سے؟؟؟؟؟پنسٹھ سالوں سے اس منڈی کو اپنے خون اور پسینا سے سجایا ہے ہم نے  “راکیش نے بھی غصیلا ہوکر جواب دیا۔

”اب یہاں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں ہے!! دیکھتے نہیں ہو کیا؟؟؟ یہ جگہ اب ہماری کمپنی نے لے لی ہے۔یہاں ہماری کمپنی کی سبزی منڈی اور Easy shopsکھلی ہیں۔ حکومت نے Privatisation schemeکے تحت یہ منڈی نیلام میں ہما ری کمپنی کو فروخت کی ہے۔اور تو اور اب اس طرح تمہارے جیسے Unprofessional  چھابڑی فروشوں کے لیے نہیں ہے یہ منڈی۔اب تم لوگ سبزی،ترکاری اور پھل وغیرہ ایسے نہیں بیچ سکتے۔اس کے لیے تمہیں ہم سے Franchisee لینی ہوگی۔سمجھ میں آیا کچھ!!!یہ منڈی نیلام ہوچکی ہے“۔ اُس صاحب نے اس کی سوالیہ نگاہوں اور سوالات کا دو ٹوک جملوں میں جواب دیا۔۔۔۔۔بدحواس اور پریشاں ہوکر وہ زمین پر بیٹھنے لگا۔ ٹائی والے صاحب اس کی حالت پر رحم کرنے کے بجائے اس پر برہم ہوگیا اور گالی دیتے ہوئے اسے دھکے مار کر منڈی سے باہر نکال دیا۔

وہ روتا،پیٹتا،اور غم و غصے کے عالم میں باہر سڑک کنارے پہنچا تو وہاں اس کے شفیق دوست رحیم سے ملاقات ہوئی۔۔۔رحیم نے اس کی تکلیف کو سمجھتے ہوئے اسے دلاسا دیا۔

دیکھو!حکومت نے ملک میں نجی کاری کو عام کیا ہے۔نئی قوانین وجود میں لائی گئی ہیں۔زرعی قوانین میں ترمیم کی گئی ہیں۔یہ نجی کاری اور اس طرح کمپنی راج کے اصول تو اسی ترمیم شدہ قوانین کی دین ہے!!! رحیم نے لمبی چوڑی تقریر  جاری رکھتے ہوئے کہا”جب حکومت کو اپنی پالیسیوں اور کارگردیوں میں ترقی کے آثار نظر نہیں آئی اورجمہوری سسٹم میں ترقی کی رفتار سست محسوس ہونے لگی تو جمہور ی نظام ِ حکومت کو برائے نام رکھ کر شخصی طرز کو فوقیت دے رہی ہے۔“رحیم نے اپنی دانست کے مطابق جو کچھ سن رکھا تھا وہ اپنے دوست کو سمجھایا۔”حکومت اب نجی کاروبار پر زور دے رہی ہے۔ سبزی منڈیوں،اناج منڈیوں،میوہ منڈیوں میں اب ہم جیسے لوگوں کا کوئی کام نہیں یہ سب صرف کمپنیاں چلائیں گی۔اور تو اور ہم اب یہ کام نہیں کرسکتے۔اس کے لیے ہمیں ان کمپنی والوں سے لکھ کر لائسنس لینی ہوگی۔وہ کیا کہتے ہیں اسے!!! ہاں franchisee جس کے لیے ایک کثیر رقم دینی ہوگی جو ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آمدنی کے ایک معقول حصے پر بھی کمپنی کا ہی حق ہوگا“! رحیم نے سمجھانے والے انداز میں کہا۔

اس پر راکیش کافی برہم ہوگیا۔اپنی عمر کا لحاظ کیئے بغیر دو چار موٹی اور غلیظ گالیاں دی۔”قانون بنانے والوں کی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“!!!

پھر اپنی علمیت اور دانست کے مطابق کہا ”ارے بھائی یہ تو شخصی راج کی علامت ہے جمہوریت کا دیوالیہ نکلا جا رہا ہے“۔ان سب کی  تو۔۔۔۔!!!کہہ کر ایک اور گالی پٹخ دی۔ ”ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہئے،ہمیں مل کر اس فتنے کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔“ راکیش نے سنجیدگی سے کہا۔

”ہاں بھائی کیا کیا جائے۔ شومئی قسمت!!!کون ہے ہماری سننے والا۔ یہاں ”آپ ہی منصف آپ ہی مدعی“ والا معاملہ ہے۔ اور تو اوراب ہماری عمر نکل گئی ہے احتجاج کریں تو بھی کس سے کریں۔بوڑھے جسموں میں طاقت بھی نہیں۔اس نظام سے لڑنے کی۔“لمبی سانس لیتے ہوئے رحیم نے کہا۔

’’دیکھو حکومت کو سوچنا چاہئے کہ وہ انفرادیت کو ترجیح دے رہی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا نا کہ کچھ سرمایہ داروں کی دکان اونچی کرنے کے لیے ہزاروں گھروں کے چولہے بند کررہی ہے۔ جس جگہ سے غریبوں کو دو وقت کی سوکھی روٹی میّسر ہوتی ہے جس سے ان کے اہل خانہ کے پیٹ کی آگ بجھ جاتی ہے اس جگہ کو ان سے چھین کر سرمایہ کاروں کے حوالہ کر کے ان کے وسیلہ رزق کو بند کرنے پر تلی ہے حکومت۔ جن کا دانا پانی اسی منڈی سے جڑا ہے کیا حال ہوگا ان کا۔ کیا ان کے گھروں میں اس وقت چولہا جل رہا ہوگا؟کیا ہوگا ہم سب کا“!!!راکیش نے ایک سرد آہ بھر کردرد بھرے لہجے میں کہا

”دو روز سے میرے گھر کا بھی چولہا سرد پڑا ہے!!! رحیم نے کہا

ابھی دونوں پریشانی کے عالم میں سڑک کے کنارے بیٹھے اس نئی مصیبت اور شورش کا رونا رو رہے تھے کہ سامنے سے چیختی چلاتی مخلوقِ خدا سے کھچا کھچ بھری ہوئی لاریاں گزرنے لگیں ۔اور ان کی آواز فضا میں گونج رہی تھی۔

نہیں چاہئے نہیں چاہئے!!! نیا قانون نہیں چاہئے!!!

Privatisationکو واپس کرو!!!

منڈی ہماری ہے۔ہماری ہی رہے گی!!!

زمین ہماری ہے۔محنت مزدوری ہم کرتے ہیں!!!وغیرہ وغیرہ

گلا پھاڑ پھاڑ کر نعرے ایسے چیخ چیخ کر لگا تے ہوئے جارہے تھے جیسے ان کی صدائیں سننے کے لیے ان کے نمائندے بیتاب ہوئے جارہے ہوں۔۔۔

یہ لوگ ترمیم شدہ قانون اور حکومت کے غلط اور ناروا منصوبوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے تھے۔جس کے جرم میں پولیس انہیں قید کر کے لے جارہی تھی۔ان میں مختلف عمر کے لوگ شامل تھے۔بچے،بوڑھے،مرد و زن۔۔

ان لوگوں کو کہاں لیا جائے گا۔کہاں بھیج دیے جائیں گے،یہ کب واپس لوٹیں گے کسی کو خبر نہیں۔۔۔

جب لاریاں ان کے سامنے سے گزر نے لگیں تو راکیش بھی گلا پھاڑ پھاڑ کر نعرے لگانے لگا۔اس کے پیچھے رحیم نے بھی دہرایا!!!

”ہماری منڈی ہماری ہے۔کمپنی والو باہر جاؤ“!!!

ابھی دونوں نعرے لگاتے ہوئے جس سمت سے لاچار و بے کس مخلوق سے بھری لاریاں گزری تھیں اس طرف کوچلنے لگے تھے کہ پولیس کی گاڑی آئی اور ان کو گھسیٹتا،پیٹتاہوا گاڑی میں پھینک دیا اور گاڑی شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر پھراٹے بھرنے لگی۔لوگ ان کی صدائیں سن رہے تھے۔ لیکن اپنے کاموں میں مصروف۔۔۔۔۔۔

”نہیں چاہئے نہیں چاہئے!!! نیا قانون نہیں چاہئے“!!!

سارہ عشور  ( لداخ)

ریسرچ اسکالر

مولانا اآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی-حیدرآباد

     (9490029362)

سارہ عشور
0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
شاہد علی خاں، مولا بخش اور شوکت حیات کی رحلت عظیم سانحہ شعبہ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام تعزیتی جلسے کا انعقاد
اگلی پوسٹ
اکیسویں صدی کی حسیات اور ڈاکٹر اسحاق وردگ کی شاعری – راج محمد آفریدی

یہ بھی پڑھیں

غزل – صائمہ مقبول

جنوری 3, 2026

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

غزل – عقبیٰ حمید

نومبر 1, 2024

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ...

اگست 3, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں