Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسینصابی مواد

"پہلی بارش "(ناصر کاظمی) – امتیاز احمد 

by adbimiras اگست 8, 2021
by adbimiras اگست 8, 2021 0 comment

"پہلی بارش ”

ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصر

اداسی بال کھولے سو رہی ہے

ناصر کاظمی جن کو میر ثانی بھی کہا جاتا ہے 8 دسمبر1925 کو انبالہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کی شاعری کے آغاز میں سب سے بڑا ہاتھ ان کے گھر کی فضا اور اس ادبی ماحول کا ہے جس میں ناصر نے اپنا بچپن، لڑکپن اور جوانی گزاری۔ کہتے ہیں کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ناصرکی والدہ کو شاعری سے گہرا شغف تھا اور وہ فن شاعری سے بخوبی واقف تھیں۔ ناصر نے اپنی ماں کی گود سے ہی شاعری کا درس لیا۔ ناصر اپنی ڈائری میں لکھتے ہیں:

"شاعری میں میراصحیح استاد میری والدہ  تھیں اور ویسے آغاز میں  کچھ احباب سے مشورے بھی لیتا رہا رہا ہوں اور حفیظ ہوشیار پوری خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔”

ناصر کاظمی کی والدہ جو کہ میر تقی میر اور میر حسن کو پڑھا کرتی تھی لہذا ایسی بنیاد پر ناصر کاظمی نے بھی میر تقی میر اور اختر شیرانی کی پیروی اور تقلید کی ناصر کاظمی نے چونکہ میر تقی میر اور اختر شیرانی کا گہرا مطالعہ کیا تھا اسی لئے ان کی شاعری کے اندر میر تقی میر اور اختر شیرانی کی خوشبو رچی بسی ہوتی ہے لیکن یہاں یہ بالکل بھی نہیں کہا جا سکتا ہے میرکی 100 فیصد پیروی کی ہاں البتہ اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ ناصر کی شاعری میں میر تقی میر اور اختر شیرانی کی شاعری کی جھلک اور رنگ ہے۔ ان کے مختلف مجموعے منظر عام پر آئے جن میں (۱) برگ نے  (۲) دیوان (۳)  پہلی بارش (۴) نشاط خواب، انتہائی اہم ہیں۔

"برگ نے” اور "دیوان” میں ان کی غزلیات شامل ہیں "نشاط خواب” میں ان کی ملی اور قومی نظمیں شامل ہیں۔ ناصر نے جس زمانے میں شعور کی آنکھیں کھولیں وہ غزل کےلئے ایک سازگار زمانہ نہ تھا۔ ترقی پسند تحریک کا آغاز ہو چکا تھا اور چہار جانب سے غزل پر حملے کیے جا رہے تھے۔ ناصر کاظمی نے لوگوں کی نبض دیکھی اور کوشش کی اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ لوگ غزل سے نفرت کیوں کرنے لگ گئے ہیں اور آخرکار ناصر کاظمی اس نتیجے پر پہنچے کہ لوگوں کو غزل سے کوئی نفرت نہ ہے بلکہ غزل کے پرانے موضوعات سے نفرت ہے۔

اس وقت غزل کی ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش میں پہلے سے ہی دو بہت بڑے نام شامل تھے۔ فیض احمد فیض اور احمد ندیم قاسمی ان کے بعد ناصر کاظمی نے غزل کے اندر نئی فکری تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ غزل کو نئے موضوعات سے ہم آہنگ کرنا شروع کر دیا غزل کی ہئیت کو بھی متاثر کیا جس میں چھوٹی بحر کی غزل بغیر قافیہ کی غزل اور بغیر ردیف کے غزل کے علاوہ بغیر مقطع کے غزل بھی شامل ہے۔ (یہ بھی پڑھیں بیٹی کے معاملے میں ہم اتنے مضطرب کیوں؟ – امتیاز احمد )

اسی طرح ناصر کاظمی نے غزل کے اندر نئی فکری اور فنی تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے غزل کو کھویا ہوا وقار واپس دلوایا اور اس کے ساتھ ساتھ کلاسیکیت اور جدیدیت کے امتزاج کی مدد سے نئی اور جدید غزل کی بنیاد رکھی۔

یہاں پر مقصود ہے کہ ان کی "پہلی بارش” جو کہ 24 غزلوں کا مجموعہ ہے اس کا فنی و فکری جائزہ لیاجائے "پہلی بارش” ایک طویل نظم کے آہنگ میں لکھی گئی تھی اور غزل در غزل مجموعہ ہے۔ اس میں ایک ہی قافیہ، سہل ممتنع اور چھوٹی بحر کا استعمال کیا گیا ہے۔غزل در غزل کے اس مجموعہ کلام کے اندر ناصر کاظمی نے ایک نیا تجربہ کیا ہے اس میں تمام غزلیں چھوٹی بحر میں لکھی گئی ہیں ان کی زبان انتہائی سادہ، سادہ تشبیہات آسان استعارات کے علاوہ انتہائی عمدہ تلمیحات کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔آئیے غزل در غزل کے اس مجموعہ کا کلی طور پر فنی اور فکری جائزہ لیتے ہیں!

پہلی بارش کے مجموعہ کی اگر پہلی غزل کا جائزہ لیا جائے تو ناصر کاظمی کی شاعری میں تصوف ایک فکری خوبی کے طور پر سامنے آتا ہے ناصر کاظمی کہتے ہیں کہ:

میں نے جب لکھنا سیکھا تھا

پہلے تیرا نام لکھا تھا

جو پایا ہے وہ تیرا ہے

جو کھویا ہے وہ بھی تیرا تھا

ناصر کاظمی یہاں کہنا چاہ رہے ہیں کہ اے میرے مولا میں نے تیرے ہی نام سے لکھنا شروع کیا تھا تیرا ہی نام سب سے پہلے لکھا تھا تیری ہی مداح کی تھی اور اگلے شعر میں وہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ میں تیری رضا میں خوش ہوں اپنی رضا کو تیری رضا میں شامل کرتا ہوں ہر چیز تیری ہے جسے ہم پالیں یا پھر کھو دیں اور کسی بھی چیز کو کھونے سے ہمیں تیری ذات سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ناصر کاظمی کی شاعری میں روحانی محبت جسمانی محبت سے اعلی درجے پر فائز نظر آتی ہے ان کے نزدیک محبت دو روحوں کے ملاپ کا نام ہے وہ اپنے محبوب کی روحانی انداز میں سراپا نگاری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں محبوب کو ایک اعلی درجے کی چیز سمجھنا ناصر کی اعلیٰ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔

دو روحوں کا پیاسا بادل

گرج گرج کر برس رہا تھا

ناصر کے نزدیک محبت ایک روحانی جذبے کا نام ہے۔ وہ اپنی خواہشات کو روحانی پیرائے میں اس طرح سامنے لاتے ہیں کہ جیسے ان کی خواہش میں شامل ہے کہ دو روحوں کا ملاپ ہو جائے۔ ناصر کاظمی کی شاعری میں ایک اور فنی پہلو بھی ہے کہ وہ اپنی شاعری کے اندر نیچر کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کی شاعری میں اکثر دریا، پہاڑ، درخت، پرندوں، ندی نالوں، ریل گاڑی، کبوتر، ہریالی، چاند، سورج، ستارے، رات، دن، اجالا اور موسم، اسی طرح کے کئی الفاظ سامنے آتے ہیں جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ ناصر کاظمی کو فطرت سے خصوصی انس اور لگاؤ تھا۔ ناصر کاظمی کی شاعری میں کبوتر اور ریل گاڑی کا ذکر زیادہ ملتا ہے کیونکہ ان کو بچپن میں ریل گاڑی دیکھنے کا بہت شوق تھا اور اس کے علاوہ انہوں نے کبوتر بھی رکھے ہوئے تھے۔ قدرتی طور پر ان کو کبوتر بہت پسند تھے جس کا اظہار ان کی پہلی بارش کے اندر غزل نمبر تین میں واضح طور پر کیا گیا ہے ہے! (یہ بھی پڑھیں   راجندر سنگھ بیدی کا فکر و فن -امتیاز احمد )

لال کھجوروں کی چھتری پر

سبز کبوتر بول رہا تھا۔

ناصر کاظمی کی شخصیت اور شاعری میں ایک بے وجہ سی اداسی بھی پائی جاتی ہے۔ وہ اس اداسی میں داخل ضرور ہوتا ہے لیکن اداسی کو اپنے سر پر سوار نہیں ہونے دیتا۔ ناصر کاظمی نے اداسی اور ویرانی کو اپنی فکر کے اندر سمونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ اس لئے اداسی اور ویرانی ان کی شاعری کا ایک اہم فکری پہلو بن کر سامنےآتی ہے۔ ناصر کاظمی ہی  کا ایک شعر ملاحظہ فرمائیں!

؎  دل تو میرا اداس ہے ناصر

شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے

اس کے علاوہ ناصر کی اداسی اور ویرانی کے فکری پہلوؤں کو ان کی غزل نمبر چار کے یہ اشعار بیان کرتے ہیں:

؎ شام کا شیشہ کانپ رہا تھا

پیڑوں پر سونا بکھرا تھا

جنگل جنگل، بستی بستی

ریت کا شہر اڑا جاتا تھا

تیری پلکیں بوجھل سی تھیں

میں بھی تھک کر چور ہوا تھا

ناصر کاظمی کی شاعری میں یہ بھی ایک فن موجود ہے کہ وہ کسی بھی چیز کا نقشہ کھینچ کر ہمارے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ پہلی بارش کے اندر بھی ان کی محاکات نگاری جگہ جگہ ہمارے سامنے آتی ہے۔ وہ تمام چیزوں کی محاکات نگاری انتہائی سادہ اور دلچسپ انداز میں کرتے ہیں۔ قاری کو یوں محسوس ہوتا ہے گویا وہ ساری صورتحال اور ماحول کے اندر خود بھی شامل ہو چکا ہے اور پورے ماحول کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہا ہے۔ پہلی بارش مجموعہ کی غزل نمبر 5 کے درج ذیل اشعار اس بات کو سمجھنے میں کافی ممدون ہیں:

؎  دن کا پھول ابھی جاگا تھا

دھوپ کا ہاتھ بڑھا آتا ہے

ٹھنڈی دھوپ کی چھتری تانے

پیڑ کے پیچھے پیڑ کھڑا تھا

پہلی بارش کے ان اشعار میں ناصر کاظمی کا فن کھل کر قاری کے سامنے آتا ہے اور قاری اس ساری صورتحال سے محظوظ ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ ناصر کاظمی کی شاعری کا ایک فکری پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے 22 سال کی عمر میں ہجرت کی اور اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستان کی طرف آ گئے۔ اس وقت کیونکہ شہروں کے شہر خاموش نظر آتے تھے، گلیاں ویران نظر آتی تھیں،کوچے بے رونق اوران میں بے شمار سناٹا تھا۔ ناصر کاظمی کی طبیعت بھی نازک تھی اور ان کی فکر بھی نازک تھی۔ وہ اس طرح کی صورتحال میں شہروں کی حالت زار کا نقشہ بھی کھینچتے ہیں اور شہروں کی بربادی کا نقشہ کھینچ دیتے ہیں اور اس ویرانی کو اپنے اشعار میں جگہ دیتے ہیں۔ ان کے یہ اشعار ملاحظہ فرمائیں:

؎  پتھر کا وہ شہر بھی کیا تھا

شہر کے نیچے شہر بسا تھا

پیڑ بھی پتھر پھول بھی پتھر

پتا پتا پتھر کا تھا

چاند بھی پتھر جھیل بھی پتھر

پانی بھی پتھر لگتا تھا

لوگ بھی سارے پتھر کے تھے

رنگ بھی ان کا پتھر کا سا تھا

ان اشعار کا اگر فکری سطح پر مطالعہ کیا جائے تو ان میں ناصر کاظمی نے شہر کی حالت زار کا بیان کیا ہے لیکن اگر انہیں اشعار کا فنی سطح پر مطالعہ کریں تو ان اشعار کے اندر صنعت تکرار استعمال کی گئی ہے کیونکہ ہر ایک شعر کے اندر پتھر کا لفظ بکثرت استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح ناصر کی شاعری میں بیک وقت فکری اور فنی دونوں پہلو پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناصر کاظمی کی شخصیت اور شاعری کے اندر ماضی کا دکھ اور یاد کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ اس کے ماضی سے بہت ساری چیزیں وابستہ ہیں ماضی میں ہجرت کرنے سے پہلے اس کا اپنا گھر تھا، اپنے دوست تھے، اپنا وطن تھا، ایک محبوبہ بھی تھی اور کئی اور بھی بہت عزیز رشتے دار ہجرت کی نذر ہو گئے اور ناصر کاظمی سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آ جاتے ہیں اور ابھی تک ان کا کوئی گھر ہے نہ دوست، نہ رشتہ دار، بس اسی تناظر میں وہ ماضی کی یاد کو گلے سے لگا رکھتے ہیں اور ان کی فکر کا ایک خاص پہلو بن جاتی ہے۔ پہلی بارش میں وہ ماضی کی یاد کا بیان ان الفاظ میں کرتے ہیں غزل نمبر آٹھ میں گویا ہوتے ہیں کہ!

؎  گئے دنوں کی خوشبو پاکر

میں دوبارہ جی اٹھا تھا

سوتی جاگتی گڑیا بن کر

تیرا عکس مجھے تکتا تھا

وقت کا ٹھاٹھیں مارتا ساگر

ایک ہی پل میں سمٹ گیا تھا

 

 

تحریر۔امتیاز احمد

imtiazahmad.ia4@gmail.com

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

Home Page

 

 

امتیاز احمدناصر کاظمی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
فلسفۂ مارکسیت اور پروفیسر وہاب اشرفی – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم
اگلی پوسٹ
جہنم سے نجات – ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

یہ بھی پڑھیں

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

بلند ؔ اقبال کی شاعری میں حسیاتی پہلو:...

نومبر 24, 2024

ناصر مصباحی: روایت اور جدت کا معتبر شاعر...

اکتوبر 4, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (474)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,127)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں