Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

سانڈ – پروفیسر غضنفر علی

by adbimiras مارچ 28, 2021
by adbimiras مارچ 28, 2021 0 comment

’’یہ کیسی بھگدڑ مچی ہے بھائی؟‘‘

سورج پورگاؤں کے ایک بوڑھے نے اپنے برآمدے سے بھاگنے والوں کو مخاطب کیا — ایک نوجوان نے رُک کرہانپتے ہوئے جواب دیا۔‘‘

’’چاچا !گاؤںمیں آج سانڈ پھر گھس آیا ہے۔‘‘

’’سانڈ پھرگھس آیاہے!‘‘بوڑھے کی سفیدلمبی داڑھی اوپرسے نیچے تک ہل اٹھی—

’’ہاں چاچا!پھرگھس آیاہے اورآج تواس نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ پوچھیے مت۔ نتھو کی بچھیاکو خراب کردیا۔چھیدی کے بچھڑے کو سینگ ماردیا۔بھولو کے بیل کو ٹکریں مارمار کر لہولہان کردیا۔کالوکی گائے بھینس کے چارہ پانی کے برتن کو توڑپھوڑدیا۔بدھو اوربھولاکی تیار سبزیوں کو نوچ کھسوٹ کرملیامیٹ کردیا۔اب بھی بورایاہوا اینڈتاپھررہاہے۔ نہ جانے اورکیا کیاکرے گا؟ کس کس پر قیامت ڈھائے گا؟‘‘

’’تم لوگ دھام پوروالوں سے کہتے کیوں نہیں کہ و ہ اپنے سانڈ کوروکیں۔ادھر نہ آنے دیں۔‘‘

’’کہاتھاچاچا!گاؤں کے بہت سے لوگوں نے مل کر کہاتھا۔ان سے بتایاتھاکہ ان کے گاؤں کا سانڈ ہمارا کتنا نقصان کررہا ہے۔مگر جانتے ہیں اُنھوں نے کیاجواب دیا۔‘‘

’’کیاجواب دیا؟‘‘

’’اُنھوں نے یہ جواب دیا کہ بھلاسانڈ کو بھی کہیں روک کررکھاجاسکتا ہے ۔سانڈ تو دیوی دیوتا کا پرساد ہوتاہے۔اسے بھگوان کے نام پر چھوڑ اجاتاہے اوربھگوان کے نام کا سانڈ بھگوان کی بنائی ہوئی اس دنیامیں کہیں بھی بنا روک ٹوک جاسکتا ہے۔بھگوان ہی کی طرح اس کا بھی سب پہ حق ہے ۔سب میں اس کا حصہ ہے۔وہ جو چاہے کھا سکتا ہے۔ اسے روک کراپنے کو بھگوان کی نظروں میں دوشی اور نرک کا بھوگی بنانا ہے کیا——؟چاچا!میری سمجھ میں نہیں آیاکہ دھام پورکے لوگوں نے ایسا کیوں کہا؟ کیاسچ مچ سانڈ بھگوان کے نام پرچھوڑاجاتاہے؟‘‘‘

’’ہاں بیٹے !بات تو سچ ہے۔لوگ اپنی کسی مراد کوپانے کے لیے بھگوان یادیوی دیوتا سے منت مانتے ہیں کہ اگران کی مرادپوری ہوگئی تو وہ بھگوان یادیوی دیوتاکے نام کا کوئی سانڈ چھوڑ دیں گے اوراپنی گائے کے بچھڑے کو یاکسی دوسری گائے کے بچھڑے کو خریدکرآزادچھوڑدیتے ہیں۔چھوڑنے سے پہلے اس بچھڑے کو خوب مل مل کرنہلاتے ہیں۔اس کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈالتے ہیں۔گاؤں والوں کو ایک جگہ جمع کرکے پو‘جاپاٹ کرتے ہیں اورسب کے سامنے بچھڑے کے جسم یاماتھے پر بھگوان یادیوی ،دیوتا کا کوئی پکّا نشان بنادیتے ہیں۔اس کے بعد وہ بچھڑے کو کھونٹے سے کھول کرآزادکردیتے ہیں۔

چونکہ وہ بھگوان کے نام پرچھوڑاجاتاہے۔اس لیے اس کے کھانے پینے اورگھومنے پھرنے میں کوئی کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ڈالتا اوروہ آزادی اور بے فکری سے خوب کھاپی کر بہت جلد بچھڑے سے سانڈ بن جاتاہے۔‘‘

’’پھرتودھام پوروالوں نے ٹھیک ہی کہاتھاچاچا؟‘‘

’’ٹھیک توکہاتھا،مگر یہ بھی تو ٹھیک ہے کہ کوئی اپنی بربادی کو چپ چاپ نہیں دیکھ سکتا۔ اپنے بچاؤ کے لیے اسے بھی توکچھ کرنا ہی پڑتاہے۔‘‘

’’تواب ہمیں کیاکرنا چاہیے چاچا؟‘‘

’’تم لوگ کانجی ہاؤس کے افسروں سے ملو۔گاؤں کا حال بتاؤ۔ اوران سے کہو کہ وہ دھام پور گاؤں کے سانڈ سے ہمارے گاؤں کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ان سے یہ بھی کہو کہ یہ سانڈ پاگل ہوگیاہے۔اس لیے اسے جلد سے جلد کانجی ہاؤس میں بند کردیا جائے۔ورنہ ہمارے گاؤں کے ساتھ ساتھ دوسرے گاؤں کو بھی روند ڈالے گا۔‘‘

’’ٹھیک ہے چاچا!میں آج ہی گاؤں والوں کوتیارکرتاہوں۔‘‘

سورج پوروالے اپنی تباہی کی خبر اور سانڈ کی شکایت لے کر کانجی ہاؤس پہنچے۔

کانجی ہاؤس کے افسرِ اعلیٰ نے ان کا دکھڑا سن کرکہا۔

’’آپ لوگوں کی تکلیف سن کر ہمیں بہت دُکھ ہوا ۔مگر افسوس کہ اس سلسلے میں ہم آپ کی کوئی مددنہیں کرسکتے۔‘‘

’’کیوں صاحب؟‘‘گاؤں والے اس کی طرف دیکھنے لگے۔

’’اس لیے کہ اس کانجی ہاؤس میں لاوارث  سانڈ کو بندکرنے کا چلن نہیں ہے۔یہاں تو ایسے جانوروں کوبندکیاجاتاہے جن کا کوئی نہ کوئی وارث ہوتاہے۔جوکچھ دنو ںکے اندراندر اپنے جانوروں کو جرمانہ بھرکرچھڑاکرلے جاتاہے۔اگرہم ایسے جانوروں کو باندھ کررکھنے لگے توکچھ دنوں میں یہ ہاؤس ہی بند ہوجائے گا۔‘‘اس نے نہایت ہی نرم لہجے میں جواب دیا۔

افسر کاجواب سن کرگاؤں والے گڑگڑاکربولے‘

’’صاحب !کچھ کیجیے۔‘‘ورنہ توہمارا ستیاناس ہوجائے گا۔ہم کنگال ہوجائیںگے۔‘‘

افسر نے انہیں سمجھاتے ہوئے پھرکہا۔

’’ہم مجبورہیں۔ہم ایسے جانور کو کانجی ہاؤس میں بالکل نہیں رکھتے۔آپ لوگوں کو میری بات پر شایدیقین نہیں آرہاہے۔آئیے میرے ساتھ۔‘‘

افسر گاؤں والوں کو اپنے ساتھ لے کر کانجی ہاؤس میں داخل ہوا۔

گاؤں والوں کی نگاہیں وہاں پربندھے ہوئے جانوروں کو گھورنے لگیں۔ انہیں کہیں بھی کوئی  سانڈ نہیں ملا۔وہاں تو ایسے جانور بندھے تھے جوبہت ہی کمزور اوردبلے پتلے تھے جن کے پیٹ اندرکودھنسے ہوئے تھے اور پسلیاں باہرکونکلی ہوئی تھیں۔

کانجی ہاؤس کے اندرکاحال دیکھ کر گاؤں والے واپس لوٹ آئے اوراپنے کو قسمت کے حوالے کرکے بیٹھ گئے۔

ایک دن سانڈنے گاؤں میں پھر تباہی مچائی۔اس کے بعدایک باراورگھس آیا۔ پریشان ہوکرگاؤں والے ایک جگہ جمع ہوئے۔ بوڑھے نے گاؤں والوں کو اس باریہ مشورہ دیاکہ وہ کانجی ہاؤس کے اوپر والے محکمے میں جاکراپنی فریاد سنائیں۔گاؤں والے وہاں بھی پہنچے۔وہاں کے افسروں نے گاؤں والوں کی درخواست پرسنجیدگی سے غورکیااورکانجی ہاؤس کے افسران کو زوردے کرلکھا کہ وہ دھام پوروالوں کو سانڈ کی تباہی سے بچائیں اورگاؤں والوں سے کہاکہ وہ کانجی ہاؤس کے افسران سے رجوع کریں۔وہ ضرور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کریںگے۔

گاؤں والے پھر کانجی ہاؤس پہنچے—افسران نے ان سے کہا۔

’’ٹھیک ہے۔آپ لوگ  سانڈ کوپکڑکرلائیے۔ہم اسے یہاں بندکرلیںگے۔‘‘

گاؤں والے کانجی ہاؤس کے افسرکی بات سن کر بہت خوش ہوئے اورگاؤں آکرانہوں نے  سانڈ کوپکڑنے کی تیاری شروع کردی۔

گاؤں کے مضبوط اور پھرتیلے نوجوان ہر طرح سے تیارہوکر سانڈ کا انتظارکرنے لگے۔ جلد ہی موقع ہاتھ آگیا۔ سانڈ کے گاؤں میں گھستے ہی نوجوانوں کی ٹولی اپنے ہاتھوںمیں لاٹھی اور رسّی لے کر اس کے پیچھے دوڑپڑی۔

نوجوانوں نے سانڈ کو گھیرنے اور اسے گراکرپکڑنے میں بڑی ہوشیاری دکھائی۔اَن تھک محنت کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ سانڈ ان کے نرغے سے نکل بھاگا۔اس کوشش میں بہت سے نوجوان زخمی بھی ہوگئے۔مگر نوجوانوں نے بھی ہمت نہیں ہاری۔ وہ اس کا پیچھا کرتے رہے۔ وہ سانڈ سورج پور گاؤں سے نکل کراپنے گاؤں یعنی دھام پورکی طرف بھاگا۔نوجوان بھی اس کے پیچھے دوڑے۔

دھام پوروالوں نے جب یہ دیکھا کہ کچھ لوگ ان کے  سانڈ کو دوڑارہے ہیں اور دوڑانے والوں کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور رسّیاں بھی ہیں تو وہ اپنے سانڈ کوبچانے کے لیے اپنے گھروں سے لاٹھی،بھالے اوربندوقیں لیے باہرنکل آئے اورپیچھا کرنے والوں کو للکارتے ہوئے چلائے۔

’’خبردار!وہیں رک جاؤ!آگے مت بڑھو۔اگرتم نے ہمارے  سانڈ کو ہاتھ بھی لگایا توہم تمہارے ہاتھ توڑڈالیں گے۔تمھیں گولیوں سے بھون دیںگے۔یہیں زمین پرڈھیرکرکے رکھ دیںگے۔جانتے نہیں،یہ  سانڈ ہمارے دیوتا پرچڑھایا گیاپرسادہے۔‘‘

سانڈ کا پیچھا کرنے والے سورج پورکے نوجوانوں نے جب دھام پوروالوں کی دھمکی سنی اوران کے ہاتھوں میں لہراتے ہوئے بھالوں،لاٹھیوں اورتنی ہوئی بندوقوں کو دیکھا تو ان کے پاؤں تھراکرتھم گئے اوروہ آگے بڑھنے کے بجائے منھ لٹکائے ہوئے پیچھے پلٹ آئے۔

اس حادثے کے بعد دھام پوروالے اورشیرہوگئے۔اوراب وہ اپنے  سانڈ کوآئے دن جان بوجھ کر سورج پورگاؤں کی طرف ہانکنے لگے۔

سورج پورگاؤں کی تباہیاں جب حد سے زیادہ بڑھ گئیں توایک دن بوڑھے نے گاؤں کے چھوٹے بڑے سبھی کوبلاکرکہا۔

’’میرے گاؤں کے پیارے لوگو!ہم نے ہر طرح کی کوشش کرکے دیکھ لی مگر  سانڈ سے اپنے گاؤں کو نہ بچاسکے اور یہ بھی اندازہ ہوگیا کہ اگر ہم  سانڈ کوپکڑنے کے لیے زیاوہ کچھ کریں گے تو اس کی مدد کے لیے دھام پور والے اٹھ کھڑے ہوںگے۔نتیجے میں بھاری خون خرابہ ہوگا اور تباہی مچے گی۔اس لیے اب ایک ہی راستہ بچتاہے کہ ہم لوگ بھی اپنے دیوتا کے نام پر ایک بچھڑا چھوڑدیں اورجلد سے جلد اسے سانڈ بنادیں۔‘‘

’’اس سے کیا ہوگا چاچا؟‘‘——کئی نوجوان ایک ساتھ بول پڑے۔ان کی حیران آنکھیں بوڑھے کے چہرے پرمرکوز ہوگئیں۔

’’اس سے یہ ہوگا کہ ہماراسانڈ بھی دھام پوروالوں کا وہی حال کرنے لگے گاجواپنے  سانڈ سے وہ ہماراکرواتے ہیں۔اُدھربھی جب تباہی مچے گی تب ان کی آنکھیں کھلیں گی اور وہ اپنے  سانڈ کو روکنے پرمجبور ہوںگے۔‘‘

’’آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں چاچا۔یہ راستہ ہی ان کے لیے ٹھیک ہے۔‘‘نوجوانوں کے چہرے انتقام کی آگ سے دہک اٹھے۔مگر بعض بزرگوں کے چہروں پرسنجیدگی طاری ہوگئی۔

سور ج پور والوںنے ایک بچھڑا خریدا اسے نہلایادھلایا۔گلے میں ہارپہنایا اور سب کے سامنے اس کی پیٹھ پردیوتاکے نام کا ایک ٹھپّہ لگاکراسے آزادچھوڑدیا۔

کمزور بچھڑا کھونٹے سے الگ ہوتے ہی آزادی اوربے فکری سی کھانے پینے اور پروان چڑھنے لگا اورسارے گاؤں کا چارہ پانی کھاپی کربہت جلد بچھڑے سے سانڈ بن گیا۔

سانڈ بن کر جب اس نے اینڈنااورسینگ مارنا شروع کیاتوسورج پوروالوں نے اس کا رخ دھام پوروالوں کی طرف موڑدیا۔ دھام پورگاؤں میں گھس کر اس نے گاؤں کو روندنا اورتہس نہس کرنا شروع کردیا۔وہاں بھی بیل لہو لہان ہونے لگے۔ان کے چارہ،پانی کے برتن بھی ٹوٹنے پھوٹنے لگے۔ان کے کھیت اورکھلیان بھی تباہ وبربادہونے لگے۔

دونوں طرف سے سانڈ ایک دوسرے کی جانب ہانکے جانے لگے۔کچھ دنوں بعد ایک روز ایک عجیب وغریب منظررونما ہوا۔دونوں سانڈوں کو لوگوں نے ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا۔ دونوں اینڈتے ہوئے پہلے سورج پورگاؤں میں گھسے اور دونوں نے مل کرگاؤں کوروند روند کر ملیا میٹ کیا۔ پھروہاںسے ایک ساتھ نکلے اوردھام پور میں گھس کر توڑپھوڑمچانے لگے۔

یہ منظر دیکھ کر دونوں گاؤں والوں کی آنکھیں حیرت میں ڈوب گئیں۔

اس دن کے بعددونوں سانڈوں کا ایک ساتھ گھومنا اور مل جل کرگاؤں کو روندنا معمول بن گیا۔دونوں گاؤں کے علاوہ آس پاس کے دوسرے گاؤں بھی ان سانڈوں کی چپیٹ میں آنے لگے۔

اپنی بربادی سے تنگ آکرآس پاس کے سبھی گاؤں والے مل جل کرسانڈوں کومارنے کا منصوبہ بنانے لگے مگرکسی طرح یہ خبرمحکمۂ تحفظِ وحشیان تک پہنچ گئی اوراس نے ان سانڈوں کی پیٹھ پر اپنا ٹھپّہ لگادیا جو اس بات کا اعلان تھاکہ یہ جانور محکمۂ تحفظِ وحشیان کی حفاظت میں ہیں۔ انہیں کوئی بھی مارپیٹ نہیں سکتا۔

لوگوں نے یہ دیکھ کر سانڈ وں کو مارنے پیٹنے کے بجائے اپنااپناسرپیٹ لیا۔

سانڈغضنفر علی
0 comment
2
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
شب برأت – مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
اگلی پوسٹ
بے جڑ کے پودے : سہیل عظیم آبادی – پروفیسر کوثر مظہری

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں