Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

تاج محل:  اردو شعرا کی نظر میں – ڈاکٹر صبیحہ ناہید

by adbimiras اکتوبر 8, 2020
by adbimiras اکتوبر 8, 2020 0 comment

تاج محل مغلیہ دور کا وہ حسین شاہکار ہے جسے دنیا کے عجائبات میں بہت ہی اہم مقام حاصل ہے۔یہ ایک طرف جہاں اسلامی  ‘ فارسی‘ ترکی اور ہندوستانی فن تعمیر کا حسین امتزاج ہے وہیں ایک شہنشاہ کی اپنی شریک حیات سے بے پناہ محبت اور اسے اس کئے گئے وعدے کو وفا کرنے کی عمدہ مثال بھی  ما نا جاتا ہے۔

مغل بادشاہ شاہجہاں کے اپنی  بیگم ممتاز محل کی یاد میں بنائے گئے  اس تاج محل  نے اردو شاعری پر بھی اپنے گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ مختلف ادوار میں شعرا نے اسے اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے اور مثبت اور منفی اندازمیں اپنے خیالات کا منظوم اظہار کیا ہے۔کسی نے اسے محبت کی نشانی کا نام دیا ہے تو کسی نے اسے امارت کا سہارا لے کرایک بادشاہ کے ذریعے غریبوں کی محبت کا مذاق اڑانے سے تعبیر کیا ہے۔

اپنی تخلیق ’گیتانجلی ‘  کے لئے نوبل انعام یافتہ معروف مفکر , شاعر اورماہر تعلیم  ربندر ناتھ ٹیگور نے تاج محل کی خوبصورتی کو اس انداز میں بیان کیا ہے:

You know shahjahan, life and youth, wealth and glory,they all drift away in the current of time .You strove therefore,toperpituate only the sorrow of your heart ? Let the splendor of diamond and ruby    vanish ? Only let this one tear drop,thisTajMahal ,glisten spotlessly  bright on the cheek of time,forever and ever.

 

امریکن ناول نگار Bayard Taylorنے بھی تاج محل کے حسن و جمال کومندرجہ ذیل پیرائے میں بیان کیا ہے:

Did you ever built a castle in the air? Here is one, brought down to earth and fixed for the woner of ages.

چونکہ تاج محل حسن اور عشق دونوں کی علامت ((Symbol مانا جاتا ہے نیز اسکی تاریخی اور تعمیری حیثیت مسلّم اور اہم ہے , اس لئے دیگر زبان کی طرح اردو شعراء نے بھی اپنے کلام کے ذریعے اس کی آفاقیت کی  نشاندہی کی۔

 

اردو شاعری میں تاج محل کو جتنی اہمیت حاصل ہے شاید کسی تاریخی عمارت کو نہیں ہے ۔مختلف ادوار میں اس کے بارے میں مختلف مصنفین اور شعرا نے الگ الگ پیرائے میں نثری اور منظوم  اظہار خیال کیا ہے۔یہاں انہیں شعراء میں سے چند کا ذکر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جنہوں نے  مختلف انداز میں تاج محل کے بارے میں اپنے نظمیہ تاثرات بیان کئے ہیں۔

نظیرؔ اکبر آبادی کو ایک عوامی شاعر کی حیثیت سے اردو دنیا میں جانا  اور مانا جاتاہے لیکن انہوں نے ’’تاج گنج کا روضہ ‘‘ کے  عنوان سے ایک نظم لکھی تھی۔اس نظم میں شہر آشوب اور مسدس کی جھلک کے ساتھ ساتھ بنیادی طور پر تاج محل کی دلکشی کو بیا ن کیا گیا ہے ۔اس کے دو بند درج ذیل ہیں   ؎

روئے زمیں پہ یوں تو مکاںخوب ہے یہاں

پر اس مکاں کی خوبیاں کیا کیا کروں    بیاں

سنگ سفید  سے  جو  بنا ہے  قمر     نشاں

ایسا  چمک  رہا  ہے  تجلّی  سے  یہ  مکاں

جن سے بلور کی بھی چمک شرمسار ہے

وہ  تاجدار  شاہ جہاں صاحب   سریر

بنوایا  انہوں نے  لگا  سیم   وزر  کثیر

جو دیکھا ہے اس کے یہ ہوتا ہے دل پذیر

تعریف اس مکاں کی میں کیا کیا کروں نظیرؔ

اس کی صفت  تو مشتہر روزگار ہے

اس نظم کا حسن بیان  نظیرؔ اکبر آبادی  دیگر نظموں کی یاد دلاتا ہے۔اس کے علاوہ تاج محل کی خوبصورتی کو بیان کرنے کا اس سے اچھا انداز شاید ہی کسی شاعر نے اپنایا ہو ۔

سیمابؔ اکبر آبادی نے  اپنی نظم ’’تاج محل‘‘ میں تاج کو حسن و رومان کے زاویہ نگاہ سے دیکھا ہے ۔ان کے قدرت بیان اور استادانہ مشّاقی نے ایک وقارو آہنگ بخشاہے۔اس نظم سے ان کے دور میں نظم کہنے کے انداز کا بھی پتہ چلتا ہے ۔یہ ان کی دیدہ وری ہے کہ انہیں تاج محل میں پورا ہندوستان دکھائی دیتا ہے    ؎

تکملہ صنعت کا ہے اس کا ہر اک نقش و نگار

آگیا ہے کھینچ کر اک نقطے میں ہندوستان دیکھ

پوری نظم مندرجہ بالا شعر کے ارد گرد گھومتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے  اور اسی نقطئہ نظر سے شاعر نے اس شاہکار کو دیکھا ہے    ؎

فی الحقیقت تاج ہے آرام گاہ حسن و عشق

مشرق شوق  و نیاز  و  جلوہ گاہ  ناز ہے

ساحر ؔ لدھیانوی نے بھی تاج پر بڑی خوبصورت نظم کہی ہے ۔یہ نظم اتنی پر کشش ہے کہ قاری پر اپنا ایک تاثر چھوڑ جاتی ہے ۔لیکن ساحرؔ نے تاج محل کو ایک الگ زاویہ نظر سے دیکھا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ نظم آخر میں گہری کاری طنز کی شکل اختیارکر لیتا ہے۔اس کے چند اشعار ملاحظہ ہوں   ؎

تاج تیرے لئے اک مظہر الفت ہی سہی

تجھ کو ا س وادئی رنگیں سے عقیدت ہی سہی

میر محبوب کہیں اور ملا کر مجھکو

بم شاہی میں  غریبوں  کا  گزر کیا  معنی؟

ثبت جس راہ پہ ہوں سطوت شاہی کے نشاں

اس پہ الفت بھری روحوں کا سفر کیا معنی

یہ چمن زار یہ جمنا کا کنار ہ یہ  محل

یہ منقش درو دیوار یہ محراب یہ طاق

اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر

ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق

میری محبوب کہیں اور ملا کر مجھ سے

 

صاحبزادہ میکش ؔ نے اپنی نظم ’’تاج محل‘‘ میں ساحرؔ کی طرح تاج محل کو نئے انداز میں دیکھا ہے۔انہوں نے تاج کو سماجی اور عوامی اندازمیں دیکھنے کی کوشش کی ہے۔اس میں ان کے تیکھے تیور کی جھلک دیکھائی دیتی ہے۔میکش اسے ایک بے حس مقبرے سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں ۔پھر ان کا دائرہ احساس ذات سے عوام اور سماج تک پھیل جاتا ہے۔چند اشعار درج ذیل ہیں   ؎

ایک ملکہ وہ کہ جس کی آخری خواہش کا نام

جنبش  ابرو  کا یہ فرمان  یعنی  تاج ہے

لیکن اپنی پہلی خواہش بھی جو کہہ سکتیں  نہیں

ایسی کتنی رانیوں کا جھونپڑوں میں راج ہے

 

اک محبت وہ  کہ جس  کو  نوجوانی  بخش کر

ایک نے پایا سکوں اور سینکڑوں نے اضطراب

اک محبت وہ کے  جس میں عشرت غم بھی نہیں

آہ مفلس کی  محبت    آہ   مفلس کا شباب

عرشؔ ملسیانی کی نظم ’’شاہ جہاں کے آخری جذبات ‘روضئہ تاج محل کو دیکھ ‘‘کا رنگ و آہنگ دوسرے شعرا ء کی تاج پر لکھی گئی نظموں سے با لکل جدا ہے۔اس نظم میں شاہ جہاں کے ان جذبات کی ترجمانی ہے جو ’تاج ‘ کو دیکھ کر اس کے دل میں اس وقت پیدا  ہوئے تھے جب وہ مطلق العنان شاہ جہاں کا کھنڈر رہ گیا تھا۔عرشؔ صاحب نے تاج سے متعلق اظہار خیال کو ایک الگ پہلو سے پیش کیا ہے    ؎

 

تاج اے میری شہنشاہی کے رنگیں شاہکار

اے  میری  ممتاز  کے  آرام گاہ پر وقار

اے میرے گزرے ہوئے اقبال و دولت کے نشان

اے  مرے  دور  جہاں  بانی  کی  ذرّیں  یادگار

اے مری عظمت کے ضامن اے مری اّنکھوں کے نور

اے  مرے  اجڑے ہوئے  دل کے گلستاںکی بہار

پہلوئے محبوب میں للہ بلا لے اب مجھے

کچھ بھی ہو آغوش میں اپنی سلالے اب مجھے

ظفرؔ ادیب نے اپنی نظم’’ نئی منزل نیا شہکار‘‘ میںتاج محل کے بہانے انسان کے مسلسل اور ازلی سفر کی نشاندہی فنکارانہ انداز میں کی ہے۔اس میں انہوں نے تا ج کو  انسان کے  مختلف ادوار میں ابھارے گئے اپنی عظمت کے نقوش  میں سب سے عظیم بتایا ہے    ؎

آج تک میں نے ابھارے ہیں جو عظمت کے نقوش

ان میں ہر اک سے ہے  ‘ تاج    عظیم اور جواں

میں ازل ہی سے ہوںمنزل کے لئے   گرم سفر

چھوڑتا آیا    ہوں   ہر ایک    جگہ   کاہکشاں

اس کے علاوہ  شاعر کو تاج جیسے شہکار کی تعمیرکا فخر بھی دامن گیر ہے جو نظم کے آخری بند تک دیکھائی دیتا ہے

آج تک تو یہی ہے میرے جنوں کا شہکار

میری قامت کی بلندی میری عظمت کا نشان

ساحلؔ سلطان پوری نے اپنی نظم ’’تاج محل (ممتاز سے)‘‘ میںتاج کی حسن آرائیوں کو ممتاز کے حسن سے مماثل اور مشابہ بتایا ہے ۔ان کے مطابق ممتاز کے حسن  کی  وسعت اور اثر ہی تاج محل کے تعمیر کی وجہ بنا   ؎

یہ تیرے حسن جہاں سوز کا   کرشمہ   تھا

کہ  بادشاہ  کو فنکار  کی   نظر    بخشی

وہ جس کے نور سے روشن ہیں دل کے ویرانے

تری وفا نے زمانے   کو وہ    سحر   بخشی

متذکرہ بالا شعراء کے علاوہ بھی  متعدد شعراء حضرات ہیں جنہوں نے تاج محل کو موضوع سخن بنایا ہے ان شعراء میں چند کے نام  جگن ناتھ آزادؔ ‘ احسانؔ دانش‘ سلامؔ مچھلی شہری‘ اخترؔ اورینوی‘ وارث کرمانی‘ مخمور سعیدی‘ کلیم بدایونی  وغیرہ ہیں۔ان سبھوں کے علاوہ بھی دیگر شعراء نے  اپنے اپنے انداز سے  تاج محل کی خوبصورتی اور اس کی تاریخی حیثیت کو اپنے کلام میں پیش کیا ہے جو قابل مطالعہ ہے ۔

 

                                              Mob-9810765575

                            email-snaheed3@gmail.com

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

ادبی میراثاردو شاعری میں تاج محلشاعری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
دورِجاہلی کا روشن خیال قصیدہ گو شاعر : زہیر بن ابی سلمی – یوسف رامپوری
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں