Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

اردو شاعری میں ہندو دیو مالائی عناصر اور رام کا کردار – مہر فاطمہ

by adbimiras جولائی 21, 2021
by adbimiras جولائی 21, 2021 1 comment

دیو مالائی عناصر اور اسطوری فکر نے اردو ادب کو بہت مالامال کیا ہے ۔ہمارے یہاں دیو مالا کے ساتھ ساتھ اساطیر کی اصطلاح بھی رائج ہے ۔دیومالا ،اساطیر ،متھ قدیم افسانوی قصوں اور دیوی دیوتاؤں سے متعلق داستانوں کو کہا جاتا ہے۔اساطیر کی تعریف ماہرین نے مختلف انداز میں کی ہے :

’ہارن بی ‘ایسی کہانیوں کو اساطیر کہتا ہے جو قدیم زمانے سے سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہیں ،جن میں نسلی عقائدقدیمہ سموئے ہوئے ہیں ۔ ’کارل یونگ‘تو اساطیر کو ایسی آرکی ٹائیپس قرار دیتا ہے جو افراد کے اتمائی حافظے یا اجتماعی لاشعور میں زمانے سے محفوظ چلے آتے ہیں ۔ان سے تشکیل پائے ہوئے تخیلی واقعات محض تخیل کی کار فرمائی نہ ہو کر انسانی زندگی یعنی اس کے افکار ،زبان و ادب ،مذہب ،تہذیب،تاریخ و جغرافیہ غرض تمام شعبوں کی اثر آفرینی کا نتیہ ہوتے ہیں۔ فریزر کے نزدیک’’اساطیر سے مراد ‘‘وہ دیو مالا ہیں جن میں قدیم رسومات کی یاد محفوظ رہتی ہے ۔فریزر تاریخ میں بیان ان واقعات کو بھی اسطور میں ہی شمار کرتا ہے۔جو کچھ لوگوں کے ساتھ ایک بار رونما ہوچکے ہیں ۔

دیو مالا اور اساطیر کے علاوہ عربی زبان و ادب میں ’’خرافات‘‘ بھی اس قبیل کی ایک اصطلاح ہے۔’’خرافہ ‘‘تاریخی شخصیت تسلیم کی جاتی ہے ،جس کے بے سر و پا اور عقل سے پرے باتوں کو ’’خرافات ‘‘کہا جاتاہے۔جبکہ اردو میں آج بھی ’’خرافات ‘‘کالفظ لایعنی باتوں کے لئے مستعمل ہے ۔غرض یہ کہ متھ،دیومالا ،اساطیر اور خرافات معنی مفہوم کے اعتبارسے مشترک ہیں اور ان کا ربط بالعموم مذہب سے ہی ہے ۔اس جہاں اساطیر کا ذکر ہوگا وہاں مذہب کا دخل لازما ہوگا ۔مذہب سے علیحیدہ رکھ کر اساطیر کی تفہیم ممکن نہں ہے۔ (یہ بھی پڑھیں بیگ احساس کا افسانہ ”کھائی“ کا تجزیاتی مطالعہ – مہر فاطمہ )

اسطوری فکر و فلسفہ نے اردو ادب کو بے شمار تلمیحات و استعارات ،علامات و تمثیلات اور ان گنت موضوعات فراہم کئے ہیں ۔اساطیری فکر پر استوار ادب نے کلاسیکی مرتبہ حاصل کیا ہے۔اس میں جہاں رستم و اسفند یار کی داستانیں ہیں وہاں کرشن و ارجن کے واقعات بھی موجود ہیں ۔شیریں و لیلی کی محبوبانہدلنوازیوں کے ساتھ ساتھ شکنتلا و رادھا کے والہانہ عشق بھی نفسی طمانیت کا سامان بنتا ہے۔یوسف و زلیخا اور بلقیس و سلیمان کے ساتھ رام و سیتا اور کرشن و رادھا بھی اردو شاعری اور قصہ گوئی بھی اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ موجود ہیں ۔

اردو کی دکنی اور گجراتی صوفیانہ شاعری میں دیو مالائی اصطلاحات و تمثیلات کا ایک جہاں آباد ہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔اردو کی پہلی مثنوی ’’کدم راؤ پدم راؤ‘‘میں نظامی نے شیش ناگ کے علاوہ کئی دیوتاؤں کا ذکر کیا ہے ۔میرا جی شمش العشاق کی ’’چہار شہادت‘‘میں بھی خالص ہندو فلسفے کی اصطلاحیں ملتی ہیں ۔برہان الدین جانم کے کلام میں ہندو اساطیر و روایات سے بہت کچھ اخذ کیا گیا ہے ۔اس دور کا ادب بالخصوص شاعری ہندو مسلم عقائد کا سنگم ب چکی تھی ۔برہان الدین جانم کاکلام بطور مثال پیش کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اپنی نظموں میں ہندو مذہب سے ماخوذ اصطلاحیں استعمال کی ہیں ۔ہندو بھگتی تحریک کی یہ اصطلاحیں اردو شاعری کے صوفیانی موضوعات میںکچھ اس طرح گھل مل گئیں کہ ان کا اپنا علاحدہ وجود ہی نہ رہا ۔قلی قطب شاہ ،وجہی ،نصرتی ،غواصی اور ابن نشاطی وغیرہ کی شاعری میں کم و بیش یہی فضا ملتی ہے ۔قلی قطب شاہ کی عشقیہ شاعری میں ان تلمیحات کا استعمال کثرت سے ہوا ہے مثلا مدن دیوتا(کادیو )اور پری پدمنی وغیرہ ۔ (مضمون نگار کا مختصر تعارف مہر فاطمہ)

شمالی ہند میں افضل پانی پتی کی تصنیف’’کٹ کہانی‘‘ میں کرشن کے دوست ’’اودھو ‘‘کا تذکرہ ملتا ہے  ۔اودھو بھگوت گیتا کے کرداروں میں سے ایک ہے ۔ابراہیم علی عادل شاہ ثانی کی تصنیف’’نورس‘‘میں دیوتاؤں کا تذکرہ ملتا ہے اگرچہ نورس خالص موسیقی کے متعلق نظم ہے لیکن انہیں اصطلاحات کے ذریعہ انہوں نے اپنے خیالات کو اور زیادہ وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے ۔علی عادل شاہ ثانی کے کلیات میں کئی جگہ بھاگیرتی،آرتی اور چودہ رتنوں،سریال یا پاتال کا ذکر ہواہے ۔اسی طرح کی تلمیحات نصرتی ،ہاشمی اور دیگر دکنی شعراہ کے یہاں پائی جاتی ہیں۔البتہ دکن کے مقابلے شمالی ہند کی شاعری میں بہت کم یہ عوامل دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ولی تک پہنچتے پہنچتے دکنی شاعری میں بھی ان کا استعمال کم ہوجاتا ہے جب کہ ہندی طرز فکر برقرار رہتا ہے مثلا ولی اور سراج کے یہاں سجن ،سکھی ،نین،رت،بسنت اور پیا وغیرہ ہندی کے کثیر الاستعمال الفاظ ہیں ۔ (یہ بھی پڑھیں یوٹیوب کے ذریعہ اردو کی اشاعت – مہر فاطمہ )

متقدمین شعرا میں قائم ،بیدار ،اثر ،سوز،میر ،جرات ،انشا،راسخ ،مصحفی اور نظیر کے یہاں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔نظیر کے یہاں تو ہولی ،دیوالی اور کرشن کی بانسری وغیرہ پر بے شمارطویل نظمیں ہیں ۔غالب کی مثنوی ’’چراغ دیر‘‘میں یہ تلمیحات و استعارات مل جاتی ہیں ۔یہ مثنوی انہوں نے بنارس کی تعریف میں لکھی تھی اس کے بعد منیر شکوہ آبادی کی نظم بھی بنارس کی تعریف میں ملتی ہے جبکہ محسن کاکوری کے مشہور قصیدہ کی ابتدا ہی اس طرح ہوتی ہے ۔

سمت کاشی سے چلا جانب متھرا بادل             برق کے کاندھے پر لاتی ہے صبا گنگا جل

جدید شاعری میں میرا جی ،ساغر نظامی ،اختر الایمان ،فیض ،راشد،قتیل شفائی،شہاب جعفری اور منیر نیازی وغیرہ کے یہاں بھی ہندوئی تلمیحات و علامات کا استعمال ملتا ہے۔شہاب جعفری نے ’’سورج کا شہر‘‘میں سورج کو اپنی محبوبہ کی تلاش میں سر گرم سفر دکھایا ہے ۔یہ تصور ’رگ وید ‘ سے ماخوذ بتایا گیا ہے۔ظفر اقبال نے مجموعہ کلام ’’ہنومان ‘‘میں ہنومان کی ذات کو بطور استعارہ استعمال کیا ہے ۔عبد العزیز خالد کی نعتیہ شاعری میں دیومالائی اور اساطیر اورمذہبی اصطلاحات و علامات جا بجا ملتی ہیں ۔

اردو شاعری میں ہندوؤں کی مذہبی کتب کے منظوم تراجم کی روایات بھی بڑی قدیم ہے ۔آزادی سے قبل ’’ڈاکٹر محمد عزیز ‘‘کی کتاب ’’اسلام کے علا وہ مذاہب کی ترویج میں اردو کا حصہ ‘‘منظر عام پر آئی ۔جس میں سولہ کتب خانوں کا جائزہ لے کر ایک سو نوے منثور و منظوم کتابوں کی نشا ندہی کی گئی ہے ۔یحیی نشیط نے اپنے مضمون ’’اردو میں منظوم گیتا‘‘میں تیرہ منظوم تراجم کا تعارف پیش کیا ہے ۔مظفر حنفی نے اپنے مضمون میں پندرہ منظوم رامائنوں کا جائزہ لیا ہے ۔رامائنوں گیتا کے علاوہ ہندو مذہب کی اور بہت سی کتابوں کے منظوم ترجمے ہوئے ہیں ۔رامائن مہا رشی بالمیکی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے رام کی زندگی کی کہا نی پیش کی ہے۔قدیم ہندو روایات کے مطابق بھگوان رام ایشور کے اوتار تھے ۔ہندو مذہب میں انہیں وشنو کے دس اوتاروں میں سے ساتواں ماناگیا ہے۔اساطیری روایات کے مطابق رام اجودھیا کے راجہ دشرتھ اور رانی کوشلیا کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔رام کی بیوی کا نام سیتا تھا جو لکشمی کااوتارمانی جاتی ہیں ۔ہنومان  بھگوان رام کے سب سے بڑے پرستار مانے جات ہیں ۔رام نے راکشس ذات  کے بادشاہ راون کو قتل کر دیا تھا ۔ہندو مذہب کے کئی تہوار جیسے رام نومی ،دسہرا اور دیوالی رام کی داستان سے جڑے ہوئے ہیں ۔رام کو ہندوستانی تہذیب کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور ان کی داستانیں اس قدر مشہور ہیں کہ دوسرے ممالک میں بھی صدیوں سے لوگ جانتے ہیں ۔ہمارے ملک میں ان کی یاد میں دسہرا تو منایا ہی جاتا ہے اس کے علاوہ ان واقعات کی یاد کو تازہ کرنے کے لے رام لیلا ہوتی ہے جس میں رامائن کے واقعات کو ڈرامے کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے ۔رام کے کردار اور ان واقعات کواس قدر شہرت ملی ہے کہ یہ تمام دل و دماغ پر ثبت ہو چکے ہیں ۔اردو شاعروں نے جن مذہبی شخصیات پر نظمیں لکھیں ہیں رام بھی ان میں سے ایک ہیں ۔علامہ اقبال کو بھی اس کردار نے بھی بہت متاثر کیا ہے:

لبریز ہے شراب حقیقت سے جام ہند           سب فلسفی ہیں خطہئ مغرب کے رام ہند

یہ ہندوؤں کی فکر فلک رس کا ہے اثر              رفعت میں آسماں سے بھی اونچا ہے بام ہند

ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز             اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند

اعجاز اس چراغ ہدایت کا ہے یہی                روشن تر از سحر ہے زمانے میں شام ہند

تلوار کا دھنی تھا شجاعت میں فرد تھا                پاکیزگی میں جوش محبت میں فرد تھا

یہ حقیقت ہے کہ ہندوستانی سماج میں رام نے زندگی کی جو مثال قائم کی ہے اس کی اہمیت آج بھی پورے ہندوستان میں برقرار ہے۔وہ زندگی ،ہندوستانی فلسفہ اور ثقافت کی علامت سمجھے جاتے ہیں ۔ان کی ریاست اجودھیا کو اس وقت نہایت خوشحال ماناجاتا تھا اسی لئے ہمارے یہاں جب بھی سوراج کی بات ہوتی ہے تو رام راج کی مثال دی جاتی ہے۔رامائن کے واقعات چونکہ بہت طویل ہیں یعنی ایک داستان میں کئی چھوٹی چھوٹی داستانیں ہیں جس میں ایک بن باس کی داستان بھی ہے اسی پہلو کو چکبست نے رامائن کے ایک سین میں نظم کیا ہے۔نظم کی ابتدا کچھ یوں ہے :

رخصت ہوا وہ باغ سے لے کر خدا کا نام           راہ وفا کی منزل اول ہوئی تمام

منظور تھا جو ماں کی زیارت کا انتظام              دامن سے اشک پونچھ کے دل سے کیا کلام

اظہار بے کسی سے ستم ہوگا اور بھی

دیکھا ہمیں اداس تو غم ہوگا اور بھی

دل کو سنبھالتا ہوا آخر وہ نو نہال                خاموش ماں کے پاس گیا صورت خیال

دیکھا تو ایک در میں ہے بیٹھی وہ خستہ حال          سکتا سا ہو گیا ہے یہ ہے شدت ملال

تن میں لہو کا نام نہیں زرد رنگ ہے

گویا بشر نہیں کوئی تصویر سنگ ہے

کیا جانے کس خیال میں گم تھی وہ بے گناہ             نور نظر پہ دیدہ حسرت سے کی نگاہ

جنبش ہوئی لبوں کو بھری ایک سرد آہ                 لی گوشہ ہائے چشم سے اشکوں رخ کی راہ

چہرے کا رنگ حالت دل کھولنے لگا

ہر موئے تن زباں کی طرح بولنے لگا

آخر اسیر یاس کا قفل دہن کھلا                     افسانہ شدائدرنج ومہن کھلا

اک دفتر مظالم چرخ کہن کھلا                      وا تھا دہان زخم کہ باب سخن کھلا

اس کے بعد ماں اور بیٹے کا مکالمہ ہے ۔ماں کہتی ہے :

لیتی کسی فقیر کے گھر میں اگر جنم          ہوتے نہ میری جان کو سامان یہ بہم

ڈستا نہ سانپ بن کہ مجھے شوکت و حشم         تم میرے لال تھے مجھے کس سلطنت سے کم

میں خوش ہوں پھونک دے کوئی اس تخت تاج کو

تم ہی نہیں تو آگ لگا دوں گی راج کو

ایسے بھی بہت نامراد آئیں گے نظر           گھر جن کے بے چراغ رہے آہ عمر بھر

رہتا مرا بھی نخل تمنا جو بے ثمر                  یہ جائ صبر تھی کہ دعا میں نہیں اثر

لیکن یہاں تو بن کہ مقدر بگڑ گیا

پھل پھول لا کہ باغتمنا اجڑ گیا

بیٹے کا جواب دیکھئے :

دیکھیں ہیں اس سے بڑھ کہ زمانے نے انقلاب              جن سے کہ بے گناہون کی عمریں ہوئیں خراب

سوزدروں سے قلب و جگر ہوگئے کباب                      پیری مٹی کسی کی کسی کا مٹا شباب

کچھ بن نہیں پڑا جو نصیبے بگڑ گئے

وہ بجلیاں گریں کہ بھرے گھر اجڑ گئے

پڑتا ہے جس غریبپر رنج و مہن کا بار                            کرتا ہے اس کو صبر عطا آپ کرد گار

مایوس ہو کہ ہوتے ہیں انساں گنہ گار                           یہ جانتے نہیں وہ ہے دانائے روزگار

انسان اس کی راہ میں ثابت قدم رہے

گردن وہی ہے امر رضا میں جو خم رہے

اورآپ کوتو کچھ بھی نہیں رنج کا مقام                 بعد سفروطن میں ہم آئیں گے شاد کام

ہوتے ہیں بات کرنے میں چودہ برس تمام           قائم امید ہی سے ہے دنیا ہے جس کا نام

یہ نظم جہاں رشتوں کی پاسداری ،رام کی وفا داری ،جذبات نگاری،مقالمہ نگاری اور تصویر کشی کا مرقع ہے وہیں تہذیب و ثقافت سے بھی اپنا رشتہ جوڑتی ہوئی نظر آتی ہے۔اس نظم کو پڑھتے ہی لا شعوری طور پر ذہن میر انیس کے مر ثیہ ’’جاتی ہے کس شکوہ سے رن میں خدا کی فوج‘‘ کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔اس مرثیہ میں انیس نے عون اور محمد کے حضرت زینب سے وداع لینے کو نظم کیا ہے ۔جب کہ یہاں رام کیرخصت ہونے سے قبل اپنی ماں سے ملاقات کی منظر کشی کی گئی ہے ۔دونوں جگہوں پر صورت حال یکساں ہیں ۔بہرحال یہ کہا جا سکتا ہے چکبست نے رامائن کے اس حصے کا انتخاب کر کے اپنی شاعرانہ مہارت ،قادر الکلامی اور فنی چابکدستی سے یاد گار بنا دیا ہے۔اردو شاعری میں رام کو امر کردیا ہے۔یہ نظم رام کے کردار کے ہر پہلو پر روشنی ڈالنے کے لئے کافی ہے ۔اس سے ان کی شخصیت کے تمام پہلو بخوبی اجاگر ہوجاتے ہیں ۔ (یہ بھی پڑھیں ناول’’آنکھ جو سوچتی ہے‘‘ ایک تنقیدی مطالعہ – مہر فاطمہ )

غرض یہ کہ اساطیر سے اردوشاعری میں ترسیل و تکنیک کا کام اس ہنر مندی سے لیا گیا ہے کہ اسلوب میں جدت و تاثر دونوں پیدا ہو گئے ہیں ۔اس تکنیک نے موضوع اور اسلوب ،ہیئت اور مواد،غرض ہر سطح پر اردو ادب کے سرمائے میں معتبر اضافہ کیا ہے ۔دیولائی علامت اور تشبیہ کے معانی اور اس کی اہمیت کو جاننے کا بہترین ذریعہ ہیں اور مفاہیم کے نئے نئے در وا کرتی نظر آتی ہیں ۔

 

مضمون نگار شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
ektamehar fatimaاردو شاعری اور راممہر فاطمہ
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
مرزا حامد بیگ کے افسانوں میں روایت کی بازیافت – ڈاکٹر شہناز رحمن

یہ بھی پڑھیں

مشاعرے کی افادیت – سید احتشام حسین

مئی 20, 2026

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

1 comment

عبدالرحمن جولائی 19, 2023 - 11:25 صبح

ماشاء اللہ مضمون پر مغز ہے۔ ہندو دیو مالا اوراسطور کے حوالے سے اردو کے اہم اور کلاسیکی شعرا کو نظر میں رکھ کر بات کی کئی ہے۔ طرز بیان استدلالی ہے۔ کہیں کہیں املے کی کچھ کمیاں رہ کئ ہیں، اگر نظر ثانی کر اسے درست کردیا جائے تو مزید بہتر ہوگا۔ مثال کے طور پر افضل پانی پاتی کی تصنیف ‘بکٹ کہان’ [کٹ کہانی] ہو گیا ہے۔ وغیرہ

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں