Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
نظم فہمی

فضا ابن فیضی کی نظم ’’خاتون اسلام کے نام‘‘ کا تجزیاتی مطالعہ – مصطفیٰ علی

by adbimiras مارچ 14, 2022
by adbimiras مارچ 14, 2022 0 comment

فضا کی منظومات کے دو مجموعے ہیں۔ پہلا ’’شعلۂ نیم سوز‘‘ جو کہ 1978 میں شائع ہوا اور دوسرا ’’سرشاخ طوبیٰ‘‘ جو کہ 1990 میں شائع ہوا۔ان کی نظم ’’خاتون اسلام کے نام‘‘ ان کے دونوں مجموعوں میں شامل ہے۔یہ نظم فضا کی ایک شاہکار نظم ہے جو 1964 میں لکھی گئی ہے۔ بعد میں اس نام سے مولانا وحیدالدین خان اور ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری نے بھی کتاب لکھی۔ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری صاحب نے تو اپنی کتاب میں فضا کی اس نظم کو شامل بھی کیا ہے۔گویا مشرقی اور مغربی تہذیب کے تصادم میں ہچکولا کھاتی عورت اس وقت کا اہم موضوع بن چکی تھی۔یہ نظم معشر کی ہیئت میں تین بندوں پر مشتمل ہے۔

فضا نے اس نظم میں مشرقی تہذیب کومغربی تہذیب پر فوقیت دیتے ہوئے ایک کی اچھائی اور دوسرے کی برائی بیان کی ہے۔فضا کو مشرقی تہذیب کی سادگی، شرم و حیا، پردہ داری، پاک دامنی اور جذبۂ ایثار بہت پسند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ مسلم خواتین اسی تہذیب سے بہرہ مند ہوں۔ ان کو مغربی تہذیب کی فیشن زدگی، بے حیائی اور عریانیت سخت ناپسند ہے اس لیے ان کی دلی تمنا ہے کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اس کی دلدادہ نہ بنیں۔

مشرق میں مسلم ہو کہ غیر مسلم سب میں سادگی و عفت و ایثار کو عورت کی پہچان مانی جاتی ہے، شرم و حیا کو یہاں کی عورتوں کا زیور تصور کیا جاتا ہے اور پورے بدن کو چھپا لینے والا لباس پہننے کو ان کی شان نسوانیت سمجھی جاتی ہے۔جب یہاں کی عورتیںمغربی چمک دمک سے مائل ہوکر اپنی ان خصوصیات و شناخت کو گنواں بیٹھنا چاہتی ہیں توشاعر کی دینی و ملی رگ حمیت پھڑک اٹھتی ہے اوروہ انھیں اس گمراہی سے آگاہ کرنے اور روکنے کے لیے ان سے مخاطب ہوکر کہتا ہے  ؎

ہے تری نسوانیت کا بانکپن شرم و حیا

رنگ بن کر وقت کے سیمیں دریچوں پر نہ جھول

مانگتی ہے مغربی تہذیب سے تو روشنی

ظلمت شب سے نہیں ممکن اجالے کا حصول

’’وقت کا سیمیں دریچہ ‘‘ کہہ کر فضا یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ سارے مزے اور عیش و طرب، یہ ساری نمائشیں اور چمک دمک محض وقتی ہے، اس لیے اے میری مشرقی ماؤاور بہنو!سادگی سے رنگینی اختیار مت کرو۔ آج بھی یہ بحث جاری ہے کہ آیا عورت کا چراغ خانہ رہنا بہتر ہے یا رونق محفل ہونا اس کی ترقی کی نشانی ہے۔مغرب اور اس سے متاثر لوگوں کے اعتبار سے عورت کو بھی پوری آزادی ملنی چاہیے، اسے بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ چلنے کا موقع دیا جانا چاہیے، کلب، پارک، ساحل سمندر اور رقص و سرور کی محفلوں میں اسے جانے سے نہیں روکنا چاہیے کیوں کہ مرد اور عورت دونوں برابر ہیں، اس طرح ان کا رونق محفل ہونا وقت کی ضرورت اور ترقی کی علامت ہے اور مشرقیت دقیانوسیت کی نشانی۔ جب کہ مشرق اور اس سے متاثر لوگوں کے اعتبار سے عورت کا ایسا ہونا سیفٹی کو غیر یقینی بنا دے گا۔یہ بھی مانتے ہیں کہ عورت اور مرد دونوں برابر ہیں لیکن بس اتنا سا فرق ہے کہ یہ دونوں کو مختلف مانتے ہیں۔ان کے مطابق دونوں کے درمیان تخلیقی فرق ہے ، اپنے اسی تخلیقی فرق کی بنا پر دونوں زندگی کے ہر شعبے اور معاشرے میں یکساں طور طریق نہیں اپنا سکتے۔اگر وہ ایسا کرتی ہیں تواس سے ان کی زندگی میں مصیبت و مشکلات کا سیلاب آ سکتا ہے، ان کی عزت و آبرو خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ لہذا ان کی جان اور عصمت کی حفاظت کے پیش نظر ان کا چراغ خانہ ہونا زیادہ بہتر ہے۔یہ مغربیت کو فحاشیت کا دوسرا نام گردانتے ہیں اور اس سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔

آج کی تانیثیت بھی مغربیت سے متاثر ہے اور وہ مشرقیت کے خلاف احتجاج وبغاوت کرتی ہے۔تانیثیت کی تین شکلیں سامنے آئی ہیں۔ اپنی پہلی شکل میں اس نے نسائی وجود کو منوانے اور مستحکم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ اس کی دوسری شکل عورتوں کے حقوق کی دریافت کی رہی ہے۔ اس کی تیسری شکل مردوں سے مقابلہ آرائی کی ہے۔ شاعر اسلامی خواتین کو بیدار کرنا چاہتا ہے ، لہذا انھیں مخاطب کرکے کہتا ہے  ؎

یہ کلب، یہ رقص گاہیں، یہ لب ساحل، یہ پارک

سارے چم خم ہیں یہ افرنگی تمدن کے فضول

تو چراغ خانہ تھی اب رونق محفل ہوئی

دے کے گوہر کر لیے تونے خزف ریزے قبول

گوہر دے کر خزف ریزہ قبول کر لینے کا مطلب ہے مغربیت کو گلے لگا کر مشرقیت سے ہاتھ دھو بیٹھنا۔فضاؔ کے خیال میں ایسا کرکے عورت اپنے آپ کو گوہر نایاب سے ایک سستی جنس میں تبدیل کر رہی ہے۔ کون نہیں جانتا کہ مغرب کے عیار عفریت عورت کو بازارو بناکر تماشا دیکھنا چاہتے ہیں، انھیں ترقی کا سبز باغ دکھا کر ان کا استحصال کرنا چاہتے ہیں، وہ ان تک اپنی پہنچ کو اور ان کے حصول کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔ شاعر خاتون اسلام کو ان کی انھیں شیطانیت سے باخبر کر اپنے کو ارزاں بنانے سے روکنے کے لیے کہتا ہے  ؎

اس قدر ارزاں نہ کر خود کو تو ہے ایسی متاع

سہل ہے جس کی طلب دشوار ہے جس کا حصول

عفت و ناموس کا گہوارہ ہے تیرا وجود

تو ہے اک خاتون مشرق، اس حقیقت کو نہ بھول

اقبال نے عورتوں کی قدرومنزلت اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا  ؎

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں

اس میں کوئی شک نہیں کہ فضا اپنی ملی نظموں میں اقبال کا تتبع کرتے نظر آتے ہیں اوراقبال کے تعلق سے وزیر آغا کا مندرجہ ذیل قول یہاں پیش کرنا حسب حال معلوم ہوتا ہے :

’’ جہاں تک اقبال کا تعلق ہے انھوں نے اسلاف کی عظمت کا تصور تو حالی سے اورمغربی تہذیب کی نفی کا تصور اکبر سے مستعار لیا اور یوں قطعاً غیر شعوری طور پر ایک بلند سطح پر آ کھڑے ہوئے۔‘‘

فضانے اقبال کی پیروی ضرور کی لیکن اپنے خیالات کی دنیا الگ بنائی۔ ڈائلاگ اور ڈائلکٹ کی سطح پر بھی وہ اقبال سے منفرد ایک نیا محل تعمیر کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ اقبال کی طرح فضا بھی عورتوں کی قدر و منزلت سے بخوبی واقف ہیں اور خاتون اسلام کے مقام و مرتبہ اور ان کی عظمت کا انھیں پورا احساس ہے۔ اقبال نے عورت کے وجود سے ’’تصویر کائنات میں رنگ‘‘کی بات کہی ہے۔ فضا نے عورت کے دم سے ’’نظام کائنات میں توازن‘‘ کی بات کہی ہے۔شعر دیکھیں    ؎

ہے ترے دم سے توازن میں نظامِ کائنات

تو اگر ہو مضطرب، کونین کی ہل جائے چول

یہی نہیں ان کے مقام و مرتبہ کا بیان کرتے ہوئے آگے کہتے ہیں  ؎

چشم حوران بہشتی کے لیے سرمہ بنی

کیا کہوں کیا شے ہے تیرے نازنیں قدموں کی دھول

تیرے ماتھے کا پسینہ ہے کہ کوثر سلسبیل

ہے بہار خلد و طوبیٰ یا ترے آنچل کا پھول

ان کی عظمت کا بیان کرنے کے بعد فضا مشرقی تہذیب و تمدن کے گہوارے میں پلی کچھ ایسی ہستیوں کی مثال پیش کرتے ہیں جو اپنے آپ میں یکتا اور بے مثل ہیں۔وہ زینب، مریم ہو کہ رابعہ بصری ، سیدہ عائشہ ؓ ہو کہ فاطمہ زہرایا خاتون اسلام کی پیدائش و تربیت سے پروان چڑھے انبیا و رسل اورجنید و بایزیدوغیرہ، سب مشرقی تہذیب اور اسلامی تمدن کی بلندی و عظمت کی نشانی ہیں۔ان عظمت رفتہ کی یاد دہانی کراتے ہوئے خاتون اسلام کو مخاطب کرکے فضا آخر میںکہتے ہیں  ؎

اس حقیقت سے نہیں شاید ابھی آگاہ تو

تجھ میں کوئی عائشہ ہے اور کوئی زہرا بتول

اس نظم کو پڑھ کر فضا سے متعلق پروفیسر عبدالمغنی صاحب کی کہی ہوئی بات لامحالہ یاد آ جاتی ہے۔ میں انہی کے قول پر اپنی بات ختم کرتا ہوں ، قول ملاحظہ فرمائیں :

’’آج کی طوفان مغرب میں فضا کی مشرقیت اپنی جگہ ایک مضبوط ستون کی طرح قائم ہے۔‘‘

٭٭٭

 

Mr. Mustafa Ali

Research Scholar

Jamia Millia Islamia

New Delhi-110025

8299535742

mustafaaliias@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
قائم چاند پوری: غالب کا پیش رو – مہر فاطمہ
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

آزادی کے بعدکی نظمیہ شاعری کا اسلوب –...

نومبر 19, 2024

جدید نظم : حالی سے میراجی تک (مقدمہ)...

ستمبر 29, 2024

الطاف حسین حالؔی کی "مولود شریف "پر ایک...

اگست 27, 2024

نظم کیا ہے؟ – شمس الرحمن فاروقی

جولائی 23, 2024

ساحر کی نظمیں: سماجی اور تہذیبی تناظر –...

جولائی 9, 2024

فیض کا جمالیاتی احساس اور معنیاتی نظام –...

جون 2, 2024

طویل نظم سن ساٹھ کے بعد – پروفیسر...

جون 2, 2024

نظم ’’ابو لہب کی شادی ‘‘ایک تجزیاتی مطالعہ...

فروری 11, 2024

ساحر لدھیانوی کی منتخب نظموں میں امن کا...

جنوری 28, 2024

اخترالایمان کی نظموں میں رومانی عناصر – نہاں

اکتوبر 30, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں