Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
روبرو (انٹرویو)

شاعر  نیپال ڈاکٹر ثاقب ہارونی سے ایک اہم گفتگو – عائشہ بانو صدیقی

by adbimiras مارچ 25, 2023
by adbimiras مارچ 25, 2023 0 comment

عائشہ بانو صدیقی

طالبہ بی اے سال دوم

نتیشور کالج مظفرپور بہار

آج میں ایک ایسی عالمی شخصیت کا انٹرویو پیش کرکے اہل اردو کو ان کی ذات عالیہ سے متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہوں جنہوں نے نیپال کی راجدھانی کاٹھمانڈو میں رہ کر اردو کے حوالے سے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا کام کیا ہے ، کاٹھمانڈو کی خوشنما وادیوں کو نغمگی عطا کی ہے ردیف و قوافی کا شعور بخشا ہے صرف اردو زبان کی حدتک نہیں نیپالی زبان و ادب نے ان کی کوششوں کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے  علم عروض کو گلے سے لگانے کا کام کیا ہے زبان وا دب کے لئے  عالمی ملکی طور پر شعراء و ادباء کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور اسٹیج سجاکر عالمی طور پر اردو کی آفاقیت و عالمگیرت کو جلا بخشنے کا کام کیا ہے  اس شخصیت کو دنیائے اردو ادب اسکے کارناموں اور شاعری کے تعلق سے ،، ڈاکٹر ثاقب ہارونی ِ،،کے نام سے جانتی ہے

ڈاکٹر صاحب میں نتیشور کالج مظفرپور  بہار بھارت سے بی اے سال دوم کی ایک طالبہ عائشہ بانو صدیقی  آپ سے  مخاطب ہوں  آج میں آپ کا انٹرویو کرنا چاہتی ہوں تاکہ آپ کی شخصیت سے دنیائے اردو ادب کو روشناس کراسکوں

ؑعائشہ:  محترمی  سب سے پہلے ممنون ہوں کہ آپ نے  انٹرویو کے لئے موقع مرحمت فرمایا  سب سے پہلے میں آپ کے بارے میں جاننا چاہوں گی کہ آپ کا اسم گرامی کیا ہے اور کہاں سے تعلق رکھتے ہیں

ڈاکٹرثاقب: میرا نام ڈاکٹر عبدالمبین خان ہے  اور میرے والد گرامی کا نام نامی  محمد ہارون سلفی ہے  میرا تخلص ثاقب ہے اور  والد محترم سے اپنی نسبت کو عمیق اور مضبوط بنانے کے لئے اپنے تخلص کے ساتھ ہارونی کا اضافہ کرتا ہوں اور دنیا ئے اردو ادب مجھے ڈاکٹر ثاقب ہارونی کے نام سے جانتی ہے

عائشہ: آپ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی:

ڈاکٹر ثاقب:  میری جائے پیدائش نیپال میں لمبنی انچل کے ضلع کپل وستو کے یشودھرا گاوں پالیکا کے وارڈ نمبر ۵  موضع بیدولی میں حاجی شہادت حسین خاں کے پوتے اور محمد ہارون سلفی کے بڑے بیٹے کی شکل میں ۱۶ مارچ ۱۹۷۹ءکو ہوئی

عائشہ: آپ کا تعلیمی سفر کیا رہا :

ڈاکٹر ثاقب:  بچپن میں مکتب کی تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری اسکول میں پرائمری کے تعلیم کو جاری رکھا  بنارس اور اعظم گڑھ سے عالمیت فضلیت کی تعلیم حاصل کی ، جامعہ اردو علی سے ادیب ماہر  و  کامل کیا بعدازان نیپال  تربھون یونیورسٹی سے شوسالوجی میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی اور بھارت سے میری ادبی سرگرمیوں کے لئے میرے مجموعہ کلام کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی

ابھی حال ۲۰۲۳ءکے اوائل میں روائل امریکن یونیورسٹی  امریکہ  کی طرف سے  نیپال میں پیس ایمبیسدر کے طور پرہوئی ہے

عائشہ: آج تک کا قلمی سفرکیسا رہا ہے کن کن اصناف پر آپ نے کام کیا اور  ابھی  کتنی تخلیقات منظر عام پر آچکی ہیں:

ڈاکٹر ثاقب:  شاعری کا مجھے بچپن سے شوق تھا بچوں کے ہفتہ واری پروگرام  اور جلسے جلوس میں حمدو نعت پڑھتا تھا مگر جب میں طلب علم کے لئے بھارت کے ضلع اعظم گڑھ کی مردم خیز سرزمین پر قدم رکھا تو وہاں کے ماحول میں میرا یہ شوق اپنے عروج کو پہنچا  میرا تعلق صنف غزل اور نظم  سے رہا ہے اکثر و بیشتر غزلوں پر میں کام کیا ہے البتہ کچھ نظمیں بھی ہیں اپنے طالب علمی کے دور  میں سب سے پہلی غزل کہی   جو عوام الناس میں کافی مقبول ہوئی اور وہاں کے مقامی مشاعروں میں میرا  آنا جانا شروع ہوا  تعلیم مکمل کرنے بعد میں نے تجارت شروع کی  جس نے ادبی سرگرمیوں پر بھی اثر ڈالا لیکن نیپال میں ماؤنواز شورش ہوئی تو مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا اور ماؤوادیوں نے ۲۹ فروری ۲۰۰۵ء؁ کی رات کو میرے گھر پر مسلح حملہ کیا  وقت سے خبر مل جانے پر ہم تمام اپنے گھروں سے باہر چلے گئے تھے جس میں جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ انہوں نے میرے گھر کو بم سے اڑا دیا تھا اسکے بعد بطور پناہ گزین بھارت  اترپردیش کے ضلع سدھارت نگر چلاآیا میری فیملی نے وہاں چار سال تک بطور پناہ گزین زندگی بسر کیا مگر میں بھارت میں چار ماہ رہ کر اپنے ملک کی راجدھانی کاٹھمانڈو چلا آیا جہاں پر دوسالوں تک میں روپوش ہوکر زندگی گزاری اور اسی درمیان میرے تلخ و تند تجربات  اور گردش ایام نے مجھے مکمل طور سے شاعر بنا دیا  یہی پر نیپالی ادب کے مختلف شعراء سے رابطے ہوئے  پہلے پہل نیپالی شعراء کے کلام کو سنا تو کہا ان کو رہنمائی کی ضرورت ہے جب  علم عروض کی بات کی تو تربھون یونیورسٹی کے ایک پروفیسیر ڈاکٹر سنت کمار وسطی نے کہا کہ نیپال میں یہ سب نہیں چلے گا  مگر ان کے اشعار پر میرے پیہم کمنٹ اور تبصروں نے ڈاکٹر سنت کمار وسطی کو علم عروض سیکھنے پر مجبور کردیا اور انہوں نے علم عروض پر پہلی نیپالی کتاب ،، واہ غزل ،، کی تالیف کی  اسکے بعد نیپالی شعراء میںعروج سیکھنے کی ایک ہوڑ سی لگ گئی اور نیپالی زبان میں نوجوان شعراء کی ایک بھیڑ موجود ہے جو بحروں کی شاعری کررہی ہے  اسی درمیان  برادرم آواز شرما کی علم عروض پر ایک اور کتاب ،، عروض بگیان،، کے نام سے آچکی ہے جس سے نئی نسل مستفید ہورہی ہے

پھر کاٹھمانڈو  میں دوسال بعد ہیومن رائٹ کمیشن کی نمائندگی میں میرا ماؤوادیوں پر ایک دوسرے پر کاروائی نہ کرنے اور امن و شانتی سے رہنے کا  معاہدہ ہوگیا اور میری زمین و جائداد جو ماؤوادیوں کی وجہ سے بنجر پڑی تھی دوبارہ کاشت کا کام شروع ہوا اور مکان کو دوبارہ تعمیر کرایا مگر حالات پھر بھی کشیدہ تھے لہذا حالات نے مجھے کاٹھمانڈو میں سکونت اختیار پر مجبور کردیا  شورش سے پہلے میرا ایک مجموعہ کلام  تیار ہوچکا تھا ماؤوادیوں کے بم نے میرے گھر ہی نہیں میرے اس مجموعہ کلام کو بھی جلاکر خاکستر کردیا تھا جو میرے لئے کسی  کریہہ سانحہ سے کم نہ تھا

جب نیپال میں آزادی  آئی تو نیپال میں تمام  زبان و ادب کی حوصلہ افزائی اور اسی سلسلے میں حکومت نیپال کے روزنامچہ گورکھا پتر میں مجھے اردو صفحات کا ایڈیٹر بنایا گیا اور لگ بھگ دس سال تک میں پورے انہماک کے ساتھ منسلک رہا لیکن میرے اپنے ادارے مرکزالامام  احمدبن حنبل الاسلامی جو ایک دینی سماجی و رفاہی ادارہ کی مصروفیات نے گورکھاپتر کو چھوڑنے پر مجبور کردیا  مرکز ادارہ  نیپال میں ایک انگلش میڈیم  انٹر میڈیٹ کالج، تین نسواں اسکول، ایک عالمیت تک عربی میڈیم اسکول ، اور چار پرائمری اسکول ملک کے مختلف حصوں میں چلاتا ہے جہاں اردو کو بطور سبجیکٹ میں نے رکھا ہوا ہے  ابھی سال  گزشتہ میں میراپہلا شعری مجموعہ ،آہنگ ہمالہ،، منظر عام  آچکا ہے ، بروقت ایک اور شعری مجموعہ  ،، رنگ ہمالہ،، اگست تک منظر عام پر آنے کو تیار ہے علاوہ ازیں  میری  ایک کتاب ،، تاریخ اردو نیپال بھی تیار ہے ان شاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد منظر عام پر آجائے

میں نے کانفرنس، سیمینار اور مشاعروں میں شرکت کی غرض سے بھارت  میں دہلی ممبئی بھوپال بنگلور لکھنئو گورکھپور، دربھنگہ ، پٹنہ ، سیوان کا سفر کیا اور نیپال میں عالمی وقومی سیمینار اور مشاعروں کا اہتمام بھی کیا ہے

عائشہ:  نیپال میں اردو کی کیا حالت ہے اور کس حدتک آپ کوشاں ہیں؟

ڈاکٹر ثاقب:         نیپال میں اردو کی حالت بہتر ہے یہاں کی دوفیصد آبادی اردو لکھتی پڑھتی اور بولتی ہے اور اس اردو نیپال میں آٹھویں نمبر کی زبان ہے ہم تمام کی کوششوں کا ثمرہ ہے کہ مدارس کے لئے ہائی اسکول تک نصاب تجرباتی مرحلے میں ہے جس میں اردو کو ایک سبجیکٹ  ہے  انٹرمیڈیٹ لیول پر کام جاری ہے

نیپال اردو اکیڈمی کا قیام  ۲۰۱۱ ءمیں میری صدارت میں عمل میں آیا الحمد اللہ  اکیڈمی  بہتر کام کررہی ہے اور اردو کے عام کرنے میں اردو اکیڈمی کا بہت بڑا ہاتھ ہے  بروقت اردو اکیڈمی کے صدر معروف شاعر جناب امتیاز وفا اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمہ وقت کوشاں ، ناچیز بروقت  ساہتیہ اکیڈمی نیپال کے صدر کی حیثیت سے کام کررہا ہے ساہتیہ اکیڈمی نیپال بروقت  چھ بھارتیہ زبانوں ، اردو ، ہندی، نیپالی، اودھی، بھوج پوری ، میتھلی کیلئے کام کررہی ہے

عائشہ : ہم طلباء و طالبات کے لئے آپ کیا پیغام دینا چاہیں گے:

ڈاکٹر ثاقب:        کسی بھی ادب کیلئے کام کرنا آسان کام نہیں ، شاعر و ادیب ہونا عام بات نہیں بہت ہی خاص ہوتی ہے ایک ادیب و شاعر کسی سماج کا آئینہ اور مشعل راہ ہوتا ہے  اور خود کو نمائندہ حیثیت میں لانے کے الہامی کیفیتوں کا حامل بنانا ہوتا ہے جو کتابوں کے مطالعے اور مسلسل عرق ریزی اور انہماک سے ہی ممکن ہے میرا روزانہ کا معمول ہے کہ میں خود کو کم سے کم چار گھنٹہ لکھنے پڑھنے کے کاموں مصروف رکھتا ہوں

عائشہ: اردو زبان کو لے کر کوئی پیغام:

ڈاکٹر ثاقب:         اردو ایک عالمگیر زبان ہے مگر اسکی آفاقیت اور عالمگیریت کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ عالمی کوششیں ناکافی ہیں اجتماعی اور انفرادی طور پر ہمیں آگے بڑھنے اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے

عائشہ :   آخر میں ایکبار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے اجازت چاہتی ہوں

ڈاکٹر ثاقب: میں بھی آپ کا تہ دل سے ممنون ہوں کہ آپ نے اس  انٹرویو کے لئے اہل سمجھا

 

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

پروفیسر عبدالمنان طرزی سے بات چیت – منصور...

دسمبر 4, 2024

پولیٹیکل سائنٹسٹ پروفیسر اشتیاق احمد سے خاص گفتگو...

جولائی 28, 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ اور فیض احمد...

جولائی 14, 2024

مہجری ڈرامہ نگار اور داستان گو جاوید دانش...

جولائی 4, 2024

معاصر ادب اور تنقید پر ڈاکٹر شہاب ظفر...

جون 30, 2024

فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی سے...

فروری 2, 2024

اعلی اقدار کی حامل شخصیت نیر تاباں سے...

جنوری 3, 2024

ایک ہمہ جہت شخصیت:زیبا گلزار – شفقت خالد

ستمبر 25, 2023

پروفیسر محمد طاہر سے علیزے نجف کی ایک...

اگست 26, 2023

معروف شاعر چندر بھان خیال سے علیزےنجف کی...

جولائی 11, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (119)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں