Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

گلاب،کانٹے اور کونپل – مکرم نیاز

by adbimiras فروری 10, 2021
by adbimiras فروری 10, 2021 0 comment

"آدمی کی ایک کمزوری یہ بھی ہے کہ وہ کچھ پوچھتا ہے تو کسی مجبوری کے تحت مگر ظاہر یہ کرتا ہے کہ جیسے اس دریافت سے اس کی کوئی غرض وابستہ نہیں۔”

صدر محفل کی بات سن کر سب لوگوں نے ایک دوسرے کو خفت بھری نگاہوں سے دیکھا۔ وہ سب حسب روایت چھٹی کے دن اپنے ایک دوست کے گھر جمع ہوئے تھے۔ ہفتے میں ایک دن مل جل کر چند گھنٹوں کی نشست جمانا ان لوگوں کا معمول تھا۔ ہر ہفتے ایک الگ ساتھی کے گھر بیٹھک ہوتی جہاں اپنے وطن کی یادیں تازہ کی جاتیں۔ چونکہ آدمی کو زندہ رہنے کے لئے سہاروں کی ضرورت ہوتی ہے خواہ وہ سہارا خط کی شکل میں یا کسی سہانی یاد کی صورت میں۔ اسی سبب سمندر پار بسنے والوں نے ایک دن کے چند گھنٹے اپنی مصروف زندگی سے مستعار لے کر وطن کی یادوں کے نام معنون کر دئے تھے۔

یادوں کے موسم کے وہ خوبصورت لمحات انہیں، ایک ایسی البیلی دنیا میں دھکیل لے جاتے جہاں محبتوں کی خوشبو مہکتی، امیدوں کے دیپ جلتے اور خوشگوار مستقبل کی آرزو پل پل لطیف انگڑائیاں لیتی محسوس ہوتی۔ تمام لوگ اس محفل کی رفاقت سے ایک مرتبہ بھی بچھڑنا گوارا نہیں کرتے تھے۔ بلاناغہ ہر ہفتے محفل میں ذوق و شوق سے شریک ہوتے ، کچھ اپنی کہتے کچھ دوسروں کی سنتے کبھی کسی کی الجھن سلجھائی جاتی تو کبھی کسی مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس کا متفقہ حل تلاش کیا جاتا۔ ایسے مواقع پر ان سب کی نظریں اپنی محفل کے صدر کی جانب اٹھ جاتیں جو ہر چند کہ نوجوان تھا مگر اس کے اعلیٰ کردار ، اس کی لیاقت، دور اندیشی اور اس کے تعمیری رویے کے وہ سب معترف تھے۔ اس کی فعال شخصیت کا جادو پہلی ہی ملاقات میں ملنے والے کے سر چڑھ جاتا تھا۔ (یہ بھی پڑھیں تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے – انجم قدوائی)

چندہفتوں سے محفل اپنے صدر کے بغیر روکھے پھیکے انداز میں سجائی جا رہی تھی۔ اس سے قبل بھی انہیں نوجوان صدر کے رویے میں تبدیلی کا احساس ہوا تھا۔ برجستہ گفتگو کا مظاہرہ، پرلطف فقروں کی بارش اور شائستہ مذاق کرنے والا انہیں اچانک خاموش اور سنجیدہ سا نظر آنے لگا تھا۔

کئی ہفتوں بعد جب نوجوان صدر دوبارہ شریک محفل ہوا تو اراکین نے اس کے تبدیل شدہ رویے کی وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ محتاط طریقے سے سبب دریافت کرنا چاہتے تھے تاکہ صدر کو یہ شک نہ گزرے کہ وہ سب اس کی کھوئی کھوئی طبیعت اور بیزار رویے سے ناراض ہیں۔ مگر صدر محفل نے ان سب کی بے چینی اور ناراضگی بھانپ لی تھی اس لئے جب وہ بولا تو اس کے لہجے میں خفیف سے طنز کا شائبہ تھا:

"یہ آدمی کی کمزوری ہے کہ وہ کچھ پوچھتا ہے تو کسی مجبوری کے تحت مگر ظاہر یہ کرتا ہے کہ اس دریافت سے اس کی کوئی غرض وابستہ نہیں۔”

 

اس کی بات سن کر سب لوگوں نے شرمندگی سے ایک دوسرے کی طرف نظر دوڑائی۔

"بات وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔”

ان میں سے ایک کم عمر نوجوان جلدی سے بول اٹھا، مگر صدر نے دھیمے سے مسکرا کر اسے آگے کہنے سے روک دیا اور پھر اپنی بات دوبارہ شروع کی۔

"دوستو! میں جانتا ہوں کئی ہفتوں کی غیر حاضری کے سبب میں آپ سب کا قصوروار ہوں۔ آپ جو سزا چاہیں میرے لئے تجویز کر سکتے ہیں، میں بخوشی اسے قبول کروں گا۔ لیکن قبل اس کے کہ آپ سزا کا حکم نافذ کریں، میری درخواست ہے کہ آج آپ میری کہانی بھی سن لیں۔

آپ میں سے بیشتر غالباً یہ سمجھتے ہوں گے کہ مجھ جیسے تنہا شخص کی کوئی کہانی نہیں ہوتی۔ آپ نے سوچا ہوگا کہ میں نے ابھی وقت کے زیادہ موسم نہیں دیکھے، لہٰذا میری اب تک کی زندگی کسی خاص واقعے کے بغیر گزر گئی ہوگی۔ لیکن نہیں۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ اس دنیا میں ہر شخص اپنی ایک کہانی کے ساتھ جیتا ہے۔ اس سلسلے میں اس بچے کی مثال لیجئے جس کا کوئی پسندیدہ کھلونا ٹوٹ گیا ہو ، اور جو رو رو کر یہی تکرار کئے جا رہا ہو کہ اس کا پیارا سا دوست ختم ہو گیا۔ گو ہمارے نزدیک کسی کھلونے کا ٹوٹ جانا کوئی قابل ذکر بات نہیں مگر یہی معمولی سا واقعہ اس بچے کی زندگی میں ایک المیاتی کہانی سے کم نہیں۔۔”

وہ کہتے کہتے دم بھر کے لئے رکا، سب لوگ آنکھوں میں حیرت لئے ہمہ تن گوش تھے، کیونکہ انہوں نے اب تک صدر کے اصرار پر اپنی ہی کہانیاں محفل میں پیش کی تھیں۔ انہیں اس کا خیال تک نہیں آیا تھا کہ کبھی صدر سے بھی اس کی اپنی کہانی کو سننے کا تقاضا کریں۔

اپنے دکھ سکھ میں دوسروں کو شریک کرنے والے کبھی کبھی بھول جاتے ہیں کہ شراکت کا یہ فرض انہیں بھی دوسروں کے تئیں نبھانا لازم ہے۔ نوجوان صدر نے کھنکار کر انہیں اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا:

"اجازت ہو تو میں اپنی کہانی سنا ہی دوں؟”

ان سبھوں نے بلا سوچے سمجھے اپنے سر ہلا دیے۔

 

اس نوجوان طالب علم کے دو ہی شوق تھے۔ ایک تو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنا اور دوسرے باغبانی۔ باغبانی کے شوق کو پورا کرنے میں اس کی معاشی حالت سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ پھر بھی اس نے اپنی ذہانت سے کام لے کر اپنے گھر کے مختصر سے صحن میں مختلف پودوں کے گملے سجا لیے۔ ان سب میں سرخی اور سفیدی کے بین بین رنگ کے گلاب کا پودا اپنی ایک عجیب شان رکھتا تھا۔ جب بھی اس میں کوئی نئی کلی پھوٹتی تو ایسا لگتا جیسے پل کے پل میں کسی نوخیز دوشیزہ کے رخسار کی سپیدی کسی خوبرو نوجوان کے رومانی مکالمے کے سبب بھرپور لالی میں تبدیل ہو جائے گی۔

ایک دفعہ ہوا یہ کہ ابھی کلی نے شرما کر اپنی سرخی کا اظہار کیا ہی تھا کہ دوسرے دن ہی اپنا مکمل شباب دکھائے بغیر غائب ہو گئی۔ طالب علم کی زندگی میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی نے اس کے نادر گلاب پر ہاتھ صاف کر دیا تھا۔ ابھی وہ اس صدمے سے سنبھلا بھی نہ تھا کہ کچھ دن بعد دوسرا گلاب بھی رخصت ہو گیا۔ اور جب اس نے چوری کی تحقیقات شروع کرنے کا ارادہ کیا تو جیسے چور نے بھی اسے پے در پے شکست دینے کی شرط باندھ لی تھی۔ مگر چور کے پاؤں کتنے لمبے؟ لہٰذا ایک دن اچانک صبح سویرے اس نے چور کو رنگے ہاتھوں چھاپ لیا، کھڑکی سے جھانک کر چور کا سایہ دیکھ لینے کے بعد اس نے فوراً دروازے سے نکل کر اس کے وجود کو اپنے مضبوط بازوؤں میں جکڑ لیا مگر ایک سریلی چیخ پر دوسرے ہی لمحے گھبرا کر اس نے اپنے ہاتھ کھول دئے۔ اس ناگہانی افتاد سے نسوانی گلاب کا ہاتھ کانٹوں نے زخمی کر دیا۔ وہ گلاب چور دوشیزہ جھلا کر پلٹی اور اس کے سرخ سرخ ہونٹوں سے صرف ایک لفظ ادا ہوا:

"بدتمیز۔”

پھر اس نے اپنی زخمی انگلیاں دکھاتے ہوئے کہا:

"دیکھا اپنی بدتمیزی کا انجام۔”

"سوری۔” وہ بوکھلا گیا ، مگر اگلے ہی پل اپنے عزیزاز جان گلابوں کی پراسرار گمشدگی کا صدمہ اسے یاد آ گیا۔

"مس۔۔ یہ میری نہیں بلکہ کانٹوں کی سزا ہے اور یاد رہے کہ کانٹے ہی گلاب کی بقا کے ضامن ہیں۔”

"ہونہہ۔۔۔ تمہاری بات میرے پلّے نہیں پڑی۔” یہ کہہ کر اس نے توڑا ہوا گلاب بڑی بے نیازی سے اپنے گریبان میں ڈالا اور چند پتھروں کے سہارے صحن کی مشترکہ دیوار پر چڑھ کر عقبی مکان میں کود گئی۔

نوجوان نے گردن کو اونچا کر کے پڑوسی کے مکان میں جھانکا تو اس کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ وہاں کے وسیع آنگن میں قسم قسم کے پودوں کی کیاریاں لگی ہوئی تھیں ، جس میں مختلف رنگ کے گلاب کے پودے بھی تھے۔ بس کمی تھی تو اس مخصوص رنگ کے گلاب کی جو اس کی دسترس میں تھا۔

پھر اسے اپنے گھر والوں سے معلوم ہوا کہ پڑوس میں جو نیا نیا خاندان آکر آباد ہوا تھا، وہ لڑکی اسی سے تعلق رکھتی تھی اور اسے بھی پودوں سے بے پناہ لگاؤ تھا۔ اپنی بہن کی زبانی اس لڑکی سے متعلق قصے سن سن کر اس نے گمان کیا تھا کہ ہوگی کوئی موٹے چشمے والی عمر رسیدہ بھدی سی لڑکی۔ مگر وہ تو جیتا جاگتا گلاب نکلی۔ اس واقعے کے بعد مشترکہ شوق کی بدولت جب دونوں کے درمیان دوستی کی راہیں ہموار ہوئیں ، تو ایک دن نوجوان نے اسے شرمندہ لہجے میں بتایا کہ ملاقات سے قبل اپنے پڑوسی کی لڑکی کو اس نے آپا جان اور آنٹی کا لقب دے رکھا تھا، جواب میں جیتے جاگتے گلاب نے کھنکتا قہقہہ لگایا:

"میں بھی سمجھتی تھی کہ یہ گلاب والے صاحب کہیں کوئی چڑچڑے چچا نہ نکلیں”۔ پھر کچھ رک کر اس نے کہا:

"ہم دراصل یک طرفہ طور پر سوچتے ہیں، دو طرفہ سوچ سے شاید اسی لئے کتراتے ہیں کہ شرمندگی یا پشیمانی کے نادر مواقع سے کہیں محروم نہ ہو جائیں۔”

نوجوان طالب علم نے سچ مچ صرف ایک رخ سے سوچنا شروع کیا تھا۔ حقیقت کے دوسرے پہلو کی طرف سے اس نے نظریں چرا لی تھیں۔ مگر وہ دوسرا رخ ایک حادثے کی شکل میں جلد ہی اس وقت سامنے آیا جب سمندر کے منصوبہ بند گرداب نیے مضرت رساں خس و خاشاک کو پرامن ساحل پر لا پھینکا اور شہر کا شہر زہریلے کانٹوں کی چبھن سے لہو لہان ہو اٹھا۔

ایک دن اس کے گھر پر پتھراؤ ہو گیا۔ سارے بے زبان پودے بے رحم پیروں تلے روند دئے گئے۔ پھر اسی کے محلے کے چند لڑکے اسے گریبان سے پکڑ کر باہر کھینچ لائے اوراس کی ماں بہنیں محض چیخ چیخ کر رحم کی دہائی دیتی رہ گئیں۔

"کیوں بے؟ ہماری ذات کی لڑکی پر نظریں ڈالتا ہے۔۔۔”

موٹی سی گالی دینے والے اپنے ہم محلہ نوجوان کی طرف اس نے حیرت اور خوف سے دیکھا۔ تب اسے پتہ چلا کہ محبت کا رشتہ کسی ذات ، فرقہ، دھرم ، زبان یا علاقے کو نہیں دیکھتا ، یہ بے اختیار اور پاکیزہ رشتہ تو بہت معصوم اور بڑا نازک ہوتا ہے یوں جیسے کچے دھاگے سے بنا ہوا ہو۔ ذرا سی کھینچا تانی اسے ان گنت ٹکڑوں میں بانٹ دیتی ہے۔ مگر اس وقت گلاب کی اس سے محبت ایک گالی بن گئی تھی اور جب لاتوں ، گھونسوں اور ٹھوکروں سمیت وہ گالی اسے گولی کی طرح آکر لگی تو اس کے جسم اور اس کی روح پر بے شمار گھاؤ ابھر آئے۔

گلاب کی حوصلہ افزائی ، اس کی ہمدردی اور اس کی ڈھیروں تسلیاں بھی اس کے اندرونی زخم کو مندمل نہ کر سکیں۔ تشدد میں گھرے حالات کے بھنور سے وہ کبھی نکل نہ سکا۔ آخرکار ایک دن اس نے شہر چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیصلے پر گلاب کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ مگر اس کا دل نہیں پسیجا، بلکہ وہ چراغ پا ہو کر کہنے لگا:

"کیوں؟ اس شہر نے میری خدمات کا مجھے کیا صلہ دیا؟ محبت کے پھولوں کے جواب میں نفرتوں کے پتھر برسائے مجھ پر۔ بے پناہ توہین، بے شمار طعنے اور نچلے درجے کے شہری کا خطاب دیا ہے اس نے مجھے۔ تب تو یہاں میرے قیام کا جواز ہی نہیں پیدا ہوتا۔”

گلاب اسے روکتا ہی رہ گیا مگر وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر سمندر پار چلا گیا۔ پھر اس نے وہ سب کچھ پا لیا جس کے حصول کا اس نے اپنے زمانہ طالب علمی میں خواب دیکھا تھا۔

اس کے باوجود اس کے دل کی کسک باقی رہی۔ رہ رہ کر اسے اپنی کسی اہم چیز کے کھو جانے کا احساس تڑپا جاتا۔ وہ سوچتا کہ کھونے اور پانے کے کھیل میں آدمی جس قدر کھوتا ہے اس سے کہیں زیادہ اپنی کم مائیگی کے احساس سے دوچار ہوتا ہے۔ یہ کم مائیگی کا احساس ہی تو تھا جس کے باعث وہ صاحب دولت اور صاحب ثروت ہونے کے باوجود اپنے وطن میں قیام پذیر اپنی ماں اور اپنی بہنوں کی حفاظت نہ کر سکا اور وہ کئی سال بعد دوبارہ پھوٹ پڑنے والے خونی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

اسے گلاب کا مختصر خط ملا تھا۔

"تمہاری ماں اور بہنوں کے اجتماعی قتل کے وقت میں ان کے پاس ہی تھی۔ مگر آہ اس کے باوجود میں انہیں بچا نہ سکی ، جس کے باعث اب تم سے آنکھیں ملانے کا مجھ میں حوصلہ باقی نہیں رہا۔ یہ وطن اب واقعی تمہاری سکونت کے قابل نہیں رہا میرے گل! میں نے تم سے اتنی شدید محبت کی ہے کہ تمہیں ذرا سا نقصان پہنچتے ہوئے بھی نہیں دیکھ سکتی لہٰذا اب تم یہاں کبھی نہ آنا، کبھی مت آنا گل!

نوجوان صدر اچانک خاموش ہو گیا تو جیسے وہ سب اس کی کہانی کے سحر سے نکل آئے۔ ابھی وہ پوری طرح سنبھلے بھی نہ تھے کہ دھماکہ ہو گیا، نوجوان صدر کہہ رہا تھا:

"اور اب میں اپنے وطن واپس لوٹ رہا ہوں۔”

"کیا؟” وہ سب بوکھلا کر چیخے۔

"ہاں، اب کہیں جاکر مجھ پر یہ حقیقت روشن ہوئی ہے کہ تربیت اور حالات ایسا کردار نہیں بناتے جس کی لوگ لگاتار تعریف یا اس پر متواتر تنقید کریں بلکہ اصل کردار تو زندگی کے اس مقصد سے بنتا ہے جو ہم نے اپنے لیے بنا لیا ہو۔ اہم بات یہ نہیں کہ ہمیں وطن سے، اہل وطن سے کیا مل رہا ہے بلکہ غور طلب امر یہ ہے کہ ہم وطن کو ، اپنے سماج کو کیا دے رہے ہیں؟ زندگی کو ہماری ذات سے کیا حاصل ہو رہا ہے؟”

نوجوان صدر کچھ لمحے رکا پھر بولا:

"محبت کا بے لوث رشتہ جب ذات، زبان اور علاقے کے فرق کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے محبوب کی سلامتی کا آرزو مند ہو سکتا ہے تو اپنے ہم وطنوں کو فتنہ فساد کے منجدھار میں پھنسے دیکھ کر ہم کیوں اور کیسے الگ تھلگ رہ سکتے ہیں ؟ ہمارے سینوں میں دفن محبت کیوں بیدار نہیں ہوتی؟”

مگر۔۔۔ مگر آپ کا تو اب وہاں کوئی نہیں رہا۔” ان میں سے کسی کی کمزور سی آواز آئی۔

جواب میں نوجوان صدر نے باحوصلہ لہجے میں کہا:

"مانا کہ سب کچھ تباہ ہوچکا ہے ، گلاب کے پودے میں گلاب کم کھلے ہیں اور کانٹے بے شمار، لیکن ہم نت نئی پھوٹتی کونپلوں کے وجود سے بے خبر ہیں۔ ہمیں اسی لئے اس پودے کی آبیاری کرنا ہے کہ ابھی امید کی کونپلیں زندہ ہیں۔”

"بجا فرمایا۔” محفل کی ایک بزرگ ہستی کا چبھتا لہجہ گونجا۔

"مگر ان کونپلوں کی صحیح نشو و نما اور سرد و گرم موسموں سے ان کے بچاؤ کی زائد اور نازک ذمے داری کا بوجھ اٹھانے کے لئے کیا ہم تیار ہیں؟”

اور سب لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہ گئے۔

٭٭٭

 

نوٹ:

افسانہ نگار مکرم نیاز(حیدر آباد)، ادبی و ثقافتی پورٹل تعمیرنیوز کے بانی و اعزازی مدیر ہیں۔ ان کا یہ افسانہ ماہنامہ ‘بیسویں صدی (نئی دہلی)’ کے شمارہ نومبر:1993 میں شائع ہو چکا ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر افسانہ نگار سے رابطہ ان کے ہینڈل taemeer کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ ای-میل: taemeernews@gmail.com

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثافسانہمکرم نیاز
0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
روحزن: ایک خفیہ معاشرے کا واضح استعارہ – منیر احمد فردوس
اگلی پوسٹ
مغرب کا ’ڈے کلچر‘ اور مسلم نوجوان- کامران غنی صبا

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,042)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (535)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (402)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (214)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (475)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,133)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (897)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں