Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہگوشہ خواتین و اطفال

ماں کا خواب – ڈاکٹر عادل حیات

by adbimiras جولائی 19, 2021
by adbimiras جولائی 19, 2021 0 comment

امّی کئی راتوں سے سوئی نہیں تھیں۔ ان کی آنکھیں نیند کے شدید دباؤ سے بوجھل تھیں اور ان کے چاروں طرف گہرے کالے دھبّے پڑگئے تھے۔ ایک سیلاب تھا کہ آنکھوں سے نکل کر کپڑوں کو بھگوتا ہوا زمین کو سیراب کر رہا تھا۔ ان کے گالوں پر آنسوؤں نے کئی دھاریاں بنا دی تھیں ، بال آپس میں الجھ گئے تھے اور لباس کی ترتیب بگڑ گئی تھی۔ محلّے کی عورتیں انہیں چپ کرانے کی کوشش کرتیں، لیکن ان کا بے چین دل کسی طرح ماننے کو تیار نہیں تھا۔ وہ بیکل ہو اٹھتیں اور ان کی آنکھوں کے دھارے ایسی رفتار پکڑ تے کہ کوششوں کے بعد بھی تھمنے کا نام نہیں لیتے۔ ایسی حالت میں محلے کی عورتیں تھک ہار کر اِدھراُدھر چلی جاتی تھیں ۔

ان کی پتلیوں پر حمید کا خوبصورت چہرہ تھا۔ جو ہمیشہ کھلا کھلا اور تروتازہ نظر آتا تھا۔  وہ اپنے بیٹے سے ٹوٹ کر پیار کرتیں اور اسے کبھی اپنی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیتی تھیں۔ حمید ان کا اکلوتا بیٹا تھا، جو سالوں بعد پیر فقیر کی دعاؤں اور گنڈے تعویذ کے بعد پیدا ہوا تھا۔ اس زمانے میں معالجوں کی دوائیاں پلنگ سے لگے ٹیبل پر قرینے سے رکھی ہوتی تھیں۔ انہوں نے بچے کی چاہت میں دونوں ہاتھوں سے روپئے لٹائے تھے۔ حمیددس گیارہ سال کا تھا کہ وبا آگئی۔ ایک ایسی وبا جس نے ملک اور بیرونِ ملک کے گاؤں، قصبوں اور شہروں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا تھا۔ سانسوں سے جسم کا رشتہ ٹوٹنے لگا اور کنچے کی مانند لاشیں بکھرنے لگیں۔ ان کے شوہر کی سانسیں بھی تھم گئیں اور وہ ابدی نیند سوگئے۔ وہ شوہر کی موت پر بہت روئی تھیں۔ کئی دنوںکے بعدحمید کی صورت میں مستقبل روشن ہوا تو ان کی آنکھیں خشک ہوئیں۔ ابھی شوہر کا غم تازہ ہی تھا کہ بے رحم وبا کی دوسری لہر آگہی، جس نے حمید کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ علاج معالجے کے بعد بھی اس کی طبیعت بحال نہیں ہوئی اور وہ امّی کو روتا بلکتا چھوڑ کر دنیا سے چلا گیا۔ اس کے بعد سے امّی کے آنسو تھمتے ہی نہیں ہیں۔ کئی ہفتوں کے بعد محلے کی عورتوں کے سمجھانے بجھانے پر تھوڑی سی تسلّی ہوئی تو انہوں نے پانی کے کچھ گھونٹ لیے اور تکیہ کے سہارے پلنگ پر لیٹ گئیں۔ ہفتوں سے روٹھی ہوئی نیند نے دستک دی اور پلکیں آہستہ آہستہ بند ہونے لگیں۔ محلے کی عورتیں کمرے سے نکل کر دالان میں آبیٹھیں اور فاتحانہ انداز میں اپنی کامیابی کا تذکرہ کرنے لگیں۔ ابھی گھنٹہ دو گھنٹہ بھی نہیں گزرا تھا کہ اچانک انہیں کَراہ سنائی دی۔ وہ سب دوڑیں اور کمرے کے اندر جاکر دیکھا تو امّی پسینے سے شرابور پلنگ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ ان کی سانسیں لمبی لمبی چل رہی تھیں اور خوف سے آنکھیں اپنے حلقوں سے باہر آگئی تھیں۔ انہیں ایسی حالت میں دیکھ کر محلے کی عورتیں گھبرا گئیں۔ کوئی پیر دبانے لگی تو کوئی ان کے سر میں ٹھنڈے تیل کی مالش کرنے لگی۔ ایک نے بڑھ کر پوچھا: (یہ بھی پڑھیں ذکی احمد کے رنگ برنگے پھول – ڈاکٹرعادل حیات )

” کیا ہوا  ….. کیوں چیخیں”

ا مّی نے اچٹتی نگاہوں سے ایک ایک کا چہرہ اس طرح دیکھا جیسے کچھ سمجھنے کی کوشش کررہی ہوں۔ تھوڑی دیر میں سانسیں بحال ہوئیں اور آنکھیں اپنے جگہ پر آکر سکون محسوس کرنے لگیں تو انہوں نے آہستہ سے کہا:

میں سوئی ہوئی تھی کہ دیکھا یہ خواب

بڑھا اور جس سے مرا اضطراب

ان کا جواب سن کر محلے کی عورتیں ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں۔ سبھی کے چہرے پر تجسّس کے آثار نمایاں تھے۔ وہ خواب کی حقیقت کو ایک دم سے جان لینا چاہتی تھیں۔ انہوں نے ایک آواز میں کہا:

” اس کے بعد کیا ہوا ……؟”

امّی دروازے کی دوسری طرف مسلسل دیکھے جارہی تھیں۔ حمید کی چھوٹی سی سائیکل آنگن میں رکھی ہوئی تھی۔ اس نے مہینہ بھر پہلے ہی سائیکل کی رٹ لگائی تھی۔ اس خوف سے امّی ٹالتی رہیں کہ خدانخواستہ سائیکل چلاتے ہوئے کوئی حادثہ نہ ہوجائے، لیکن بیٹے کی ضد کے آگے ان کی ایک نہ چلی۔ سائیکل کیا آئی، حمید کو جیسے پنکھ لگ گئے۔ وہ اسکول سے آتے ہی جلدی جلدی اپنے ہوم ورک کرتا اور سائیکل لے کر یہ جا وہ جا۔ کئی ہفتوں سے ایک جگہ پر کھڑی ہوئی سائیکل گرد و غبار سے اٹ گئی تھی۔ ان کا انہماک محلے کی عورتوں کی باتیں سن کر بھی منتشر نہیں ہوا۔ وہ سائیکل پر نظر کیے ہوئے خواب ناک لہجے میں بولنے لگیں:

یہ دیکھا کہ میں جارہی ہوں کہیں

اندھیرا ہے اور راہ ملتی نہیں

لرزتا تھا ڈر سے مرا بال بال

قدم کا تھا دہشت سے اٹھنا محال

وہ اتنا ہی کہہ پائی تھیں کہ ایک چھوٹا سا خوبصورت کبوتر سائیکل پر آکر بیٹھ گیا۔ اسے دیکھ کر امّی کو کچھ حوصلہ ملا اور پل بھر کے لیے انہیں ایسا لگا کہ حمیدچپکے سے آکر سائیکل پر سوار ہوگیاہے۔ وہ ابھی اِدھر اُدھر دیکھے گا اور کوئی آہٹ نہ پاکر سائیکل لے اڑے گا۔ حمید ایسا ہی کرتا تھا۔ امّی کبھی باورچی خانے تو کبھی اپنے کمرے کی کھڑکی سے اس پر نظر رکھتی تھیں۔ وہ گھر کی چہاردیواریوں سے باہر چلاجاتا تو دروازے کے گیٹ پر آکھڑی ہوتیں اور دیر تک اسے سائیکل چلاتے ہوئے دیکھتی رہتیں۔ حمید کی طرح ہی کبوتر اپنے سر کو اٹھاکر چاروں طرف دیکھ رہا تھا۔ اس کی آنکھیں دیے کی مانند چمک رہی تھیں اور اس کے سنہرے پروں پر زمرد کی پوشاک کا گمان ہوتا تھا۔ کبوتر سائیکل پر بیٹھا ہوا "غٹرغوں….. غٹرغوں” کرنے لگا۔ محلے کی عورتوں کا دھیان بھی کبوتر کی طرف چلا گیا۔ انہیں بھی سائیکل پر بیٹھے ہوئے کبوتر میں حمید کی صورت نظر آئی۔ وہ کبوتر کو دیکھ ہی رہی تھیں کہ ان کے کانوں میں امّی کی آواز گونجنے لگی:

جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھی

تو دیکھا قطار ایک لڑکوں کی تھی

زمرّد سی پوشاک پہنے ہوئے

دیے سب کے ہاتھوں میں جلتے ہوئے

وہ چپ چاپ تھے، آگے پیچھے رواں

خدا جانے، جانا تھا ان کو کہاں

وہ اتنا ہی کہہ پائی تھیں کہ اچانک کبوتر اپنے پروں کو تولتا ہوا خلا میں تیرتا چلا گیا۔ محلے کی عورتیں بھی اُسے دور تک اڑتے ہوئے دیکھتی رہیں۔ اس کے اڑتے ہی ہوا کے دباؤ سے سائیکل کی سیٹ پر پڑے ہوئے گردوغبار صاف ہوگئے۔ وہ پہلے کی طرح چمکیلی دکھائی دینے لگی۔ امّی نے ایک سرد آہ بھری اور غمگین لہجے میں اپنی باتوں کو جاری رکھتے ہوئے کہنا شروع کیا۔ محلے کی عورتیں اس کی باتوں کو دھیان سے سننے لگیں:

اسی سوچ میں تھی کہ میرا پسر

مجھے اس جماعت میں آیا نظر

وہ پیچھے تھا اور تیز چلتا نہ تھا

دیا اس کے ہاتھوں میں جلتا نہ تھا

ان کی باتوں کو سن کر محلے کی عورتوں کے رونگٹے کھڑے ہوئے۔ وہ سوچے جارہی تھیں کہ لڑکوں کی جماعت میں حمید سب سے پیچھے کیوں تھا۔ اس کے قدم تیزی کے ساتھ کیوں نہیں اٹھ رہے تھے اور اس کے ہاتھوں میں دیا کیوں نہیں جلتا تھا۔ سوچتے سوچتے ان کے دماغ کی نسیں دکھنے لگیں۔ ان کی سمجھ میں کچھ بھی نہیں آیا توانہوں نے پوچھا:

"حمیدلڑکوں کی جماعت میں کیوں پیچھے چل رہا تھا …… اس کے قدم تیزی کے ساتھ کیوں نہیں اٹھ رہے تھے اور اس کے ہاتھوں کا دیا کیوں بجھا ہوا تھا۔” ( یہ بھی پڑھیں اختر انصاری کا افادی ادب – ڈاکٹر عادل حیات )

امّی نے کوئی جواب نہیں دیا تو محلے کی عورتوں نے انہیں غور سے دیکھا۔ ان کی آنکھیں خشک تھیں، گالوں کی دھاریاں سیاہی مائل ہونے لگیں تھیں اور ان کے ارد گرد کی زمین سیراب ہوکر مسکرانے لگی تھی۔ اسی درمیان اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں، بادل گرجے اور پانی کی بوچھار نے سائیکل پر پری ہوئی دھول مٹی کو صاف کردیا۔ وہ اس خوشنما منظر کو دیر تک ٹکٹکی لگائے دیکھتی رہیں۔ انہوں نے اچانک اپنے آنچل کو اٹھایا اور آنسوؤں کو پونچھتے ہوئے کہنے لگیں:

کہا میں نے پہچان کر میری جاں

مجھے چھوڑ کر آگئے تم کہاں

جدائی میں رہتی ہوں میں بے قرار

پروتی ہوں ہر روز اشکوں کے ہار

نہ پروا ہماری ذرا تم نے کی

گئے چھوڑ اچھی وفا تم نے کی

حمید جو بچوں کی قطار میں سب سے پیچھے چل رہا تھا، درد بھری آواز سن کر اس کے پاؤں اپنی جگہ پر رک گئے۔ اس نے چاروں طرف نظریں اٹھا کر دیکھا۔ امّی آنچل پھیلائے لرزتے ہونٹوں سے اپنا دکھڑا بیان کررہی تھیں۔ ان کے پاؤں کانپ رہے تھے اور وہ فرطِ جذبات سے اپنا توازن کھوئے جارہی تھیں۔ حمید نے امّی کا پیچ و تاب دیکھا تو اس پر بھی رقّت طاری ہونے لگی۔ وہ امّی کی جانب بڑھنا چاہا، لیکن دوچار قدم اٹھانے کے بعد اچانک رُک گیا۔ اس کی آنکھیں سوچنے لگیں اور ماتھے کی لکیریں زیادہ گہری ہوگئیں۔ بارش تھم گئی تھی، لیکن تھوڑی تھوڑی دیر پر بادل گرج اٹھتے تھے۔ محلے کی عورتوں کی نظریں امّی کے چہرے کے اتار چڑھاؤ کو دیکھے جارہی تھیں۔ اچانک ان کے لب ہلے اور سرگوشیاں کرتی ہوئی آواز آئی:

جو بچے نے دیکھا مرا پیچ و تاب

دیا اس نے منہ پھیر کر یوں جواب

محلے کی عورتیں حیرت زدہ تھیں۔ امّی کی باتوں کو سن کر ان کا استعجاب بڑھنے لگا تھا۔ وہ کانوں کو امّی کی طرف لگائے ہوئے تھیں اور آنکھیں ان کے لبوں کی جنبش پر ٹکی ہوئی تھیں، لیکن امی تو پھر سے اپنے خوابوں کی آغوش میں چلی گئی تھیں۔ ان کی نظروں کے سامنے حمید تھا، جو اپنا منہ پھیرے ہوئے دھیمے لہجے میں کچھ کہتے کہتے رُک گیا:

رلاتی ہے تجھ کو جدائی مری

نہیں اس میں کچھ بھی بھلائی مری

یہ کہہ کر وہ کچھ دیر تک چپ رہا

حمید کی باتوں کو سن کر امی تڑپ گئی۔ اس کی ممتا اُبل پڑی اور وہ تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگیں۔ اس کوشش میں ان کے پاؤں لڑکھڑائے اور وہ منہ کے بل زمین پر آ گئیں۔ حمید نے بڑھ کر سہارا دیا تو امّی نے بانہوں میں بھرکر اسے خوب پیار کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے آنسوؤں کو پونچھا اور حمید امی کے ہاتھوں کو اپنی آنکھوں کا بوسہ دینے لگا۔ وہ دیا پھر دکھاکر یہ کہنے لگا:

سمجھتی ہے تو ہو گیا کیا اسے

ترے آنسوؤں نے بجھایا اسے

حمید کے آخری جملے کے ساتھ ہی امّی نے اپنی آنکھیں کھول دیں۔ وہ پوری طرح ہشّاس بشّاس نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے اپنی آنکھیں پونچھیں، بال سنوارے اور کپڑوں کو ترتیب دینے لگیں۔ محلے کی عورتیں ان کی بدلی ہوئی حالت سے بہت خوش تھیں۔ ان کی خوشی چہرے سے جھلک رہی تھی۔ انہوں نے بڑھ کر امّی کو گلے سے لگایا۔ اسی درمیان کبوتر دوبارہ سائیکل پر آکر بیٹھ گیا اور اپنی گردن کو اٹھا اٹھا کر چاروں طرف دیکھنے لگا۔ اس دن کے بعد امّی کی آنکھوں میں آنسو آئے، نہ بال آپس میں الجھے اور نہ ہی ان کے کپڑے بے ترتیبی کا شکار ہوئے۔ ہاں …. اتنا ضرور ہوا کہ کبوتر امّی کی تنہا زندگی کا ساتھی بن گیا۔ وہ کبوتر کا خوب خیال رکھتی ہیں اور اس سے گھنٹوں بیٹھی باتیں کرتی رہتی ہیں۔ کبوتر بھی ” غٹرغوں ……غٹرغوں” کی آواز نکال کر ان کی باتوں کا جواب دیتا رہتا ہے۔

 

بچوں کا ادببچوں کے لیے کہانیاںعادل حیات
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
    ’’صدمہ اور موت‘‘ – خطاب عالم شاذؔ

یہ بھی پڑھیں

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

ہندوستانی معاشرے میں دین کے نام پر خواتین...

جنوری 3, 2026

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھنے اور شخصیت...

جولائی 9, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں