Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

اسرار جامعی: زندگی، موت سے بھی تلخ ملی – مالک اشتر

by adbimiras اپریل 3, 2021
by adbimiras اپریل 3, 2021 0 comment
اسرار جامعی کو گذرے ایک برس بیت گیا۔ اردو طنز و مزاح کا یہ البیلا شاعر جب تک بن پڑا لوگوں کو ہنساتا رہا لیکن المیہ کہئے کہ خود اس کے آخری دن اس صورت میں بسر ہوئے کہ سننے والے رو دیئے۔ ایسے ہی سختیاں جھیلتے جھیلتے 4 اپریل 2020 کو جب شہر کے باسی وبا کے خوف سے گھروں کے دروازے بھیڑے بیٹھے تھے، اسرار جامعی کے در پر موت نے دستک دے ہی دی۔ وہ اٹھے اور خاموشی سے اس کے ساتھ ہو لئے۔ دھیرے دھیرے انتقال کی خبر پھیلی تو چند ایک لوگ ان کی بوسیدہ سی کرائے کی کوٹھری میں پہنچے۔ جسم پر موجود ملگجے لباس کو اتار کر انہیں نہلایا دھلایا، نئے سفید کپڑے پہنائے اور کندھوں پر اٹھا کر قبرستان تک چھوڑ آئے۔
یہ سب دلی کے اس جامعہ نگر علاقہ میں ہوا جہاں ہر دو چار گلی چھوڑ کر اردو کا کوئی ‘سرپرست’ رہتا ہے۔ اس بستی میں غیر سرکاری تنظیموں اور ادبی اداروں کے بورڈ کسی نہ کسی گوشے سے ہاتھ ہلاتے نظر آ جاتے ہیں لیکن یہ سب انہیں گلیوں میں دن بھر بھٹکنے والے اسرار جامعی کے کچھ کام نہ آیا۔ جس شہر میں فروری مارچ میں سرکاری فنڈ نمٹانے کے نام پر ادبی جمگھٹ میں قورمے اور زردے کی رکابیاں چھلکائی جاتی ہوں وہاں ایک کافی جانا پہچانا ادبی فرد بھوکوں مر جائے اور کسی کو حیرت نہ ہو تو مجھے اس پر حیرت ہے۔ بھوکوں مرنے والی بات میں نے جوش تحریر میں نہیں لکھ دی بلکہ یہ حقیقت ہے۔ اسرار جامعی کے زندہ رہتے یہ خبر چھپ چکی تھی کہ اردو کا ایک سرکردہ مزاحیہ شاعر فاقے کرنے کو مجبور ہے۔ (یہ بھی پڑھیں کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور۔ مہر فاطمہ)
اسرار جامعی کا آبائی تعلق بہار کے گیا ضلع سے تھا۔انہوں نے 1937 میں اسرار الحق کے طور پر جس گھر میں آنکھیں کھولیں وہاں علم و ادب کی روایت چلی آ رہی تھی۔ باپ دادا جاگیردار ہونے کے باوجود تعلیم کے فروغ میں حصہ لیتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام میں بھی ان بزرگوں نے حسب توفیق تعاون کیا تھا۔ اسرار جامعی کے والد علی گڑھ اور جامعہ میں پڑھ چکے تھے اور اکابرین جامعہ کے ہم جماعت بھی رہے تھے اس لئے اپنے بیٹے کو ابتدائی تعلیم کے لئے جامعہ بھجوا دیا۔ جامعہ کے لئے وہ بڑا عجیب دور تھا۔ ایک طرف وسائل کی تنگی تھی تو دوسری طرف علمی دنیا کے کتنے ہی روشن ستارے طلبہ کی تربیت میں اپنا سب کچھ کھپا رہے تھے۔ اسرار جامعی کو ذاکر صاحب، عابد صاحب اور مجیب صاحب جیسی شخصیات کی شاگردی نصیب ہوئی۔ جب ایسے اساتذہ ہوں تو کسی بھی زرخیز زمین میں علم و ادب کے ذوق کا پودھا پھوٹ ہی نکلے گا، ویسا ہی اسرار جامعی کے ساتھ ہوا۔ ایک دن جامعہ کی کسی دیوار پر اسرار جامعی پینسل سے اپنا نام (اسرار الحق) لکھ رہے تھے کہ ذاکر حسین صاحب نے دیکھ لیا۔ بچے کو قریب بلا کر پیار سے بولے ‘آپ کا نام ایسا ہونا چاہئے جسے دوسرے لوگ کتابوں اور اخباروں میں لکھیں نہ کہ خود آپ اسے فرش اور دیواروں پر لکھتے پھریں’۔ استاد کی یہ نصیحت شاگرد کے دل کو ایسی لگی کہ پوری عمر لکھنے لکھانے میں گزار دی۔
پٹنہ اور گیا میں ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسرار جامعی نے رانچی یونیورسٹی سے بی ایس سی کیا۔ برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کے لئے داخلہ لیا لیکن والد کی اچانک موت کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر آنا پڑا اور پھر زمین جائیداد کی ذمہ داریوں نے گھیرے رکھا۔ شعر و ادب سے پرانا تعلق تھا لیکن پہلے پہل سنجیدہ شاعری ہی کیا کرتے تھے اور تب تک شاہ محمد اسرار الحق ہی تھے، بعد میں انہوں نے اپنا قلمی نام اسرار جامعی اختیار کیا اور مزاحیہ شاعری کا رخ کیا۔ اپنے انداز کے سبب وہ بہت جلد مشہور بھی ہو گئے۔ بہار میں بہت سی سرگرمیوں میں مصروف رہنے کے بعد وہ مستقل طور پر دلی کے جامعہ نگر میں آکر رہنے لگے۔
میں نے اسرار جامعی کو پہلی بار آج سے تیرہ سال پہلے جامعہ میں دیکھا اور سنا۔ اس رات پورے مشاعرے کی دو تہائی داد اکیلے انہوں نے وصول کی تھی۔ سامعین میں کثرت طلبہ کی تھی اور وہ اسرار جامعی کو سن کر لوٹ پوٹ ہوئے جا رہے تھے۔
بیگم نے ایک دن کہا نوکر کو بدتمیز
اس نے دیا جواب کہ کمتر نہیں ہوں میں
میڈم ذرا تمیز سے باتیں کیا کریں
نوکر ہوں آپ کا کوئی شوہر نہیں ہوں میں
—
بچہ ہوا جو شادی کے بس چار ماہ بعد
پوچھا کہ قبلِ وقت؟ تو بولے یہ جامعی
بچہ تو ٹھیک وقت پہ پیدا ہوا مگر
شادی میں پانچ ماہ کی تاخیر ہو گئی
اس کے بعد وہ اوکھلا میں جہاں کہیں ملتے میں ان سے ملاقات ضرور کیا کرتا۔ انہوں نے اپنے قطعات کی چھوٹی چھوٹی پرچیاں چھپوا رکھی تھیں جنہیں وہ ہر ایک ملاقاتی کو پکڑا دیا کرتے تھے۔ اسرار جامعی کی شاعری میں مزاح کے ساتھ ساتھ فکر انگیز پہلو بھی خوب ہوا کرتے۔ وہ اپنے آس پاس کے واقعات کو موضوع بنانے میں دیر نہیں لگاتے تھے۔ مشاعروں میں گلے بازی کے دم پر چلنے والے کمزور شاعروں کو انہوں نے یوں پکڑا:
میں نے جب غزلیں سنائیں بزم میں
ایک صاحب نے کہا سن لیجئے
بحر سے خارج ہیں مصرعے آپ کے
گا کے ان کو بحر میں کر لیجئے
ادبی سمیناروں میں سننے والوں سے زیادہ کھانے والوں کی بھیڑ پر ان کا یہ تبصرہ تھا:
سنتا نہیں ہے کوئی مقالہ کسی کا اب
چھوٹی سی بات کو ہیں فسانہ کئے ہوئے
کیا جانتے نہیں کہ یہ کھانے کا وقت ہے
بیٹھے ہیں سب تصور کھانا کئے ہوئے
تنقید لکھنے کو چھپائی کا آسان نسخہ سمجھنے والے اسرار جامعی کے نشانے پر اس صورت میں آئے:
اک روز کہا میں نے کسی اہل نظر سے
تنقید تو کرتے ہی ہیں تخلیق بھی کرتے
وہ آئے قریب اور میرے کان میں بولے
تخلیق میں کرتا نہیں تنقید کے ڈر سے
مسلمانوں کی ردعمل کی نفسیات اور عمل سے دوری کو انہوں نے طنز کا موضوع یوں بنایا:
سیرت پہ اک کتاب بھی پڑھتا نہیں کبھی
مشغول اس قدر ہوں کہ فرصت نہیں مجھے
سیرت کے گر خلاف کوئی چھپ گئی کتاب
پڑھتا ہوں بار بار وہ لے کر بلیک سے
ان کی طنزیہ شاعری کی خوبی تھی کہ پہلے آپ مسکرا دیں لیکن پھر سوچنے پر بھی مجبور ہو جائیں:
دلی میں آکے رہنے کی خواہش کریں نہ اب
رنگون میں پڑے رہیں اپنے مزار میں
عزت مآب آپ کی دلی میں آج کل
دو گز زمین ملتی ہے ستر ہزار میں
ان کے علاوہ جب وہ ہلکے پھلکے طنز و مزاح پر آتے تب بھی قاری یا سامع کو مایوس نہیں کرتے تھے:
بولیں یہ ڈاکٹر سے کسی دن شریمتی
بکتے بہت ہیں خواب میں اکثر میرے پتی
فرمایا ڈاکٹر نے یہی ان کا ہے علاج
دن میں میاں کو بولنے دیجے کبھی کبھی
اسرار جامعی نے علامہ اقبال کی نظموں کی زمین میں کئی نظمیں کہیں۔ مثال کے طور پر انہوں نے ساقی نامہ کی زمین میں باقی نامہ، بچے کی دعا کی زمین میں چمچے کی دعا، مسلم کی دعا کی زمین میں لیڈر کی دعا اور فرمان خدا کی زمین میں شیطان کا فرمان نظمیں لکھیں جن میں اپنے دور کے المیوں اور تضادات کو بڑے سلیقے سے رکھا۔ اقبال کی نظم مرد مسلمان کی زمین میں اسرار جامعی نے مرد مسلماں جدید نظم لکھی۔ اس کے اشعار میں مزاح تو شائد اتنا نہ تھا لیکن طنز جھنجھوڑ دینے والا تھا:
بے کاری، ریاکاری، جہاں داری و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
سب قعرِ مذلت میں گرے جاتے ہیں دھڑ دھڑ
وہ شیخ ہوں، سید ہوں کہ مرزا ہوں کہ افغان
اسرار جامعی نے شادی نہیں کی تھی۔ ان کی اچھی خاصی جائیداد تھی لیکن لوگ بتاتے ہیں کہ ان کے اپنوں نے ہی انہیں اس سے بے دخل کر دیا۔ وہ خاموشی سے دلی کی اس بستی میں رہتے رہے جس کے بغل میں ان کی پہلی درسگاہ جامعہ آباد ہے۔ دھیرے دھیرے وہ گوشہ نشین ہوتے چلے گئے۔ کبھی کبھار کوئی خبر لینے چلا جاتا تھا۔ ایک بار کوئی گیا تو پتہ چلا کہ وہ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ان کو بڑھانے کی جو معمولی سی پینشن ملتی تھی وہ یہ مان کر بند کر دی گئی تھی کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ اسرار جامعی گھسٹتے بھاگتے دفتروں میں یہ ثابت کرتے رہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔ جیسے تیسے پینشن بحال ہوئی لیکن بڑھاپے کے دوا علاج کا خرچ اس سے پورا نہیں ہو سکتا تھا۔ ایک بار کوئی گاڑی ٹکر مار کر نکل گئی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ہاتھ میں سرجری کرنی پڑے گی۔ چونکہ پیسہ نہ تھا سو اسی شکستہ ہاتھ کو لئے اپنی کرائے کی کوٹھری میں لوٹ آئے۔
انہوں نے شکوہ کرنا نہیں سیکھا تھا اس لئے اپنی بدحالی کا تذکرہ نہیں کرتے تھے لیکن ان کے آس پاس رہنے والے ان کی زندگی کی سختیوں سے اچھی طرح واقف تھے۔ ایک بار روزنامہ سیاست نے کسی کے حوالے سے ان کی فاقہ کشی اور بے سر و سامانی پر ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی۔ ان کا اسپتال آنا جانا لگا رہتا تھا۔ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت مجبوری میں ہی ڈاکٹر کے پاس جاتے تھے۔ اس دفعہ طبیعت زیادہ خراب تھی اس لئے جیسے تیسے اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے۔ کچھ دن بعد اسپتال والوں نے رخصت کر دیا تو دوبارہ اسی کوٹھری میں آ پڑے۔ شائد یہ روز کا آنا جانا، بے سر و سامانی اور محتاجی دیکھ کر اس بار موت کا دل پسیج گیا۔ دو چار دن ہی گذرے ہوں گے کہ چار اپریل کی صبح صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ جس بٹلہ ہاؤس میں انہوں نے دہائیوں تک ادب کی خدمت کی، لوگوں کو ہنسایا، ہر ایک سے بڑھ بڑھ کر ملتے رہے۔۔انہیں اسی بٹلہ ہاؤس کے قبرستان کی زمین کے سپرد کر دیا گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ دفن سے لوٹتے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور آیا ہوگا کہ اس شخص نے اردو ادب کو جو کچھ دیا کیا ہم اردو والے اس کے بدلے میں اسے وہ دے سکے جو اس کا کم از کم حق بنتا تھا؟۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

اسرار جامعیمالک اشتر
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بہادر شاہ ظفر کے فنی امتیازات – ڈاکٹر شاہ نواز فیاض
اگلی پوسٹ
مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رح :ذرہ ذرہ مضمحل ساکن ہے نبض کائنات – مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی

یہ بھی پڑھیں

مشاعرے کی افادیت – سید احتشام حسین

مئی 20, 2026

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں