Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

دھیمے سُروں کی شاعری (شہریار کی شاعری کا تفصیلی مطالعہ۔ حصّہ اوّل ) – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras جون 12, 2021
by adbimiras جون 12, 2021 0 comment

سوانح و تعارف

شہریار کا حقیقی نام کنور اخلاق محمّد خاں تھا۔ سرٹی فکیٹ کی روٗ سے وہ ۱۶؍ جون ۱۹۳۶ء کو اُتّر پردیش کے بریلی ضلع، آنولا تحصیل میں پیدا ہوئے۔ بعض ذرایع سے اس بات کی اطّلاع بھی ملتی ہے کہ شہریار کی حقیقی عمر اِس سے ڈیڑھ سال کم تھی۔ ان کے والد پولس سروس میں تھے اور سب انسپکٹر سے ترقی کرکے انسپکٹر آف پولس ہوئے تھے۔ اُن کا نام کنور ابو محمّد خاں تھا۔ ان کی والدہ کا نام بسم اللہ بیگم تھا۔ شہریار نے اپنے خاندانی کوائف بیان کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ ان کے اسلاف میں کسی نے لال محمّد فقیر کے سامنے اسلام قبول کیا تھا۔ اسی نسبت سے اس قبیلے کے لوگوں کو لال خانی راج پوٗت کہا جاتا ہے۔ان کے نام میں ’کُنور‘ لفظ کی شمولیت بھی راج پوٗت بالخصوص پرتھوی راج چوہان سے تعلّق کا اشارہ ہے۔ شہر یار کے خاندان میں فوج اور  پولس کی ملازمت کا ایک لمبا سلسلہ رہا۔ ان کے پردادا اور دادا، والد اور بڑے بھائی سب کے سب پولس کی ملازمت میں ہی رہے۔ ایک گفتگو کے دوران شہریار نے خود مجھے بتایا تھا کہ ان کے والد کی یہی دِلی خواہش تھی کہ وہ داروغہ بن جائیں اور جب شہریار کے تعلیمی سفر کے راستے  مختلف معلوم ہونے لگے تو وہ اس سے خوش نہیں تھے۔

ابتدائی دور میں شہریار اپنے والد کے ساتھ مختلف شہروں میں ان کے تبادلے کے مطابق گھومتے رہے۔ ان کے والد نے محض پینتالیس برس کی عمر میں رضاکارانہ طور پرملازمت سے سُبک دوشی اختیار کر لی۔اس وقت تک شہریار کے بڑے بھائی سب انسپکٹر آف  پولس ہو چکے تھے۔ شہریار کچھ دنوں تک اپنے بھائی کے ساتھ بھی رہے۔ پھر۱۹۴۸ء میں والد کے ساتھ یہ خاندان علی گڑھ منتقل ہو گیا۔ سِٹی ہائی اسکول علی گڑھ میں ۱۹۴۸ء میں اُن کا داخلہ ہوا اور ۱۹۵۴ء میں انھوں نے ہائی اسکول امتحان پاس کیا۔ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی سے ۱۹۵۸ء میں بی۔ اے۔ کرنے کے بعد ۱۹۶۱ء میں انھوں نے ایم۔ اے۔میں کامیابی حاصل کی۔ ایم۔اے۔ کے رزلٹ سے پہلے وہ انجمن ترقی اردو کے لٹریری سکریٹری ہو گئے تھے جس کے تحت ’ہماری زبان‘ اور ’اردو ادب‘ کی ترتیب میں معاون کے فرائض ان کے ذمّے مقرّر ہوئے۔ ایم۔اے۔ کے دوران وہ انجمن اردوے معلّا کے سکریٹری رہ چکے تھے اور اس طورپر ’ علی گڑھ میگزین‘ کے ایڈیٹر بھی ہوگئے تھے۔ (یہ بھی پڑھیں شہریار کی شاعری (مختصر مطالعہ) – عاتکہ ماہین )

ابتدائی دور میں شہریار کا کچھ کلام ان کے حقیقی نام کنور اخلاق  محمّد خاں کے نام سے شایع ہوا۔ بعد میں خلیل الرّحمان اعظمی کے مشورے سے ان کا قلمی نام شہریار مقرّر ہوا جس سے انھیں اردو آبادی اور دنیا کے ہر گوشے میں پہچانا جاتا ہے۔ ۱۹۶۶ء میں شہریار علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں لکچرر کے طور پر منتخب ہوئے۔ ۱۹۸۳ء میں ریڈر اور ۱۹۸۷ء میں پروفیسر مقرّر ہوئے۔ ۱۹۹۶ء میں جب وہ ملازمت سے سُبک دوش ہوئے، اس وقت وہ صدر شعبۂ اردو بھی تھے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ ’اسمِ اعظم‘ کے نام سے ۱۹۶۵ء میں شایع ہوا۔ دوسرا مجموعہ ’ساتواں دَر‘ ۱۹۶۹ء میں ، تیسرا مجموعہ’ہجر کے موسم‘ ۱۹۷۸ء میں، چوتھا مجموعہ ’خواب کا دَر بند ہے‘۱۹۸۵ء میں، پانچواں مجموعہ’نیند کی کرچیں‘ ۱۹۹۵ء میں، چھٹااور آخری مجموعہ’شام ہونے والی ہے‘ ۲۰۰۴ء میں شایع ہوا۔ ۲۰۰۱ء میں ’حاصلِ سیرِ جہاں‘ عنوان سے ابتدائی پانچ شعری مجموعوں پر مشتمل کلّیات کی اشاعت ہوئی۔ سنگِ میل پبلی کیشنز، لاہور نے ۲۰۰۸ء میں شہر یار کا کلّیات شایع کیا جس میں ان کے چھے مجموعے شامل ہیں۔ ’میرے حصّے کی زمیں‘ عنوان سے شہریار کا ہندی میں منتخب کلام ۱۹۹۹ء میں شایع ہوا۔ شہریار کی وفات کے بعد ان کے باقی ماندہ کلام کو شامل کرکے ۲۰۱۳ء میں ایجوکیشنل بُک ہائوس،علی گڑھ سے ’سوٗرج کو نکلتا دیکھوں‘ عنوان سے اُن کا مکمّل کلام شایع کیاگیا۔ اس کلّیات میں ’شام ہونے والی ہے‘ کے بعد کا کلام ’باقیات‘ کے طَور پر شامل ہے۔

۱۳؍ فروری ۲۰۱۲ء کو علی گڑھ میں شہریار کا انتقال ہوا۔  شہریارکی تین اولادیں ہمایوں شہریار، فریدون شہریار اور ایک صاحب زادی سائمہ شہریار ہیں۔ (یہ بھی پڑھیں لایعنی ہیں مرگ و زیست : ’زوال کی حد‘:شہریار – ڈاکٹر صفدر امام قادری)

شہریار نے علمی و ادبی حوالے سے ایشیا، یوروپ ، امریکہ اور خلیج کے مختلف ممالک کے اسفار کیے۔ انھیں شاعری کے عالمی اجتماعات میں اردو کی نمایندگی کرنے کے بار بار مواقع حاصل ہوئے۔ رفتہ رفتہ مشاعروں میں بھی ان کے کلام کو اہمیت سے سُنا جانے لگا تھا۔ شہریار نے چار فلموں کے نغمے لکھے۔گَمن، امراو جان، فاصلے اور انجمن- ان فلموں میں شامل شہریار کا کلام عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور انھیں بے پایاںشہرت حاصل ہوئی۔یہ فلمی نغمے حقیقت میں شہریار کی چُنی ہوئی غزلیںہی ہیں کیوں کہ انھوں نے موقعے کے اعتبار سے اپنے کلام کو نغمے کی شکل میں پیش کر دیا تھا۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ شہریار کا ادبی اور فلمی کلام کم و بیش ایک ہی معیار کا ہے۔

شہریار :ایک شخصی تاثّر

اسے محض اتّفاق یا خوش قسمتی کہنا چاہیے کہ شہریار کی زندگی کی آخری تین دہائیاں جب وہ قومی و بین الاقوامی بلندیوں تک پہنچے، اس زمانے میں راقم الحروف سے ان کے ذاتی تعلّقات بھی قایم ہوئے۔ پٹنہ ، علی گڑھ، دہلی، لکھنؤ اور پٹیالا میں ان سے پچاسوں ملاقاتیں رہی ہوں گی۔ کبھی ان کے گھر پر ، کبھی ہوٹل اور گیسٹ ہائوس میں یا کبھی مشاعرے یا سے می نار  اور  ذاتی دعوتوں میں بھی ان کا ساتھ رہا۔ انھیں تنہائی اور بھیڑ دونوں ماحول میں دیکھنے اور سمجھنے کے مواقع حاصل ہوئے۔ ہمارے حلقۂ احباب میں ایسے بہت سارے افراد ہیں جنھیں شہریار کی شاگردی کا شَرف حاصل ہے۔ ان کے حوالے سے بھی شہریار کی شخصیت کے بہت سارے جانے انجانے پہلوٗ ہمارے سامنے آئے۔ شہریار کی شخصیت اور خدمات کے سلسلے سے درجنوں بنیادی نوعیت کے مضامین لکھے گئے جن کے مطالعے سے ان کی شخصیت کے کچھ مزید پہلوٗہم پر واضح ہوتے گئے۔

شہریار کی کم گُفتاری اور داخل پسندی(Introvertness) کے بارے میں اکثر لوگ باتیں کرتے ہیں۔ نئے اور عمومی ملاقاتیوں سے وہ تکلّفانہ رویّہ رکھتے تھے۔ اپنے خوردوں سے وہ کم بے تکلّف ہوتے۔ بہت قریبی شاگردوں سے بھی مکمّل بے تکلّفی پیدا نہیں ہوتی تھی۔ اپنی عمر کے دوستوں کی محفل میں شہریار کی کم گوئی یااُن کا محتاط رویّہ ختم ہو جاتا تھا۔ مخصوص ذاتی محفلوں میں وہ ظاہری دائرے توڑ کر ایک دوسرے شخص کے طور پر سامنے آتے تھے۔ وہاں ان کی خوش گوئی اور گرم گفتاری نصف النّہار پر ہوتی مگر عام محفلوں میں وہ بالکل دوسرے انداز کے آدمی ہوتے تھے۔

شہریار کے سلسلے سے ابتدائی زمانے سے ہی یہ بات کہی جاتی رہی ہے کہ وہ شعر خوانی کے رمز سے آشنا نہیں تھے۔ علی گڑھ اور اس کا شعبۂ اردو جہاں شاعر کی حیثیت سے شہریار رفتہ رفتہ آگے بڑھتے رہے، اس سے بہتر ادبی ماحول کسی شخص کو کہاں مل سکتا تھا؟ رشید احمد صدّیقی، آلِ احمد سروٗر ، معین احسن جذبی، خلیل الرّحمان اعظمی، خورشید الاسلام جیسے لوگ تو خود شعبۂ اردو میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ بزرگوں ، ہم عصروں اور شاگردوں کی ایک کہکشاں وہاں موجود تھی۔ شہریار نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خلیل الرّحمان اعظمی کی صحبتوں سے پہلے وہ ادب کا یکسر ذوق نہیں رکھتے تھے مگر اس ماحول نے انھیں عالمی شہرت یافتہ شاعر بنایا۔ شعری نشست اور مشاعروں میں شعر کی ادائیگی کا ہنر مندانہ سلیقہ شہریار وہاں نہ سیکھ سکے۔ ایک اُکھڑے ہوئے انداز میں فرض کی ادائیگی کی طرح وہ محفلوں میں شعر پڑھتے تھے۔ ایک زمانے تک فیض احمد فیض کی شعر خوانی پر بھی ایسے تاثّرات پیش ہوتے رہے۔ (یہ بھی پڑھیں  غزل- شہریار)

یہ درست ہے کہ شہریار کے شعر پڑھنے کا انداز پُر اَثر نہیں تھا اور شعر کے بنیادی آہنگ سے تال میل بٹھانے پر بھی شہریار کی توجہ نہیں تھی۔ وہ کبھی کبھی مصرعوں کو اس انداز سے ادا کرتے جیسے معلوم ہو کہ وہ بے وزن کلام ہے۔ شہریار ایسی جگہ وقفہ ادا کرتے کہ سُننے والے کو دھوکا ہو جاتا تھا۔’ امراو جان‘ فلم سے شہریار کی عوامی مقبولیت میں جو اچانک اضافہ ہوا، اس سے ان کے ادب کے سنجیدہ مطالعے کا کچھ الگ سے رجحان پیدا ہوا۔ ہندستان کے بڑے مشاعروں میں انھیں بلایا جانے لگا۔ رفتہ رفتہ بزرگ ترقی پسند شعرا اپنی طبعی عمر پوری کرکے مشاعروں سے رخصت ہوتے گئے اور شہریار ملک کے چند بزرگ اور معتبر شعرا میں گِنے جانے لگے۔آخری دس پندرہ برسوں کے دوران ہندستان بھر کے جو بڑے مشاعرے ہوئے، ان میں اکثر وبیش تر محفلوں کی صدارت شہریار نے کی۔ اس دوران مختلف سے می ناروں اور طرح طرح کی ادبی تقریبات کا بھی وہ حصّہ بنتے رہے۔ ان کی مقبولیت اور ادبی مقام کا یہ تقاضا تھا کہ پورا ملک اور پوری ادبی دنیا انھیں اپنے پروگراموں میں بہ سَر و چشم استقبال کرتی تھی۔ ملازمت سے سبک دوشی زے بعد شہریار نے اپنی اس تقریباتی زندگی کو بہ اہتمام سنبھالا۔

روز روز کی محفلوں میں شرکت اور مشاعروں میںکلام پیش کرنے کے سبب شہریار کے اندازِ پیش کش میں بھی کچھ فرق پیدا ہوا۔ اس دوران شہریار کی بعض غزلیں اتنی مشہور ہو چکی تھیں کہ ہر محفل میں اِنھی غزلوں کی فرمایش ہوتی اور وہ اپنی یاد سے اس آزمائے ہوئے کلام کو پیش کردیتے۔ رفتہ رفتہ وہ وقفے بھی ختم ہوئے یا کم ہوتے گئے جو غیر ضروری طور پر شہریار کی شعرخوانی کو خراب کرتے تھے۔ شاید یہ بھی ہوا ہو کہ رو ز روز انھیں سنتے ہوئے لوگوں نے بھی اس اُکھڑے ہوئے اور کھُردرے انداز میں بھی کوئی شاعرانہ گُر یا روانی تلاش لی تھی۔ اسی طرح وہ شہریار جو ہمیشہ کسی موضوع پر اظہارِ خیال سے بچتے رہے، اپنی شاعری یا اپنے ہم عصروں کے بارے میں بھی کم سے کم گفتگو کرنا چاہتے تھے مگر اب اُن کی ایک عمومی اور عوامی قبولیت کا جبر تھا کہ انھیں مختلف موضوعات پر الگ الگ طرح کی محفلوں میں کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا تھا۔ اب شہریار کام کی باتیں نپے تُلے انداز میں پیش کرنے لگے تھے۔ مرتَّب طریقے سے گفتار کا شیوہ بہتوں کے یہاں نظر نہیں آتا، وہ شہریار کے یہاں بھی نہیں تھا مگر وہ اپنے خطبۂ صدارت یا خصوصی خطاب میں کام کی باتوں پر گفتگو کا مدار کھتے تھے۔ سننے والوں پر اس کا اچھّا خاصا اثر بھی ہوتا تھا۔ آخری دَور تک آتے آتے ان کی محفل گزیدگی کم ہوتی گئی اور وہ ضرورت کے مطابق نَپی تُلی گفتگو کرکے سامعین کو مایوس نہیں ہونے دیتے تھے۔

شہریار ایک وضع دار شہری اور بزرگ دانش ور کی طرح آخری وقت تک اپنی سماجی زندگی میں موجود رہے۔ انھیں بڑے بڑے انعامات حاصل ہوئے۔ وہ یوروپ، امریکا  اور دنیا کے درجنوں ممالک کی بڑی تقریبات میں اردو داں طبقے کی نمایندگی کرتے رہے۔ اس  ادبی اور سماجی اہمیت کو انھوں نے اپنی ذاتی زندگی پر جبر کی طرح قایم نہیں رکھا۔ درس و تدریس کی زندگی نے ان میں ایک میانہ روی اور فقر و اعتدال کی صفت شامل کر دی تھی۔ اس سے ان کی زندگی میں ایک سادگی اور بے پروائی بھی آئی۔ وہ اپنے دوستوں اور شاگردوں کے لیے ہمیشہ جان چھڑکتے رہے۔ شدید علالت کے دوران بھی وہ ایک جمِّ غفیر اورعقیدت مندوں کا حصّہ رہے اور اسی عالم میں ہم سے رخصت ہوئے۔

[نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا، نئی دہلی کی جانب سے شائع شدہ شہریار کے انتخابِ کلام کا مقدّمہ]

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

شہریارصفدر امام قادری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
نینوں کے پگ بھیگ گئے……..!!! – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی
اگلی پوسٹ
دھیمے سُروں کی شاعری (شہریار کی شاعری کاتفصیلی مطالعہ۔ حصّہ دوم ) – ڈاکٹر صفدر امام قادری

یہ بھی پڑھیں

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

اس عہد کاایک بڑاشاعر :دلشاد نظمی – صابرہ...

اکتوبر 22, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (116)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (471)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,124)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں