Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

      تحقیق و تنقید

      علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی

      مئی 27, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      تعلیم

      قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور ابتدائی بچپن کی…

      فروری 20, 2024

      تعلیم

      ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے…

      جون 6, 2023

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر…

      نومبر 24, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      متفرقات

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      متفرقات

      مارچ 15, 2025

      متفرقات

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

      تحقیق و تنقید

      علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی

      مئی 27, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      تعلیم

      قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور ابتدائی بچپن کی…

      فروری 20, 2024

      تعلیم

      ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے…

      جون 6, 2023

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر…

      نومبر 24, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      متفرقات

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      متفرقات

      مارچ 15, 2025

      متفرقات

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خاکہ

شہسوارِ رخشِ خامہ (مشرف عالم ذوقی کا خاکہ) – پروفیسر غضنفر

by adbimiras اپریل 21, 2021
by adbimiras اپریل 21, 2021 0 comment

بیس برسوں میں جس تخلیق کار نے اپنی تخلیقیت کی بیس سے زیا دہ بساطیں بچھا دی ہوں اور جن میں سے بیشتر بساطیں ایسی ہوں جن کے دامن میں سیکڑوں خانے موجود ہوں، اس پر اگربسیار نویسی کا الزام عائد ہوتا ہے تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ باطنی طینت اور ظاہری صورت دونوں اعتبار سے بڑے امام بخاری سے مشابہت رکھنے اور غم خواریِ ملّت میں مانند جرنل پرویز مشرف، جوش و خروش اور غیظ و غضب کا تیور دکھانے والے مصنف پر بسیا ر نویسی کا لیبل چپکانے والو ں کی نگاہیں عام طور پر بساطوں کی تعداد پر مرکوز ہوتی ہیں، بساط بچھانے والے کی زرخیز تخلیقیت انھیں نظر نہیں آتی۔ ان کی آنکھوں کو بساط پر بنے سیکڑوں خانے تو نظر آتے ہیں مگر ان خانوں کی سفیدیوں کا جھوٹ اور سیاہیوں کا سچ دکھائی نہیں دیتا۔ ان خانوں میں سجے مہرے ان کی پتلیوں میں نہیں سماتے۔ انھیں بادشاہ، وزیر، گھوڑے، ہاتھی، کشتی اور پیادے نظر نہیں آتے۔ اس بساط پر چھڑی گھمسان دیدوں میں داخل نہیں ہوتی۔ حیات و کائنات میں ہونے والے شہہ اور مات کا کھیل دکھائی نہیں دیتا۔ بادشاہ کی ثابت قدمی، اسے بچانے کی حکمتِ عملی، وزیر کی چالوں کی چالا کی، گھوڑوں کی چستی وچوکسی، ہاتھیوں کی مست خرامی، کشتیوں کی راست گامی، پیادوں کی سست رفتاری، ان کے پیچھے کھِنچی چہاردیواری،ان کی بے بسی ولاچاری اور پل پل ہوتی موت نظرنہیں آتی۔

بسیارنویسی کی شکایت کرنے والوں کو چاہیے کہ کسی مقام پر ذراٹھہر کر کبھی وہ یہ بھی دیکھیں اور سوچیں بھی کہ”لینڈاسکیپ کے گھوڑے“ کے شہسوار مشرف عالم ذوقی کا رخشِ خامہ ہمہ وقت رو میں کیوں رہتا ہے؟ اس ضمن میں یہ بات بھی سوچنے کی ہے کہ قلم صفحہئ قرطاس پر صرف لکیریں نہیں کھینچتا۔ لکیروں سے وہ حرف بنا تا ہے۔ حرف میں صوت و صدا بھرتا ہے۔ صوت آمیز حروف سے لفظ گڑھتا ہے۔ لفظوں سے جملے خلق کرتا ہے اور ان جملوں میں معنی سموتا ہے، تجربے پروتا ہے،مشاہدے ٹانکتا ہے، فکر داخل کرتا ہے، رنگِ تحیئل بھرتا ہے، احساس کی شدّت و حدّت شامل کرتا ہے، بصیرت تحلیل کرتا ہے، انھیں تخلیقی حسن عطا کرتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس عمل میں وہ اپناخونِ جگر صرف کرتا ہے۔ (یہ بھی پڑھیں مشرف عالم ذوقی سے ایک ملاقات : یادیں جو یاد رہ جاتی ہیں – محمد ریحان )

دوسری بات غور کرنے کی یہ ہے کہ جلدی جلدی دکھائی دینے والا عمل یہ ضروری نہیں کہ جلد بازی میں سامنے آیا ہو۔ یہ بھی تو ممکن ہے کہ بظاہر ایک سال میں آنے والی کسی تخلیق کی تکمیل میں برسوں لگ گئے ہوں۔ ہمیں ہر صبح سورج کی آمد تو دکھائی دیتی ہے مگر اس کے وہ چکر نظرنہیں آتے جو وہ گھنٹوں مسلسل کاٹتا رہتا ہے۔ ہمیں تو بس وہ لمحہ دکھائی دیتا ہے جوسامنے آتا ہے، وہ لمحہ جن صدیوں سے گزر کرآتا ہے وہ صدیا ں نظر نہیں آتیں۔

ان دونوں باتوں پر غور کرلینے سے پہلے یہ دیکھ لینا بھی ضروری ہے کہ کسی تخلیق کار کے خامے نے جو جملے خلق کیے ہیں ان میں خامے کی وہ خصوصیات داخل ہوئی ہیں یا نہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا۔ اگر نہیں ہیں تو آپ ان جملوں کی خامہ فرسائی کرنے والے کو بسیار گو کیا، بکواس گو کہیے اور بلا جھجھک انھیں کسی کوڑے دان میں ڈال دیجیے لیکن اگر ہیں خواہ کمیت میں کم ہی کیوں نہ ہو ں تو آپ کو ایماندار ی سے سوچنا پڑے گا اور آپ سچّے نقّاد ہیں تو آپ کو معروضی نقطہئ نظراختیا ر کرنا ہوگا، نہیں تو خونِ جگر سے لکھی ہوئی تحریر کا خون ہوا تو وہ خون آپ سے اپنا خوں بہا ضرور مانگے گا۔

اگر ہم ذوقی کے رخش صفت خامے پر نگاہ جمائیں تو دیدوں میں ذوقی کا دل ابھر آئے گا۔ ساتھ ہی دو صورتیں بھی سامنے آجائیں گی جن کے سینوں میں امڈ تے ہوئے جذبوں کے دھارے جذبہئ ذوقی کے دھاروں سے ملتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ بڑے امام بخاری سے مماثل مشرف عالم ذوقی کی ظاہری صورت سے قطعِ نظر اس کی باطنی سر شت پر غور کریں تو ذوقی کے سینے میں بھی امام والا غم خواریِ ملّت کا ایک بپھرا ہوا دریا نظر آئے گا اور جرنل پرویزمشرف کے دل میں جو ش مارنے والا قوم کے درد کا سمندر بھی موجرن دکھائی دے گا۔ مِلّت کے درد کا یہ وہ دریا ہے جو کچّے مسلمان کو بھی غوطے دے کر پکا مسلمان کر دیتا ہے اور کمزور جذبۂ ایمانی میں بھی جوش بھردیتا ہے۔

جب درد کا دریا بڑا ہو۔ دریا میں پانی زیادہ ہو، پانی میں روانی اور روانی میں طغیانی بہت ہو تو یہ کیوں کر ممکن ہے کہ وہ دریا رُک رُک کر بہے۔ مسلسل آگے نہ بڑھے۔ دو‘ر تک نہ جائے۔

آپ نے دیکھا کہ ان تینوں صورتوں کے سینے میں ایک ہی درد ہے اور چوں کہ تینوں کا ہی درد شدید ہے اس لیے ان کے انعکاس میں بھی شدومد پیدا ہوگئی اور زورِ بیان میں سیلاب کا سا بہاؤ آگیا۔ البتہ تینوں کے اظہار کا ذریعہ مختلف رہا۔ ایک نے واعظانہ وسیلہ اپنایا۔ دوسرے نے سپاہیانہ طرز اختیار کیا اور تیسرے نے فنکارانہ اندازڈھونڈلیا مگر جو خنک جذبہ ہو وہ فن کی بے تابی کیا جانے۔ لہٰذا ذوقی کے فنکارانہ انداز کی بھی گرفت کی گئی۔ کہا گیا:بہت لاؤڈ ہے۔ بہت ڈائریکٹ ہے۔ بہادر کو بہادر ہی لکھتا ہے، شیر نہیں لکھتا۔ محبوب کو محبوب ہی کہتا ہے، پھول نہیں کہتا۔ مسلمان کو مسلمان اور ہندو کو ہندو ہی رہنے دیتا ہے ان پر کوئی پردہ نہیں ڈالتا۔اسے چھپانا نہیں آتا۔ یہ بات سچ ہے کہ زیادہ تر تحریروں میں ذوقی صاف صاف بغیر کسی لاگ لپیٹ کے اپنی بات کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کوئی استعاراتی انداز نہیں اپناتے، علامت کی کوئی پرت نہیں چڑھاتے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ انداز صحیح نہیں ہے؟ کیا یہ غیر فنکارانہ ہے؟ کیا اس سے فن مجروح ہوتاہے؟ بیان کا جادو کیا اس سے کم ہوجاتا ہے؟ اس سلسلے میں یہ بات بھی ذہن نشیں رہنی چاہیے کہ ہر فن کار حیات و کائنات کے حالات و واقعات سے اپنے طور پر Reactکرتا ہے۔ کوئی اپنے ردّ عمل کا اظہار بر ملا کرتا ہے اور کوئی صبرو ضبط سے کام لیتا ہے۔ کوئی براہِ راست طریقہ اختیار کرتا ہے اور کوئی ناراست طریقے کو اپناتا ہے۔ سبھی اپنے اپنے طریقہئ کار کو درست بلکہ بہتر سمجھتے ہیں اور اس کی وکالت بھی کرتے ہیں۔ ذوقی کی زودحسی اور سیماب مزاجی انھیں مجبور کرتی ہے کہ وہ سچ کو بغیر کسی رکاوٹ کے سامنے لائیں۔ اس پر کسی قسم کا کوئی ملمع نہ چڑھائیں۔ اسے چھپاکر نہ پیش کریں۔ سمعی اور سمعی بصری میڈیاؤں سے ان کی وابستگی جن میں صداؤں کے زور وشور اور تصویروں کے رنگ و نور پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے تاکہ آواز یں بغیر کسی رکاوٹ کے سماعت میں سماجائیں اور تصوریریں بنا روک ٹوک کے ذہن کے پردے کے پر چسپاں ہوجائیں، بھی ذوقی کے ذہن پر شعوری اور لا شعوری طور پر دباؤ ڈالتی ہے تاکہ وہ اپنے موضوع و مواد کے خدو خال صاف صاف، شفّاف اور واشِگاف طریقہ سے واضح کرسکیں۔ اس نوع کی سرشت کے فن کار کی تخلیق میں تہہ داری ڈھونڈنا، علامت کی تہیں تلاش کرنا یا پرت پر پرت دیکھنا مناسب نہیں۔ ہاں یہ ضروری دیکھنا چاہیے کہ اس بالواسطہ شعلہ فشاں اظہار کی حِدّتیں کتنی دیر تک قائم رہتی ہیں اور کس حد تک درد کی بھٹّی کوسُلگائے رکھتی ہیں۔

کچھ شخصیتیں بعض صورتِ حال میں جلد مشتعل ہوجاتی ہیں اور ان کی تقریر اور تحریر دونوں وسیلوں میں اشتعال انگیز ی در آتی ہے۔ مشرف عالم ذوقی کی شخصیت ایسے گُڈ کنڈ کڑمٹیریل سے بنی ہے کہ اس سے نکلنے والے کرنٹ کو بیڈ کنڈکر بھی نہیں روک سکتا۔ انھیں بہت جلد غصّہ آجاتا ہے۔ خلاف ِ طبع بات، حالات اور معاملات پر ان کی تقریر اور تحریر دونوں شعلہ ریز ہوجاتی ہیں۔ غصّے میں ذوق ِ لطیف والا ذوقی فوجی جرنیل بن جاتا ہے۔ اس کے ہاتھ بندوق میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔منہہ سے بارود کے گولے چھوٹنے لگتے ہیں۔ آنکھیں آگ برسانے لگتی ہیں۔ اس کی آواز میں میدانِ کارزاروالی دھمک سنائی دینے لگتی ہے۔ پھر نگاہیں یہ نہیں دیکھتیں کہ سامنے والا دوست ہے یا دشمن، اپنا ہے یا پرایا، عالی مرتبت ہے یا صاحبِ ثروت، محترم ہے یا غیر محترم، خورد ہے یا کلاں، صنفِ نازک ہے یا صنفِ سخت، ان کی شرر باری کسی کو بھی نہیں چھوڑتی۔ ہر ایک کو جھلس ڈالتی ہے۔ (یہ بھی پڑھیں ایک شہنشاہ کی موت – مشرف عالم ذوقی )

مشرف کو غصّہ صرف اس لیے نہیں آتا کہ وہ نا مساعد حالات سے جلد مشتعل ہوجاتے ہیں اور اپنے مزاج کے خلاف ہونے والی بات سے سلگ اٹھتے ہیں بلکہ انھیں غصّہ اس لیے بھی آتا ہے کہ وہ معاشرے کے جس سلگتے ہوئے مسئلے کو موضو ع بناتے ہیں اور جس کے لیے جی کھپاتے ہیں، جان جو کھم میں ڈالتے ہیں، دنیا جہان سے دشمنی مول لیتے ہیں، ایک ایک سے لڑپڑتے ہیں،اپنے پرایوں کے طعنے سنتے ہیں، طنز کے تیروں سے چھلنی ہوتے ہیں۔ طرح طرح کی صعوبتیں جھیلتے ہیں، درد سہتے ہیں، اپنی آنکھیں جلاتے ہیں، نیند کی پریوں کو پلکوں سے پرے رکھتے ہیں، پتلیوں میں چبھن پیدا کرتے ہیں اور جس مسئلے کی آگ میں تقریباً سبھی اردو والے گھرے ہوئے ہیں،اور جس کی آنچ سے سلگ رہے ہیں، تپ رہے ہیں، اس کے باوجود اردو والے مشرف کی اس کاوش کی دادنہیں دیتے۔ اسے appreciate نہیں کرتے بلکہ بعض حضرات تو عیب بھی نکالتے ہیں۔

ذوقی کے غصّے کا پار ہ اس لیے بھی چڑھتا ہے کہ وہ اس مسئلے کے علاوہ بھی بعض ایسے مسئلوں پر قلم اٹھاتے ہیں جو مختلف، منفرد اور اچھوتے ہیں اور کولمبس کی طرح ایسی دنیاؤں کو کھوج لاتے ہیں جو بہتوں کی آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہیں۔ اپنی دریافت کی  پیش کش میں بھی وہ ایسی سنجید گی دکھاتے ہیں جو بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ بہت ہی سنجیدہ مطالعہ کرتے ہیں۔موضوع سے متعلق پرنٹ میڈیا کی ایک ایک تحریر خواہ وہ اردو میں ہو، خواہ ہندی میں یا انگریزی میں، ضرور پڑھتے ہیں۔ بات کی تہہ تک پہنچنے، ایک ایک نکتے کو جاننے اور تمام تر باریکیوں کو سمجھنے کے لیے وہ الیکڑانک میڈیا سے بھی رجوع کرتے ہیں۔ بالکل تازہ معلومات کے لیے پا بندی سے کمپیوٹر کھولتے ہیں۔ ویب کے دروازوں پر دستک دیتے ہیں۔ دنیائے طلسمات میں داخل ہوتے ہیں۔اسکرین پر ابھری تحریروں کو آنکھوں میں بھرتے ہیں، دل میں اتارتے ہیں، رگ و پے میں جذب کرتے ہیں، اپنے خون کا حصّہ بناتے ہیں،اور انھیں اپنے جذبوں کی آنچ سے سلگاکر، احساس کی بھٹّی میں تپاکر اورتخئیل کے رنگ و روغن سے سجا کر ہمارے سامنے کبھی پوکے مان کی دنیا کی شکل میں لاتے ہیں تو کبھی بھوکا ایتھوپیا کے روپ میں پیش کرتے ہیں۔ کبھی ان سے لینڈاسکیپ کے گھوڑوں کی تصویریں ابھارتے ہیں اور کبھی ”ایک انجانے خوف کی رہرسل“دکھاتے ہیں۔ اس کے بعد بھی کچھ لوگوں کے بگڑے ہوئے منہہ سے ان کے کان جب یہ سنتے ہیں کہ ذوقی تو ادب بھی صحافت کی طرح کھل کر لکھتا ہے،کھُلا کھُلا لکھتا ہے، کھول کھول کر لکھتا ہے تو ان کا خون کھول اٹھتا ہے۔

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

غضنفرمشرف عالم ذوقی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
تلاشِ مشکِ شگفتگی- پروفیسر غضنفر
اگلی پوسٹ
آپ لوگوں کے لیے آسانیاں کیوں نہیں فراہم کرتے؟ – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

یہ بھی پڑھیں

اسحاق وردگ:کھیلن کو مانگے چاند – پروفیسر خالد...

دسمبر 12, 2023

کلکتے کا جو ذکر کیا – پروفیسر غضنفر

اگست 9, 2023

اجتماعیت میں انفرادیت: دبیر احمد – نسیم اشک

مئی 26, 2023

زندگی کے طوفان میں پرواز کناں: ڈاکٹر محمد...

اپریل 1, 2023

اخلاق،محبت اور جنون کی تثلیث : ڈاکٹر تسلیم...

فروری 16, 2023

خاقانیٔ جامعہ پروفیسر خالد محمود – پروفیسر ابن...

نومبر 15, 2022

خاتون مشرق: پروفیسر شمیم نکہت – پروفیسر ابن...

اگست 1, 2022

ماہراقبالیات پروفیسر عبدالحق – پروفیسر ابن کنول  

جولائی 21, 2022

مولانا ابو االبقا ندوی – ڈاکٹر عمیر منظر

جولائی 11, 2022

سدا بہار پروفیسر اختر الواسع – پروفیسرابن کنول  

اپریل 25, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (115)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (471)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,121)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (31)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (227)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں