Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

نینوں کے پگ بھیگ گئے……..!!! – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی

by adbimiras جون 12, 2021
by adbimiras جون 12, 2021 1 comment

آنکھوں کی جھیل میں جب کبوتر نہانے لگتا ہے تو منظر بڑا دلگداز ہوجاتا ہے۔!!

پیپل کا وہ گھنیرا پیڑجس کی ننھی ننھی پتیوں سے کبھی چاندنی آبشار کی طرح جھڑتی تھی،اُس کی شاخیں ننگی ہوگئی ہیں۔البتہ بغل والے برگد کی خارجی جڑیں زمین کو بوسے دینے لگی ہیں۔بائیں طرف کا زیرآب زمین گنگا کی لائی مٹی سے بھر گیا ہے جس پرجہاں تہاں ریت کے ٹیلے دکھائی دے رہے ہیں۔ کارخانے کی فصیل اونچی کردی گئی ہے۔ بدلتے منظر نامے کو دیکھ کر ذہن کے دریچے کھلے۔!

ایسا ہی پیپل میر ے گاؤں کے پنگھٹ پر تھا۔ جس پر 40 برس قبل مارکنڈے پانڈے نے لٹک کر40 دنوں تک چھئے ہو چھئے ہو کی صدائیں لگا ئی تھیں۔! ان دنوں میری دادی نے یہی بتایا تھا کہ یہ بھگوان ورھما کا وردان ہے کہ کوئی برہمن جب رات کی تاریکی اور صبح کے اُجالے کی ملگجھی روشنی میں مسلسل 40 دنوں تک پیپل کی شاخوں سے لٹک کر صدائیں لگا تا ہے تواُس کی منوکامنا پوری ہوجاتی ہے۔!!

مجھے اب بھی یاد ہے یہ کہانی اُسی پیپل کے سائے میں پروان چڑھی تھی۔! میں پیپل کی شاخ پر لٹکی تو نہیں لیکن بھگوان برہماکی تصویر من مندر میں بیٹھا کرہر صبح جوتی کلش چھلکنے سے پہلے تانبے کے کلش میں دودھ اور گنگاجل شیوالے میں چھلکانے لگی۔اِس تپسیا کے دوران نیلے عنبر،مولیسری اوررجنی گندھا کے تن سے پھوٹتی خوشبو، اور میرا ریشم سا من۔!سب مل کر ساون کا مور بن جاتے جس کی پیٹھ پر بھگوان کرشن رقص کرتے۔!!!

ایک دن ہوا یوں کہ سورج کے بدلے تیور سے موسم کا مزاج بھی بدل گیا۔کمرے کے باہر ہوا کے گرم بگولے چل رہے تھے۔برگد کے پتوں پر دھوپ کی بارش ہورہی تھی۔معصوم بچے گاوئں کے پوکھر سے مٹی لا کر برگد کے سائے میں گیلی مٹی سے کھلونے بنانے میں مصروف تھے۔اُن میں سے ایک بچے نے کہا۔

”دھوپ کتنی کڑی ہے۔!!“

دوسرے نے لقمہ دیا۔

”اچھا ہے کھلونے جلد سوکھ جائیں گے۔!“

اینٹ کھولی میں کام کرتے مزدوروں نے تیکھی نظروں سے بچے کی طرف دیکھا۔ کوئل کی کوک اور پپیہے کی تان،چاروں طرف چلچلاتی دھوپ۔! میں نے مٹکے کو اُٹھا یااور گاؤں کے کنویں پر جا پہنچی کہ اتنے میں وہ اجنبی لڑکا ہانپتا ہوا سائیکل سے اُترا اور کہا۔

”بہن جی مجھے ایک کٹورا پانی دے دو بڑی پیاس لگی ہے۔!“

میں نے پسینے سے شرابور اُس کے چہرے کو دیکھا۔بڑا معصوم لگ رہا تھا۔!!گیہواں رنگ۔! ستوان ناک کے نیچے اُگے بھورے بھورے بال کو دیکھ کر لگا جیسے اُس پر شباب کی بہاریں دستک دینے والی ہیں۔اُس کے سرخ ہونٹوں کو دیکھ کر میر ی پیاس بھی بڑھی لیکن اندر کی نسائیت نے اپنا لگام کسا۔میں نے اُس سے کہا۔

”تم نے مجھے بہن جی کیوں کہا۔!“

وہ اُجڈ گنوار کچھ نہیں سمجھا اور گٹر گٹر پانی پی کر چہرے کو ہتھیلوں سے پوچھتے ہوئے کہا۔

”کنواں کا پانی بہت ٹھنڈا اور میٹھا ہے۔بھگوان تیرا بھلا کرے۔!“

اتنا کہہ کر اُس نے سائیکل اُٹھائی اور گھنٹی بجاتے ہوئے چلچلاتی دھوپ میں گاؤں کی پگڈنڈی پر برق رفتاری سے اپنی منزل کی طرف جانکلا۔جی میں آیا پیچھے سے اُس کا گریباں پکڑلوں اور ایک ایک قطرے پانی کا تاوان وصول لوں۔لیکن ڈر بھی لگ رہا تھا۔کوئی دیکھ نہ لے۔! دونوں ہاتھ سے تانبے کا گاگر پکڑے چپ چاپ میں اُس کو نظروں کی آخری سرحد تک گم سم تکتی رہی اور من ہی من میں سوچتی رہی۔ کاش یہ میرا………!!

پھر میں اپنے آپ سے شرما گئی اور کنویں سے ڈور کھنچنے لگی۔اتنے میں گھنیرے پیپل کے نیچے کھلونے بناتے بچوں میں سے ایک معصوم بچہ کنویں کے پاس آیااور کہا۔

”ماں جی میرا ہاتھ دھلا دو۔“

میں نے پیار سے اُس کو پرے ڈھکیلتے ہوئے کہا۔

”تونے مجھے ماں جی کیوں کہا رے۔!!“

اُس نے بڑی معصومیت سے کہا۔

”تو کیا کہوں۔؟“

میں نے کہا۔

”دیدی کہہ دیدی۔!“

اُس نے دونوں ہتھیلیوں کورگڑتے ہوئے کہا۔

”لیکن تم ماں کب بنوگی۔؟“

پانچ برس کے اُس معصوم بچے کی گال پر میں نے چپت لگاکرزیرلب مسکراتے ہوئے کہا۔

”جب وہ سائیکل والا آئے گا۔!!“

اُس نے پوچھا۔

”سائیکل والا کب آئے گا۔؟“

اب میں اُس کو کیا جواب دیتی۔میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ بچے معصوم ہوتے ہیں اوراِن کے منہ سے فرشتے بولتے ہیں۔ میں نے ہنستے ہوئے کہا۔

”یہ تو تو بتائے گاکہ وہ کب آئے گا۔!“

اُس نے کہا۔

”پہلے پرساد چڑھا اِس کے بعد یہ بالک بولے گا۔!“

اُس کے کھڑے ہونے اور بات کرنے کے انداز سے مجھے محسوس ہوا کہ یہ تو کرشن کا اوتار معلوم ہوتا ہے۔!پھر ایسا ہوا کہ میرے اندر کا تجسس جاگ اُٹھا۔میں نے اُس کے کان کو پکڑا اور کہا۔

”چل تو میرے گھر چل۔آنگن میں تلسی کے نیچے تجھے پرساد چڑھاؤں گی اور مٹی کے کورے کھورے میں تجھے دودھ پلاؤں گی۔لیکن سچ سچ بتانا۔!!“

اُس بچے نے کہا۔

”پرساد چڑھانا لیکن کورے کھورے کو اُس ساجن کے  لیے بچا کر ر کھ مورکھ جس کے لیے تو یہ پرساد چڑھانے جا رہی ہے۔!!“

میں نے دانتوں تلے اپنی اُنگلی دبا لی۔

آج کم وبیش چالیس برس بیت گئے۔پیلی مٹی کے اُس آنگن میں کچنار تلسی کے قریب ہاتھ میں پانچ لڈو لے کر اُس نے دھیرے دھیرے میرے کان میں جو کچھ کہا تھا اُس سے میرے اَنگ اَنگ میں ایک بجلی سی دوڑگئی تھی۔اُس دن کے بعد گاؤں کے تالاب کی مچلتی لہروں پر کسی معصوم بچے کی بنائی کاغذکی کشتی ہچکولے کھانے لگتی تو میرا دل دھک دھک کرنے لگتا۔۔!اُس وقت مجھے لکھنؤ والی تائی کی بات یاد آتی کہ بادبانوں کے حوصلے سرکش ہواؤں کے تھپیڑے کو ریزہ ریزہ کردیتے ہیں۔!پھر ایسا ہوا کہ اودھ کے گاؤں کے شیوالے میں برسوں تک جوتی کلش چھلکنے سے پہلے میں نے گھنٹے بجائے۔! اُس پیپل کی جڑ میں گنگا جل اور دودھ ڈالا جس پر مارکنڈے پانڈے نے ۰۴ دنوں تک لٹک کر چھئے ہو چھئے ہو کا راگ الاپا تھا۔اِن دنوں مجھے چاند نی رات میں سر سراتی ہواؤں کی آہٹ،ٹمٹماتے ستارے،کومل پتیوں کے درمیان ٹھنڈی صبح کی متوالی ہوا میں لہراتا آم کا موجر،رہٹ کی آواز،کوئل کی کوک،پپیہے کی پی کہاں، گدگدی لگاتے۔! لیکن کیا کہوں۔ کہنے کو تو وہ میرے والدین کا گھر تھا لیکن بہت پہرے تھے مجھ پر۔!!چھت پر کیوں گئی؟فون کس کو کررہی تھی؟اسکول سے آنے میں دیر کیوں ہوئی؟دروازے پر کیوں کھڑی ہے۔؟روزانہ بال سنوارنے کی کیا ضرورت ہے۔؟فیشن کم کرو۔۔!صبح سویرے اُٹھو۔۔!رات کو جلد سوجاؤ…..!حالانکہ میرا بھائی بھی میرے ہی ہم عمر تھا لیکن اُس پر یہ پہرے داریاں بالکل نہیں تھیں۔کبھی کبھی میں سوچتی کہ میرا قصور کیا ہے۔؟صرف یہی نا کہ میں لڑکی ہوں۔!!لیکن یہ قصور تو میرا ذاتی نہیں ہے۔!! میں اوروں کو کیا الزام دوں میرا سب سے بڑا دشمن تو میرا حسن تھا۔کسی بھیراہ سے گذرتی ٹٹکاریوں کے سنگ آتے۔معنوں پھل دار درخت کی شاخوں پر پھل لگ گئے ہوں۔!کب تک اِن سنگوں کی چوٹ چپ چاپ برداشت کرتی۔!کبھی نہ کبھی نگاہ اُدھر ُاٹھ ہی جاتی۔پھر کیا۔!!ایک نیا تماشہ کھڑا ہوجاتاکہ میں نے اپنی نظروں کا تیر اُس پر چلایا ہے۔ اِس کا مداوا میں نے اِس میں تلاش کیا کہ کیوں نہ ایک خوبصورت تناور درخت کے سائے میں پناہ لے لوں۔!اسی سوچ نے مجھے اُس لڑ کے کی جانب متوجہ کیا۔ (یہ بھی پڑھیں شہنازرحمن کا افسانہ”شب تاب“  ایک مطالعہ – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی )

پھر ایسا ہوا کہ بدلتے زمانے کے ساتھ گاؤں کے گھروں اور چوبارے میں مٹی کے دیئے بجھنے لگے اوردیکھتے ہی دیکھتے اُس کی جگہ کانچ کا چھوٹا سا بلب جگمگا اُٹھا جس کی دودھیا روشنی میں آنکھیں چکاچوند ہوگئیں اور پھر آہستہ آہستہ پھوس کی جھونپڑی پختہ مکانوں میں تبدیل ہونے لگی۔گاؤں کا وہ کھلا نیل گگن،نرم نرم چاندنی رات،آنگن میں تلسی کے چبوترے،رات کی سیاہی کو مٹاتا مٹی کا دیا،نیلے عنبر پر بادل کے تیرتے سیاہ و سفید ٹکڑے،گاؤں کا پرسکون ماحول،ایسے میں جب کوئی سائیکل کی گنٹی بجتی تو یادوں کی وادی میں بیتے لمحوں کے صندل جل اُٹھتے جس کی مہک سے اِس ناگن کے اَنگ اَنگ میں ایک جھرجھری سی آجاتی۔ اُ س وقت مہوا کی شاخ پر لٹکتے جھولے کودیکھ کر من کے اندر بہت اندر ایسا محسوس ہوتا کہ اُس کی یاد جھولے پر جھول رہی ہے۔!!وہ گاؤں کا بازاراور گاؤں والوں کا سفید کورے کاغذ جیسا من اور ان کاریشم سا دل۔!!یہ سب کے سب ایک سہانے خواب کی طرح میر ے دل کے کوزے میں آج بھی بحفاظت موجود ہیں۔تہذیب کی پاسداری،آنے والے کے لیے چار پائی پر سفید چادر بچھانا،لوٹا میں پانی بھر کر سرہانے رکھنا،اور صبح کے لیے چارپائی کے نیچے سوتے وقت گھر والوں کا دانتون اور پانی سے بھرے لوٹے کا چار پائی کے نیچے رکھنا۔!!

ایک دن میں اپنے موسی کے گھر سے واپس آرہی تھی۔راستے میں میں نے دیکھا۔ لمبی لمبی کمانی دار پلکوں والی لڑکی بہت دیر تک نگاہیں جھکائے اسٹیمر میں بیٹھی تھی او رایک لڑکاسامنے سیٹ پربیٹھ کر کاغذ کی کشتی بنا رہا تھا۔وہ معصوم سی لڑکی اُس لڑکے سے بہت بے تکلف تھی۔ کم و بیش ۰۲منٹ کی کوشش سے اُس لڑکے نے کاغذکی کشتی تیار کرلی تب تک اسٹیمر بیچ دریا میں آگیا۔اُس نے سیٹ پر چڑھکر کھڑکی سے باہر جھانکا۔(یہ بھی پڑھیں جائیداد کی منتقلی – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی )

تا حد نظر پانی ہی پانی اور اِس میں اُٹھتے تھپیڑے…..!!!دور فضا میں مرغابی کے لہراتے پر…….!!

اُس نے اُس لڑکی کی آنکھوں میں جھانکا پھر آہستہ سے کاغذ کی کشتی کو دریا میں ڈال دیا۔لڑکی کے چہرے کے بدلتے رنگ اور اُتار چڑھاؤ سے ایسا لگ رہا تھا جیسے اُس نے کاغذ کی کشتی دریا میں نہیں بلکہ اُس کے ریشم سا دل کے بحر محبت میں ڈال دیا ہو۔! اِس منظر کو دیکھ کر مجھے اپنی سہلی انجنا کی یاد آئی جس نے ایک دن پنگھٹ پر مجھ سے کہاتھا کہ پیار کے کورے کاغذ پر من کے قلم سے جب میں نے اپنے محبوب کو سلام لکھا تو دل کی دنیا میں ایک ہلچل سی مچ گئی۔لیکن واپسی لفافے میں کالے گلاب کی سوغات آئی۔!  انجنا عمر کی اُس دہلیز پر کھڑی تھی جہاں بچپن اور جوانی دونوں کے رسوں کا تناسب برابر ہوتا ہے۔اندر سے اُس کی کیفیت وہی ہوگئی تھی جو چاندنی راتوں میں اندھیرے مکان کی ہوتی ہے۔جس کے دروبام چاندنی میں نہاتے ہیں لیکن اندر اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے۔ آم کے باغیچے میں وہ مجھ سے بار ہا کہاکرتی کی ہجر کی راتوں میں لمس مرگ کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے یہ کوئی ہم سے پوچھے۔!!آج بھی جب ساون برستا ہے تو مجھے اُس کی آنکھیں یاد آتی ہیں۔میری بھی حالت اُس سے کچھ الگ نہیں تھی لیکن وقت کی دھارا بدلتے دیر نہیں لگتی۔ایک دن میں نے دیکھا۔تایا صبح سے پریشان تھی۔کچھ لوگ آّنے والے تھے آنگن میں مہوا کے نیچے چار پائی پر سفید کوری چادر بچھائی گئی،لوٹا میں پانی بھر کر چار پائی کے نیچے رکھا گیا۔ جیسے ہی سورج دیوتا نے کھجور کی کومل پتیوں پر درشن دیئے اور پپیہے نے راگ الاپا،کچھ اجنبی لوگ آئے۔چارپائی پر بیٹھے۔ موج کی بنی پیلے اور گلابی ڈلیوں میں چاول کے بھنے،نمک،ہری مرچ،اور گڑ کے ڈھیلے پیش کیئے گئے اورتانبے کے لوٹے میں گڑکے شربت کے ساتھ تین مٹی کے کورے خالی گلاس چارپائی کے نیچے رکھ دیئے گئے۔پھرتھوڑی دیر کھسر پھسر کے بعد نائن نے کہا۔ (یہ بھی پڑھیں سفیرِامن – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی )

”دیدی شگون گھر کے اندر لے جاؤ۔“

اُس دن میں بہت اُداس رہی۔لیکن سکھیوں نے کہا۔من میں لڈّو پھوٹ رہا ہے۔!میں اُن سے کیا کہتی۔لڑکی پر تو من کی باتیں کہنے پر پہر ے ہیں۔ ایسے میں کیا کرتی۔دل کو ہی سمجھایا کہ تو ہی مان جا۔!!دل تو مان گیا پر آنکھو ں نے تکیے بھیگونا نہیں چھوڑا۔جیسے تیسے پھاگون آیا۔ہولی کیپھواروں کے بیچ میرے دروازے پر شہنائی کی بارات آئی۔ خوب دھوم دھڑاکا ہوا۔پنڈت جی نے مہورت کا وقت قریب آنے کی بات کہی منتراور اشلوک کی پَویتر آواز کے بیچ رات کے آخری پہر میں اگنی کے سات پھیرے لینے کے کچھ ہی دیر بعد نیل گگن کی اُفق پرصبح کا تارا دکھائی دیا۔ منڈپ میں بیٹھی عورتوں نے مجھے دھوپ تارا دیکھنے کو کہا۔اِس کے ساتھ ہی باراتی اور گھر والوں کی سرگرمیوں میں کچھ شدّت آگئی۔ کمہاروں نے ڈولی لاکر دروازے پر رکھ دی۔لیکن ماں اور پیتا چپ چاپ ایک کونے میں غم کی مورت بنے بیٹھے رہے۔مانوں تمام کریا کرم کر دیا گیا اور بس اب ارتھی اُٹھنے کی دیر ہے۔!!  اِس بوجھل بوجھل فضا میں تلسی کے نیچے کی کہانی یاد آئی۔!پھر صبح کے شیتل پون سے من ہی من میں کہا۔

”اے پون توجاکے اُس بالک سے کہنا کہ سنکٹ کی اِس گھڑی میں یہ باندی تجھے یاد کرتی ہے………!!“

اتنے میں صبح کا ستارہ ڈوب گیا۔پھر کمہاروں کے ایک رسیلے گیت سے انجانے پتھ پرنئے جیون کا سفر شروع ہوا۔ پھر ایسا ہواکہ جس آنگن میں میری ڈولی اُتری اُس کی ہو ا نے میرے پاگل من بہکائے،آنکھوں کے جام چھلکے اور نینوں کے پگ بھیگ گئے۔!!!  زندگی کے اِس سفر پرہر لمحہ مجھے اُس بالک کاانتظار رہا اوردل کے صحن میں اُس کی یاد مانندصندل جلتی رہی۔لیکن پھراُس سے میری دوسری ملاقات نہیں ہوسکی جس کا درد آج بھی مجھے ہوتا ہے۔!!

اتنے میں دروازے پر سائیکل کی گھنٹی بجی اور بکھر گئے بچپن کے سپنے۔!!

دروازہ کھلا۔

"کہاں گئے تھے اتنی کڑی دھوپ میں۔!!!

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

عظیم اللہ ہاشمی
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
دھیمے سُروں کی شاعری (شہریار کی شاعری کا تفصیلی مطالعہ۔ حصّہ اوّل ) – ڈاکٹر صفدر امام قادری

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

1 comment

انجم قدوائی جون 17, 2022 - 5:42 شام

بہت شان دار افسانہ لکھا ہے گاؤں کی منظر نگاری کمال کی ہے بس پیپل کی پتیا ں چھوٹی نہیں بلکہ اچھی خاصی بڑی ہوتی ہیں ۔

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں