Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

اشجار ببولوں کے – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی

by adbimiras ستمبر 15, 2021
by adbimiras ستمبر 15, 2021 0 comment

خا نقاہ کی مجلس بر خواست ہونے کے تھوڑی دیر بعد حبیب پور گاؤں کی فضا میں دھیرے دھیرے آگ سلگنے لگی ! گاؤں میں سات ناریل ، آٹھ پلاس اورچھ زیتون کے پیڑ…….!پلاس کی بغل میں مو لیسری اور اِس کے پاس ہی پنگھٹ !پنگھٹ پر ایک بڑا سا پتھر،پتھر کے سینے میں ہزاروں منجمد داستانیں۔ !!اِن میں سے ایک داستان بی بی جی کی جن کی اکلو تی بیٹی مہرن النسا نے باپ کی بے وقت مو ت کے بعد رشتے کے چر خے پر عمر کے کچے دھاگے کو کا تتے کا  تتے عا جز آکر ایک دن خودکشی کر لی ۔

بٹوارہ سے پہلے ہولی کے مو سم میں اُس گاؤں کے نو عمر لڑکے بالے اپنے مسلمان بھائیوں کے گھر جا تے ، اُن کو گُلال لگا تے ، اُن کی معصوم بچیوں کو رنگوں سے شرابور کر تے اور جب اُن پر پردہ واجب ہو جا تا تو یہ لڑکے اِن مسلم کنواری بہنوں کے دوپٹے کو ادب کے ساتھ اندر سے منگا تے ، پردے کے پیچھے سے کورے ململ کا دوپٹہ با ہر بھیجا جا تا اور گا ؤں کے نو عمر بالے اِس دوپٹے پر پچکاری سے گلابی رنگ کے پھوہار کو ڈال کر گھر کے اندر بھیجوا دیتے لیکن نہ جانے کیسی آندھی آ ئی کہ گنبد کے سارے کبو تر ہی اُڑ گئے…..!!

اِس بدلے مو سم میں جب تناور پیپل کی شا خوں پر بسیرا کر نے والے تمام پرندے ہجرت کر گئے تو گاؤں کی پگڈیوں پر کتے لوٹنے لگے۔ ایک اُداس صبح کو دروازے پر اُگے صنو بر کی پتلی ٹہنیوں پر کبو تروں کے سردار نے بلبل سے کہا۔

’’چلو ہم سب بھی یہا ں سے ہجرت کر جائیں۔‘‘

ٍٍ          بُلبل نے تیور بدل کر کہا۔

’’کیسی ہجرت ۔!! ساراجیون کیا مہاجر بن کر رہنا ہے ۔؟‘‘

یہ سُن کر بی جی نے بھی اپنا فیصلہ ترک کر دیا۔ شام ڈوبنے کے کگار پر پہنچی اور اُفق کی سر خی گہرانے لگی ۔ طیور اپنے اپنے گھونسلے میں واپس آگئے۔ بی بی جی نے آسمان کو غور سے دیکھا۔ اُن کو یاد آئی وہ ڈراؤنی رات جب حویلی کے سا منے جھیل کا گلابی کنول نیلا ہو گیا۔ اُنہوں نے سوچا۔

’’اگر بھری برسات کی اندھیری رات میں بجلی نہیں کڑ کتی تو اژدہے نے اُس کے پورے وجود کو نگل لیا ہو تا اوراُ س دم مجھے سورہ یو نس بھی یاد نہیں تھی………!‘‘

ویران حویلی میں ہر دن بی بی جی یادِ ما ضی کی شمع روشن کر کے اُس کے اُجالوں میں پہروں سو چتی رہتی ۔ ایسے میں کبھی کبھی سا ری رات کٹ جا تی ۔ جب طیور کی چہچہا ہٹ ایک نئی صبح کی نوید دیتی اُس وقت بی بی جی یادوں کی قندیل کو بجھا تی لیکن رات کا خمار آنکھوں کے دریچوں سے با ہر جھانکتا رہتا ۔ بی بی جی کی حالت دیپ چند سے دیکھی نہیں گئی ۔ ایک چلچلا تی دو پہر کو املتاس کی چھائوں میں دیپ چند نے کہا ۔

’’بی بی جی۔ !تم بھی یہاں سے ہجرت کر جا ئو ۔ زما نے کا کوئی ٹھیک نہیں ہے ۔ یہاں تو اپنے بدل جا تے ہیں ۔ غیر تو غیر ہو تا ہے۔ ! ‘‘

بی بی جی نے اُداس لہجے میں کہا ۔

’’جاگیر کی نیلا می کے بعد میرے پاس بچا ہی کیا ہے دیپ چند جس کے لیے میں ہجرت کروں…….؟رہی بات سانسوں کا سلسلہ منقطع نہ ہو تویہ دل کی با ت ہے اِسے دل پہ چھوڑ یئے…….!!‘‘

بی بی جی کو اب بھی یاد ہے وہ زما نہ جب گا ئوں کے مسلمانوں نے اپنی راہ بدلی۔ اُس وقت خانقاہ کی چھت پر پرورش پانے والے کبوتر وں کا غول بھی فضا بدلنے سے تین دن قبل پر واز کر گیا ۔ خا لی ڈربوں کے کھلے پٹ ، اُس کے اندر بکھرے خشک دانے ، منہ کے بل گرے پانی کے پیالے ایک عجیب داستان سنا تے …….!!!جب بر سوں بیت گئے اور یہاں لو ٹ کر کو ئی نہیں آیا تو گا ئوں میں آہستہ آہستہ بند کمروں کے تا لے ٹوٹنے لگے ۔ اِس پُر سوزما حول میں حویلی کی چو کھٹ پر جب بی بی جی کھڑی ہو تی اُس وقت اُن کی نگا ہوں میں وہ منظر رقص کر نے لگتا جب ہتھیاروں سے لیس ایک بھیڑنمو دار ہو ئی اور رفتہ رفتہ خانقاہ کی طرف بڑھنے لگی۔ دیپ چند نے صورت ِحال کو بھانپ لیا ۔ کھڑکی کے پٹ کو بند کر کے بر آمدے میں آیا اور ہا تھ جو ڑ کر بھیڑ سے کہا ۔

’’ایسا پاپ مت کرو میرے بھا ئی کہ ہم سب جیتے جی مر جا ئیں ……..!!‘‘

اوربھیڑ کا ئی کی طرح چھٹ گئی۔ دیپ چند نے جھا ڑو اُٹھایا ۔ مہینوں کے گردو غبار سے خانقاہ کو صاف کیا ۔ کنو یں سے پانی نکال کر فرش کی دُھلا ئی کی ۔ کبو تروں کے ٹو ٹے ہو ئے پنکھ سے خانقاہ کے درو دیوار پر عرق گلاب کا چھڑ کائو کیا اور من ہی من بُدبُدا تا رہا۔

’’مسلمان بھائی جا تے وقت پیتل کا گلاب پاش، اگردانی اور گلدان تک اپنے ساتھ لیتے گئے ……!!‘‘

اِس پُر آشوب دور میں دیپ چند کے لیے خانقاہ کی نگہبانی کو چہَ کو فہ میں سبز ہلالی پر چم لہرانے کے مترادف تھا۔ اُس کے اپنے بیگا نے سبھوں نے منہ مو ڑ لیا لیکن خانقاہ کے روشن دان میں چراغ جلتا رہا…….!!جب حالات بدلے تو ہجرت کے پرندوں کی واپسی حبیب پور گاؤں کی طرف ہو ئی ۔ کچھ دن گذرنے کے بعد جب اُن کی جڑ مٹی پکڑ لی تو زندگی کی شا خوں پر ہر یا لی لوٹ آئی اور رفتہ رفتہ خانقاہ آباد ہو نے لگی ۔ ایک دن خانقاہ کی مجلس میں یہ سوال اُٹھا کہ خانقاہ کا نگہبان دیپ چند کیسے ہو سکتا ہے ……..؟جب چہ میگوئیاں بڑھنے لگیں اور اِس کی با ز گشت سے گا ئوں کے در ودیوار ہلنے لگے تو دیپ چند نے حویلی کا کواڑ کھٹکھٹا یا اور دست بستہ بی بی جی سے کہا ۔ (یہ بھی پڑھیں جنازہ گھر –  ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی  )

’’بی بی جی ہر روز اِس گا ئوں میں مہوا کے نیچے پھولوں کی خوشبو، بچوں کی مسکان چڑیوں کی چہچہا ہٹ ، کہکشاں کی پُر نور راتیں اور رات کے دامن میں بر ستی چاندنی ہم سے ایک اپیل کر تی ہیں ۔ میں نہیں چا ہتاہوں کہ اِس اپیل کو ٹھکراؤں۔‘‘

بی بی جی نے کہا ۔

’’دیپ چند تم کہنا کیا چا ہتے ہو…….؟‘‘

’’یہی کہ اب ہما رے مسلمان بھا ئی گاؤں میں واپس آگئے ہیں ۔ اِس لیے خانقاہ کی نگہبانی اُن کو سونپ دی جا ئے۔ !‘‘

دیپ چندکی با تیں سن کر بی بی جی کچھ دیر خا موش رہی۔ اِس خاموشی کے دوران آواز کی ایک باز گشت سما عت سے ٹکرائی ۔

’’دیکھولالہ امر ناتھ تم بی بی جی کے ۱۰۰بیگھ زمین پر قا بض ہو گئے ہو اور بی بی جی نے کچھ بھی نہیں کہا ۔ صرف اِس لیے کہ بی بی جی کے دن ساز گار نہیں ہیں ورنہ تم جیسے لوگ اسی گا ئوں میں اُن کی جو تیاں سر پر اُٹھا ئے پھر تے تھے۔ خبردار تم نے بی بی جی کی عصمت کی زمین پر ایک انچ بھی قدم آگے بڑھا نے کی جرات کی تو مجھ سے بُرا کو ئی نہیں ہو گا ……..!!‘‘اتنے میں بجلی کڑ کی اور لا لہ امر نا تھ حویلی کے عقبی دروازے سے سر جھکا کر واپس چلا گیا ۔ ذہن کے پر دے سے جب اژدہا چلا گیا تو حواس کو قا بو میں کر تے ہو ئے بی بی جی نے کہا۔ دیپ چند حویلی کی نیلامی کے بعد مہرالنسا کے والد پر جب دل کا جان لیوا دورہ پڑا اُس رات مجھے احساس ہوا کہ اہل میت کے لیے وہ رات کتنی بھا ری ہو تی ہے جب چراغ جلا نے کے لیے گھر میں تیل نہ ہو۔ تم تو گواہ ہو کہ اُن کی بے وقت مو ت کے بعد میری جن انگلیوں میں کبھی ہیرے کے انگشتان تھے اُن سے کھلیانوں میں  دا نے چن کر اپنے پیٹ کی آگ بجھا ئی۔ جن ہا تھوں نے زکوٰۃ بانٹے وہ خیرات لینے کے لیے اُٹھنے لگے ۔جن جسموں نے مشِک عنبر اور عرق گلاب سے غسل کیئے وہ کھلیانوں میں بو سیدہ پسینے سے شرابور ہو گئے ۔ وقت کے اِن ستم ظریف لمحوں نے اِس حویلی کے آن بان اور شان کو را ئی کے دا نے کی طرح بکھیر کر رکھ دیئے اور ما لکن نو کرا نی بن گئی لیکن کسمپرسی کے اِن دنوں میں میں نے ہمیشہ رابعہ بصری کی متا ع حیات ایک ٹو ٹا بر تن ، ایک پھٹی دری اور سر ہا نے کے لیے ایک اینٹ کی یاد کو زندہ رکھا۔ تقسیم سے اُٹھے بگولوں کے گھنگھور سا ئے میں پنپتے جا ں گسل لمحے میری زندگی کے  شب و روز میں شام غریباں بن گئے لیکن بی بی جی نے زندگی کے ستم ظریف لمحوں کے سا منے حو صلے کا سپر نہیں رکھا اور اپنے پر کھوں کی مٹی سے جڑ نہیں اُکھڑ نے دی ۔ صرف اِس ا ُمید پر کہ رات کی تا ریکی سے ہی صبح نو کی نو ید آتی ہے۔ !ہجرت کے یہ پرندے آئے ہیں ، ٹھیک ہے ۔ ہم اُن کا استقبال کر تے ہیں لیکن اِن کا کیا ٹھکا نا ، آج ہیں کل پھر کہیں ہجرت کر جا ئیں گے….. !!میں اُس سیا ہ رات کی داستان کوکیسے بھول جا ئوں دیپ چند جب را ت کی تا ریکی میں پنگھٹ کے پتھر پر نول کشور نے تم سے کہا تھا۔

’’دیپ چند خانقاہ کے در وا زے پر اللہ رکھا لکھا ہوا ہے ۔ چلو اِس کو کھینچ تان کر ’’اوم‘‘ بنا دیاجا ئے اب یہاں کو ن آنے والا ہے …….! ‘‘

اور تم نے نرم لہجے میں کہا تھا نول کشور یہ پاپ ہم سے نہیں ہو گا ۔۔!!میں نے اسی رات کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ میرے اسلاف کی اما نت کا نگہبان تم سے بہتر اور کو ئی دوسرا نہیں ہو گا دیپ چند ……..!!  کو ئی دوسرا نہیں ہو گا …….!! لیکن بی بی جی میں ایک ہندو ہو ں ……..!! یہ سن کر بی بی جی حویلی کے اندر گئی ۔ایک بو سیدہ گٹھری سے سفید ململ کا دوپٹہ نکا لا اور حویلی کے تا ریک آنگن میں لہرا کر دیپ چند کے قدموں میں ڈال دیا ، جس کے دا من میں منجمد گلا بی پھوہار کے قطرے ستا روں کی طرح جھلملا اُٹھے اور دیپ چند خا موش ہو گیا ………!

دوسرے دن بی بی جی کا فیصلہ خا نقاہ کی مجلس میں سنا یا گیا ۔ مجلس میں شا مل لو گوں نے یہی کہا کہ ارے یہ بڑھیا تو دیوانی ہو گئی ہے ۔ اِس کا فیصلہ ما ننے کے لیے ہم مجبور نہیں ہیں اور مجلس بر خا ست ہوگئی۔!!!

٭٭٭

روزنامہ اخبارمشرق‘گلدستہ ایوارڈ یافتہ ‘   ۲۰۱۱

 

  ہولڈنگ نمبر1-A،بی ایل نمبر 23،

کیلا بگان ،جگتدل ،

نارتھ 24 پرگنہ(مغربی بنگال)،پن کوڈ: ۷۴۳۱۲۵

                                                  ای میل:mail.com ahashmi3012@g

 

Home Page

 

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
کتب بینی اور مطالعہ سے رغبت – زين ہاشمي ندوي
اگلی پوسٹ
اردو قصائد میں ہندوستانی ثقافت کی شاندار عکاسی ملتی ہے: پروفیسر شیخ عقیل احمد

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں