پیارے ساتھیوں ، اک بات بتاؤں
پتہ ہے تم کو ، آج ہے کیا
کون سی یہ ،تاریخ ہے آئ
کیسی خو شیاں ، ملک پہ چھائی
اس دن سے یہ ، آغاز ہوا ہے
عوام کا ملک پر ، راج ہوا ہے
ہندوستانی اس ، دن کو مانتے ہیں
یوم جمہوریت کے ، نام سے جانتے ہیں
یوم جمہوریت کی ، یہ ہے شان
کہ لاگو ہوا ، آئنہ ہندوستان
جہاں میں ہماری ، پہچان ہے یہ
ہمارے ملک کی ، شان ہے یہ
لال قلعے کو سجایا گیا ہے
ترنگے کو فہرایا گیا ہے
پریڈ کی دیکھو ، سیدھی قطاریں
بہھاتے ہیں سب کو ، اس کے نظارے
سب لوگوں کی ، یہی پکار ہے
کہ یوم جمہوریت ،قومی تہوار ہے….
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |