Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      چنار بک فیسٹول نہایت مختصر وقت میں علم،…

      جولائی 18, 2026

      خبر نامہ

      ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو شاہ ولی اللہ  ایوارڈ سے…

      جولائی 2, 2026

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خصوصی مضامین

      حاجی شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی: حیات اور ادبی…

      جولائی 18, 2026

      خصوصی مضامین

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      چنار بک فیسٹول نہایت مختصر وقت میں علم،…

      جولائی 18, 2026

      متفرقات

      حاجی شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی: حیات اور ادبی…

      جولائی 18, 2026

      متفرقات

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      متفرقات

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      چنار بک فیسٹول نہایت مختصر وقت میں علم،…

      جولائی 18, 2026

      خبر نامہ

      ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو شاہ ولی اللہ  ایوارڈ سے…

      جولائی 2, 2026

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خصوصی مضامین

      حاجی شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی: حیات اور ادبی…

      جولائی 18, 2026

      خصوصی مضامین

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      چنار بک فیسٹول نہایت مختصر وقت میں علم،…

      جولائی 18, 2026

      متفرقات

      حاجی شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی: حیات اور ادبی…

      جولائی 18, 2026

      متفرقات

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      متفرقات

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

راکھ – ساجد رشید

by adbimiras جون 6, 2021
by adbimiras جون 6, 2021 0 comment

مہلک بیماری اور سفاک موت مل کر بھی شمع کے چہرے کی کشش کو ختم نہیں کرسکے… جمال نے فرش پر رکھی بیوی کی لاش کو دیکھتے ہوئے سوچا۔ شمع کا مردہ جسم سفید چادر سے ڈھکا ہوا تھا، صرف چہرہ کھلا تھا ۔

شمع کی گھنی سیاہ پلکیں جھکی ہوئی تھیں اور وہ یک ٹک اس کے سرخ و سفید چہرے کو دیکھ رہا تھا۔شمع نے پیالی اٹھاکر کوفی کا ایک گھونٹ لیا لیکن اس کی پلکیں بدستور جھکی رہیں۔

’’تم نے میری بات کا جواب نہیں دیا ۔ ‘‘ وہ میز پر تھوڑا جھک گیا ۔ ’’میں بہت سیریسلی کہہ رہا ہوں میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔‘‘

جمال نے شمع سے کل بھی یہی بات کہی تھی، لیکن شمع نے کوئی جواب نہیں دیا تھا صرف جھرجھری لے کررہ گئی تھی ۔ جمال کی اس خواہش کو سن کروہ خوفزدہ ہوگئی تھی ۔ اُسے شادی کے اُس تصور ہی سے بخار سا ہوجاتا تھا جسے ساری دنیا کی عورتیں تحفظ سمجھتی ہیں۔ بابا کو اگر پتہ چل گیا کہ میںایک مسلمان لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو …سوچ کر ہی وہ کانپ جاتی تھی ۔

جمال سے اس کی ملاقات دو برس قبل فوٹو گرافی کے ایک ایکزی بیشن میں ہوئی تھی ، جسے تین امیچر فوٹوگرافرز نے مل کر ترتیب دیا تھا ۔ شمع کو ایک تصویر بے حد پسند آئی تھی جس کا عنوان تھا ’’زندگی‘‘جس میں ایک سی گل کو سمندر کی بپھری موجوں سے کچھ اوپر پرواز کرتے دکھایا گیا تھا ۔

شمع نے جب ایکزی بیشن کے ناظم سے اس فوٹوگرافر کے بارے میں پوچھا تو اس نے باریک فریم کا چشمہ لگائے ایک سانولے سے نوجوان کی طرف اشارہ کیا تھا’’جمال احمد‘‘…اُس نے ایک ڈھیلی ڈھالی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی ۔ وہ ایک عورت سے ہنس ہنس کر باتیں کررہا تھا ۔ جمال کو ایک عمدہ تصویر پر مبارکباد دینے کا خیال ترک کرکے وہ جب گیلری کی سیڑھیاں اترنے لگی تب اُس نے سوچا کہ یہ فنکار کی ناقدری ہوگی۔ وہ لوٹ کر ایکزی بیشن ہال میں آگئی تھی اور اس عورت کے جانے کا انتظار کرنے لگی تھی جو اپنی سوتی ساری سلیولیس بلاوز اور ہینڈلوم کے جھولے کی وجہ سے کوئی آرٹ کرٹیک معلوم ہورہی تھی ۔ اس عورت کے چلے جانے کے بعد شمع نے جمال کے قریب جاکر اپنا تعارف کراتے ہوئے تصویر کی تعریف کی اور دوران گفتگو اُس نے بتادیا تھا کہ وہ جے جے اسکول آف آرٹس میں انسٹرکٹر ہے اور ملازمت کا یہ اس کا پہلا سال ہے ۔ دوسرے روز جمال نے جے جے اسکول میں جاکر شمع کو وہی تصویر تحفے میں پیش کردی تھی ۔ دونوں کی رسمی ملاقاتیں دوستی میں اور دوستی جلدی ہی محبت میں بدل گئی تھی ۔

’’جمال اگر بتیاں کہاں ہیں؟‘‘ جمال نے گردن گھما کر دیکھا اس کا فوٹوگرافر دوست منوج اُس سے مخاطب تھا ۔ جمال نے وال کیبینٹ کھول کر اگر بتی کا پیکٹ نکال کر منوج کو دیا ۔ منوج نے اگر بتیاں شیشے کے ایک گلاس میں ڈال کر شمع کے سرہانے سلگا کر رکھ دیں۔ دھواں دھیرے دھیرے بل کھاتا ہوا فضا میں ایسے تحلیل ہونے لگا جیسے کمرے کے بوجھل ماحول سے وہ بھی افسردہ ہو۔منوج نے جمال کے قریب آکر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا ۔ ’’کیا تم نے اپنے ڈیڈی کو خبر کردی ہے ؟‘‘

جمال نے اثبات میں سرہلایا ۔ ’’اور شمع کے بابا کو ؟‘‘

جمال نے سرجھکا دیا ۔ شمع کے بابا کو اس نے دادر ہندو کالونی میں خود جاکر خبردی تھی انہوں نے شمع کی موت کی خبر ایک سنگین خاموشی کے ساتھ سنی تھی اور اس کے گھر سے باہر نکلتے ہی دروازہ بند کردیا تھا ۔

’’شمع اور میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ‘‘ جمال کے اس جملے پر شمع کے بابا کا چہرہ ایک دم سے سُرخ ہوگیا تھا۔ اُنھوں نے اپنے جنئیو میں انگوٹھا ڈال کر اسے دوبار اوپر نیچے کیا اور پھر موٹے چشمے کے پیچھے سے اسے گھورتے ہوئے بولے تھے ۔ ’’تم جانتے ہو ہم لوگ پونیری برہمن ہیں میرے پتاجی پونے میں اس عمر میں بھی جنم لگن اور مرتیو کی رسمیں کرتے ہیں ۔ اور تم ایک مانساہاری مسلمان!‘‘ جمال اس سوال کے لیے پہلے ہی سے تیار تھا اس نے فوراً کہا ’’میں دھرم بدل لوں گا ۔‘‘ جمال کے اس جواب نے کچن میں ماں کے ساتھ چھپ کر دونوں کی باتیں سن رہی شمع کے دل کے بوجھ کو کم کردیا تھا ۔

’’کوئی بھی غیر ہندو، ہندو نہیں بن سکتا ۔‘‘ بابا اُٹھ کھڑے ہوئے اور اُن کی انگلیاں جینئو میں تیزی سے اوپر نیچے ہونے لگیں۔

’’اور اگر میں آریہ سماجی طریقے سے ہندو بن جاؤں کیا تب بھی آپ مجھے سویکار نہیں کریں گے؟‘‘

’’نہیں ۔ کبھی نہیں ۔‘‘ بابا نے سخت لہجے میں جواب دیا ۔’’کون کس دھرم میں پیدا ہوگا یہ ایشور کی اِچھّا سے ہوتا ہے انسان کی مرضی سے نہیں سمجھے۔‘‘

’’تب تو میرے مسلمان ہونے میں بھی میری مرضی کا نہیں بھگوان کی اِچھّا کا دخل ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔‘‘ جمال نے ٹھہرٹھہر کر اپنی دلیل رکھی۔

’’میں تم سےبحث نہیں کرنا چاہتا۔‘‘ اُن کا لہجہ دُرشت ہوگیا تھا۔

دو ران گفتگو شمع کی ماں نے جمال کے لیے اپنی چھوٹی بیٹی کے ہاتھ سے جب اسٹیل کے گلاس میں پانی بھجوایا تو بابا نے بڑی ملائمت سے لڑکی سے کہا ۔’’شیشے کے گلاس میں پانی لاؤ‘‘۔ جمال پانی پئے بغیر ہی اٹھ کر چلا آیا تھا ۔ دوسرے روز جمال کو شمع نے بتایا کہ اس کے چلے جانے کے بعد اسے پہلی بار پتہ چلا کہ بابا مسلمانوں کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔’’ وہ کہہ رہے تھے میری بیٹی اگر کسی مہار(چمار) کے ساتھ بھی بھاگ جائے تو مجھے اتنا دکھ نہیں ہوگا جتنا ایک ملیچھ کے ساتھ شادی کرنے سے ہوگا ۔ ‘‘ کہتے ہوئے شمع روپڑی تھی ۔ ’’میں تمہیں نہیں کھونا چاہتی تھی جمی ۔ ‘‘ہچکیوں سے اس کے کندھے ہلنے لگے تھے ۔(یہ بھی پڑھیں لِو اِن ریلیشن سے پرے – ڈاکٹر پرویز شہریار(

اسی روز جمال نے اپنی والدہ کو شمع کے بارے میں بتادیا تھا ۔ وہ کچھ دیر تک تو خاموشی سے اپنے جوان بیٹے کے اتنے بڑے ارادے پر غور کرتی رہیں پھر کہا ۔ ’’اگر وہ مسلمان ہوجاتی ہے تو میرے خیال میں تمہارے ابو کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ ‘‘جمال دس بارہ دنوں تک شمع سے روز ہی ملتا رہا لیکن مذہب تبدیل کرنے کی تجویز اس کے سامنے رکھنے کی ہمت وہ اپنے میں مجتمع نہیں کرپارہا تھا ۔ ایک روز جہانگیر آرٹ گیلری کے سماور ریسٹورنٹ میں جمال نے شمع سے اسنیکس کے لیے پوچھا تو اس نے یادلایا کہ آج اس کا منگل وار کا برت ہے وہ صرف لیمو پانی لے گی… جمال نے کوفی ختم کرلی لیکن وہ اپنا منشا بیان نہ کرسکا ۔ شمع نے ٹھنڈے لیمو پانی کے گلاس پر ابھر آنے والے ابخرات کی بوندوں کو انگلی سے پھیلاتے ہوئے کہا ۔’’میرے بابا تمہارے ہندو ہوجانے کے بعد بھی تمہیں سویکار کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو میں نے بھی فیصلہ کرلیا ہے ۔‘‘ کہہ کر اُس نے کچھ توقف کیا اور پھر فیصلہ کُن انداز میں کہا،’’ میں ہی مسلمان ہوجاتی ہوں۔‘‘

وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ شمع اتنا بڑا فیصلہ اتنی جلدی کرلے گی ۔ اُس نے غورسے شمع کے چہرے کو دیکھا۔ جذبات سے لرزاں چہرے پراُس کی آنکھیں لبالب بھر آئی تھیں…

شمع نے ایک روز خاموشی سے بدن کے کپڑوں کے ساتھ گھر اور مذہب دونوں چھوڑدیا ۔ جامع مسجد میں کلمہ پڑھ کر وہ شما کلکرنی سے شمع جمال ہوگئی۔ مسجد ہی میں جمال اور شمع کا نکاح ہوا تھا ۔ نکاح میں شمع کی طرف سے صرف منوج ہی شریک ہوا تھاجب کہ جمال کے گھر کے تقریباً سارے ہی لوگ موجود تھے۔

جمال کی بڑی بہن نے کمرے میں شمع کے مردہ جسم کو دیکھتے ہی ایک دبی دبی چیخ ماری اور جمال سے لپٹ کر رونے لگیں ۔ جمال کی آنکھیں خشک تھیں اسے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے سینے میں گاڑھا دھواں بھر گیا ہو۔

’’یہ کیسے ہوگیا جمال….‘‘وہ روتی جاتی تھیں اور کہتیں جاتی تھیں ۔

’’خدا کو یہی منظور تھا باجی…. ‘‘ (یہ بھی پڑھیں کھائی- بیگ احساس )

بڑی بہن نے دوپٹے سے آنکھیں خشک کرتے ہوئے اپنی والدہ اور والد کے بابت دریافت کیا کہ وہ اب تک کیوں نہیں پہنچے ؟ پھر اس نے مراٹھی ترجمہ والے قرآن کو کپ بورڈ سے اتارا اور شمع کے قریب بیٹھ کر دھیمی آواز میں تلاوت کرنے لگی ۔ شمع عربی تو نہیں پڑھ سکی تھی البتہ وہ کبھی کبھار قرآن کا مراٹھی ترجمہ ضرور پڑھ لیا کرتی تھی ۔

جمال کو اس درمیان لِنٹاس ایڈور ٹائز نگ ایجنسی میں سینئر فوٹو گرافرکا جاب مل گیاتھا۔ایجنسی نے ہی اسے بوریولی میں سنگل روم کا ایک فلیٹ بھی الاٹ کر دیا تھا ۔جو میاں بیوی کے لئے کافی تھا وہ اس فلیٹ میں شمع کے ساتھ منتقل ہو گیا تھا ،لیکن ہفتے کے روز دونوںمحمد علی روڑ پر واقع جمال کے والد کے مکان پر ضرور جا تے تھے ۔شمع نے ایک روز سوچا کہ اتنا عرصہ گزر چکا ہے بابا نہ سہی آئی (ماں ) نے تو اس کی غلطی کو معاف کر دیا ہو گا وہ جمال کو بتائے بغیر اسکول سے فارغ ہو کر دادر ہندو کالونی پہنچ گئی۔ وہ دروازے پر کھڑی بیل بجاتی رہی لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا شاید آئی ہول سے اسے دیکھ لینے کے بعد ایسا کیا گیا تھا ۔اس کے بعد پھر کبھی اس نے ماں کی دہلیز پر قدم نہیں رکھا تھا۔

شمع نے خود کو جمال کے گھر کی تہذیب کے مطابق ڈھالنے کی پوری کوشش کی تھی ۔رمضان کے روزے اس نے پہلی بار رکھے منگل وار کے برت کا معمول برقرار رہا ۔جمال جب تک گھر نہیں آجاتا وہ کھانا نہیں کھاتی ۔اس نے یہ عادت اپنی آئی سے پائی تھی آئی کہا کرتی تھی ،پتی پرمیشور ہوتا ہے اس سے پہلے کھانا کھانا نہیں چاہئیے جمال نے اسے کئی بار سمجھایا کہ ان کہ یہاں اس قسم کی کوئی تہذیب نہیں ہے اسے وقت پررکھا لینا چاہئیے لیکن وہ ہمیشہ ہنس کر ٹال جاتی ۔لوگ کہتے ہیں کہ محبوبہ جب بیوی بنتی ہے تو اس میں پہلے جیسی کشش نہیں رہ جاتی ہے لیکن شادی کے بعد دونوں کی محبت میں نہ صرف شدت آگئی تھی بلکہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتے تھے ۔

کمرے میں شمع کے بے جان جسم کے قریب ہی باجی اور کچھ دوسری رشتے دار عورتیں اور بچیاں قرآن کی تلاوت کر رہی تھیں ۔ابواور امی بھی پہنچ گئے تھے ۔امی تو شاید راستے بھر روتی رہی تھیں ان کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں انہوں نے آتے ہی جمال کو سینے سے لگاکر بھینج لیا جیسے وہ اس کے سینے کا سارا درد اپنے کلیجے میں اتار لینا چاہتی ہوں ۔تب بھی اس کی آنکھیں خشک رہیں ۔ (یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ – ڈاکٹر یوسف رامپوری)

’’بیٹے غسالہ کو میں نے خبر کر دی ہے وہ بس آتی ہی ہو گی۔‘‘انہوں نے اپنی آنکھیں پونچتے ہوئے کہا ۔ابو دروازے کے قریب سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کے درمیان اپنی بہو کی ملنساری اور سگھڑپن کی تعریفیں کر رہے تھے ۔’’رمضان کے مہینے میں بہو نے سارے روزے رکھے اور پانچوں وقت نماز ادا کی کوئی کہہ ہی نہیں سکتا تھا کہ وہ غیر قوم سے آئی ہے ۔‘‘میت میں آنے والے بھی مرحومہ کی انہیں صفات پر تعریفی کلمات ادا کر رہے تھے ۔

گزشتہ ایک مہینے سے شمع کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی ڈاکٹر نے یرقان تشخیص کیا تھا اور یہ بھی تنبیہہ کردی تھی کہ بیماری کے سنگین نتائج بھی نکل سکتے ہیں کیوں کہ شمع حاملہ تھی ۔جمال نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی یہ بیماری اتنی خطرناک ثابت ہو گی ورنہ وہ دفتر سے چھٹی لے کر خود ہی اس کی نگہداشت کرتا ۔یہی سبب تھا کہ اس نے بیماری کے دنوں میں بھی شمع کو منگل وار کابرت رکھنے سے نہیں روکا ۔دو تین روز قبل شمع کو دن میں چار پانچ قے ہوئی تو وہ روہانسی ہو گئی اس نے جمال سے کہا ’’دیوالی میں اپنے بابا اور آئی کا آشیر واد لینے نہیں گئی تھی نا شاید اس کا پاپ ہے ۔’’جمال نے اس بات پر اسے محبت بھری ڈانٹ پلائی تھی کہ وہ پڑھی لکھی ہو کر اس طرح کے وہم رکھتی ہے اس نے کہا تھا ’’وہم ہے یا حقیقت میں نہیں جانتی لیکن پنر جنم میں میرا وشواش ضرور ہے میری اوپر والے سے یہی پراتھنا ہے کہ دوسرے جنم میں بھی وہ مجھے تمہاری ہی پتنی بنائے ۔’’اس جملے پر جمال نے بے اختیار اس کی زرد پیشانی کوچوم لیا تھا ۔

کل رات چانک ہی شمع کی طبیعت بگڑ گئی ڈاکٹر کو بلوایا گیا ۔ڈاکٹر نے دوائیں اور انجیکشن دے کر اس خدشے کا اظہار ضرور کر دیا تھا کہ یرقان اٖپنے آخری اسٹیج پر ہے اس لئے شمع کو کل سویرے ہی کسی اچھے اسپتال میں داخل کروانا بہت ضروری ہے ۔جمال نے آنکھوں میں ہی ساری رات کاٹ دی ۔انجیکشن کی وجہ سے شمع گہری نیند ضرور سوئی لیکن صبح جاگنے کے بعد اس کی حالت پھر بگڑ گئی ۔شمع کی ایسی حالت دیکھ کر جمال بری طرح نروس ہو گیا تھا اس نے ڈاکٹر کو فون کیا لیکن ڈاکٹر کے آنے سے پہلے ہی شمع بجھ گئی تھی ۔

’’بیٹے تمام لوگ آچکے ہیں ۔غسالہ نے میت کو غسل بھی دے دیا ہے ۔’’ابو جمال کو قریب بلا کر بولے ’’تدفین کب کرنی ہے ۔مغرب بعد یا عشاء بعد؟‘‘

انہیں جواب دینے کے بجائے جمال شمع کی لاش کو دیکھنے لگا جسے غسل کے بعد کفن پہنا کر دیدار کے لئے رکھا گیا تھا ۔غسل کے بعدچہرہ اب اور نکھر آیا تھا ۔اسے لگا جیسے وہ اٹھ کر کہے گی ’’ارے مجھے جگایا کیوں نہیں ۔‘‘ اکثر چھٹی کے روز جمال پہلے اٹھ جاتا تو خود ہی چائے بنا کر پی لیتا ناشتہ شمع کے بیدار ہو نے پر دونوں ساتھ ہی میں کرتے تھے ۔شمع کو گہری نیند سے جگانے میں اسے اس لیے تکلّف ہوتا تھا کہ وہ ہفتے کے چھ روز بڑے سویرے اٹھ کر گھر کے کام کاج میں جٹ جاتی تھی جمال کو دفتر بھیجنے اور اسکول جانے کی تیاری میں اسے کافی وقت لگتا تھا اس لئے عام دنوں میں صبح سویرے اٹھنا اس کی مجبوری تھی ۔

’’مہرہ صاحب نے کہا ہے کہ ایجنسی کی طرف سے شمع کی ایک Obituary ٹائمز آف انڈیا میں دی جائے ۔‘‘

منوج نے ایک کاغذ اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا ۔

جمال نے کاغذپر نظر ڈالی ۔

شمع جمال

تاریخ پیدائش ۔۱۸؍اپریل بروز بدھ ۱۹۶۸ء

تاریخ وفات ۔۲جون بروز منگل ۱۹۹۵ء

جمال کی نظر تاریخ وفات پر ٹھہر گئی ۔اوہ آج منگل وار ہے ۔شمع کے برات کا دن !شمع نے اسے بتلایا تھا کہ ’’ میں نے جب ہوش سنبھالا ہے تب سےمنگل وار کا برت رکھ رہی ہوں ۔کبھی ناغہ نہیں کیا۔‘‘ اس نے بڑے فخر سے کہا تھا۔شمع کی آواز بازگشت دیر تک جمال کی سماعت میں جاری رہی ۔

’’جمال میاں تم نے بتایا نہیں تدفین کب ہوگی ؟‘‘ ابو جی نے دوبارہ اسے یاد دلایا ۔جمال نے نم آنکھوں سے شمع کی لاش کی طرف دیکھا سرہانے اگر بتیاں سلگ رہی تھیں ۔دھویں کی پتلی گاڑھی لکیریں فضا میں دھیرے دھیرے رینگ رہی تھیں اماں اور باجی کی تلاوت کی آواز ماحول کو مزید سوگوار بنا رہی تھی ۔

’’شمع کو قبرستان نہیں شمسان لے جانا ہے ۔‘‘

’’ہیں !!‘‘جمال کے اس جواب پر ابو بہت زور سے چونکے اور اُن کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا ۔چند ثانیوں تک وہ بیٹے کے چہرے کو دیکھتے رہے جو فرط جذبات سے لرز رہا تھا پھر انہوں نے شمع کی لاش کو غور سے دیکھا اور غصے سے لرزتی آواز میں پوچھا ’’کیا یہ مرحومہ کی اپنی خواہش تھی ۔‘‘

’’نہیں شمع کے اور میرے درمیان کبھی اس موضوع پر بات نہیں ہوئی اور پھر اتنی جلدی یہ سب ہو جائے گا ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا ۔‘‘

’’دیکھو میاں وہ مسلمان ہوچکی تھی اس نے کلمہ پڑھا تھا وہ…‘‘ابو دانتوں کو بھینج کر سخت لیکن دبی ہوئی آواز میں بولے ۔

’’شمع نے میرے مذہب سے متاثر ہو کر اپنا مذہب نہیں بدلا تھا۔ مجھے حاصل کرنے کے لیے اس نے مذہب تبدیل کرنے کی رسم ادا کی تھی ۔‘‘جمال نے شمع کے زرد چہرےکو دیکھتے ہوئے کہا۔

’’تم کہنا کیا چاہتے ہو؟‘’ ابو کی آواز غصے سے بلند ہو گئی کمرے اور راہداری میں موجود تمام لوگ چونک کر ان کی طرف دیکھنے لگے ۔

میں کہہ چکا ہوں جو مجھے کہنا ہے ۔میں اُس کی آتما کو سکون پہنچانا چاہتا ہوں ۔‘‘جمال نے سرجھکا کر مضبوط لہجے میں کہا۔ (یہ بھی پڑھیں یہ تنگ زمین- ترنم ریاض )

’’آتما!‘‘ ابّو نے دانتوں کو کچکچا کر کہا۔’’کیا مردہ جسم کو جلانے سے اس کی آتما کو سکون مل جائے گا؟‘‘ ان کا لہجہ اتنا ہی تیز اور تلخ تھا امی اور باجی کلام مجیدرحل پر بند کر کے باپ بیٹے کے قریب چلی آئیں ۔

’’ابو ذرا سوچیئے تو شمع نے میرے لیے مذہب بدل دیا تو میں اس کی آتما کو سکون پہنچانے کے لئے اتنا بھی نہیں کر سکتا ؟‘‘

امی اور باجی نے اسے خدا کا واسطہ دے دے کر سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کا ایک ہی جواب تھا ’’شمع کی آتما کوداہ سنسکار سے ہی سکون ملے گا ۔‘‘

اس جواب پر ابو اپنے غصے کو برداشت نہ کرسکے اور امی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچتے ہوئے سیڑھیوں سے دھم دھم کرتے ہوئے اتر گئے ۔باجی کچھ لمحوں تک اس کا منہ تکتی رہیں پھر شمع کے بے جان چہرے پر ایک نظر ڈال کر برقعہ پہنتے ہوئے وہ بھی چلی گئیں ۔ایک ایک کر کے سارے رشتے دار اور شناسا اپنی خشمگیں نگاہوں کی حدت کو کمرے میں چھوڑ کر چلے گئے ۔کمرے میں اب صرف اگر بتیوں کا دھواں تھا جو اذیت ناک خاموشی کے ساتھ پسٹ کر گریہ کر رہا تھا ۔

منوج کی دستک پر دروازہ کھلا۔سامنے شمع کے بابا کھڑے تھے ان کے پیچھے آئی منہ میں پلو دئیے ایسے کھڑی تھیں جیسے رو پڑیں گی۔ بجھے ہوئے چہرے اور دھندلی آنکھوں سے انہوں نے منوج کے پیچھے کھڑے جمال کو شاکی نظروں سے دیکھا ۔جمال نے پیتل کی ایک چھوٹی سی کلسی جس کے منہ پر سرخ کپڑا بندھا ہوا تھا ،بابا کی طرف بڑھاتہ ہوئے کہا ۔’’میں آپ کی بیٹی کو لوٹانے آیا ہوں۔‘‘

بابانے کلسی کی طرف کانپتے ہوئے ہاتھ بڑھایا ۔آئی دونوں ہاتھوں کو منہ پر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں اور جمال کی آنکھوں میں ٹھہرا ہوا آنسووں کا سیلاب بھی بہہ نکلا۔

 

ختم شد ـ ـ ـ ـ

افسانہ راکھساجد رشید
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ذاکر فیضی:  ”نئے حمام“ کا افسانہ نگار – ڈاکٹر اشرف لون
اگلی پوسٹ
چھُٹّی – محمد علیم اسماعیل

یہ بھی پڑھیں

مس مہوشں – وقار احمد

جون 27, 2026

 تنگ ہوتی زمین – غزالہ قمر اعجاز

جون 14, 2026

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (61)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (186)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (602)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (203)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (145)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,053)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (538)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (206)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (47)
    • طب (20)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (13)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (480)
  • گوشہ خواتین و اطفال (100)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,141)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (901)
    • خصوصی مضامین (128)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (229)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں