Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ناول شناسینصابی مواد

by adbimiras اگست 30, 2021
by adbimiras اگست 30, 2021 0 comment

"فردوس بریں ” کا مطالعہ –  محمد اکرام الحق ندوی

 

مولانا عبد الحلیم شرر (1860-1926) اردو کے مایہ ناز ادیب ، صف اول کے انشاپرداز ، عظیم ناول نگار اور تاریخی ناول کے بنیاد گزار ہیں ، مولانا نے اپنی پینسٹھ سالہ زندگی میں چھوٹی بڑی ایک سو دو کتابیں لکھیں ، لیکن جو شہرت و مقبولیت "فردوس بریں ” کو ملی وہ کسی کتاب کو نصیب نہ ہوسکی ۔

"فردوس بریں "ایک تاریخی ناول ہے ، اس میں فرقۂ باطنیہ کی تاریخ زوال بیان کی گئی ہے ، فرقۂ باطنیہ اسلامی عقائد ونظریات کا سخت دشمن ہے ، اس کی داغ بیل مامون الرشید کے زمانے میں میمون بن القداح ، حمدان بن قرمط اور عبداللہ بن میمون کے ہاتھوں پڑی ، پانچویں صدی ہجری میں حسن بن صباح  باطنیہ کا پرجوش داعی وعلم بردار تھا ، فردوس بریں کا تاریخی زمانہ ساتویں صدی ہجری کا نصف ثانی ہے ۔

فرقۂ باطنیہ کے لوگ مختلف تدبیروں سے سیدھے سادھے مسلمانوں کا اغوا کرتے اور برین واش کرکے باطنی عقائد ونظریات کے معتقد بناتے ، ان کے ترکش کا سب سے کارگر تیر "فردوس بریں "تھا ، اس ناول میں اسی "فردوس بریں "کے راز سربستہ سے پردہ اٹھایا گیا ہے ۔

ناول کی ابتدا حسین اور زمرد سے ہوتی ہے ، جو شہر آمل کے رہنے والے ہیں ، اور حج کے ارادے سے گھر سے نکلے ہیں ، آٹھ دن کی مسافت طے کرنے کے بعد  شام کے وقت نہر ورنجان پر پہنچتے ہیں، یہاں پہنچ کر زمرد قزوین کی راہ چھوڑ کر نہر کی اس طرف کا رخ کرتی ہے  جدھر پریوں کا نشیمن ہے ، حسین بار بار زمرد کو اس ارادہ سے روکتا ہے لیکن وہ نہیں مانتی اور اصرار کرتی ہےکہ  وہ اپنے بھائی موسی کی قبر پر فاتحہ خوانی کیے بغیر حج کو نہیں جا سکتی ، آخر کار حسین اپنی مہ جبیں ودلربا محبوبہ زمرد کے اصرار پر سپر ڈال دیتا ہے ۔ (یہ بھی پڑھیں حکیم الامت نقوش وتاثرات : ایک مطالعہ – محمد اکرام الحق ندوی )

0کچھ  دور چلنے کے بعد وہ دونوں اس وادی میں پہنچ جاتے ہیں جہاں موسی کی قبر ہے ،، موسی کے لیے دعاۓ مغفرت کرتے ہیں ، پھر سستانے کے لیے بیٹھتے ہیں ، اتنے میں ہی پریوں کا غول آتا ہے اور ان دونوں پر حملہ کردیتا ہے ، اس حملہ کی تاب نہ کر بے ہوش ہو جاتے ہیں ، صبح جب حسین کو ہوش آتا ہے ، وہ موسی کی قبر کے بغل زمرد کا نام بھی کندہ پاتا ہے ، مارے غم کے حسین  پھر بے ہوش ہوجاتا ہے ، ہوش آنے کے بعد وہ دل میں  ٹھان لیتا ہے کہ وہ  بھی اسی وادی میں زمرد کی قبر کے پاس تڑپ تڑپ جان دے دے گا  لیکن یہاں ٹلے گا نہیں ، وہ  زمرد کی قبر کا مجاور ہوکر وہیں بیٹھ رہتا ہے ، چھ ماہ بعد "ملأ اعلی "سے زمرد کا خط آتا ہے ، خط میں زمرد حسین کو وطن لوٹ جانے کو کہتی ہے ، لیکن حسین وفور جذبات میں اس خط کی پرواہ نہیں کرتا ، کچھ دنوں کے بعد دوسرا خط آتا ہے ، جس میں زمرد حسین کو  اپنے تک رسائی کی ترکیب بتاتی ہے ۔

حسین زمرد کی ہدایات کے مطابق اس وادی سے نکل کر کوہ جودی کی مغربی گھاٹی میں چلہ کھینچتا ہے ، یہاں چلہ کشی کے بعد دمشق کی راہ لیتا ہے ، وہاں حضرت یعقوب وحضرت  یوسف  علیہما السلام کے مزار  (حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہما السلام کے مزار کا دمشق میں ہونا تاریخی اعتبار سے ثابت نہیں ) کے تہ خانہ میں نفس کی اصلاح میں مشغول ہوتا ہے ، تہ خانہ سے باہر نکلتے حسین مجاوروں کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتا ہے ، ان دنوں  حاکم شہر  کے قتل اور باطنی فدائیوں کے حملوں سے شہر میں بھگڈر مچ جاتی ہے ، اس کا فائدہ اٹھا کر حسین شہر حلب بھاگ نکلتا ہے ۔

حلب پہنچ کر زمرد کی ہدایت کے مطابق شیخ علی وجودی سے ملاقات کرتاہے ، شیخ وجودی حسین کو اپنے حلقۂ ارادت میں داخل کرلیتا ہے ، اور سال بھر  اپنی خانقاہ میں رکھتا  ہے، اس مدت میں شیخ وجودی حسین کی  اچھی طرح برین واش کرکے باطنی افکار وخیالات  اس کے دماغ میں بھر دیتا  ہے  ، جب شیخ کو  کامل  یقین ہوجاتا ہے کہ حسین فدائی بن چکا ہے ، تب اسے فدائی خنجر دے کر امام نجم الدین نیشاپوری کے قتل پر مامور کرتا ہے ۔

امام نجم الدین نیشاپوری کے قتل کے بعد حسین کا قد باطنیوں میں بڑھ جاتا ہے ، اب اس ” کار عظیم ” کے بدلہ حسین کو "فردوس بریں ” کی سیر کرائی جاتی ہے ، فردوس بریں میں   وہ اپنی مینو نشیں، مہ جبیں ، نازنیں اور وفاکیش محبوبہ کی دید و ملاقات سے محظوظ ہوتا ہے ، یہاں رومان پرور ماحول میں خوب عشق ومحبت کی باتیں ہوتی ہیں ، طرب انگیز مناظر سے لطف اندوزی ہوتی ہے ، لیکن یہ مدت  بہت مختصر ہوتی ہے ، کچھ ہی دنوں حسین کو پھر سے عالم عناصر میں لوٹا دیا جاتاہے ۔

 

عالم عناصر میں آنے کے بعد حسین کو زمرد کا فراق برداشت نہیں ہوتا  ، وہ اپنے شیخ وجودی سے زمرد سے دوبارہ ملنے کی درخواست کرتا ہے ، شیخ اپنا سفارشی خط دے کر حسین کو قلعہ التمونت کے امام قائم قیامت کے پاس بھیج دیتا ہے ، حسین قلعہ پہنچ کر شیخ وجودی کا خط دکھا کر امام قائم قیامت رکن الدین خورشاہ کے دربار میں باریاب ہوتا ہے ، خورشاہ سے اپنا مدعا عرض کرتا ہے ، خورشاہ کہتا ہے کہ  دوبارہ ملاقات کے لیے  اور ریاضت درکار ہے ، حسین کہتا ہے اس نے امام نجم جیسی شخصیت کو قتل کیا ، اس لیے دوبارہ ملاقات کی اجازت دی جائے ، اس رد و کد میں امام قائم قیامت کو غصہ آجاتا ہے اور حسین کو قلعہ سے باہر نکلوا دیتا ہے ۔

 

راندۂ درگاہ ہونے کے بعد  حسین سخت مایوس ہوا اور اسی مایوسی کے  عالم میں زمرد کی قبر کا رخ کیا ہے اور  اسی وادی میں پہنچ گیا جہاں سے چلا تھا ، پھر یہاں حسین کو زمرد کے دو خط ملے ، ایک اس کے نام کا ، دوسرے  بلقان خاتون کے نام کا ،  وہ خط لے کر بلقان کے پاس گیا اور تنہائی میں زمرد کا خط اس کے حوالے کیا ، خط میں بلقان  کے باپ کے قاتل "دیدار ” تک پہنچنے کے تدبیر درج تھی ، اگلے ہی دن بلقان اپنے چچا زاد بھائی سے اجازت لے کر ایک بڑی فوج کے ساتھ زمرد کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑی ، تین دن کی مسافت کے بعد ایک ایسی جگہ پر پہنچی ، جہاں  جنگل تھا ، زمرد کی ہدایت کے مطابق بلقان اپنے ساتھ حسین اور پانچ تاتاری جانباز کو ساتھ لیا اور باقی فوج کو  یہیں رکنے کا حکم دیا ، بلقان اور اس کے ساتھی جنگل میں داخل ہوئے اور جھاڑیوں میں الجھتے ہوۓ "فردوس بریں ” کے دروازے پر پہنچ گیے ،  بلقان تین جانبازوں کو  دروازے پر چھوڑ اور حسین اور ایک جانباز کو ساتھ لیے "فردوس بریں "میں داخل ہوئی ، زمرد نے ان کا استقبال کیا ، اور فردوس بریں کے سارے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ، اگلی صبح ہلاکو خان بھی اپنی پوری فوج کے ساتھ بلقان کی مددکو  آگیا ، پلان کے مطابق تاتاری فوج پہلے سے ہی قلعہ التمونت کا محاصرہ کیے ہوئی تھی ، زمرد ، بلقان ، حسین اور ہلاکو خان سنہرے پل کے راستے سے خاموشی سے  قلعہ التمونت میں داخل ہوئے ، ان کے داخل ہوتے ہی حملہ کا بگل  بجادیا  گیا  ، اب کیا تھا ہر طرف انسانی لاشیں تڑپ رہی تھیں ، چن چن کر باطنی مارے گیے ، طور معنی اور شیخ علی وجودی کو حسین نے اسی فدائی خنجر سے مارا جو شیخ وجودی نے اسے دیا تھا ، اس طرح باطنیوں کا قصہ تمام ہوا ۔

باطنیوں کے خاتمے کے بعد بلقان خاتون نے حسین اور زمرد کی شادی کرا دی ، شادی کے بعد وہ دونوں حج کے مقدس سفر پر نکل گیے جس کے لیے وہ  اپنے شہر آمل سے چلے تھے ۔

 

ناول کے مرکزی کردار حسین ، زمرد ، بلقان خاتون اور شیخ علی وجودی ہیں ۔

 

حسین :

حسین گرچہ ناول کا ہیرو ہے، لیکن نہایت درجہ بزل دل ، ڈر پوک ، کم ہمت اور سادہ لوح ہے ، اس کے پاس بے پناہ محبت کرنے والا دل ہے ، لیکن پاسبان عقل نہیں ، زمرد کی محبت میں اس قدر اندھا ہوجاتا ہے کہ اچھے برے کی اسے کوئی تمیز نہیں رہتی  ، وہ شیخ وجودی کے  ہر حکم کی اطاعت بلا چوں چرا روبوٹ کی طرح کرتا ہے ، شیخ وجودی امام نجم الدین نیشاپوری کے قتل کا حکم دیتا ہے وہ اس حکم کو بجالاتا ہے ، پورے ناول میں حسین کا کردار بودا اور عقل وشعور سے عاری ہے ۔

 

زمرد :

حسین کے برخلاف زمرد کا کردار نہایت طاقتور ہے ، وہ ایک باہمت اور نے ڈر خاتون ہے ، عزم و حوصلہ کا پہاڑ ہے ، وہ ہر موقع پر دانشمندی وعقلمندی کا ثبوت پیش کرتی ہے ، اسی کی کوشش وتدبیر سے "فردوس بریں” کے راز پردہ اٹھا ، وہ حسین سے بہت محبت کرتی ہے لیکن حسین کی طرح از خود رفتہ نہیں ہوتی ۔

 

بلقان خاتون :

ایک تاتاری شہزادی ہے ،  بے باک اور باہمت خاتون ہے ، اس کے باپ چغتائی خان کو باطنی فدائی "دیدار ” نے رکن الدین خورشاہ کے حکم پر قتل کیا تھا ، باپ کے خون کا انتقام لینے کے لیے اس نے زمرد کے ساتھ مل کر  قلعہ التمونت کو تاراج کیا ۔  ( یہ بھی پڑھیں تفسیر غاية البرهان فی تاویل القرآن کا گمنام مصنف – محمد اکرام الحق ندوی )

 

شیخ علی وجودی :

 

شیخ علی وجودی  بھی ایک طاقتور کردار ہے ، ناول کی پوری فضا پر حاوی ہے ، مصنوعی تقدس اور بزرگی کی آڑ میں چھپا وہ ماسٹر مائنڈ ویلن ہے جو باطنیوں کے تمام تخریبی امور کو بڑی چالاکی اور کمال عیاری سے نگرانی کرتاہے ، اغوا اور ورغلا کر لاۓ گیے نوجوانوں کے برین واش کرکے فدائی بناتا ہے ، اور ان کو عالم اسلام کے ممتاز علما وصلحا کے قتل پر مامور کرتا ہے ۔

فکری اعتبار سے شیخ وجودی کا کردار سب سے اہم ہے ، مولانا عبد الحلیم شرر نے شیخ وجودی کی زبانی فرقۂ باطنیہ کے اہم عقائد کو نہایت خوبی سے بیان کیا ہے ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مولانا نے فرقۂ باطنیہ کے لٹریچر کا بہت گہرائی سے  مطالعہ کیا ہوا  تھا ۔

ذیلی کرداروں میں رکن الدین خورشاہ ، طور معنی ، وادی ایمن اور موسی بڑے دلچسپ ہیں ۔

ناول کا پلاٹ نہایت مربوط و منظم ہے ، اور منطقی انداز  سے ناول آگے بڑھتا ہے ، کہیں انقطاع اور جھول کا احساس نہیں ہوتا ، رومانس ، تجسس، تحیر  اور سسپینشن عروج پر ہیں ، لیکن مولانا نے حسین وزمرد مابین گفتگو کو جس شوخ انداز میں برتا ہے وہ مشرقی تہذیب کے خلاف ہے ۔

ناول کے زبان وبیان پر لکھنا آفتاب کو چراغ دکھانا ہے ، مولانا لکھنوی ہیں ، لکھنوی زبان کی ٹھاٹ باٹ ، شان وشوکت اور آن بان ناول میں پوری قوت سے جلوہ گر ہیں ۔

میرے پیش نظر "فردوس بریں ” کا وہ برقی  نسخہ ہے ، جسے مجلس ادبیات عالیہ نے شائع کیا ہے ،  مجلس ادبیات عالیہ کو اس گراں مایہ کتاب کے برقیانے پر سو دل مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

اکرام الحق ندویعبد الحلیم شررفردوس بریں
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ہجر کے موسموں میں – زیبا خان حنا
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

ناول ’آنکھ جو سوچتی ہے‘ ایک مبسوط جائزہ...

نومبر 17, 2024

ناول ”مراۃ العُروس “ایک مطالعہ – عمیرؔ یاسرشاہین

جولائی 25, 2024

ڈاکٹر عثمان غنی رعٓد کے ناول "چراغ ساز”...

جون 2, 2024

گرگِ شب : پیش منظر کی کہی سے...

اپریل 7, 2024

حنا جمشید کے ناول ’’ہری یوپیا‘‘  کا تاریخی...

مارچ 12, 2024

طاہرہ اقبال کے ناول ” ہڑپا “ کا...

جنوری 28, 2024

انواسی :انیسویں صدی کے آخری نصف کی کہانی...

جنوری 21, 2024

مرزا اطہر بیگ کے ناولوں کا تعارفی مطالعہ...

دسمبر 10, 2023

اردو ناول: فنی ابعاد و جزئیات – امتیاز...

دسمبر 4, 2023

نئی صدی کے ناولوں میں فکری جہتیں –...

اکتوبر 16, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں