Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

چوپال میں بیٹھی ہوئی نیند – احمد نعیم

by adbimiras جنوری 11, 2021
by adbimiras جنوری 11, 2021 0 comment

رنگوں کی کٹوریاں، روپا کے قریب ہی رکھی ہو ئی تھیں۔ سورج کی نرم نرم کرنیں، انہیں کٹوریوں کو چوم رہی تھیں۔ اور روپا، چٹکیوں میں رنگوں کو بھر کر، اپنے آنگن میں بیل بوٹے ، بکھیرے جا رہی تھی۔ منڈیر پہ بیٹھے کوے، مسلسل کائیں کائیں کررہے تھے۔ مگر روپا ان آوازوں سے بے خبر، رنگوں سے ایک دلچسپ و انوکھا منظر بکھیرنے میں مگن تھی۔
’’ارے !!! روپا سُنتی ہو؟‘‘
روپا کے رنگ بھرے خیالات ،ماسی کی آواز سے ٹوٹ پھوٹ گئے۔ اس نے ماتھے پر آئے بالوں کو پیچھے کیا، تو جامنی اور گلابی رنگ ،اُس کے گالوں کا بوسہ لینے میں کامیاب ہو گئے اورپھر وہ دونوں رنگ مسکراکر، منڈیر پہ بیٹھے کوّوں کو تکنے لگے۔ روپا نے ہاتھ روک کر کہا۔
’’کیا ہو ا ماسی؟‘‘
"ارے دیکھتی نہیں!!! آج منڈیر پر کوّے کئی دنوں بعد کوئی سندیس لائے ہیں۔”
بوڑھی ماسی نے گوبر زمین پر لیپتے ہوئے ، روپا کی جانب مسکراکر کہا۔ ’’لگتا ہے!! آج دیپک چھٹیاں لے کر، آہی رہا ہو گا۔”
روپا، دیپک کا نام سنتے ہی شرما سی گئی۔ گالوں پر لگا گلابی رنگ ،مزید گلابی ہو گیا۔
’’ارے میں تو کہتی ہو ں تو تیاری کر، اکثرجب کوے ہماری منڈیر پرکائیں کائیں کر تے ہیں ، تو رات گئے یا پوپھٹنے سے پہلے ،دیپک آہی جا تا ہے۔”
’’ہا ں ماسی! یہ آپ نے سچ کہا۔‘‘روپا نے ایک خالی خانے میں ، سبز رنگ بھرتے ہو ئے کہا۔
روپا پھر ایک بار رنگوں کی کٹوریوں کی جانب مڑتی ہے اور خیالوں ہی خیالوں میں دیپک کو دیکھ کر،مسکرا اُٹھتی ہے۔ اب صرف اسی کی انگلیوں کا لمس رنگوں کو چھوتا اور دھیرے دھیرے دھرتی کے ایک چھوٹے سے حصّے پر، رنگ بکھیرتا چلا جا رہا تھا۔ اس کے خیالات کا سلسلہ تب ٹوٹا ،جب کٹوریوں سے رنگ ختم ہو گئے۔ اور دن ڈاکیے کے لائے ہوئے رسالوں اور چائے کی پیالیوں میں گُھل کر تمام ہو گئے۔ (یہ بھی پڑھیں تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے – انجم قدوائی)

روپا بالکنی میں کھڑی تھی اور نظریں جامن کے پیڑ میں الجھ کر، رہ سی گئی تھیں۔ جامن کے پیڑ سے گرے ،کچھ رسیلے جامن ،زمین پر بکھرے پڑے تھے ، جن میں سے کئی اپنے ہی وزن سے پھٹ چکے تھے ،جس سے کئی جگہوں پر جامنی رنگ زمین پہ پھیل گیا تھا۔
روپا کی طبیعت کچھ بو جھل بوجھل سی تھی۔ اس لئے اس نے غسل کر لیا ۔
پھروہ اپنے گیلے بال لئے ، بالکنی میں کھڑی ہوکر، کنگھی کرنے لگی ، اسی دوران اس کی نظر ، بوڑھے برگد کے نیچے بیٹھے سوامی پہ جا ٹہری۔ ان کے دائیں ہاتھ میں ، آج بھی وہی پرانی چلم موجود تھی۔ روزانہ کی طرح آج بھی ، وہ سرِشام ہی بر گد کے نیچے آ بیٹھے تھے ۔ انہوں ایک طویل کش کھینچ کر، چلم ختم کی اور آنکھیں موندلیں ۔اب ان کے لبوں سے سے دھیرے دھیرے ، ایک دھیان کے ساتھ ، اوم م م ۔۔۔ ہری ۔۔۔ اوم م م ۔۔۔۔ ہری۔۔۔اوم نکل رہا تھا اور فضا میں آہستہ آہستہ بکھر رہا تھا۔
روپا نے عقیدت بھری نگاہ سے ان کی طرف دیکھا اور پھر بالکنی میں رکھی میز پرہی بیٹھ گئی۔ اس کے گیلے بالوں نے ، اس کی کمر کو بھگو کررکھ دیا تھا۔ اس نے ماسی کو آواز دی اور ایک کپ چائے لانے کو کہا۔ ماسی ، جو اس کے ہی پڑوس میں رہنے والی تھی ، لیکن دیپک کے شہر جانے کے بعد ، اب وہ روپا کے ساتھ ہی رہنے لگی تھی، جس سے اب تنہائی اور بوریت کا احساس، روپا کو نہیں ہو پاتا تھا۔ کئی برسوں سے یہاں رہتے ہوئے روپا نے ، ان منظروں کو پل پل بدلتے دیکھا تھا، لیکن آج نہ جانے کیوں ان ہی منظروں میں، اسے ایک نیا رنگ جنم لیتا ہوا،نظر آرہا تھا۔  (یہ بھی پڑھیں زندوں کے لیے ایک تعزیت نامہ – ڈاکٹر خالد جاوید )
اچانک فضا بلند ہوتی ،گائے ،بھینسوں کی آوازوں سے ،روپا کے خیالات کسی کٹی پتنگ کی مانند ٹوٹ کر ،بہنے لگے تھے۔ مادھونے، لالہ جی کے جانوروں کو، باڑے میں ہانک کر، لکڑی کے کواڑ کوکونڈ دیا اور روزانہ کی طرح ایک چبوترے پہ بیٹھ گیا، پھر اپنی کمر میں لگی بانسری کونکال کر، اس میں کچھ اس طرح سے پھونکیں مارنے لگا کہ جیسے اس میں کچھ پھنسا ہوا ہو ۔ پھر ہونٹوں کو زبان سے تر کیا اور بانسری لبوں سے لگالی ۔اب بانسری سے ایک میٹھا سا سُر فضا میں بکھرنے لگاتھا ۔
روپا کی نظریں ، ارد گرد سے ہوتی ہوئیں ،اب ولی بابا کے مزار پر جا کر، اٹک سی گئیں تھیں ۔ جہاں گاؤں اورشہر کے کچھ لوگ سفیدی کر رہے تھے ۔ ابھی وہ کچھ مزید سوچتی ، اس سے پہلے ہی رتنا کی پائل اور کمر بند کے گھنگھرؤں کی آوازوں نے ،روپا کے خیالات کو اسکی طرف متوجہ کر دیا ۔ رتنا بے خیالی میں اپنی کمر پرمٹکی رکھے، پانی بھرنے ، تالاب کی سمت جارہی تھی ۔روپا کی نظریں بھی رتنا کے ساتھ ساتھ چلنے لگی ۔ رتنا بے خیالی میں مٹکی کے اندر سمائے پانی کو دیکھ رہی تھی ۔اوراس کے گالوں پرشرم کی لالی ، بار بار اُبھر رہی تھی ، ایک ایسی لالی ،کہ جب لڑکیاں اپنی سہیلیوں کے کانوں میں کچھ کہتی ہیں ، اور چہرے پرایک سرخ رنگ بکھر جاتا ہے ۔وہ من ہی من میں مسکرائی ،جیسے اسے کچھ یاد آگیا ہو، کیونکہ وہ جانتی تھی کہ رتنا کے وِیواہ ہونے میں، اب کچھ ہی دن باقی ہیں۔
رتنا نے پانی کی مٹکی کو اپنی کمر پررکھا اور ایک گیت اس کے لبوں سے پھسلتا ہوا ،ہواؤں میں رس گھولنے لگا ۔
"بالم کب گھر آؤ گے
بیتی جائے رے جالم عمریا
کا گا منڈیر پہ آوے جس دن اور تم ناہی آوے رے
کیسا جلم ڈھائے رے
بالم کب گھر آؤ گے ”
رتنا کی میٹھی آواز اُس کے لبوں سے نکلتی ، اس کےساتھ اس کے پیروں کی پائلوں اور کمربند کے گھنگھروں کی آوازیں بھی ،اس میں شامل ہوئی جارہی تھیں ۔دور مادھوکی بانسری کا سر بھی اس میں شامل ہو کر، جدائی کے کرب کو بیان کرنے میں مدد کرنے لگا تھا ۔
اب شام چپکے سے رخصت ہوئی جارہی تھی ۔ اور رات دھیرے دھیرے دبے پاؤں داخل ہورہی تھی ۔ کہ تبھی رات کے سیا ہ اندھیرے میں دل جلے اٹھے ۔ دل کیا جلے ۔۔۔ چراغ جلے اور جب چراغ جلے تو الاؤ بھی جلنے لگے اور الاؤ کے ساتھ ہی کہانیاں ، ہونٹوں سے جنم لینے لگیں ۔۔۔۔۔الاو بجھے چراغ بجھے ۔۔۔اور چوپال میں سنّاٹا طاری ہو گیا ۔ اندھیرا گہرا اور پھر گھنا در گھنا ہوتا چلا گیا ۔
رات بھیگ چلی تھی ۔ روپا کی آنکھوں سے نہ جانے کیوں آج ،نیند روٹھی ہوئی تھی۔ روپا باربار نیند کو پکڑنے کی کوشش کرتی ، لیکن نیند تھی کہ کسی شرارتی بچے کی طرح اس کے ہاتھوں سے پھِسل پھِسل کر، چوپال میں جا بیٹھتی ۔آخر تھک ہار کر، روپا پھر بالکنی میں آکھڑی ہوئی ۔ چاند اپنی چاندنی کے جلوے بکھیر رہا تھا، اس کی روشنی میں جامن کے پیڑ میں لٹکی ہوئی جامنیں ، چمک چمک جاتیں ۔ اچانک روپا کی نگاہ نیچے اپنے آنگن میں جا ٹھہری دیکھا ۔ سنہرے ناگ ناگن کا ایک جوڑا ، ایک دوسرے میں لپٹے ہوئے تھے ،وہ دونوں ایک ایسی رسّی میں تبدیل ہوگئے کہ روپا کے ہاتھ بے اختیار اپنے بالوں کی چوٹی پہ جاٹھہرے اور وہ خیالات کی رو میں بہہ گئی ۔
اکثر دیپک ،روپا کی چوٹیوں کو کھینچ کر کہتا، ’’روپا! تمہاری یہ چوٹیاں دیکھ کر ، مجھے ناگ ناگن ایک دوسرے میں لپٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔” اور روپا جھٹ اک ادا کے ساتھ اپنے بالوں کو کھینچ لیتی۔
اب وہ ناگ ناگن، روپا کی بنائی ہوئی رنگولی پر رینگ رہے تھے۔ جس سے وہ اَن گِنت رنگوں میں رنگ گئے تھے، جبکہ تلسی کے پودوں کی پرچھائیاں باربار ان پر پڑ رہی تھیں۔ آوارہ ہوا کا ایک جھونکا ، روپا کے جسم کو چھوتا ہوا گذر گیا ۔ آج تلسی کے پودے کی بھینی بھینی مہک ،اس کے انگ انگ کو چوم رہی تھی۔
یاتریوں کی ملی جلی آوازوں کے شور سے ،روپا کے خیالات پھر ٹوٹے۔ دیکھا کہ گاؤں کے راستے سے یاتری ، اپنے اپنے ہاتھوں میں قندیل لئے ، دیوی کے درشن کو جارہے تھے۔اور اس گھنے اندھیرے میں جگنوؤں کا قافلہ ، یاتریوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہا تھا۔ یاتریوں کے لبوں سے شبد ایک ساتھ پھوٹ رہے تھے
’’رام سے بڑا رام کا نام انت میں نکلا پرینام،،، رام سے بڑا رام کانام۔۔۔۔‘‘
روپا پھر اپنے کمرے میں آئی اور روٹھی ہوئی نیند کو منانے لگی۔نیند پھر شرارت کرتی چوپال میں جا بیٹھی۔ روپا اب اپنے جسم کے سرائے میں تبدیلی سی محسوس کرنے لگی تھی۔اور یہ تبدیلی اس کی رگوں میں بھی آہستہ سے شامل ہوگئی تھی۔ وہ بے چین بے چین سی ہورہی تھی ۔اسے خود نہیں معلوم تھا کہ کیا ہورہا ہے۔ جسم کی رگیں ابلنے لگیں تھیں۔ چھاتیوں میں کساؤ سا محسوس ہو نے لگا تھا۔ اس کے کانوں میں منڈیر پہ بیٹھے کوؤں کی کائیں کائیں کا شور مسلسل سنائی دینے لگا ،وہ مسکرا اٹھی۔اور پھر آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر اپنے بدن کی بے قراری کو تلاش کرنے لگی اور پھرلا شعوری طور پر سیندور کی ڈبیہ سے چٹکی بھر سیندور کو، اپنی مانگ میں بھر لیا۔
اب وہ پھر بالکنی آکھڑی ہوئی ۔ چاندنی رات میں ولی بابا کا مزار خوب چمک رہاتھا ۔وہ پھر بستر تک آکرسونے کی کوشش کرنے لگی۔ بار بار کروٹیں بدلتی ،لیکن نیند ہے کہ چوپال میں کھڑے مستی ،جھومتے پیڑوں سے آنکھ مچولی کھیل رہی تھیں۔ بسترپر سینکڑوں سلوٹیں ابھر آئی تھیں۔ بدن اینٹھنے لگا تھا۔ بے قراری کی کیفیت بڑھتی ہی چلی جارہی تھی ۔آخروہ تھک سی گئی اور کئی گلاس ٹھنڈا ٹھار پانی اپنی حلق سے نیچے اتارلیا ۔لیکن اسے محسوس ہوا کہ جسم میں آگ مزید بڑھ گئی ہو ۔ولی بابا کے مزارسے آتا آوازوں کا ریلا، روپا کی سماعت سے ٹکرارہا تھا ۔وہ پھر بو جھل بوجھل قدموں سے بالکنی میں آئی ۔اُسے محسوس ہوا ،جیسے چاندنی اُس کے جسم میں جذب ہو رہی ہو ۔ اُس کی نگاہ میز پہ رکھے رنگوں کی پیالیوں پہ، جا ٹہری۔ رنگ اسے دیکھ کر مسکرا رہے تھے ۔ وہ آہستہ سے ان کی طرف بڑھی ۔ ایزل(easel) پہ لگا، بے داغ سا کاغذ، روپا کی طرح بے قرار ہوگیا تھا ۔اچانک اُس کی انگلیاں حرکت میں آئیں، بے داغ سے کنوارے کاغذ پہ آڑھی ترچھی لکیریں ابھرنے لگیں۔ روپا بس ایک بے قراری کی کیفیت میں برش کوآڑھا ترچھا کھینچے چلی جارہی تھی ۔ باربار اس کے برش رنگوں میں ڈوبتے اور رنگ کاغذ پہ منتقل ہوتے چلے جارہے تھے۔
اب روپا آخری ٹچ (Final Touch)تصویر کی آنکھ میں دے رہی تھی ۔ وہ تصویر کی آنکھ میں کتھئی رنگ کو اور گہرا کرنے لگی اور پھر دور ہوگئی اور بھرپور نظروں سے ، کاغذ پہ دیکھا ، بے داغ سے کاغذ پر اب ایک گھوڑا نمودار ہو چکا تھا۔
وہ تھک سی گئی اور بستر پہ لیٹ گئی۔ بابا ولی کے مزار سے مسلسل طبلے کی تھاپ اور آوازوں کا ریلا کمرے میں داخل ہورہا تھا۔
’’چھاپ تلک سب چھین لی رے موسے نیناں ملائی کے
نیناں ملائی کے ہاں سپنوں میں آئی کے
بلی بلی جاوں میں تورے رنگ رسیا
دھانی چنر رنگ لی توہسے نیناں ملائی کے‘‘
اس نے بے قراری کی کیفیت سے تصویر کو دیکھا تو روپا کی نظریں گھوڑے کی کتھئی آنکھ میں اٹک کر رہ گئی۔
طبلے کی تھاپ مسلسل جاری تھی۔
دَھاگے – ناتی – -ناک- دِھِن
اُسے محسوس ہو رہا تھا ،جیسے گھوڑے کی کتھئی آنکھ میں، دیپک کی آنکھ اُگ رہی ہو۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ گھوڑا دوڑنے لگا۔ تیز ۔۔۔۔ اور تیز ۔۔۔۔اور۔۔۔ تیز ۔۔۔
طبلے کی تھاپ بھی مسلسل جاری تھی۔
دَھَا۔۔ گے۔۔نا۔۔تی۔۔ نک۔۔دِھن دَھَا۔۔گے۔۔نا۔۔تی۔۔ نک۔۔دِھن دَھَا۔۔گے۔۔نا۔۔تی۔۔ نک۔۔دِھن
اچانک جسم کی تمام رگوں نے اپنا منہ کھول دیا ۔اور جسم کے باندھ سے ایک شرارہ سا پھوٹ پڑا۔ پیالۂ ناف کے ذرا نیچے سفید سفید چاندی بہنے لگی ۔ باہر شبنم نے تمام ہی منظروں کو بھگو کررکھ دیاتھا۔اور نیند تبھی آنکھوں کے دریچوں پہ تھرتھرکانپتی ہوئی آئی۔
جب وہ پوری طرح بھیگ چکی تھی۔

 

احمد نعیم . مالیگاؤں، مہاراشٹر، انڈیا

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثافسانہ
0 comment
2
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اللہ میاں کا کارخانہ‘‘کے اوزار (فنی رسومیات کے حوالے سے)- محمد حنیف خان
اگلی پوسٹ
ایک بڑی پہیلی (ادب کا نوبل انعام 2011 )- ڈاکٹر انوار الحق

یہ بھی پڑھیں

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

زیادتیاں – تسنیم شیخ

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,038)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (532)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (474)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,127)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں