Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

شاہ زادے کی پریم کہانی – صغیر رحمانی

by adbimiras جولائی 6, 2021
by adbimiras جولائی 6, 2021 0 comment

لڑکی کو لڑکے سے عشق ہو گیا تھا۔

ایسا عشق کہ ایک پل چین نہیں۔ ہر گھڑی نگاہوں کے سامنے رکھنے کی طلب، ہر وقت اس کی قربت کی آرزو۔ رات کو نیند، نہ دن کو قرار۔ بس لڑکا اس کی آنکھوں میں بس کے رہ گیا تھا۔ لڑکی نے جب پہلی بار لڑکے کو دیکھا تھا، اس کی آنکھیں خواب ناک ہواُٹھی تھیں، گویا اس کی مدتوں کی تلاش پوری ہو گئی ہو اور ایک نئے سفر کے آغاز کی سبیل نکل آئی ہو۔ اُسے دیکھتے ہوئے اس نے اس گھڑی کو یاد کیا جب وہ السائے ہوئے کمرے میں لیٹی ہوتی تھی اور کوئی مرد چپکے سے اس کے قریب آکر بیٹھ جایا کرتا تھالیکن وہ اسے دیکھ سن نہیں سکتی تھی کہ وہ کوئی حقیقت نہیں ہوتی تھی صرف اس کے خیالوں کا تانا بانا ہوتا تھا لیکن لڑکے کو دیکھنے کے بعد اس نے محسوس کیا تھا کہ یہی، بالکل یہی اس کے دل کا شاہ زادہ ہے، جو اُس کے کمرے میںایک احساس، ایک خواب کا جسم لے کر داخل ہوتا تھا اور چپکے سے اس کے قریب بیٹھ جاتا تھا۔

یہ سب یاد کرتے ہوئے وہ بہنے لگی تھی کہ بہنااسے اچھا لگتا تھا اور اس لمحہ اس نے شعوری طور پر محسوس کیا تھا کہ کوئی اس کے کانوں کے قریب آکرپھسپھسا رہا تھا۔۔۔ ۔

ساڈے۔۔۔ساڈے ۔۔۔ ۔

لڑکی نے اس لمحہ بے چین نگاہوں سے اپنے آس پاس دیکھا تھا اور لڑکے کا ہاتھ سختی سے بھینچ لیا تھا۔

لڑکی بے حد حسین تھی۔ اس کی نیلی اور گول آنکھیں اور پتلی ناک تھی اور اس کے کاغذ جیسے ہونٹوں کے اوپر مہین نیلے ریشے تھے۔ متحرک کایا تھی اور جنبش کرتے چھوٹے چھوٹے عنابی گال تھے۔ غیر موجودگی کا احساس دلاتی کمر اور رنگت ایسی تھی کہ جیسے نمک اور پارے کی قلعی چڑھی ہو۔ (یہ بھی پڑھیں فکشن کا صغیر رحمانی – انجم پروین)

لڑکا اس کے برعکس معمولی نین نقش اور گہرے رنگ کا مالک تھا۔ اس کی آنکھیں چھوٹی اور بال بکھرے ہوئے رہتے تھے۔ وہ اداس رہتا تھا اور احمق ساد کھتا تھا لیکن اس کے بدن کی ساخت غضب کی پرکشش تھی او ر دنیا کی کسی بھی لڑکی کو دعوت نگاہ دینے کی صلاحیت سے بھر پور تھی۔لڑکی جب لڑکے کے ساتھ ہوتی اور لوگوں کی انگلیاں دانتوں میں دیکھتی تو اسے بڑا لطف آتا تھا اور وہ ایک انتہائی خوشگوار کیفیت میں مبتلا ہو جایا کرتی کہ اسے اپنے معیار انتخاب پر فخر تھا کہ وہ اس کے دل کا شاہ زادہ تھا اور یقینا بے نظیر تھا۔ وہ اعتراف کرتی تھی کہ قدرت نے اسے ایک دوسری نظر عنایت کی ہے،چیزوں کو دیکھنے کی اور پسند کرنے کی اور وہ دنیا کی نظر کو، پسند کو مطلق رد کرتی تھی اور اس سے انکار کرتی تھی۔ اس نے اپنے دل میں زمانے کولے کر، وقت اور حالات کو لے کر، قسمت کو لے کر اور خدا کو لے کر ہمیشہ ہی تضادات محسوس کیے تھے اور وہ ان سبھی کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے بے نیاز رہنا پسند کرتی تھی۔ وہ لڑکے سے والہانہ محبت کرتی تھی۔ وہ محسوس کرتی تھی کہ جب کبھی اسے لڑکے کی قربت میسر ہوئی ہے، اسے ،خود پر قابو نہ رہا ہے اور وہ پوری رفتار میں بہنے لگی ہے اور اس گھڑی لڑکے کے جسم میں پوشیدہ ایک پوری کائنات کی سیر کرنے کی اس کی خواہش شدید ہو جایا کرتی تھی۔ اس نے لڑکے کو آگاہ کیا تھا۔

’’شاہ!تمہارے اندر اجنتا اور ایلور اکے تمام راز پوشیدہ ہیں۔‘‘

لڑکا گمبھیر ہو گیا تھا۔ کچھ تو وہ اپنی فطرت سے کم سخن اور شرمیلا واقع ہوا تھا۔ دوسرے اس تو بہ شکن حسن کی کشش بھی کم نہ تھی۔ رفتہ رفتہ لڑکی کی محبت میں اسیر ہونے کے باوجود وہ اس احساس سے باہر نہ نکل پاتا تھا کہ وہ لڑکی سے محبت کرتا ہے کہ وہ حسین ہے، قابل توجہ ہے لیکن لڑکی اس سے محبت کرتی تھی ، یہ کیوں کر ممکن ہے کہ وہ نہایت ہی معمولی اور بد نماشبیہ رکھتا ہے۔ لڑکی کا معیار حسن اسے مشکوک کرتا اور وہ مایوس ہو جاتا۔

لڑکی اسے روح سے محبت کرتی تھی لیکن وہ ایسا سمجھتی تھی کہ جسم کا سفر طے کیے بغیر روح کی منزل تک نہیں پہنچا جا سکتا ۔ اگرکوئی ایسا کرتا ہے یا کرنے کا دعوی پیش کرتا ہے تو یقینا وہ خود کو دھوکے میں رکھتا ہے۔ وہ اس بات سے واقف تھی کہ اس طرح کے دعوے منتشر کیفیت کے زیراثر وجود میں آتے ہیں او ر یہ کہ انتشارکے بطن میں منزل نہیں پلتی۔ ہر چند وہ کوشش کرتی کہ لڑکا اپنے غیر معمولی جسمانی اثاثے اور خوبیوں کو سمجھے اور ان کا خوش دلی سے اعتراف کرے لیکن لڑکی کو انتہائی رنج ہوتا کہ وہ اس سے قدرے بے نیاز تھا اور کسی دوسری دنیا میں محورہتا تھا۔ وہ اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کو شش کرتی اور بے قرار ہو اُٹھتی کہ نہایت خوش اسلوبی اور مشاقی سے وہ ٹال جاتا تھا اور کسی دوسرے خیال میں مصروف ہو جاتا تھا۔ لڑکی نے کہیں پڑھ یا سن رکھا تھا کہ مرد کی محبت اپنی حد کو عبور کر جاتی ہے تو کسی قدر خطرناک صورت اختیارکر لیتی ہے۔ وہ سمجھ نہ پاتی تھی کہ وہ صورت کیا ہوتی ہوگی لیکن اسے یقین تھا کہ لڑکا بھی اس سے عشق کرتاتھا۔

توکیا وہ اس حد کی خواہش کر سکتی ہے؟ لڑکی بے چین ہو اٹھتی۔ اسے لگتا کہ کسی اونچے ڈھلوان سے اسے بہا دیاگیا ہے اور وہ پوری رفتار سے بہتے ہوئے نیچے گرنے لگی ہے کہ ٹھہر جانا، سب کچھ جامد اور ساکت ہو جانے کے مترادف ہے۔ بہنا اور بہتے رہنا بھی منزل ہو سکتا ہے۔۔۔ اور وہ پوری رفتار سے بہہ رہی تھی۔ (یہ بھی پڑھیں وبا اوروفا – صغیر رحمانی )

لڑکی ہر جتن کرتی کہ لڑکا خوش رہے۔ ہنسے بولے اور اپنے جسم کی بجلی اس میں منتقل کر دے مگر تڑپ کر رہ جاتی کہ لڑکا ہنستا نہ تھا۔ اس کی دل بستگی کے لیے وہ کیا کچھ کرے کہ وہ ذرا سا ہنسے، اس فکر میں غوطہ زن تھی کہ ایک دن ایک ملاقات میں لڑکے نے اسے مژدئہ جانفز اسنایا کہ اب وہ بے روزگار نہ رہا اور اسے کسی ہوٹل میں ملازمت مل گئی ہے۔ لڑکی نے بے نیازی کا مظاہرہ کیا تھا کہ یہ مژدہ اس کے لیے کسی اہمیت کا قطعی حامل نہ تھا۔ لیکن لڑکے کی اداسی کا راز اس پر منکشف ہو چکا تھا اور وہ ایک گونہ فرحت اور سکون کا احساس کر رہی تھی کہ اس نے اس کے چہرے پر خفیف سی ہنسی کی رنگت دیکھ لی تھی۔اسے لگا تھا کہ اس کے سفر کا آغاز یہیں سے ممکن ہے۔ وہ اسے اپنے گھر لے گئی تھی اور اس نے اپنے باپ کا کمرہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا باپ ایک مذہبی انسان تھا اور اس کے کمرے کی دیواریں اب بھی مندروں اور تیرتھ استھلوں کی تصاویر بے بھری پڑی ہیں اور رہ اپنے باپ کے کمرے میں اب تک ایک یادو بار ہی جا سکی ہے۔ جب وہ چھوٹی تھی اور اس کا باپ زندگی بھر منزل کی تلاش میں بھٹکتا رہا اور جو اسے کبھی نہ مل سکی۔جب کہ اس نے سادھوئوں کے سنگ عمر گزاری تھی۔

اس دن اس نے شہر کے نفیس شور وم سے اس کے لیے دیدہ زیب لباس خریدے تھے اور شاندار کیفے کی شام اس کی نذر کی تھی۔ اس شام کیفے کے کنارے والی میز پر اُن کے عرق عرق ہوتے احساس کا ذخیرہ جمع ہو رہا تھا کہ یک لخت لڑکی نے پھونک مار کر میز کی بتی گل کر دی تھی اور گلاسوں میں شامپین کی جھاگ بیٹھنے لگی تھی۔ لڑکی نے نیم واآنکھوں سے لڑکے کو دیکھا تھا جو چہرے پر بے زاری کا تاثر لیے خاموش بیٹھا تھا۔ ذرا دیر بعد شامپین کی جھاگ پوری طرح بیٹھ گئی اور برف کا ٹکڑا تیر رہا تھا۔ گلاس کی دیواریں دھندلا گئی تھیں اور اس کے لبوں پر شبنمی قطرے چمکنے لگے تھے۔

لڑکی نے بڑی نفاست سے شامپین کی چسکی لی تھی اور لڑکے کی طرف دوبارہ متوجہ ہوئی تھی۔ وہ بے قرار ہو اٹھی کہ لڑکے کی بے اعتنائی اسے بری طرح کھل رہی تھی۔ برف کا ٹکڑا رفتہ رفتہ گھل کو چھوٹا پڑتا جا رہا تھا اور لڑکی کی آنکھیں خواب ناک ہوتی جا رہی تھیں اور ان میں ایک طرح کی عارضی آسودگی پیدا ہونے لگی تھی۔ لمحہ لمحہ وہ ایک باوقار مسرت کی حد میں داخل ہوتی جا رہی تھی کہ کس طرح ایک مسلم اور پختہ حقیقت ایک دوسری حقیقت میں مدغم ہو کر اپنا وجود اور اپنی شناخت کھو دیتی ہے۔ اسے یقین تھا کہ یہیں سے کچھ نیا ہوتا ہے۔وہ اپنے پورے بدن میں ایک حرارت کا احساس کر سہر اٹھی کہ کوئی اس کے کانوں کے نزدیک مسلسل پھسپھسا رہا تھا۔

ساڈے۔۔۔ساڈے۔۔۔ ۔

برف کا ٹکڑا پوری طرح گل جانے کے بعد لڑکی پُرسکون ہونے لگی تھی جیسے سب کچھ اس کے یقین کے مطابق ہوا ہو۔ وہ مسکرا دی تھی۔ بہت ہلکی سی مسکراہٹ کہ لڑکا متوجہ ہو سکے ۔ لڑکے نے اسے دیکھا تھا۔ شاید پہلی بار پوری نظر سے اور لڑکی نے ایک زبردست ہیجانی سوچ سے مغلوب ہو کر اپنی انگلی اس کے بازو میں چبھودی تھی۔

’’شاہ! میں تمہارے ساتھ سونا چاہتی ہوں۔‘‘

لڑکا مضطرب ہو اٹھا تھا کہ اسے لڑکی کی کیفیت کا اندازہ نہ تھا۔

لڑکی کھلکھلا کر ہنس دی تھی۔

اس رات اس نے گرم شاور چلا کر گھنٹوں اپنے جسم کو بھگویا تھا اور ہاتھ کی رگ کاٹ ڈالی تھی۔ پوری طرح غنودگی سے ہم آغوش ہونے سے قبل اس نے محسوس کیا تھا کہ اس کے اندر کے بہائو کی رفتار دھیرے دھیرے کم ہونے لگی ہے۔

اس کے سفر کا آغاز نہ ہو سکا تھا اور اس کی محبت دن بہ دن شدت اختیار کرنے لگی تھی ۔ اس درمیان اس نے سفر کی جستجوں میں اپنی تمام ظاہری اور باطنی حیثیتوں کو خود سے مسخ کیا تھااور ایک غلام، بندئہ بے دام بن کر رہ گئی تھی اور اسے اس کی اطاعت پسند تھی۔ (یہ بھی پڑھیں بہار میں اردو افسانہ – ڈاکٹر احمد صغیر)

اسے پسند تھا کہ لوگ اس سے ملیں، اسے اہمیت دیں جیسے کسی خاص چیز کو دی جاتی ہے اور اس خاطر وہ اسے لوگوں سے ملواتی اور محفلوں میں لے جاتی اور اس کا پروقار تعارف پیش کرتی لیکن لڑکا تھا کہ اکثر محفلوںمیں جانے سے اور لوگوں سے ملنے سے گریز کرتا تھا اور تب لڑکی اس کے سادہ پن کو سنجیدگی سے محسوس کرتی کہ وہ ذرا بھی اس کی خواہشوں کا احترام نہیں کرتا اور وہ قدرے غیر مہذب بھی ہے۔ باوجود اس کے وہ زیادہ دیر تک اس احساس کو اپنے دل میں جگہ نہ دے پاتی اور بنا تأمل اس کی اداسی کی تہہ میں اترنے کی کوشش کرنے لگتی۔اس نے جب کبھی اس کے اندر جھانک کر دیکھا تھا اسے ایک دبیز دھند نظر آئی تھی اور وہ سوچنے پر مجبور ہو گئی تھی کہ یہ درست ہے کہ وہ اس کی محبت میں بے حیثیت ہو کر رہ گئی ہے لیکن کیا اس کی اتنی بھی حیثیت نہیںکہ وہ اس کی طرف متوجہ ہو سکے۔

لڑکی کو محسوس ہو رہا تھا کہ اس کے اندر کوئی شے تیزی سے، پوری رفتار سے بہہ رہی ہے۔ اس دفعہ اس نے پہلی فرصت میں کوشش کی تھی کہ بہائو رک جائے لیکن اسے ناکامی محسوس ہوئی تو اس نے بادل نخواستہ خود کو بہائو کے سپرد کر دیا تھا اور پوری رفتار میں بہنے لگی تھی ۔ اپنی پوری قوت کے ساتھ اور بہتے بہتے جانے کتنی دور نکل گئی تھی کہ اس کی پلکوں پر آنسو کی بوندیں آکر ٹھہر گئیں اور ہونٹ بے ساختہ متحرک ہو اُٹھے۔

’ ’ساڈے۔۔۔ عظیم ساڈے۔۔۔۔‘‘

لڑکے نے عاری نگاہوں سے اسے دیکھا تھا۔ لڑکی کی آنکھیں خواب ناک ہوتی جا رہی تھیں اور اس نے اپنی انگلی اس کے بازو میں گڑا دی تھی۔

’’ شاہ!میں تمہارے ساتھ سونا چاہتی ہوں۔‘‘

لڑکا حسب معمول افسردہ ہواُ ٹھا تھا او ر اس نے نگاہیں جھکا لی تھیں۔ لڑکی کھلکھلا کر ہنس دی تھی اور اسے لے کر لمبی سیر کے لیے نکل گئی تھی۔

اس لمحہ اس کی قربت کی آگ سے اس کا پورا وجود تپ رہا تھا۔ اس نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی۔ بغل کی نشست پر خاموش لڑکا اس کی زلف عنبریں سے مدہوش ہوا جا رہا تھا اور ممکن تھا کہ بے توازن ہو جاتا، اس نے لڑکی کی آنکھوں میں جھانک کر دیکھا تھا۔ لڑکی نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کر دی تھی۔ اس کا چہرہ جذبات سے پر ہو رہا تھا اور اس کی آنکھیں خواب ناک ہوئی جا رہی تھیں۔ کچھ دیر کے بعد اس کی آنکھیں پوری طرح خواب ناک ہو اٹھیں اور اس سے قبل کہ وہ سامنے سے گزر رہے بچے کو اپنی گاڑی سے کچل دیتی، لڑکا ہیبت ناک نگاہوں سے اسے تکے جا رہا تھا اور ذرا دیر پہلے کے ہولناک منظر کے تصور سے اس کا دل بیٹھا جا رہا تھا۔ لڑکی پرسکون نظر آ رہی تھی۔

اس عرصے میں لڑکی نے بخوبی محسوس کر لیا تھا کہ اس کے سفر کا آغاز اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ لڑکا اپنی اداسیوں کی دھند سے باہر نہ نکل آئے۔ کبھی کبھی اسے شک ہوتا کہ کوئی اور زلف گرہ گیر اس کی زنجیر تو نہیں بنی ہوئی ہے۔ چناچہ اس کی دلجوئی کے لیے اس نے ایک خوبصورت محفل آراستہ کروائی اور اس میں خصوصی طور پر شہر کے تمام حسین چہروں کو مدعو کیا کہ لڑکے کے اندر سے، اگر ہو تو، ایک دوسرا انسان باہر نکل سکے لیکن محفل شباب پر آنے تک، پیمانے چھلکنے تک اور انفاس میں لغزش پیدا ہونے تک کی مدت میں لڑکا بتدریج اداس رہا۔ ایک پل کے لیے اس کی آنکھوں میں چمک آئی اور نہ چہرہ بشاش ہوا۔ اس انتظار میں رات نصف سے زیادہ بھیگنے لگی تو اچانک لڑکی پر جیسے وحشت سی طاری ہو گئی اور ہیجان کی شدت میں اس نے روشنیاں گل کروا دیں اور تیز خنجر سے لڑکے کو زخمی کر ڈالا۔

ذرا دیر بعد سبھی لوگ رخصت ہو گئے اور محفل کا کوئی رنگ باقی نہ رہا تو وہ لرزتے قدموں سے لڑکے کے قریب آئی تھی اور اس نے اس کے زخموں کو چھو کر دیکھا تھا۔ زخم گہرے تھے اور ان کا جلد بھرنا ممکن نہ تھا لیکن لڑکی نے دن رات ایک کرکے اس کی تیمار داری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ جس کے سبب لڑکا جلد ہی صحت یاب ہو اٹھا تھا۔ لڑکی اپنے اصرار پر اُسے ساحل کی سیر کے لیے لے گئی تھی اور اس نے اسے بتایا تھا کہ ان لہروں کو چٹان سے ٹکرانے کا الگ سکھ ہے اور یہ کہ ان کے جوش اور ولولوں کو کنارے پر کھڑا ہو کر نہیں محسوس کیا جا سکتا۔ اس کے لیے سمندر کی تہہ میں اترنا ہوگا اور لہروں کے ساتھ، انہیں کی رفتار میں بہنا ہوگا۔ لڑکا بے زار ہواُٹھا تھا اور جلدی وہ واپسی پر آمادہ ہو گیا تھا۔

اس دن لڑکی اپنے فطری بہائو سے پاک ہوئی تھی اور اپنے اندر کچھ کھلا کھلا سا محسوس کر رہی تھی۔ گو کہ وہ شانت تھی لیکن اس کے رگ وپے میں سوئی سی چبھ رہی تھی کہ عورت کو قدرت نے جس روپ میں تخلیق کیا ہے اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ ہر ماہ نئی ہواٹھتی ہے۔ لڑکی ایک دم تازہ ہو گئی تھی اور اس کا رنگ روپ مزید نکھر آیا تھا۔

لڑکی شانت تھی۔ اس نے اپنے کمرے کی چیزوں کو درست کیا تھا اور جسم کو ہلکے لباس سے آراستہ کرکے بستر پر لیٹ گئی تھی۔ اسے لگ رہا تھا کہ سفر شروع ہونے سے قبل ہی اس میں تھکان بھر گئی ہے۔ اس نے آنکھوں کو بند کر لیا تھا اور لڑکے کویاد کرنے لگی تھی۔ ذرا ذدیر بعد اسے آہٹ سی سنائی دی تھی اور لگا تھا کہ کوئی چپکے سے کمرے میں داخل ہوا ہے اور اس کے قریب آکر بیٹھ گیا ہے۔ اس خیال سے فرار حاصل کرنے کی کوشش میںاس نے آنکھیں کھول دی تھیں اور بک شیلف سے کتاب نکال کر سنسنی خیز واقعات کی ورق گردانی کرنے لگی تھی۔ اسے شروع سے ایسے قصے پسند تھے جنہیں پڑھ کرانسان کسی دوسری دنیا کی سیر کرنے لگتا ہے۔ اس نے کبھی ایسا ہی کوئی قصہ پڑھ رکھا تھا جس میں خود سپردگی کے ساتھ ساتھ وحشیانہ رویے کا ذکر تھا۔ اس لمحہ اسے محسوس ہو اتھا گویااس کے ساتھ بھی وہی واقعے دہرائے جا رہے ہیں۔ایک دم ساڈسٹ۔۔۔ وحشی۔۔۔ وہ ایک طرح کی لذت سے سرشار ہو اٹھی تھی۔ کوئی اس کے کانوں کے نزدیک آکرپھسپھسا رہا تھا اور وہ دوسری دنیا سے لوٹ آئی تھی۔ اسے احساس ہوا تھا کہ ابھی کچھ دیر قبل جس قدر وہ شانت تھی اب اتنی ہی تیزی سے بہنے لگی ہے۔ اسے کسی اونچے ڈھلوان سے بہنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ پوری رفتار سے بہہ رہی تھی۔ (یہ بھی پڑھیں ترقی پسند اردو افسانے – ڈاکٹر پرویز شہریار )

اس نے کپڑے تبدیل کیے تھے اور گاڑی نکال کر سڑک پر آگئی تھی۔ اس نے لڑکے کی تلاش میں شہر کا کوناکون چھانا مارا تھا لیکن لڑکا اسے نہ مل سکا تھا۔ شام تک وہ بے مقصد سڑکوں پردوڑتی رہی تھی۔ آخر کار اس نے شہر کے ایک عالی شان ہوٹل کے پورچ میں گاڑی کھڑی کر دی تھی۔ اس کی آنکھیں رفتہ رفتہ خواب ناک ہو رہی تھیں اور اس کے اندر ہیجانی کیفیت پیدا ہو رہی تھی۔ اس نے اپنے نام کمرہ لیا اور مرد کی فرمائش کی۔ کمرے کی طرف بڑھتے ہوئے وہ فتح یابی کے احساس سے مغلوب ہو رہی تھی۔ ذرا دیر بعد کمرے میں اپنی فرمائش پر حاضر ہونے والے مرد کو اس نے دیکھا تھا۔۔۔۔

۔۔۔اور اس کے ہاتھ سے شامپین کا گلاس چھوٹ کر فرش پر بکھر گیا تھا۔ وہ ہکا بکا رہ گئی تھی۔

بہار میں اردو افسانہصغیر رحمانی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
رومی کی بازیافت یا انٹر نیشنل فراڈ؟ – نایاب حسن
اگلی پوسٹ
کوثر مظہری کی نظمیہ شاعری میں رات کا تصور – ڈاکٹر نوشاد منظر

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں