Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

ٹیگور کی شاعری میں ماحولیات (اُردو تراجم ’’کلامِ ٹیگور‘‘ اور ’’باغبان‘‘ کے حوالے سے)- ڈاکٹر جاوید حسن

by adbimiras نومبر 27, 2020
by adbimiras نومبر 27, 2020 0 comment

گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی شخصیت سے کون واقف نہیں ؟ ان کی کثیرالجہات شخصیت کی بو قلمونی اور فن کارانہ عظمت کی ایک دنیا قائل رہی ہے۔ آج بھی جب کبھی ان کا ذکر ہوتا ہے تو ان کے فکر و آگہی کے تنوع اوروسعت پر دیر تک گفتگوکے باوجود بات ادھوری ہی معلوم ہوتی ہے ۔ اپنے انہیں اوصاف کی بنا پر وہ اوروں سے ممتاز و منفرد ہیں، نیز اُن کی شاعری بھی نسبتاً مختلف نظر آتی ہے۔ ٹیگور کی شخصیت اور ان کی شاعری اورجملہ دیگر تخلیقی فنون پر فی زمانہ بہت کچھ لکھا جاتا رہا ہے ۔متعدد ادیبوں اور دانشوروں نے اپنے اپنے طور پر ان کی شخصیت اور فن کو سمجھنے اور سمجھانے کی کو ششیں کی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری بھی ہے۔

یو ںتو انہوں نے ادب کی بہت سی اصناف میں اپنے تخلیقی جوہر دکھائے ہیں مگر بنیادی طور پر وہ خود کو ایک شاعر ہی مانتے ہیں۔اس سلسلے میں وہ ایک جگہ لکھتے ہیں:

’’ جو لوگ مجھے ممبر پر بٹھانا چاہتے ہیں ان سے میری یہی گذارش ہے کہ مجھے دھرتی پر بیٹھنے دیں کیونکہ مجھے اسی کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ وہ جو کھیل کے آداب مقرر کرتا ہے اس نے مجھے بالغانہ اور مدبرانہ کردار ادا کرنے کے فرض سے سبکدوش کر دیا ہے۔ میں اپنی زندگی کا رس اسی خاک کی دھرتی اور گھاس پر نچوڑنا چاہتا ہوں ۔وہ لوگ جو دھرتی کی گود کے قریب ہیں جو اسی دھرتی پر پہلا قدم اٹھاتے ہیں اور اسی کی گود میں چلے جاتے ہیں ۔ میں ان کا دوست ہوں ۔ میں شاعر ہوں ۔ میں کوی ہوں۔ ‘‘

(مغربی بنگال، ’’ ٹیگور نمبر ، یکم مئی 2010 سسر کمار گھوش ، ترجمہ گوپال متل، ص:  ؟)

ٹیگور کی شاعری محسوسات کی شاعری ہے ۔ تخیل کی ، انسانی زندگی کی اورحقیقت کے ادراک کی کوشش ان کے یہاں دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اور اسی عرفان سے لبریز اپنی شاعری سے وہ پوری دنیا کو انسانیت کا درس اور پیغام دینے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ ٹیگور کی شاعری کے متعلق فراق ؔگورکھپوری کے خیالات کچھ اس طرح ہیں :

’’ ان کی ہر نظم میں ہندوستان کی سرزمین اور ہندوستان کے قالب کو ہم سانس لیتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔ ان کی نظموں میں ہندوستان کی مٹی بول اٹھتی ہے۔ ان نظموں میں ہندوستان کے کھیتوں کی لہلہاہٹ ہے۔ یہاں کے دریائوں کا ساز ِ روانی ہے ۔ یہاں کے شبنمستانوں کے کھنک ہے۔ اں کے موسموں کے جلوے ہیں ۔ یہاں کے دن اور رات کی آئینہ بندی ہے ۔یہاں کے پہاڑوں کی حشمت و ہیبت ہے اور یہاں کے رنگا رنگ مناظر کی ایسی جھلک ہے جو ان سے ایک ہزار برس پہلے تک کی شاعری میں ہمیں نہیں ملتی ۔ کالی داس کے بعد مناظر فطرت کا اتنا عظیم عکاس ایشیا میں پیدا نہیں ہوا تھا ۔ ‘‘

(رابندر ناتھ کی شاعری پر ایک طائرانہ نظر ، ص :۱۷ ، آجکل ، دہلی (ٹیگور نمبر)، مئی ۱۹۶۱ء)

انسان اور فطرت دونوں کے مابین ایک گہرا رشتہ ہے جو بہت قدیم ہے۔اسے ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ انسان فطرت ہی کا ایک حصّہ ہے، اس سے متاثر ہونا انسان کا خاصّہ ہے ۔ ہیگل نے لکھا ہے :

’’ …’حقیقی تصور مطلق‘ کی پہلی ہستی فطرت میں ہوتی ہے اور پہلا حسن فطرت کا حسن ہے ‘‘

(جمالیات( قران کریم کی روشنی میں) ڈاکٹر نصیر احمد ناصرؔ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن ، اسلام آباد ، ص:۴۸)

میرے خیال سے ادب اور فطرت کا باہمی تعلق بھی اتنا ہی گہرا اور دیرینہ ہے جتنا کہ خود انسان اور ادب کا۔ دنیا کے ہر ادب میں فطرت کی جھلک موجود ہے ۔ ٹیگور کو فطرت اور اس کے مختلف مناظر سے والہانہ لگاؤ تھا ۔ یہ لگاؤ کبھی کبھی بے پناہ پیار کی شکل میں سامنے آتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری میں جگہ جگہ فطرت کی عکاسی موجود ہے۔ درختوں کا ذکر ، موسموں کا بیان ،کسان، کھیت ، چڑیوں کی چہچہاہٹ ، آسمان ، بادل کی گرج ، بارش ، ندی ، طوفان وغیرہ سب ان کی شاعری میں انوکھے طور پر رچے بسے معلوم ہوتے ہیں ۔

ماحولیات کے لئے انگریزی میں Ecology یا Ecosystem کا لفظ آتا ہے ۔ اسی مناسبت سے ماحولیاتی تنقید کے لئے Ecocriticism کی اصطلاح رائج ہے ۔ ا سکی تعریف یوں کی گئی ہے:

"Ecocriticism is the study of the relationship between literature and the physical environment…it takes as its subject the interconections between nature and culture specially the cultural artifacts of language and literature.”

(The Ecocriticism Reader,Landmark in Literary Ecology,Introduction,Ed.Cheryll  Glotfelty and Harold Fromm)

اس مختصر مضمون میں ٹیگور کی شاعری کے اردو تراجم ’’کلامِ ٹیگور‘‘ اور ’’باغبان‘‘ کے پس منظر میں اُن کی شاعری میں ماحولیات کا جائزہ لینے کی کو شش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ کتابیںابھی حالیہ دنوں میں ہی ٹیگور ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم ، شعبٔہ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام دو بارہ شایع ہو کر منظر عام آئی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹیگور شناسی اور ٹیگور فہمی کے سلسلے میں شعبۂ اردو کے مذکورہ بالا پروجیکٹ کی نمایاں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جو یقیناً شعبے کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں فیض کی شعری شخصیت کے عناصرِ ثلاثہ مناظرِ فطرت، عاشقانہ جستجو اور بین الاقوامیت – ڈاکٹر صفدر امام قادری )

’’کلام ٹیگور ‘‘ ان کی متفرق نظموں اور گیتوں جو مختلف بنگلہ شعری مجموعوں میں شامل ہیں ، کا اردو ترجمہ ہے۔         پروفیسر ایم ضیاء الدین کے ذریعہ ترجمہ کی گئی اس کتاب کی پہلی اشاعت ۱۹۳۵ء میں ہوئی تھی اور دوبارہ ’’ٹیگور ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم ‘‘ کے زیر اہتمام ابھی حال ہی میں ہوئی ہے ۔ حرف آغاز میں پروفیسر شہزاد انجم اس کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

’’ کلام ٹیگور کی شاعری رابندر ناتھ ٹیگور کے لطیف جذبات و احساسات کی قلمی تصویریں ہیں ۔یہ دل کی آواز ہیں جو بے ساختہ لفظوں کے قالب میں ڈھل کر صفحۂ قرطاس پر بکھر گئی ہیں ۔ وہ کسی فکر و فلسفے کو سُلجھانے یا اُلجھانے کا کام نہیں کرتے بلکہ ان کے دل پر جو کچھ گذرتی ہے وہ اسے بے ساختگی اور معصومیت سے رقم کر دیتے ہیں ۔ اس کی نغمگی اور سرور میں قاری محو ہو جاتا ہے۔ ‘‘               (کلام ٹیگور ، ص : ۱۵)

اسی طرح’’ باغبان ‘ بھی ان کے نظموں اور گیتوں کا مجموعہ ہے جس کا ترجمہ حامد حسن قادری نے کیا ہے۔ یہ ان کی انگریزی تصنیف ’’گارڈنر ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے جو پہلی بار ۱۹۲۴ میں شایع ہوا تھا ۔ قادری صاحب کا نام ٹیگور شناسی کے ضمن میں بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ کلام ٹیگور میں نظم کی ابتدا ہی اس انداز میں ہوتی ہے:

’’ صبح کا یہ روح پرور منظرشبنم سے شرابور ہے۔

درخت دریا کے کنارے آفتاب کی کرنوں میں جھلملا رہے ہیں !

شاخوں میں شاخیں ڈالے خوشی سے متوالے ہیں !

جبھی میں سمجھتا ہوں

یہ دنیا عالم خیال کے بیکراں سمندر کی موجوں پر ناچتا ہوا کنول ہے !‘‘

دوسری نظم دیکھئے :

’’آسمان جگمگاتے ہوئے ستاروں سے بھرا ہے !

اور یہ دنیا نشاء زندگی سے سرشار ہے !

مجھے اس آسمان کے زیر سایہ اس دنیا میں ایک گوشہ قیام کے ملا ہے۔ ‘‘

…’’دنیا میرے نغموں کے زیر و بم میں جھول رہی ہے !

جنگلوں میں گشت لگاتے ہوئے میں نے اس زمین کی سبز گھاس پر پائوں رکھے ہیں !

پھولوں کی خوشبو سے جو سرشار ہوا ہوں تو مستی سے چونک چونک اٹھا ہوں !

ایک سرور کا عالم مجھ پر طاری ہے!‘‘

اسی طرح ’’باغبان ‘‘ میں موجود ایسی ہی چند نظمیں ملاحظ ہوں:

’’رات تاریک ہوتی جاتی ہے اور سڑک ویران ہے

جگنو پتوں میں چمک رہے ہیں

تم کون ہو جو میرے پیچھے دبے پائوں چلے آ رہے ہو ‘‘

…

’’ دیکھتی ہو کہ بادل آسمان کو  لپیٹے ہوئے ہیں ؟

سارس کی غول دریا کے پرے کنارے سے اڑ رہے ہیں اور

بگولے وسیع میدان میں بلند ہو رہے ہیں ‘‘

(باغبان : ص۔ ۲۵)

’’آوارہ بادل سامنے کی بلند زمین کے اوپر آسمان میں جمع ہو گئے ہیں ‘‘

(باغبان : ص۔۴۲)

’’کیا زمین میرے قدموںکو مس کرتے ہی بانسری کی طرح کانپ کر نغمے نکالنے لگتی ہے۔ ‘‘                                                                   (باغبان : ص۔ ۵۵)

ماحولیات کا بیان اور بھی دلفریب ہو جاتا ہے جب وہ گھاس ،جھاڑی، شاخ،شبنم وغیرہ کاذکر خوبصورتی سے کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قاری گویا ان کے ذریعہ بیان کردہ مناظر کے سحر میںگرفتار ہوتا چلا جاتا ہے۔چنداور مثالیں ملاحظہ کیجئے:

’’گھاس پر تیز تیز قدم رکھتی چلی آئو

اگر شبنم کی وجہ سے جھاڑی کی شاخیں تمہارے پائوں

میں لپٹ جاتی ہیں ، اگر تمہارے پازیب کے گھنگھرو آہستہ بجتے ہیں

اگر تمہارے ہار سے موتی گر پڑتے ہیں تو کچھ خیال

نہ کرو

گھاس پر تیز تیز قدم رکھتی چلی آئو ‘‘

(باغبان، ص: ۳۰)

’’میں مارچ کے اس ٹھنڈے دن کا تصور کرتا ہوں ،معلوم نہیں کیوں !

سایے گہرے ہوتے جاتے ہیںاور مویشی گھروں کو لوٹ رہے ہیں

روشنی ویران سبزہ زاروں پر ماند پڑ رہی ہے اور کسان کنارے

پر کشتی کا انتظار کر رہے ہیں

میں آہستہ آہستہ الٹے پائو ں واپس چلا آتا ہوں

معلوم نہیں کیوں ‘‘

’’اپریل کی رات ہے چراغ میرے کمرے میں جل رہا ہے

نسیم جنوب آہستہ آہستہ آ رہی ہے شور مچانے والا طوطا اپنے

پنجرے میں سو رہا ہے ‘‘

آئو میری جھیل پر آؤ

پانی تمہارے پائوں سے لپٹ جائے گا

اور تم سے اپنا راز بیان کرے گا

آنے والی بارش کا سایہ ریت پر پڑ رہا ہے اور بادل درختوں کی

سبز قطار پر جھکے ہوئے ہیں جیسے گھنے بادل تمہارے ابروؤں پر

میں تمہارے نغمۂ پا کو خوب پہچانتا ہوں۔ میرا دل اس سے

متاثر ہو رہا ہے -آؤ میری جھیل پر آؤ ۔‘‘

(باغبان : ص۔ ۲۵)

روزانہ شام کے وقت کشتی میں بیٹھ کر دریا کی سیر کرنا ٹیگور کا معمول تھا۔ وہ فطرت کے حسن کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس سے لُطف اندوز ہوتے تھے ۔ ایک جگہ وہ لکھتے ہیں :

’’ میں ہر روز اپنے دل سے یہ پوچھتا رہتا ہوں کہ کیامیں اس سرزمین پر اس تاروں سے منور آسمان کے نیچے پیدا ہوں گا کیا میں بنگال کے اس گوشے میں پھر پیدا ہو کر دریائے گورائی کے مزے اپنی ننھی سی کشتی میں بیٹھ کر ہر شام کو لے سکوں گا ۔ ندی کی دھیمی دھیمی چال اور آہستہ خرام ہوا میرے بیتاب دل کو تسکین دیا کریں گی ۔ ممکن ہے آئندہ جنم میں مجھے یہ چیزیں نصیب نہ ہوں کون جانے یہ منظر اس وقت کہاں چلے جائیں گے ۔ یا میں کس طرح کا دل و دماغ لے کر دنیا میں آؤں گا۔ ‘‘

معلوم یہ ہوا کہ فطر ی مناظر جس سے ان کو والہانہ لگاؤ تھااس کے بے شمار عکس ان کی شاعری میں جلوہ گر ہیں ۔ ٹیگور اپنی نگارشات کے بارے میں ایک جگہ لکھتے ہیں:

’’میری نگارشات ، راہ پر کھلے ہوئے

چند لمحوں کے پھول ہیں

جو چلتے چلتے ان پر نظر ڈالتے ہیں

اور چلتے چلتے بھول بھی جاتے ہیں

…

آسمان پر سنہرے بادل

سیکڑوں تصویریں بناتے ہیں

لیکن ان کے وہ ماہر تصور

اپنا نام لکھا نہیں کرتے

درخت کی بات یاد رکھتا ہوں

کیو نکہ -وہ پھل دیتے ہیں

گھاس کی بات بھول جاتا ہوں

کیونکہ -وہ دل کو تازگی بخشتی ہے ۔ ‘‘

انہوں نے اپنی تخلیقات کو راہ پر کھلے ہوئے ایسے پھول سے تشبیہ دی ہے جو کچھ لمحوں میں ہی کھِل کر اپنے وجود کا خاتمہ کر دیں۔ مناظر فطرت اور ماحولیات کا ذکر ان کی بیشتر نظموں میں موجود ہے ۔ اس سلسلے میں کئی نظموں کو بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً مندرجہ بالا نظمیں جن کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم ان مناظر کا اپنی کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہوں ۔

ٹیگور کی شاعری کائنات اور انسان کے رشتوں کو مربوط کرتی نظر آتی ہے ، جہاں فکر و احساس کی ایک انوکھی دنیا ہے اور جہاں کائنات اور انسان کے باہمی رشتوں کی جڑیں مضبوطی کے ساتھ پیوست ہیں ۔ وہ اپنے کلام میں کائنات سے زیادہ تخلیق کائنات پر زور دیتے ہیں ۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ٹیگور کے یہاں ہمیں انسانیت کا درس ملتا ہے، بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ انہوں نے اپنی شاعری میں انسانیت کی عظمت و سربلندی کو ہی واضح کر نے کی کوشش کی ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ اپنے کلام میں وہ چیزوں کو اس طرح سے بیان کرتے ہیں کہ تما م جزیات کے ساتھ سبھی مناظرہماری نظروں کے سامنے آ جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تشبیہات و استعارات کا اچھوتا استعمال بھی ہمیں ان کے کلام میں ملتا ہے ۔

’کلام ٹیگور ‘اور ‘باغبان کی نظموں کے ضمن میں ہم دیکھتے ہیںکہ انہوں نے قدرتی مناظر کے اسرار و رموز اور ماحولیات کو بڑی خوبصورتی، فنکاری اور چابکدستی کے ساتھ اپنے شعری وجدان کا حصہ بنایا ہے۔ چند اور مثالیں ملاحظ ہوں :

’’یہ سب پیڑیں بیلیں ، پہاڑ ، ندی ،جنگل

قائم و دائم نیلا آکاش

یہ زندگی سے بھری ہوئی وسیع و بسیط ہوا

بیداری سے لبریز روشنی، ہرف متنفس کے دل میں کندھا ہوا انسانی سماج ؟

تمہیں اپنے طواف سے گھیر لوں گا اور قیام کروں گا

خاصان ارض کے بیچ ، حشرات الارض و حش و طیور

کائنات نباتاتی کی شکل میں بار بار پکار کر ‘‘

…

تب دنیا باہر سے میرے دل میں آکر سما جاتی ہے!

تب تھرّاتی ہوئی گھاس کی ہر پتّی کے ساتھ میرا دل بھی خوشی سے تھرّا اٹھتا ہے !

…

جس صبح میں نے گھاٹ پر سے کشتی کو کھول دیا، لنگر اٹھج لیا ،

دریا کے کنارے کنارے ،درختوں کی شاخوں پر پرندوں نے گا گا کر مجھے پکارنا شروع کیا!

دو پہر کے وقت چرواہا درختوں کے سایہ میں اپنے دھیان بیٹھا بانسری بجاتا رہا !

اس وقت میں نے یہ بھی ناہ سوچا کہ سورج مغرب میں جا کر ڈوب جائے گا !

اسی دریا میں اگر بہتا چلا گیا تو یہ کشتی میری بالآخر سمندر میں جا پہنچے گی !

پھولوں میں کانٹوں میں ، روشنی اور تاریکی کے زیر و بم میں ، دیکھ ! زندگی کے ہر رنج میں ہر خوشی میں زمانہ کے مجیروں کی صدا ہے!

…

دیکھو ،رات کیسی اندھیری ہے !

دریا کے اس پار وہ گھنا جنگل رات کی اچھاڑ تاریکی میں ڈوبا ہے!

رات کے تاریک پردہ سے تھکا ماندہ پچھلی رات کا آدھا چاند کھڑکی میں سے تمہاری خواب آلود ہ آنکھوں کی طرف تاکتا رہ جائے گا !

…

یہ صحیح ہے کہ ڈوبتے ہوئے آفتاب کی رنگین کرنوں نے میرے روشن دنوں کو خواب شیریں کے رنگ میں رنگ دیا ہے !

یہ درختوں کی ترو تازگی اور ان کا سایہ ہے کہ جس کے نغمۂ دلکش نے گلشن پر ایک حالت وجد طاری کی ہے!‘‘

ٹیگور نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ فطری مناظر کے مشاہدے میں صرف کیا اور اسی کے طفیل شانتی نکیتن کا قیام بھی عمل میں آ سکا جہاں کی فضا ٹیگور کو بہت راس آئی ۔ علامہ اقبال  کے اس شعر پر اپنی بات ختم کرتا ہوں :

خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو

سکوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر

کتابیات :

۱۔        جمالیات( قران کریم کی روشنی میں) ڈاکٹر نصیر احمد ناصرؔ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن ، اسلام آباد

۲۔       کلام ٹیگور، مترجم ، پروفیسر ایم۔ ضیاء الدین

۳۔       باغبان ، مترجم ، حامد حسن قادری

۴۔       رابندر ناتھ ٹیگور :شاعر اور دانشور ، مرتبہ وہاج الدین علوی ، شہزاد انجم

۵۔       ٹیگور کی بازیافت ، مرتبہ وہاج الدین علوی ، شہزاد انجم

۶۔        مغربی بنگال ،خصوصی شمارہ جلد ، ۵۷،۲۰۱۰ء

7- The Ecocriticism Reader, Landmark in Literary Ecology, Ed. by Cheryll Glotfeity and Harold Fromm

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

maholyattagoreادبی میراثٹیگوررابندر ناتھ ٹیگورشاعریماحالیاتی شاعری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اخبار مدینہ بجنور کے بانی: مولوی مجید حسن علیہ الرحمہ -پرویز عادل ماحی
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

اس عہد کاایک بڑاشاعر :دلشاد نظمی – صابرہ...

اکتوبر 22, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,038)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (532)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (474)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,127)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں